بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں، صدر، وزیراعظم کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد، ڈھاکہ (خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی + آئی این پی) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیا الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا۔جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ اوربنگلہ دیشی عوام کے لئے صبر کی دعا کی ہے ۔ایوان صدر سے جاری تعزیتی پیغام میںصدرمملکت کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا کیانتقال پر انتہائی افسوس ہوا ۔ بنگلادیش کیلئے ان کی سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں، اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔خالدہ ضیاء کی نمازہ جنازہ آج ادا کی جائیگی اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائیگا ۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج ڈھاکہ جائیں گے۔ وہ خالدہ ضیاء کے جنازے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی دیش کی سابق خالدہ ضیاء
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔