سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے اہل خانہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ اس رنج و غم کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام آپ کے ساتھ ہیں۔
طارق رحمان اور مرحومہ کی بیٹی نے سپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا اور تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت پر قدردانی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سپیکر نے بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی اور صدر و وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا۔
مزید براں، سپیکر نے بنگلہ دیش کی مشیر قانون آصف نظرل سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔