بسکٹ کھانے ،چائے پینے کیلیے مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے،سلمان اکرام
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی تاہم کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کا حق ہے ان کی ملاقات کروائی جائے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، ہم یہاں آتے رہیں گے اور ریاست کا ضمیر جھنجو ڑتے رہیں گے، ہمیں پتا ہے کہ ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی ،کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں جبکہ بہنیں بیٹھی ہیں ہم بھائی بن کر کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا اس وقت کوئی ماحول نظر نہیں آرہا ہے، مذاکرات تب ہوتے جبکہ بنیادی اصو لوں کومانتے ہیں، یہ کیا ہوا کہ آپ آؤ جاؤ بسکٹ کھاؤ کچھ نکل آئے، پاکستان کے عوام، بانی پی ٹی آئی کے ساتھیوں اور جماعت نے مخلصانہ اور ٹھوس بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوا میں مذاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے، مانو کہ اس ملک کے آئین پر حملہ ہوا ہے، جمہو ریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کی بنیاد پر جو نظام قائم کیا گیا وہ دیرپا نہیں چل سکتا، ہم نے آگے بڑھنا ہے، یہ بنیادی باتیں جن پر بات کرنے بیٹھیں تو کر سکتے ہیں مگر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت شرائط نہیں بلکہ بنیادی اصول ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا ہے ہم کھڑے ہیں، بسکٹ کھانے اور چائے پینے کے لیے ہم نہیں بیٹھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان