سانگلہ ہل: کار اور ایمبولینس میں تصادم‘ دادا پوتا جاں بحق‘ 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) کار اور ایدھی ایمبولینس میں تصادم‘ دادا پوتا جاں بحق‘ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ چک جھمرہ محلہ قائد آباد کا رہائشی 35 سالہ نوید اپنے والد ارشد بیگ' والدہ آسیہ بی بی‘ اہلیہ ثناءبی بی اور بچوں 2سالہ حذیفہ اور 2 ماہ کے حنظلہ کے ساتھ کار پر چک جھمرہ سے فیصل آباد جارہے تھے‘ کینال روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی ایدھی ایمبولینس سے ٹکرا گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 65 سالہ ارشد بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا دو ماہ کا پوتا حنظلہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جبکہ ایمبولینس میں سوار 30 سالہ شان مسیح' اس کا بھائی 31سالہ شین اعظم اور 32 سالہ عثمان ولد یونس کو بھی طبی امداد فراہم کی۔ تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔