ڈھاکا:

بنگلہ دیش کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے مبینہ قاتل بھارت فرار ہوگئے ہیں اور بھارتی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کے سینئر پولیس افسر نذرالاسلام نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شریف عثمان ہادی کا قتل پہلے سے طے شدہ تھا، ان کے ذمہ داران کی شناخت کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ حملہ آور 12 دسمبر کو شریف عثمان ہادی پر حملے کے تھوڑی دیر بعد ہالوگاٹ سرحد سے بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہوگئے اور سرحد پر دو بھارتی شہریوں نے ان کا استقبال کیا اور وہ انہیں شمال مشرقی ریاست میگالایا لے گئے ہیں اور اس کے بعد ان کے دو ساتھیوں کے حوالے کردیا گیا۔

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بنگلہ دیشی تفتیش کاروں بھارت میں اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں جنہوں نے دو مشتبہ حملہ آوروں کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میگالایا پولیس کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے، جنہوں نے دو بھارتی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جبکہ اے ایف پی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ میگالایا پولیس کے دو سینئر افسران نے رابطے کے باوجود ردعمل نہیں دیا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو گرانے والی طلبہ تحریک کے مقبول رہنماؤں میں شامل شریف عثمان ہادی کو رواں ماہ کے شروع میں ڈھاکا میں نقاب پوش حملہ آوروں نے گولیاں ماری تھیں اور وہ سنگاپور کے ایک اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

بنگلہ دیش میں ان کے قتل کے خلاف طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج شروع کیا گیا اور حکومت ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، اس احتجاج کے دوران دو اخباروں کے دفاتر کو مبینہ طور پر بھارت کی حمایت پر آگ لگادی گئی تھی۔

شریف عثمان ہادی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں تاحال احتجاج جاری ہے اور عبوری حکومت پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور دارالحکومت ڈھاکا میں دھرنا بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقا مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جہاں 18 دسمبر کو بنگلہ دیش میں ہندو شہری پر ہجوم کے حملے کے بعد بھارت میں بھی احتجاج کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں جاری کشیدگی کے دوران داخلی امور کے لیے عبوری حکمران محمد یونس کے معاون خصوصی خدابخش چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شریف عثمان ہادی بنگلہ دیش میں کیا گیا

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف