سپیکر قومی اسمبلی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اہم پارلیمانی و سیاسی امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور، سپیکر کے حالیہ دورۂ بنگلہ دیش، تحریکِ انصاف سے ممکنہ مذاکرات اور اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے دورۂ بنگلہ دیش پر جامع بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ دورہ سفارتی لحاظ سے نہایت مثبت اور مؤثر ثابت ہوا۔ سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیشی قیادت، چیف ایڈوائزر، مشیران اور دیگر اہم شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں کو خوشگوار قرار دیا۔ انہوں نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیاء کے خاندان، بالخصوص ان کے فرزند سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
سپیکر نے وزیراعظم کو بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ہونے والی ایک مختصر اور غیر رسمی ملاقات پر بھی بریفنگ دی۔ سردار ایاز صادق کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ خود ان کی نشست پر آئے، مصافحہ کیا اور اپنا تعارف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات محض چھ سے سات سیکنڈ پر مشتمل تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے اس غیر متوقع مصافحے پر وہ حیران رہ گئے۔ سپیکر نے واضح کیا کہ اس دوران انہوں نے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیا۔
سردار ایاز صادق نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش میں عوام کی جانب سے پاکستانی وفد کا پرتپاک اور مثبت استقبال کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو کامیاب اور مثبت دورۂ بنگلہ دیش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے اپنے مؤقف کا بھی اعادہ کیا اور سیاسی استحکام کے لیے مشاورت اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم