لندن، بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتانی سکھ آمنے سامنے، خالصتان کے پرچم لہرا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لندن:
لندن میں واقع بنگلہ دیشی سفارتخانے کے سامنے اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتان کے حامی سکھ آمنے سامنے آ گئے۔
صورتحال اس قدر بگڑی کہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس پر برطانوی پولیس کو فوری مداخلت کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو مظاہرین بنگلہ دیش میں ایک ہندو شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے تھے۔
تاہم مظاہرہ اس وقت ناکام ہو گیا جب خالصتانی سکھ بنگلہ دیش کی حمایت میں خالصتان کے پرچم لہراتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق خالصتانی سکھوں اور بھارتی ہندو مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کر کے صورتحال کو قابو میں لیا۔
پولیس نے بنگلہ دیشی سفارتخانے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس دوران خالصتانی سکھوں نے سفارتخانے کے سامنے کھڑے ہو کر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کی جانب سے ہادی کو کس نے قتل کیا؟ مودی، مودی، بھارت اور شہید نجار کو کس نے قتل کیا مودی، مودی، بھارت جیسے نعرے لگائے گئے جس سے فضا مکمل طور پر مودی مخالف رنگ اختیار کر گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ہندو مظاہرین سفارتخانے کے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔