بنگلہ دیش کی تصویروں سے شروع ”سٹریٹ موومنٹ“ کا پول دن کی روشنی نے کھول دیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی نام نہاد ”سٹریٹ موومنٹ“ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔ بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر تحریک کی کامیابی کا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی رہی، مگر دن کی روشنی نے تمام حقائق کھول کر رکھ دیے۔ سٹریٹ موومنٹ کے دعوے داروں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا جس سے ان کی عوامی پذیرائی کا پول کھل گیا۔ پاکستان کے یورپ لاہور کی خوب سیر کرلی گئی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور شہر کو سکھ کا سانس لینے دیں۔ لاہور کو آپ کے پروٹوکول سے زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں۔ جس طرح لاہور کا رخ کیا گیا، اسی طرح واپس جا کر خیبر پی کے کے عوام کی بھی شنوائی کریں، وہاں کے لوگوں کی داد رسی بھی ضروری ہے۔ سیاسی ڈرامے، تصویریں اور پروپیگنڈہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششیں ہیں، جس کا جواب عوام نے خاموشی سے دے دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم