سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پروزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پرتبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماشااللہ اسٹریٹ موومنٹ کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش ہو رہی تھی۔ اْنہوں نے کہا کہ دن کی روشنی میں پول کھل گیا ان کو کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نہ ملا ، بس بہت سیر کر لی پاکستان کے یورپ لاہور کی اب واپس تشریف لے جائیں۔ وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اب سیر ہو گئی اب جائیں لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں ، پروٹوکول میں لاہوردیکھ لیا، اب خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کر لیں اور واپس جاکر اْن کی بھی سن لیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔