Islam Times:
2026-07-24@01:12:58 GMT

لندن، بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتانی سکھ آمنے سامنے

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

لندن، بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتانی سکھ آمنے سامنے

عینی شاہدین کے مطابق خالصتانی سکھوں اور بھارتی ہندو مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کر کے صورتحال کو قابو میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ لندن میں واقع بنگلہ دیشی سفارتخانے کے سامنے اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتان کے حامی سکھ آمنے سامنے آ گئے۔ صورتحال اس قدر بگڑی کہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس پر برطانوی پولیس کو فوری مداخلت کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو مظاہرین بنگلہ دیش میں ایک ہندو شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے تھے۔ تاہم مظاہرہ اس وقت ناکام ہو گیا جب خالصتانی سکھ بنگلہ دیش کی حمایت میں خالصتان کے پرچم لہراتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق خالصتانی سکھوں اور بھارتی ہندو مظاہرین کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کر کے صورتحال کو قابو میں لیا۔ پولیس نے بنگلہ دیشی سفارتخانے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی ہندو مظاہرین

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی