2025-11-04@10:14:16 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 5336				 
                «پاکستان کی عسکری قیادت»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے،جلد تشخیص والے ممالک میں 90 فیصد سے زائد خواتین صحت یاب ہو جاتی ہیں۔پیرکوپی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں سب سے عام مرض بن چکا ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے، پاکستان میں روزانہ سو سے زائد خواتین بریسٹ کینسر سے جاں بحق ہو...
	پاکستان کی بحری تاریخ میں اہم پیشرفت، دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز ایم ایس سی مِکول (MSC Mikol) کی ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر کامیاب آمد و برتھنگ۔ مزید پڑھیں: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی شپنگ لائنز کو پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر اعتماد ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل 400 میٹر لمبے اور 24 ہزار ٹی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازع میں ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ اس تنازع کا خاتمہ کرسکتے ہیں، جیسے انہوں نے ماضی میں کئی دیگر جنگوں کو ''حل‘‘ کیا ہے۔ مصر میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے لیے جاتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ''آٹھویں جنگ ہو گی جو انہوں نے حل کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ''میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ میں نے کہا، ٹھیک ہے، مجھے واپس آنے دو۔ میں ایک اور جنگ ختم کر رہا ہوں۔ کیونکہ...
	 اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔  نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
	 واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج سکتا ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ امریکا واپس جا کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے کے ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے، جیسا کہ ماضی میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روک دیا تھا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ نوبل انعام کے حوالے سے ان کا...
	فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہداء کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہداء کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان...
	اسلام آباد+ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔  فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور  استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دہشتگردی سے جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجا سکتا۔  توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔  صدر پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ...
	لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی...
	پاکستان کی پوزیشن مستحکم ،اختتام پرپہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ، عبداللہ شفیق 2 رن بنا کر آؤٹ،، سعود شکیل کوئی رن نہ بنا سکے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 163...
	 کراچی:  وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔  اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر (Proof...
	افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی‘ صدر مملکت
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-26 اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا دہشتگردوںاور ان کی پناہ گاہوں کو نیست ونابود کردیاجائے۔ بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری اور پاک سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی آئینی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان گزشتہ 45 سال سے افغانستان کی صورتحا ل کی بہت بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، ہم کب تک برداشت کرتے رہیں کہ دہشت گرد پاکستان آ کر ہماری لاشیں گرائیں، ہمارا خون بہائیں اور آرام سے افغانستان میں اپنی پناہ گاہوں میں جا بیٹھیں۔وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں ہی نہیں، انکی پناہ گاہوں کو...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔  وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات  ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
	گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور افغانستان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔کراچی سے اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی کا جواب حکمت اور قوت سے دیا گیا۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
	وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے...
	مزید کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
	پاکستان نے بھارت میں موجود افغان نگراں وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جو افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ کسی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا دوٹوک اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے طالبان حکومت خود کو علاقائی امن و استحکام کی ذمہ داریوں سے بری نہیں کر سکتی۔ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں اس بات کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد عناصر موجود ہیں اور انہیں آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا...
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک، افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے  بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے  منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد سٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔  اب سے افغانستان کے لیے واضح ترین پیغام   سیکیورٹی ذرائع کا...
	سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔ شکرگڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورکوٹ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے ۔بھارت جو چالیں چلتا رہا پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے معرکہ حق نے اس کا میک اپ دنیا کے سامنے اتار دیا .خطہ  میں پاکستان کے ساتھ اگر برابری کا سلوک نہیں کرے گا یا برابری کا تعلق نہیں رکھے گا تو ہم اس کی تھانے داری کو قبول نہیں کرتے ۔اس نے اسی زعم کے...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہراشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی ہوئی، پاک افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی...
	کراچی کے پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز "ایس سی مکول" کو لنگر انداز کردیا ہے۔ واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کو کامیابی کے ساتھ برتھ کیا ہے۔ اس جہاز کا نام ایم ایس سی مِکول ہے جو جدید ترین کنٹینر جہاز ہے جس کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 24,070 ٹی ای یو ہے۔ یہ دنیا کے سب سے جدید اور بڑے بحری مال بردار جہازوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کی بندرگاہ پر آنے والا...
	افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی، صدر مملکت
	صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر...
	امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
	امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان...
	اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے،  سرحدی بندش کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر اور درجنوں تجارتی گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بارڈر کے قریب سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، پیدل سفر کرنے والے شہریوں اور تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو واپس لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے،  فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور افغان فورسز کی حالیہ اشتعال انگیزی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ  گزشتہ روز...
	افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام...
	 انور عباس :وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔  پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش رفت پر گہری تشویش ہے، طالبان نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی، طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر سنگین اشتعال انگیزی کی۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا جواب افغانستان سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند عناصر کو بے اثر کرنے کے لیے ہے، ہمارا دفاعی ردعمل امن پسند ہے، پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کے لیے احتیاط برت رہا ہے ہیں۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت...
	ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت، وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔   قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا  پاکستان کے دفاع پر کوئی...
	ویب ڈیسک: پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان جارحیت پر پاکستانی ردعمل کو پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کیا جائے، جوابی حملہ صرف دہشت گرد ٹھکانوں اور تربیتی مراکز پر ہوگا۔ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا  سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ افغان جارحیت اور پاکستانی ردعمل کو پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ نہ سمجھا جائے، جارحیت افغان عبوری...
	سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سرحدوں پر افغانستان کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو جس جراٗت، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے...
	افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی، صدر زرداری
	ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازع یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدرِ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے...
	نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر کی جانے والی فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، جن کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اور ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے ’’فتنۂ خوارج‘‘ اور ’’فتنۂ ہند‘‘ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں کسی طور پر...
	 وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔
	 مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تمام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم...
	 افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل، کہا پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔ افغان سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں۔ پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔ صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان...
	پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،راناثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت
	فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،آئیں میثاق استحکام پاکستان پر اکٹھے ہو جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جارحیت کا آغاز دشمن کی جانب سے ہوا، پاک فوج نے موثرانداز میں جارحیت کا جواب دیا، پاک فوج نے دشمن کی متعدد پناہ گاہوں کو نیست و نابود کر دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا،چھپے ہوئے دشمن کو آج نے ہم منہ توڑ جواب...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔  طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی  مزید :
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا;وزیراعظم
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، پاک فوج نے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔  طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی...
	 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عناصر کے خلاف کررہا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں پاک-افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے خلاف...
	پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اوردہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر کی جانے والی فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، جن کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اور ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں جو افغانستان کی سرزمین...
	پاک افغان سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ اور حملوں کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے، جس میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 افغان چوکیوں پر پاک فوج کا قبضہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں آرٹلری گنز کو طالبان کے ٹھکانوں پر فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، افغان فورسز کو جوابی کارروائی کے نتیجے میں پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ عوام کا پاک فوج پر...
	فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا اور ایک چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا ہے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کل کارروائی کی ہے یہ وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال ضرور تھا کہ ہم کب تک اپنے جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں گے۔انہوں نے...
	وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے، جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ وزیراعظم کے “میثاقِ استحکامِ پاکستان” کی پیشکش پر متفق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بے شک ہمیں تنقید کا نشانہ بناتی رہے، لیکن ایسے موقع پر پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا سب کا قومی فریضہ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
	پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغانستان سائیڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی کامیاب اسٹرائیک میں افغان طالبان کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب، پاکستان نے طالبان فورسز کی ژوب سیکٹر میں اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی ہم وی بکتر بند کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں انگور اڈا کے سامنے طالبان فورسز کی پوسٹ بھی مکمل تباہ کر دی گئی۔
	پاکستان کا بھارت-افغانستان مشترکہ بیان پر شدید تحفظات: جموں و کشمیر کی حیثیت اور دہشت گردی سے متعلق بیانات مسترد
	 اسلام آباد: پاکستان نے 10 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں جاری ہونے والے بھارت-افغانستان مشترکہ بیان کے بعض نکات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آج وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مغربی ایشیا و افغانستان) نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سے ملاقات کر کے ان تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔  وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ بیان بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لیے جاری...
	پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے ہی افغان...
	کرکٹ میں کسی ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہوتا ہے، یہ معرکہ اس صورت میں زیادہ باوقعت ہو جاتا ہے اگر مقابل ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں چت کیا جائے۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1952 میں لکھنؤ میں اپنی تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انڈیا کو زیر کر لیا تھا جبکہ انڈیا کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سنہ 2004 تک انتظار کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سنہ 1954 میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں اوول ٹیسٹ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ انڈیا نے انگلینڈ...
	پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے غزہ مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب غزہ میں 2 سال تک ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے، بچے شہید ہو رہے تھے اور دنیا بھر میں لوگ احتجاج کر رہے تھے تب پاکستان میں بعض افراد کو شاید خبر ہی نہیں تھی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور لڑائی بند ہو چکی ہے، تو یہی افراد جی ٹی روڈ پر جلوس نکال کر اسلام آباد کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ دو سال غزہ کے باسیوں پہ ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے...
	پاکستان میں کاروں کی فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں صرف ستمبر کے مہینے میں 17 ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدی گئیں۔ یہ نہ صرف مارکیٹ میں بہتری کی نشانی ہے بلکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کا زبردست اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر 2025 میں مجموعی طور پر 17,174 کاریں فروخت ہوئیں، جب کہ ستمبر 2024 میں یہ تعداد صرف 10,297 تھی۔ اس سے پہلے اگست 2025 میں14,50 کاریں فروخت ہوئیں، یعنی صرف ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا۔ یہی نہیں، رواں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 42,267 یونٹس...
	بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا: وزیردفاع Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہیکہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، بھارت نیجو ذلت اٹھائی اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنیکیلئے یہ اقدام کرے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے ، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں، اچھے ہمسائیکی...
	مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قومی اتحاد اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھو دیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے،  کوئی ملک اپنے علاقے کو اپنے ہمسایوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا،  افسوس کہ خیبر پختونخوا...
	ٹی ایل پی کو اہل غزہ سے کوئی ہمدردی نہیں، احتجاج مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، سوشل میڈیا پر بحث
	مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں راستے سیل ہیں، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہنگامی صورت حال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل تحریک لبیک پاکستان لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کررہی ہے، جسے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہوں کو بند کیا ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایل پی کا مؤقف ہے کہ وہ فلسطین کے عوام...
	پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مالی استحکام کے لیے پاکستان ہاکی بورڈ (پی ایچ بی) کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فی الحال آمدن کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ادائیگیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہاکی کے تمام اسٹیڈیمز اور سہولیات براہِ راست پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حوالے کر دے، تو ان سے آمدن پیدا کر کے کھیل کو خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی بورڈ کے قیام یا سالانہ...
	قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں...
	لاہور میں پیدا ہونے والی اور سعودی عرب میں پلی بڑھی عرشیہ اختر نے بچپن میں ریاض میں کارٹنگ سے آغاز کیا اور اب وہ عالمی سطح پر فارمولا ریسنگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق عرشیہ نے فیا (FIA) یعنی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی آٹوموبائل کی جانب سے پروفیشنل ریسنگ لائسنس حاصل کرلیا ہے، یہ وہ ادارہ ہے جو عالمی موٹر اسپورٹس کی نگران تنظیم ہے۔ ریسر اور محقق،  2 کیریئر ایک ساتھ عرشیہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ کلینیکل ریسرچ کے شعبے...
	 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے صف اول کے کردار کی ستائش بھی کی گئی۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی سمت بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پوری دنیا کے امن کے لیے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن کے...
	 راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھامولوجی (اے ایف آئی او) کے ماہر سرجنز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے دو بہادر سپاہیوں کی بینائی بحال کردی۔  یہ پیوند کاری مرحومہ مسز سید ظفر مہدی عسکری کی وصیت پر کی گئی، جنہوں نے وفات سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے عطیہ کردہ کورنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے منتقل کیے گئے۔ دونوں سپاہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوکر اپنی بصارت کھو بیٹھے تھے۔ اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے...
	 نئی دہلی: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے جمعہ کو ہندوستان کی سرکاری دورے کے دوران ایک پریس بریفنگ میں پاکستان کے خلاف سخت الفاظ میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی، جو پاکستان کے الزامات پر ایک واضح طنز سمجھا جا رہا ہے۔  متوقی نے پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پار فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “افغانوں کی ہمت کی آزمائش نہ کی جائے”۔ انہوں نے مزید کہا، “اگر کوئی ایسا کرنا چاہے تو سوویت یونین، امریکہ اور نیٹو سے پوچھ لے، تاکہ وہ بتا سکیں کہ افغانستان کے ساتھ ایسے کھیل کھیلنا اچھا نہیں ہے۔” یہ بیان...
	  افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دے دیا ۔  اپنے دورہ بھارت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ ان دھماکوں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  ادھر افغان حکومت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب بم باری کی مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں  افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا  کہ اس فیصلے سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔ امیر خان متقی نے کہا کہ “ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست...
	بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے
	بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کے انکار کے بعد ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی سخت ہدایات پر ٹرافی اے سی سی کے آفس میں موجود ہے اور انہوں نے ہدایت کی ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے نہ ادھر ادھر کی جائے، بھارتی ٹیم جب چاہیے ٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے، جب بھی پلان ہو بتا دیا جائے۔ دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس...
	 اقوام متحدہ:  پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنیٰ اور قانونی اصولوں پر چناؤ کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کےایجنڈا آئٹم 84 “قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی” پر بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قانون کی حکمرانی “انسانی تہذیب کی اساس اور سماجی و اقتصادی ترقی و خوش...
	 پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔ سات براعظموں میں سات سال کی محنت اور سفر کے بعد یہ کامیابی نہ صرف اسد علی میمن کے لیے بلکہ پاکستان اور عالمی کوہ پیمائی کے شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی ہے۔  سیون سمٹس چیلنج میں دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا شامل ہے اور اسد علی میمن کے اس کارنامے نے پاکستانی پرچم کو عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔ یہ کامیابی اسد علی میمن کی عزم، حوصلے اور عالمی کوہ پیمائی میں پاکستان کی نمایاں موجودگی کا مظہر ہے۔  اپنی کامیابی کے...
	 پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنیٰ اور قانونی اصولوں پر چناؤ کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کےایجنڈا آئٹم 84 “قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی” پر بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قانون کی حکمرانی “انسانی تہذیب کی اساس اور سماجی و اقتصادی ترقی و خوش حالی کے لیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی باضابطہ درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر معاشی روابط کو فروغ ملے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست کرتے ہیں کہ واہگہ بارڈر کو افغان تاجروں کے لیے کھول دیا جائے تاکہ تجارتی سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہو اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ ملے۔ انہوں نے  کہا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے کیونکہ تجارت عوام کے براہِ راست فائدے سے جڑی ہوئی...
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و...
	پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہیڈکوارٹر پر پولیس کے چھاپے  کی مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے ٹی ایل پی ہیڈکوارٹر میں پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور اطلاعات کے مطابق جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔  پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں پر ریاستی جبر آئینِ پاکستان، جمہوری اقدار اور شہری آزادیوں کے منافی ہے، ہر شہری اور سیاسی جماعت کو آزادیِ اجتماع اور پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، جسے کسی...
	اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا...
	پی ٹی آئی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے...
	قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِخانہ کیلئے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو...
	 لاہور(نیوز ڈیسک)سطان آف جوہر ہاکی کپ کل سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہورہا ہے۔  اس ایونٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان جونئیر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔ قومی جونئیر ٹیم نے ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان اپنا دوسرامیچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ایک دن آرام کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔ جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھرپورکیمپ کے بعد میچ سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹرکی حقیقی برآمدی صلاحیت کواجاگرکرنے کے لیے فوری اسٹرکچرل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کمزوریوں اورادارہ جاتی رکاوٹوں کے باعث ہرسال 1.2 ارب ڈالرسے زائد کی برآمدی آمدنی ریکارڈ ہونے سے رہ جاتی ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹس مالی سال 25-2024ء میں 3.8 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں جوملکی جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ تاہم درحقیقت آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالرسے زائد ہیں...
	پاکستان ہمیشہ سے علاقائی اور عالمی امن کا خواہاں رہا ہے۔ اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ مسائل اور تنازعات کے حل کے حوالے سے پاکستان نے سیاسی و سفارتی ہر دو سطح پر افہام و تفہیم، صبر و تحمل اور بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج بھی پاکستان کا یہی موقف ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنے اس موقف کا بارہا اعادہ کیا ہے اور امریکا سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی میں بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی...
	ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پاک فوج کی جانب سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ’’ فتنۃ الخوارج‘‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس اہم کامیابی کے ساتھ ساتھ قوم ایک اور عظیم سپوت، میجر سبطین حیدرکی شہادت پر سوگوار ہے، جو دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔ دوسری جانب کور کمانڈرز کانفرنس نے پاک سعودی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیرملکی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبے، عزم اور...
	پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثہ جات کی واپسی کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان شفاف حکمرانی، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں MENA ریجن کے اثاثہ بحالی انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA-ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا، جس...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں اور فورمز پر شکست ہوئی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آج کا لندن کی عدالت کا فیصلہ درحقیقت پاکستان کے حق میں آیا ہے۔ پاکستان کے دشمنوں اور اُس کے آلہ کاروں کا ہر میدان میں شکست مقدر ہے۔ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں...
	سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات و سرمایہ کار بھی وفد میں شامل تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں، اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس...
	پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم کی غیر قانونی اشیا کی...
	itel نے رنگا رنگ تقریب میں Super 26 Ultra متعارف کرادیا،تقریب میں itel کی برانڈایمبسیڈر سجل علی کی خصوصی شرکت
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی۔اس رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں میڈیا ،کلائنٹس اور دیگر شراکت دار بڑی تعداد میں شریک تھے جس نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، جبکہitel کی برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔اس تقریب میں متعارف کرائے جانے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے میں دستیاب اسمارٹ فون کی رونمائی کی گئی ،یہ اسمارٹ فون انتہائی مناسب قیمت میں تمام جدید ترین فیچرز اور...
	تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار  300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500  کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500  کیوسک، خیرآباد پل آمد 30 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار  400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار  300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 27  ہزار 200  کیوسک  اور اخراج 17  ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج  72 ہزار کیوسک، چشمہ آمد  85 ہزار  300 کیوسک اوراخراج...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین...
	 حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد ٹویوٹا کی مقامی اسمبلر کمپنی انڈس موٹر نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور شروع کردیا ہے۔  نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) جو کہ ٹویوٹا گاڑیاں مقامی طور پر اسمبل کرتی ہے، حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد تجارتی پیمانے پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کمپنی نے درآمد کے عمل کے آغاز کے لیے مطلوبہ دستاویزات، طریقہ کار اور ضوابط کی وضاحت کے لیے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) سے رابطہ کیا ہے۔ اگرچہ کمپنی روزگار، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ...
	پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں — پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی — کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جب کہ اس اہم پیش رفت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ بحال کیا اور پسِ پردہ بات چیت کے ذریعے سیاسی ماحول کو نرم کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ان کی دبئی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جنہوں...
	سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل جلاس، شہزادہ منصور بن محمد السعود کی قیادت میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی شرکت
	 اسلام آباد:اسلام آباد میں بدھ کو سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہزادہ منصور بن محمد السعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد شریک ہوا۔ یہ اجلاس سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیر اہتمام سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور وزارت تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔سعودی وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت و لائیو سٹاک، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کے نجی شعبے اور ممتاز کاروباری اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے عزم...
	 کوئٹہ:  پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم...