2025-09-23@09:49:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1646
«کے لیے ایکسیئن»:
(نئی خبر)
کشمیر اورجعفر ایکسپریس حملوں کے پس پشت عناصر کو عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف
چین کے شہر چھنگڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور کثیرالطرفہ تعاون کے عزم کو دوہرایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز کے اصولوں، خصوصاً عدم جارحیت، پرامن حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی خودمختاری کی مکمل پاسداری کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضبط، مکالمے اور سفارت کاری پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی میں بھارتی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ایک ملازم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو حساس دفاعی معلومات نیز حال ہی میں ختم ہونے والے آپریشن سیندور کے دوران خفیہ اطلاعات لیک کر رہا تھا- بھارت: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبر گرفتار رپورٹوں کے مطابق، ملزم، وشال یادو، نیوی ہیڈکوارٹرز میں کلرک کے عہدے پر کام کرتا ہے اور ہریانہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے مہینوں کی نگرانی کے بعد اسے اپنی تحویل...

’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات
’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی...
پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اب شیروانی نہیں ہے۔ اب وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کالا جادو کرتی ہیں اور میرے بہت مستند ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس خاور مانیکا کے خاندان سے ایک لڑکی آئی وہ بھی بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا سے متاثر ہو کر کالاجادوسیکھ رہی تھی۔ سامعہ خان نے بتایا اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے میری بلاول سے شادی ہو جائے گی اور میں بھی خاتون اول بن جاؤں گی۔ عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سپارکو کٹ کے قریب پیش آنے والے دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ تاحال جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیوں کی رفتار تیز تھی، تاہم حتمی مؤقف حادثے کی تفصیلی تفتیش کے...
ڈاکٹر سلیم خان ضمنی انتخاب کے کمبھ میلے میں آپریشن سیندور ڈوب گیا۔ پانچ میں سے چار شردھالو ڈوب مرے ۔ ریزرو کٹیگری کے دلتوں کی بدولت ایک کی جان بچی یعنی اگر ملک کا پسماندہ طبقہ بھی زعفرانی جھانسے سے نکل جائے تو کمل مرجھا جائے گا۔پانچ میں دو مسلم امیدواروں کی کامیابی ‘آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا’ کی مصداق ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے ضمنی انتخاب سے قبل ایک پانچ روزہ غیر ملکی دورہ طے کردیا تاکہ ہر روز ان کا ‘ہنستا ہوا نوروانی چہرہ’ ذرائع ابلاغ میں رونق افروز رہے ۔ سائپرس سے کینیڈا اورکروشیا کے راستے 19 جون کو مودی جی اس توقع سے لوٹے کہ ملک کے رائے دہندگان مانگ میں سیندور...
کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں سیاست اور طاقت کے ایوانوں میں عموماً وہی افراد نظر آتے ہیں جو برسوں تک بیوروکریسی، سیاست یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ہوں،مگر جنوبی کوریا نے حال ہی میں ایک ایسا حیران کن فیصلہ کیا ہے جو اس تاثر کو چیلنج کرتا ہے۔جنوبی کوریا میں 57 سالہ ایک عام ٹرین ڈرائیور، جو بوسان سے گِم چیون کے درمیان ریل گاڑی چلا رہا تھا، اچانک حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گیا اور اُسے ملک کا وزیر محنت مقرر کر دیا گیا۔یہ انوکھا واقعہ 23 جون کو اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ نے اپنی کابینہ کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے انہیں پرو ہاکی لیگ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ، جو کہ نیشنز ہاکی کپ کی فاتح ٹیم تھی، مالی مشکلات کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں ایف آئی ایچ کے موجودہ قواعد کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی پاکستان کو...
بیجنگ :بحیرہ بوہائی کے کنارے تھیان جن میں سمر ڈیووس فورم کے جدید افکار نے عالمی معیشت کی نئی راہیں روشن کیں ۔ بہاروں کے شہر کھون منگ میں، چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو نے خطے کی خوشحالی کے لیے سنہری پل تعمیر کیا ۔ بحیرہ زرد کے کنارے واقع چھنگ ڈاؤ میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس نے جیت جیت اور فائدہ مند تعاون کے دور کی ایک مضبوط دھن ترتیب دی۔اس موسم گرما کے آغاز سے، چین کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی فورمز کا ایک سلسلہ منعقد ہوا ہے. علاقائی تعاون سے لے کر صنعتی ہم آہنگی تک، روایتی تجارت سے لے کر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی تک، ان...
سئیول(نیوز ڈیسک) ویسے تو یہ تصور کرنا ہی مشکل محسوس ہوگا کہ کسی ٹرین ڈرائیور کو کسی ملک کی حکومت اچانک وزیر بنا دے۔مگر جنوبی کوریا میں ایسا انوکھا اور منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ٹرین ڈرائیور کو وزیر محنت و ملازمت کا عہدہ اچانک دے دیا گیا۔ درحقیقت 57 سالہ کم یونگ ہون کو وزارت کے عہدے پر اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ بوسان اور Gimcheon درمیان چلنے والی ایک ٹرین کو چلا رہے تھے۔23 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے کم یونگ بون کو کابینہ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو وہ ٹرین چلا رہے تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا تو انہیں اس کا علم...
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈائریکٹ لائن کال ویبینار میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متنوع ارضیاتی منظرنامہ تانبے، سونے، لیتھیم اور اینٹی مونی جیسے وسیع معدنی ذخائر کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں آسانی سے پاکستانی منڈی میں داخل ہو سکیں۔ ان اصلاحات سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مقامی کمیونٹیز کو پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں اختتام ہفتہ ہونے والے پروگرام کے خلاف مظاہروں کے سبب ٹی وی کی سابق میزبان اور پروگرام پیش کرنے والی خاتون لارین سانچیز کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ شادی کی تقریب کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ہفتے کے روز وینس کے ایک مشہور اور مرکزی نائٹ لائف کے علاقے، کیناریگیو کے سکولا گرانڈ دی سانتا ماریا ڈیلا میسریکورڈیا، میں منعقد کی جائے گی، تاہم اب حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس تقریب کو لگون شہر کے ایک الگ تھلگ، کم قابل رسائی والے حصے میں منتقل کر...
ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی، یہ کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے ایک روز بعد عمل میں آئی۔ عالمی میڈیا نے ایرانی عدلیہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پھانسی پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر ملک میں قتل کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش اور صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کا الزام تھا۔ عدلیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ...
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا اتھارٹی 30 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں اسمبلی ممبر ظہران ممدانی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سابق گورنر اینڈریو کومو نے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کے بعد منگل کی شب اپنی شکست اس وقت تسلیم کرلی جب 95 فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، 44 فیصد ووٹروں نے زوہران ممدانی کو پہلی ترجیح دی، جبکہ کومو کو 36 فیصد اور شہر کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ چونکہ بریڈ لینڈر نے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ترجیح دینے کی تلقین کی تھی، اس لیے ان کے حامی ووٹ ممدانی کو مزید فائدہ دے سکتے ہیں۔ https://Twitter.com/ZohranKMamdani/status/1937667488625701128 اینڈریو کومو نے مین ہیٹن میں انتخابی اجتماع کے دوران اچانک اسٹیج پر...
رپورٹ:مصطفی بزدار ژوب کے ایک رہائشی نے منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ایک ادارہ بنایا جہاں ایسے لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سنہ 2020 کے سروے کے مطابق تقریباً 90 لاکھ افراد اس عادت کا شکار ہیں۔ ان افراد کی بحالی کے لیے حکومت اور غیر حکومتی ادارے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نشے کے عادی افراد نے پولیس کو کیسے چکما دیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے علاج و بحالی کے مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں انہیں طبی،...
حالیہ ایران اسرائیل جنگ نے مشرق وسطیٰ کو خطرناک دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بند کرادی ہے ۔ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو خطے کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی عسکری موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے چیلنج قرار دیتا ہے جب کہ ایران اسرائیل کو ایک غاصب ریاست اور فلسطینیوں پر مظالم کا ذمے دار ٹھہراتا ہے۔ حالیہ جنگ نے خطے کو ایک بڑے تصادم کے...
نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
تربیلہ ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو...
پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے...
قومی اسمبلی اجلاس میں کھربوں روپے مالیت کے 136مطالبات زر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کردہ کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر کو منظور کرلیا، وزیرخزانہ کی پیش کردہ تجاویز کی اپوزیشن کی جانب سے شق وار منظوری کی مخالفت کی گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ارکان کی گنتی کے مطالبے کو دوسری بارمسترد کردیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر قومی اسمبلی میں پیش کیے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیرخزانہ کے اظہار خیال کے دوران بات کرنے کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ جتنے مطالبات زرپیش ہورہے، پولی کلینک سے ٹیم منگوالیں اخراجات سن...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کردہ کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر کو منظور کرلیا۔ وزیرخزانہ کی پیش کردہ تجاویز کی اپوزیشن کی جانب سے شق وار منظوری کی مخالفت کی گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ارکان کی گنتی کے مطالبے کو دوسری بارمسترد کردیا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کھربوں روپے مالیت کے 136 مطالبات زر قومی اسمبلی میں پیش کئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیرخزانہ کے اظہار خیال کے دوران بات کرنے کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ جتنے مطالبات زرپیش ہورہے، پولی کلینک سے ٹیم منگوالیں اخراجات سن کر ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے۔ اپوزیشن نے ایک بار پھر مطالبات زر کی منظوری کو چیلنج کیا جس پر...
کراچی جیسے شہر میں جہاں قلیل فاصلے کا سفر اکثر طویل انتظار، کرائے پر ہونے والے جھگڑوں یا سیکیورٹی کے خدشات کے ساتھ جڑا ہوتا ہے وہاں Yango رکشہ خاموشی سے سڑکوں پر آ چکا ہے اور شہریوں کے سفر کا انداز بدل رہا ہے۔ پاکستان کے موبیلٹی سسٹم میں شامل ہونے والی یہ نئی سروس “لوکل سفر” کا مطلب دوبارہ متعین کر رہی ہے — محفوظ، سستا اور صرف ایک کلک کی دوری پر۔ Yango رکشہ خاص طور پر مختصر شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آمد نے روزمرہ سفر کرنے والوں کی زندگی میں ایک اہم خلا کو پُر کیا ہے۔ چاہے کوئی ماں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، شہری محمد میثم کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل یعنی بروز بدھ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعینانی چیلنج، عدالت میں کیا سماعت ہوئی؟ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ایک سال، تین ماہ اور 20 دن بعد دوبارہ ہورہی ہے، واضح رہے کہ مذکورہ درخواست پر آخری سماعت گزشتہ برس 5 مارچ کو ہوئی تھی، جس میں فریقین کو نوٹسز...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔ نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔ اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معزول شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی (جنہیں 1979 کے اسلامی انقلاب میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا) ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے اور ناکام عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی نے گزشتہ 40 سال سے ایرانی سیاسی منظرنامے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے، اور بغیر کسی عوامی حمایت یا قانونی جواز کے بارہا ایران کے دشمن ممالک کا سہارا لیا ہے، جو ان کے عزائم میں موجود مایوسی اور سیاسی موقع پرستی کو ظاہر کرتا ہے۔اس بارجب خطے میں تناؤ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد بڑھ رہا ہے، وہ ایک بار پھر غیر ملکی حملوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) اگرچہ امریکی حملوں کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے نقصان کو ''عظیم الشان‘‘ قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ نے ''ایک بہت بڑی سرخ لکیر عبور‘‘ کی ہے جبکہ سفارت کاری کا وقت ختم ہو چکا اور ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک اس تنازعے کے سفارتی حل کے حق میں ہیں۔ امریکی حملوں کے بعد عالمی ردعمل کا جائزہ: اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ وہ امریکہ کی طرف سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دی ہِل: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کاکہنا ہےکہ روس مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں ایران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے تہران کو اپنی ضروریات اور مطالبات واضح کرنے ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا ضرورت ہے؟ہم نے ثالثی کی اپنی کوششیں پیش کی ہیں اور یہ ایک ٹھوس پیشکش ہے، ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے، اور یہ بھی ایرانی فریق کے لیے ایک اہم قسم کی حمایت ہے، آگے سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس وقت ایران کو کیا درکار ہے۔خیال رہےکہ اسرائیلی حملے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وِنڈہُک: نمیبیا دنیا کے سب سے پرانے اور خشک ترین صحراؤں میں شمار ہونے والا صحرائے نامیب اب ایک انوکھے اور دلچسپ سیاحتی مقام کا گھر بن چکا ہے، جہاں ایک مکمل طور پر فعال گلابی رنگ کا فریج موجودہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ غیر معمولی فریج نہ صرف مکمل طور پر قابلِ استعمال ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک دھاتی میز اور دو چھوٹی گلابی کرسیاں بھی نصب ہیں جو اس جگہ کو ایک مصروف نخلستان کی شکل دیتی ہیں۔گوندوانا ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے “ڈیزرٹ گریس” کے راستے میں آنے والا یہ گلابی فریج، اپنے چمکدار رنگ کی بدولت ارد گرد کی مدھم اور سنسان ریتلی زمین سے بالکل مختلف اور نمایاں نظر آتا ہے اور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ’’روٹ 47‘‘کا بھی معائنہ کیا۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ’’روٹ 47‘‘ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا’’روٹ 47‘‘ کو 1947ء کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ سی...
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹس (NOTAM) آج سہ پہر تک جاری کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ واضح رہے کہ پاکستان نے 24 اپریل کو پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر دی تھی۔ اس پابندی میں پہلی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی، جس کی مدت آج مکمل ہو رہی تھی۔ تاہم، موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی حکام نے اس بندش کو ایک اور ماہ کے...
خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایران میں گزشتہ ہفتے بھی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ ایرانی عدلیہ کی خبررساں ادارے میزان نیوز کے مطابق کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد نامی شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کرنے والے درجنوں افراد...
ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز) ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی نامی شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ایران میں گزشتہ ہفتے بھی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک...
ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک اور شہری کو پھانسی دے دی ہے۔ یہ اقدام ان درجنوں گرفتاریوں کے تسلسل کا حصہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ مبینہ روابط پر کی گئی ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام تھا کہ اس نے حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کیں اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی کو عدالتی کارروائی کے بعد تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) 42 سالہ افغان شہری شیر خان اینٹوں کے ایک بھٹے پر اپنی دیہاڑی مکمل کر کے گھر لوٹے تھے۔ دروازے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کو دیکھ کر ان کے دماغ میں جیسے جھکڑ چلنے لگے۔ وہ اپنی پوری زندگی کیسے سمیٹ سکتے تھے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی پیدائش کا ملک کیسے چھوڑ سکتے تھے؟ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ انہوں نے سخت حالات میں اپنی جو زندگی بنائی تھی وہ ان سے پلک جھپکنے میں چھین لی گئی۔ انہوں نے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) رواں ماہ نیچر سائنس جرنل میں شائع ایک اہم تحقیق نے قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے ایک انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ اسے 'برین ٹو وائس نیورو پروستھیسس‘ یا 'برین ٹرانسپلانٹ‘ کہا جا رہا ہے، جو دماغ کی برقی سرگرمیوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ریئل ٹائم میں آواز میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پرانے سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں طور پر تیز ہے، جو دماغی سگنلز کو آواز میں بدلنے میں تاخیر کا باعث بنتے تھے۔ نئی ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس (UC Davis) کے سائنسدانوں نے ایک جدید برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) تیار کیا ہے، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول (صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی، اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے چیئرمین او آئی سی نے کہا کہ13 جون کے بعد سے مشرق وسطیٰ ایک نئے تنازع کا شکار ہو چکا ہے، ہم ایران اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہئے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل ڈھونڈا جانا چاہیے۔جبکہ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختون خوا میں حالیہ برسوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ماہرین قانون اور سماجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریاست قتل کو سنگین جرم تسلیم کرتے ہوئے سخت سزائیں نافذ نہیں کرے گی تو معاشرے میں امن و امان کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ قانون کے مطابق قتل ایک سنگین جرم ہے لیکن عدالتوں میں عملی طور پر قتل کے مجرموں کو سز انہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث لوگوں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ گزشتہ چھے سال سے جیلوں میں پھانسی گھاٹ بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سزائے موت پر غیر اعلانیہ پابندی لگی ہے جس سے مجرموں کو یہ یقین...
برطانیہ میں ہاؤس آف کامنز نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت کسی مہلک بیماری کے آخری اسٹیج پر موجود مریضوں کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ تکالیف سے بچنے کے لیے اپنے لیے موت کا انتخاب کرسکیں۔ موت کے انتخاب کی یہ منظوری ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین پر مشتمل ایک پینل سے حاصل کی جائے۔ یہ بل، جسے لیبر پارٹی کی ایک ممبر نے نومبر میں پیش کیا تھا، مہلک امراض میں ناقابل برداشت تکالیف سے دوچار ہونے والے مریضوں کو چھٹکارہ دینے کے لیے پاس کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سال 2029 تک ایڈز سے مزید 40 لاکھ افراد کی موت کا خدشہ، وجہ کیا ہے؟ تاہم اسے قانون کا درجہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی محروم اور پسماندہ خواتین کے لیے ایک انقلابی فلاحی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق دیہی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی معاشی خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع پر مشتمل ہے، جن میں ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، لودھراں، بھکر، خانیوال اور بہاولنگر شامل ہیں۔ ان اضلاع کی پسماندہ دیہی خواتین اس منصوبے سے براہِ راست مستفید ہوں گی۔ کون سی خواتین اہل ہوں گی؟ مریم نواز نے بتایا کہ منصوبے کے تحت طلاق یافتہ، بیوہ اور معاشی...
چیئرمین او آئی سی کا منصب 3سال کے لیے ترکیہ کو مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز استنبول (آئی پی ایس )اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی، جبکہ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ حقان فدان نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ آور ہے، جبکہ غزہ سے یمن اور لبنان تک جنگ کا سامنا ہے۔ ہمیں اسرائیلی جارحیت...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...

وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبہ بھر میں مفت تعلیم کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو بااختیار بنانے کے اقدام قابل تحسین ہیں، عوامی رائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پنجاب کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آئندہ نسل کو بااختیار بنانے اور صوبے میں شرح تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا۔ پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مزدوروں کے بچے مستفید ہوں گے۔کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ورکرز کے بچوں کی مفت تعلیم کا پروگرام مستحق طلباء...

لیاری کے علاقے کھڈا میں پانی کی شدید قلت کے باعث ایک بچی پانی کے حصول کے لیے تپتی دھوپ میں پریشان بیٹھی ہے
لیاری کے علاقے کھڈا میں پانی کی شدید قلت کے باعث ایک بچی پانی کے حصول کے لیے تپتی دھوپ میں پریشان بیٹھی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹینکر کے درمیان آگے نکلنے کی دوڑ کے دوران ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق واٹر ٹینکر بس سے آگے نکلنے کے لیے عقب سے ہارن بجا رہا تھا اور بس کو پش بھی کر رہا تھا، اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد ادھر ادھر جا گرے جبکہ متعدد خواتین اور بچوں کے سر لوہے کی سیٹوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے۔ایدھی رضا کار ڈرائیور ساجد پٹھان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناران: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودا گرنے کے باعث لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح جاں بحق ہو گئے، حادثے نے نہ صرف ان کے اہل خانہ کو بلکہ ملک بھر میں سیاحت سے جڑے عوام کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ طاہر محمود، ان کا 13 سالہ بیٹا ابوبکر اور ابوبکر کا 22 سالہ ماموں زاد بھائی طیب شفیق شامل ہیں، تینوں افراد لاہور کے علاقے گنج بازار مغلپورہ کے رہائشی تھے اور چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کے لیے ناران آئے تھے۔حادثے کی تفصیلات کے مطابق تینوں سیاح ناران میں ایک گلیشیئر کے...
ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک یا دو کپ کافی پینا آپ کی زندگی کو صحت مندانہ انداز میں بڑھا سکتا ہے — لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں زیادہ کریم یا چینی نہ ملائی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:ادھیڑ عمری میں کافی پینے والوں کے لیے اچھی خبر تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معتدل مقدار میں کیفینیٹڈ کافی (یعنی 1–3 کپ روزانہ) سے خاص طور پر دل کے امراض کی وجہ سے مرنے کے خطرے میں کمی آتی ہے۔ شریانوں کے تحفظ اور عمومی حفاظت میں بھی یہ فائدہ واضح ہوا، مگر یہ فائدہ تب اپنا رنگ دکھاتا ہے جب کافی کو کالے رنگ یا بہت کم چینی و فیٹی اجزاء کے ساتھ پیا جائے۔ ...
کراچی: شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹینکر کے درمیان آگے نکلنے کی دوڑ کے دوران ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق واٹر ٹینکر بس سے آگے نکلنے کے لیے عقب سے ہارن بجا رہا تھا اور بس کو پش بھی کر رہا تھا، اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد ادھر ادھر جا گرے جبکہ متعدد خواتین اور بچوں کے سر لوہے کی سیٹوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے۔ ایدھی رضا کار ڈرائیور ساجد پٹھان اور...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانیوں کے لیے حیرت انگیز چیزیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے میں "کسی بھی مدد" کا خیرمقدم کرتے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم مشرق وسطی کا چہرہ بدل رہے ہیں اور اب میں کہتا ہوں کہ ہم دنیا کا چہرہ بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی یا زوال ایک مقصد نہیں ہے...
اسلام نے بہت سے اعمال کو انسان کے لیے سعادت و نجات، بخشش و معافی کا ذریعہ بنایا ہے، چناں چہ انھی میں سے ایک ’’پانی پلانا‘‘ بھی ہے۔ پانی انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ہے، انسان کیاکوئی جان دار پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام نے پانی پلانے کے عمل کی ترغیب دی ہے اور اس عمل میں بہت زیادہ اجر و ثواب اور ذریعہ نجات کا سامان ہے۔ نبی کریم ﷺ کے فرمان عظیم کا مفہوم ہے: ’’جو کسی مسلمان کو بھوک کی حالت میں کھانا کھلائے اﷲ تعالی اس کو جنت کے پھل اور میوے کھلائے گا۔ اور جو مسلمان کسی مسلمان کو پیاس کی حالت میں پانی ( یا کوئی مشروب)...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور متاثر کن ماحول میں ہوئی، جس میں فیلڈ نے صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، غیر متزلزل عزم، اور پاکستان کے عالمی وقار کے فروغ میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ صائمہ سلیم کی ہمت اور لگن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے خصوصی افرادِ کے لیے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
اس برطانوی میڈیا نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "اسرائیل کی ایران کے خلاف براہ راست جنگ نہ صرف تل ابیب کے لیے کوئی یقینی فوجی فتح حاصل نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیل کو ایک طویل اور مہنگے علاقائی بحران میں الجھا سکتی ہے جب تک کہ مذاکرات اور ثالثی کی راہ کو تصادم پر ترجیح نہ دی جائے۔" اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تجزیے میں اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں ناکامی کی 3 کلیدی وجوہات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں حالیہ عسکری پیش رفت کا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے پروسس کی منظوری دے دی اور اس سلسلے میں باقاعدہ سرچ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا گیا۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اس کمیٹی میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بحیثیت کنوینر ہونگے جبکہ وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، عارف سعید، جناب سلمان اختر، جہانزیب خان، ڈاکٹر انجم ہلائی، ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی اور سیکریٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شامل ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے تلاش کمیٹی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل برآمدی کمپنیوں میں سے ایک انٹرلوب لمیٹڈ کی الحاق شدہ کمپنی ہے نے معروف لیگ ویئر برانڈ بونی ڈون کے عالمی تجارتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔انٹرلوب نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں بتایا کہ اس سودے میں بونی ڈون برانڈ سے متعلق تمام عالمی ٹریڈ مارکس، اسٹاک اور ای کامرس انفرااسٹرکچر شامل ہیں جو کمپنی کی جانب سے ایک اسٹریٹجک توسیعی قدم ہے۔نوٹس کے مطابق ہم یہ اطلاع دیتے ہوئے خوش ہیں کہ انٹرلوب لمیٹڈ کی الحاق شدہ کمپنی ٹیکسٹائل حب بی وی نے بونی ڈون بی وی سے بونی ڈون برانڈ حاصل کرلیا ہے، جو ایک معروف اور معتبر لیگ ویئر برانڈ ہے۔ انٹرلوپ پاکستان کی...
وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، یہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ایئر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے...
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔ My Fellow Countrymen, The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing. Khamenei, like a frightened rat, has gone into hiding underground and has lost control of the situation. What has begun...
راولپنڈی: نان کسٹم سگریٹ کے خلاف کارروائی، ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی fbr WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ایف بی آر کے ملازم عمران کے سر پر آہنی راڈ لگنے سے گہرے زخم آئے۔حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ٹیم سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ لوڈ کر رہی تھی۔ اس دوران 35 کے قریب مسلح افراد نے، جو بظاہر پٹھان تھے، حملہ کر دیا۔ انہوں نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور...
عالمی امن اور استحکام کے لیے چین کی کوششیں نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک مثالی کردار کی حیثیت رکھتی ہیں۔ چین ہمیشہ سے پرُامن، بقائے باہمی، باہمی تعاون اور ترقی کے اصولوں پر کاربند رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی برادری میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ پرُامن ترقی اور تعاون کی پالیسی: چین کی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ’پرُامن ترقی‘ ہے۔ چین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پر امن راستہ اختیار کیا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔ ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘ (BRI) جیسے منصوبوں کے ذریعے چین نے نہ صرف ایشیا، افریقہ...
غزہ: اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں خوراک کے حصول کے لیے جمع ہجوم پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 59 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہو گئے، جن میں 20 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعات میں سے ایک بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں درجنوں لاشیں سڑک پر بکھری ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ طبی عملے کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو اسپتال لانے کے لیے شہری گاڑیوں، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کا...
ہمارے ہاں کھانے کے بارے میں عمومی رویہ یہ ہے کہ جو چیز دستیاب ہو، بھوک لگے تو کھا لی جائے، وقت کا خیال نہ اجزاء کی افادیت پر غور، لیکن آج کے دور میں جہاں صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانا ہر فرد کی ضرورت بنتا جا رہا ہے، وہاں صرف کھانے سے پیٹ بھرنا کافی نہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ کھانے میں موجود غذائی اجزاء ہمارے جسم میں مؤثر طریقے سے جذب ہوں۔تحقیقات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کچھ غذائیں اگر اکیلے کھائی جائیں تو وہ اپنی پوری غذائی افادیت فراہم نہیں کرتیں۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم میں کچھ مخصوص وٹامنز اور منرلز کو بہتر طریقے سے جذب ہونے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">داناؤں کا قول ہے، اہل ِ علم کا تجزیہ ہے اور زندگی کا تجربہ ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو وہی ظلم اپنے بوجھ سے پاش پاش ہو جاتا ہے۔ تاریخ نے بارہا منظر دیکھا ہے کہ جبر کی بنیاد پر کھڑی کی گئی عمارتیں تیز ہوا کے جھونکوں سے زمین بوس ہو جاتی ہیں۔ شاید یہی وہ وقت ہوتا ہے جب مظلوموں کی فریادیں آسمانوں سے بجلی بن کر ظالموں پر گرنے کو بیتاب ہوتی ہیں۔ فلسطین کے نہتے بچوں کی لاشوں پر خاموش کھڑی دنیا، اور اسرائیل کی سنگ دلی پر فخر کرنے والے، اب پہلی مرتبہ اْس خوف کی لذت چکھ رہے ہیں جو برسوں سے غزہ کی گلیوں، مسجد ِ اقصیٰ...
میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:...
پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی کے ایک رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی پرانی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں، جن پر ظاہری طور پر تشدد کے آثار پائے گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی...
ایران کے صیہونی ریاست پر جاری جوابی تابڑ توڑ حملے جاری ہیں جس سے اسرائیلی شہری شدید خوف کا شکار ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق جنگ کے باعث پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے شہری ملک چھوڑنے کے لیے بحری راستہ اپنا رہے ہیں۔ ایرانی حملوں سے خوف زدہ اسرائیلی شہریوں کی منزل قبرص ہے جہاں کوچ کرجانے کے لیے ہرزلیا کے مرینا پر اسرائیلیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ علی الصبح سے ہی اسرائیلی شہری بہت بڑی تعداد میں ہرزلیا کے مرینا پہنچ جاتے ہیں اور مہنگے داموں سیٹ خرید کر ملک چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔ یاٹ میں سیٹوں کے حصول کے لیے صبح 7 بجے ہی مسافر بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں جس سے ہرزلیا کا مرینا ایک عارضی ائیرپورٹ کی حیثیت کرچکا...
سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے معاونت کی خاطر47 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ میں عالیہ کا مقابلہ بھارتی حریف سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ باکسر عالیہ سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اسپانسر شپ کو اپنا ایک خواب پورا ہونا قرار دیا۔ عالیہ نے کہا کہ ان کی مخالف کے نام کی تصدیق ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل کر دی جائے گی۔ اس سال کے آغاز...

چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے
چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کی دعوت پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ 16 سے 18 جون تک قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آستانہ کا شمار دنیا کے نئے دارالحکومتوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے قصبہ سے بڑھتے ہوئے اب اثر و رسوخ کے حامل ایک جدید شہر میں تبدیل ہو گیا ہے، جو قازقستان کی تیز رفتار ترقی کا ایک نمائندہ شہر ہے۔ اس بار چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس پہلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے حال ہی میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما سے ملاقات کی، جن کی آئندہ برس منعقد کیے جانے والے انتخابات میں کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔ طارق رحمان، جو پندرہ سال سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، بی این پی کے قائم مقام چیئرمین ہیں۔ بی این پی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے، جس کی قیادت ان کی والدہ اور سابقہ وزیر اعظم خالدہ ضیاء نے کئی دہائیوں تک کی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی، جب بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی عروج...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر جے ڈی ویس اور مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کو ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا ٹرمپ کا بیان ’میں ممکنہ طور پر جے ڈی ویس اور وٹکوف کو ایران بھیج سکتا ہوں تاکہ وہ ایرانی حکام سے بات کریں۔ تاہم یہ اس پر منحصر ہے کہ جب میں واپس پہنچوں گا تو کیا صورت حال ہوگی۔ ایٹمی ہتھیار پر سخت مؤقف امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنوینشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میںمزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹاؤن اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور کرپٹ حکمران ترقی کی باتیں کر رہے ہیں
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایئروسپیس فورس نے پیر کے روز اپنے جدید ترین خودکش ڈرون "شاہد-107" کا باضابطہ طور پر انکشاف کیا جو دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بغیر پائلٹ کا فضائی ہتھیار طویل فاصلے تک مار کرنے اور دشمن کے دفاعی نظام کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاری کردہ تصاویر کے مطابق شاہد-107 ایک پسٹن انجن سے لیس ہے جو اسے 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جو کہ خطے میں موجود کسی بھی دشمن ہدف تک رسائی کے لیے کافی ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک تصویر میں ایرانی ساختہ ایک ڈرون جو شہید-107 سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جون 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے دنیا بھر میں 114 ملین لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے رواں سال 29 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ سال دنیا بھر میں جنگوں پر خرچ کیے جانے والے وسائل کا صرف ایک فیصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران امدادی وسائل میں آنے والی کمی دنیا کے طول و عرض میں بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ ان حالات میں لوگوں کی بڑی تعداد ضروری مدد سے محروم رہ جائے گی لیکن امدادی برادری دستیاب وسائل...
اسلام آباد (رضوان عباسی ) وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی۔ پالیسی کی منظوری کے بعد اسے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ، آرڈینری اعزازیہ اور کارکردگی اعزازیہ دیا جائے گا۔پالیسی کے مطابق بجٹ اعزازیہ دینے کا اختیار وفاقی وزیر خزانہ کے پاس ہوگا اور یہ اعزازیہ بجٹ سازی میں شریک وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی، سینیٹ سیکریٹریٹ اور وزیراعظم آفس کے ملازمین بھی بجٹ اعزازیہ کے مستحق ہوں گے۔ ہر مالی سال کے لیے اعزازیہ کی تعداد اور متعلقہ دفاتر کا تعین وزیر خزانہ کریں...
دبئی حکومت نے موسم گرما میں سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں 4 دن کام اور کم دورانیے کی ڈیوٹی اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام یکم جولائی سے 12 ستمبر 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔ 2 شیڈول، ایک ہدف اس اسکیم کے تحت ملازمین کو 2 گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلا گروپ: پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرے گا، جبکہ جمعہ کو مکمل چھٹی ہوگی۔ دوسرا گروپ: پیر سے جمعرات تک 7 گھنٹے کام کرے گا، جبکہ جمعہ کو آدھا دن کام کرے گا۔ یہ منصوبہ دراصل گزشتہ سال شروع کیے گئے “Our Summer is Flexible” نامی پائلٹ پروگرام کا تسلسل ہے، جسے دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے متعارف کرایا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین اس قدر مضبوط و مربوط ہیں کہ کبھی کبھی انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ انسان کی غْربت کا مداوا کرتا ہے جیسے سسکتے بلکتے بچے کو ایک ماں اپنے سینے سے لگا لیتی ہے اور اسے بہت پیار کرتی ہے اس کی ضرورتوں کو فی الفور پورا کرتی ہے اسے ہر تکلیف سے نجات دلانے کے لیے جْٹ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ تو ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے اور بے شمار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے تمام انسانوں کے لیے دین کو مکمل کیا اور دینِ اسلام کو تمام انسانیت کے لیے پسند فرمایا۔ پھر انسانوں اور جنات کو پابند کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکہ نے ایسی "جعلی خبروں" کی تردید کر دی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فوجی پریڈ کے لیے واشنگٹن دعوت دی گئی تھی، اس لیے اپوزیشن کانگریس پارٹی کو اب اپنی "غلط بیانی" کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں گزشتہ ہفتے یہ خبریں بڑے زور شور سے نشر کی جا رہی تھیں کہ امریکہ نے اپنی "سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کو بھی دعوت دی" ہے۔ کانگریس پارٹی نے انہیں خبروں کی بنیاد...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصول موجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک...
(ابو بکر صدیق) پشاور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان گلوکار جنید کامران صدیقی نے اپنی آواز، محنت اور لگن سے وہ مقام حاصل کر لیا جس کا خواب کئی نوجوان دیکھتے ہیں۔ فنِ موسیقی میں جنید کا سفر محض ایک شوق نہیں بلکہ ایک مشن کی صورت میں سامنے آیا ہے، ایسا مشن جو آج نہ صرف کامیابی سے ہمکنار ہو چکا ہے بلکہ دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بھی بن رہا ہے۔ جنید کامران صدیقی نے قلیل مدت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوایا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین موسیقی اور فلمی صنعت کو متاثر کیا ہے۔ ان کی گائیکی میں خلوص، جدت اور جذبہ اتنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں صحت کے شعبے کو ہمیشہ سے چیلنجز کا سامنا رہا ہے، خصوصاً بچوں کی صحت سے متعلق معاملات میں جہاں مالی مشکلات، طبی سہولتوں کی کمی اور ماہرین کی عدم دستیابی ایک مستقل رکاوٹ رہے ہیں۔ ان ہی مسائل میں ایک بڑا مسئلہ بچوں میں کینسر کا بھی ہے، جو ہر سال تقریباً 8,000 معصوم جانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ علاج کے مہنگے اخراجات اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سیکڑوں بچے بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان کا Global Platform for Access to Childhood Cancer Medicines (GPACCM) میں شمولیت ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اس بین الاقوامی پلیٹ فارم کے...
کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد سے صورتحال پیچیدہ ہے اور موجودہ انتظامیہ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا یے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن کے ذریعے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد نئی تعیناتی کیلیے جاری اشتہار کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ جاری اشتہار کے خلاف بعض افراد نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں اُنہوں نے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے سلسلے میں جاری اشتہار پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ جس کے بعد اشتہار کو لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد کی ایک عدالت چیلنج کیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ عدالت کی جانب سے نئے ایگزیکٹیو کی تقرری کے لیے شروع کیے گئے پراسیس...
کراچی: شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ...
ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے جاسوس گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس یونٹ نے صوبہ البرز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟ حکام کے مطابق دونوں افراد ایک سیف ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے اور وہاں دھماکا خیز مواد اور حساس الیکٹرانک آلات تیار کررہے تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کے اعترافی بیانات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث امریکا کے دو اہم دورے ملتوی کردیے ہیں جن میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تجارتی وفد کا دورہ امریکا شامل ہے سرکاری ذرائع کے حوالے سے” ڈان نیوز“نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے نیویارک میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والے تھے لیکن جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب جو اس کانفرنس کے مشترکہ میزبان تھے نے اقوامِ متحدہ سے درخواست کی کہ یہ اجلاس ملتوی کر دیا جائے.(جاری ہے) یہ درخواست اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد کی گئی، پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے...
ویب ڈیسک: پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث امریکا کے دو اہم دورے ملتوی کردیئے ، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور تجارتی وفد نے امریکا کا دورہ کرنا تھا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار آئندہ ہفتے نیویارک میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والے تھے، لیکن جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب، جو اس کانفرنس کے مشترکہ میزبان تھے، نے اقوامِ متحدہ سے درخواست کی کہ یہ اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل یہ درخواست اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں...
26ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک نیا جیوڈیشل کمیشن معرض وجود میں آچکا ہے۔ اس جیوڈیشل کمیشن کے عدلیہ کے سینئر ججز کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ بھی ممبر ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے وکلا ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اپنی طرف سے جیوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کیا ہے۔ یہ شاید اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ انھیں آئین وقانون کی بہتر سمجھ ہوتی ہے۔ اس لیے وہ جیوڈیشل کمیشن میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کو جیوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کیا ہوا ہے۔ جب کہ پیپلزپارٹی نے ماہر قانون فاروق ایچ نائیک کو ممبر نامزد کیا ہوا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے سینئیر...
ملیر کھوکھرا پار 4 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ کھوکھرا پار پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تاہم، پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش...

چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا
بیجنگ : لندن میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس میں دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک ہی سمت میں کام کریں گے اور اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں فریق اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، اور اختلافات کو بہتر کنٹرول کرنے ، معاشی اور تجارتی خدشات کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔چین نے مخلصانہ رویہ اپنایا ہے۔ مئی میں جنیوا میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں اتفاق رائے تک پہنچنے کے بعد چین نے اس معاہدے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا ہے۔پھر اس کے بعد چین کے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی دستاویز ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 5 کھرب 17 ارب سے زائد رکھا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 77 ارب سے زائد غیر ملکی گرانٹ اور لون شامل ہیں۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں 1349 جاری، 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔ سالانہ اے ڈی پی میں سب سے زیادہ سولہ فیصد حصہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، سڑکوں کی 583 نئی اور پرانی اسکیموں کے لیے 53 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے 182 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 96 منصوبوں کے لیے 13...