نیو دہلی:

بھارت نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بولی دینے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ملک کی جانب سے 2036 اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کی صدر پی ٹی اوشا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہماری تیاریاں مکمل رفتار سے آگے بڑھیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کو ایک بار پھر میزبان شہر کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے، جہاں 2010 میں بھی کامن ویلتھ گیمز منعقد ہوئے تھے، تاہم وہ ایونٹ تعمیراتی تاخیر، ناقص سہولیات اور بدعنوانی کے الزامات کے باعث تنازعات کی زد میں رہا تھا۔

اس کے علاوہ اوڈیشہ کے شہر بھوبنیشور اور وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کو بھی ممکنہ میزبان شہروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

احمد آباد میں واقع 130,000 نشستوں پر مشتمل کرکٹ اسٹیڈیم جو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر ہے کو خاصی اہمیت حاصل ہے، جہاں حال ہی میں 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی منعقد ہوا تھا۔

بھارت نے گزشتہ برس 2036 اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کو باضابطہ خطِ ارادہ بھی جمع کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا سمیت کم از کم تین ممالک 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے مالیاتی وجوہات پر دستبردار ہونے کے بعد اس ایونٹ کے لیے نیا میزبان ڈھونڈنا چیلنج بن چکا تھا۔

اب گلاسگو میں ایک محدود طرز کا ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم بھارت مکمل اسکیل کا مقابلہ منعقد کرانے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی منظوری کے بعد بھارت کو اگست کے آخر تک باضابطہ بولی جمع کرانی ہے جب کہ حتمی فیصلہ نومبر میں گلاسگو میں کیا جائے گا۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن روہت راجپال کے مطابق اگر بھارت کو میزبانی ملی تو یہ ایک مکمل اسپورٹس ایونٹ ہو گا جس میں وہ کھیل بھی شامل کیے جائیں گے جن میں بھارت میڈلز کی دوڑ میں سبقت حاصل کر سکتا ہے۔

ان میں کبڈی، کھو کھو جیسے روایتی کھیل شامل ہیں جنہیں بھارت مستقبل میں اولمپکس کا حصہ بنانے کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے۔

 

 

اولمپک تاریخ میں بھارت نے اب تک صرف 10 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، جو دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ممالک کے لیے ایک مایوس کن کارکردگی سمجھی جاتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کامن ویلتھ گیمز گیمز کی میزبانی کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی