2025-04-25@07:11:27 GMT
تلاش کی گنتی: 618

«تو پاکستان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) زمرد خان چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم نے پاکستان سویٹ ہوم کی بچیوں کے ہمراہ ملالہ یوسفزئی سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا  پاکستان سویٹ ہوم کے اس مشن کو بہت داد دیتی ہوں کیونکہ انہوں نے یتیم بچیوں کو سہارا دیا چھت دی ایک امید دی۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ سوات میں حالات خراب تھے جب دہشت گردوں نے ہم سے ہمارا امن چھین لیا تھا اور بچوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تھی اس موقع پر میں سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے...
    رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔...
     اسلام آباد :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور برینٹ کرؤڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق، امریکہ کی روس پر پابندیوں کی وجہ سے روسی تیل کی برآمد میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی پابندیوں کے بعد، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق، 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234...
    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2675 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عالمی معاشی رجحانات اور مقامی طلب و رسد...
    عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے علاوہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات ہیں۔ پاکستان میں اس اضافے کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، اور اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے۔ یہ تجویز وزیراعظم اور فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد حتمی شکل اختیار کرے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ، ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکومت کو قیمتوں میں‌نظرثانی کی درخواست دیدی ، دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، جس کی وجہ معاشی غیریقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش...
    خیرپور(جسارت نیوز) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کو زندہ اس لئے کہتے ہیں کہ انہوں نے تاجدار ختم نبوت کے بل پر دستخط کئے تھے ناموس رسالت کے لئے جب تحریک عروج پر تھی اور ہزاروں افراد جام شہادت نوش فرماگئے تھے تو ایسے میں علامہ شاہ احمد نورانی سے مل کر ذوالفقار علی بھٹو نے بل پر دستخط کئے اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ وہ خیرپور کے مقامی شادی ہال میں مفتی عبدالرحیم ناریجو کے صاحبزادے کے لئے منعقدہ ایصال ثواب تاجدار ختم نبوت ومعراج مصطفی کانفرنس سے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ثروت اعجاز...
    سیالکوٹ (نیوزڈیسک) اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے لٹادیئے۔ گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے۔ اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹادی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے شادیوں میں غیرملکی کرنسی لٹائی گئی بلکہ اس سے قبل بھی بہت سی شادیوں میں اس طرح پیسے، موبائل فونز اور بہت کچھ لٹایا جاچکا ہے۔ سعودیہ، امریکا اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ  پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔ مزید :
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے اور قیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے متعدد ادویات 200 سے 300 فیصد سے زائد مہنگی ہو گئی ہیں، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا، یہ اقدام درحقیقت عوام سے صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 960 ارب کی فارما مارکیٹ ہے، فارما کمپنیوں نے اپنے سارے ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا، گزشتہ سال پاکستان میں 80...
    پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...
    لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے اور قومی سلیکٹرز پہلے ہی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے، اور قومی سلیکٹرز پہلے ہی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ مشرقی پنجاب،کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس منفی11، اسکردومنفی 10،...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں دن اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ13ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیااور مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.44فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہواتاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس 1لاکھ12ہزار13پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا بعد ازاں کم قیمت حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب آگیااور کاربار کا اختتام مثبت ہوا۔ماہرین کے مطابق انفلیشن کم ہونے سے اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سودمزید کم ہو جائے گا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای...
      کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 239540 روپے تک پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔
    FILE PHOTO اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے...
    لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کی عالمی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ اور ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی تعلیمی کانفرنس میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے تصدیق کی ہے کہ ملالہ کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن واپس جائیں گی۔یہ کانفرنس مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے چیلنجز اور مواقع پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا اور ان مسائل کے قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے اور لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے...