2025-09-18@17:45:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1686
«کام کرنا ہوگا»:
(نئی خبر)
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عوام کو پانچ لاکھ روپے کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے کسٹمز کمانڈ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عوام اور کسٹم افسران دونوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں فعال طور پر حصہ ڈالیں۔ایف بی آر نے اعلان کیا وہ افراد کے لئے جو اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے بارے میں معتبر معلومات فراہم کرے گا ، اس کو 500,000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔عوام کی شرکت کے علاوہ اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشنز میں...
عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر...
حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کو 100 روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب فی لیٹر پیٹرول پر عوام سے 78 روپے 2 پیسے کے بجائے پورے 100 روپے لیوی یعنی ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس ضمن میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے سبب پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ممکن ہے؟ حکومت کی جانب سے جب بھی پیٹرولیم لیوی کو بڑھایا گیا ہے تو وہ مرحلہ وار ہی بڑھایا گیا ہے، حکومت...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہوگا جو اگلے چار برسوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ٹھوس بنیاد اور روڈ میپ بنیاد فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں یکساں ترقی ہماری ذمہ داری ہے اور نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں آخری اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے...
دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات کے درمیان ایک ایسا مسئلہ مسلسل سر اٹھا رہا ہے جس نے نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری انسانیت کو بے چین کر رکھا ہے اور وہ ہے توہینِ رسالت اور دیگر گستاخانہ مواد کا پھیلاؤ۔ مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے اور جب اس بنیاد کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ پوری امت مسلمہ کے دل میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکے، کتب، ویڈیوز، فلمیں اور آن لائن پوسٹس کسی ایک فرد یا گروہ کی ذہنی خباثت نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر کسی ممکنہ حملے سے باز رہیں، کیونکہ ایسے کسی اقدام سے جوہری معاہدے کی بات چیت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا: "ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے، اور ایسے موقع پر اسرائیل کی جانب سے کوئی حملہ ناقابل قبول ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق: "ہم غزہ میں غذائی امداد بھیج رہے ہیں، یہ ایک نہایت ناگوار صورتحال ہے۔" ادھر غیر ملکی خبررساں ادارے نے...
لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا. پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے آذر بائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی خطاب کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی پر صدر آذر بائیجان الہام علیوف کے شکرگزار ہیں. تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کو سراہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی اطمینان کا باعث ہے، امید ہے یہ سیز فائر مستقل ہوگا۔ آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پریشان کن تھی، ہم نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ رجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تہذیب اور اقدار کے حامل برادر ملک ہیں، اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔ ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
ترقیاتی کاموں کے لیے 450 سے 500 ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 1751 ارب اوراے ڈی پی کا حجم 420 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا...
پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ تکبیر کے موقع پر پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یومِ تکبیر کی خوشیاں اسی جذبے، ولولے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں گی جیسے ملک بھر میں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج شام پانچ بجے میرپور، آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہ صرف قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کی ایٹمی...
اسلام آباد : یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جو ہماری سلامتی کی ضمانت ہے۔ سردار اویس لغاری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔”ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں،” وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا۔ “جو ہماری...

وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا ، پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔...

اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی
جے یو آئی (س) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں منعقدہ فتح مبین پاکستان سیمینار سے خطاب میں مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، قران و سنت کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں غیر شرعی...
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5جون کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔سعودی سپریم کورٹ کے مطابق بدھ 4 جون یوم ترویہ، اور جمعرات 5 جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحی کا پہلا روز جمعہ 6 جون کو منایا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے...
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ...
پشاور: آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلم دان مشیر خزانہ کے پاس ہونے کے باعث وزیر قانون آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے، خیبرپختون خوا کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے، اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عیدالاضحیٰ کے چاند کی رویت کیلئے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کریں گی۔ دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر...
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں ،کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق یکم ذو الحج 29 مئی کو متوقع ہے۔اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر...
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔ ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جاسکے گا، عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ Post Views: 5
لاہور: ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بدھ 28 مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا، تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ داخل ہونے سے موسم پھر تبدیل ہوگا۔ جمعرات 29 مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر...
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی ذی الحج کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ماہ ذی الحج 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں‘ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کر رکھی ہے۔ سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحج...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ریاست ہے، جس کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن بیرسٹر عامر حسن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی، صدر ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں، اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، جب کہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ 2013 کی...
وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں ،کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق یکم ذو الحج 29 مئی کو متوقع ہے۔اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند...
عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا، جس میں چاند کی شہادتوں اور فلکیاتی مشاہدات کا جائزہ لیا جائے گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر آج اجلاس منعقد کریں گی۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل دکھائی دینے کا قوی امکان یاد رہے کہ سپارکو نے گزشتہ ہفتے اپنے فلکیاتی تجزیے اور جدید مشاہداتی تکنیکوں کی بنیاد پر پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحجہ کے نئے چاند...
سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (تداول) میں عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج کا رکن اعظم (یوم عرفہ) ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ تاحال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم اسٹاک ایکسچیج (تداول) نے اپنی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 8 ذوالحجہ (ممکنہ 4 جون) کو ٹریڈنگ کا اختتام ہوگا، اسٹاک...
امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ...
اپنے بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے کہا کہ جامعات کے ملازمین کے الاؤنسز کا خاتمہ نہ صرف انکے معاشی استحکام کیخلاف ہے، بلکہ یہ تعلیمی نظام کی بنیادوں کو بھی کمزور کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جامعہ کے بعض اخراجات خود جامعہ کو اٹھانے کی پالیسی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ بلوچستان محرومی کا شکار ہے اور جامعہ کے ملازمین کے الاؤسنز کا خاتمہ بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے الاؤنسز...
انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پر آئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکیومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا...
انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکیومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی کو ہوگا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فضا پاک فوج زندآباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی،ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔...
خضدار میں جو سانحہ پیش آیا، جہاں معصوم اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کے ایک گھٹیا ترین واقعے میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا، اُس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے اور ہمارے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر منڈلاتی ہوئی اس بُرائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ محض بچوں پر حملہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے مستقبل پر ایک سوچا سمجھا وار تھا — ایک بزدلانہ ضرب، جو اُس دشمن نے لگائی جو میدانِ جنگ میں ہمیں زیر کرنے میں بارہا ناکام رہا، اور اب اپنی شکست کا بدلہ ہمارے بچوں کے خون سے لینا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیوں پاکستان کے معصوم اور بے...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ناکام معاشی تجربات سے نجات کیلئے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔
عوام کو بھی ریلیف دیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، وفاقی وزیر حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، وفد سے ملاقات میں گفتگو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ا?ئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی...
بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا ئو نہیں، دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا،: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف دینگے۔ سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دبا نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھا حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس...
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ایشز سیریز 2025/26 کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ اسٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کو ملزم کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ غنڈے اور بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق غنڈے اور بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے۔ غنڈہ قرار دیے گئے شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس بھی کینسل کیے جاسکتے ہیں۔ Post Views: 2
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ سے ایک دن قبل (9 جون) پاکستان اکنامک سروے جاری کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج (بروز جمعہ) آخری روز تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔ Post Views: 4
تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران امریکا کو بھی اس کا ذمہ دار سمجھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں اسرائیل کی "مہم جوئی" کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان روم میں ہونے والے پانچویں دور کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔ مذاکرات کا مقصد ایران...
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مئی کو غروب آفتاب 7 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، ملک میں مطلع زیادہ تر صاف ہوگا لیکن چاند کی عمر کم ہونے کے باعث رویت ہلال کا امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو ہوگا، پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند 27 مئی (بروز منگل) 29 ذیقعد کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ذی...
پی آئی اے نے کی لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن نے یورپی یونین کے ریگولیٹرز کی جانب سے ساڑھے 4 سال کی پابندی کے خاتمے کے بعد یورپ کے لیے پروازیں 10 جنوری کو دوبارہ شروع کی تھیں۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے 29 نومبر کو یورپی ممالک جانے والی پی آئی اے پروازوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔ مزید پڑھیے: یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے پر جاری...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کورونا کی دستک کے ساتھ لوگوں کے ذہن میں خوف وخدشات کے ساتھ ساتھ سوال بھی گھرکررہے ہیں۔ کیا پھر سے لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے؟۔ نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟اس کی علامات کیا ہیں؟کیا ماسک لگانا ہوگا؟کیا لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں کورونا کی دوسری لہر کی یاد اب بھی تازہ ہیں۔ 2021میں اپریل مئی کے مہینے میں کورونا کی دوسری لہرتباہ کن ثابت کوئی تھی۔ایسے میں لوگوں کے سوال اورخدشات فطری ہیں۔لہذا پہلے کورونا کی موجودہ صورتحال سے واقفیت ضروری ہے۔ ملک میں کورونا کے 257 معاملے سامنے آئے ہیں۔اس لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔کورونا کے نئے معاملوں کے متعلق اندرپرستھ اپولو کے ڈاکٹر جتن آہوجا...

امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت
بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدامات چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی پابندیاں عائد کرتے ہیں، لہذا کوئی بھی تنظیم یا فرد جو امریکی اقدامات پر...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سب کرسکتی ہے اور اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بزدل دہشتگردوں نے خضدار میں سکول بس پر کار بم حملہ کیا، دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لئے بلوچستان کو چن سکتا ہے لیکن دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا اس کا اندازہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خضدار حملے میں ملوث دہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم...
تحریک انصاف مخصوص نشستوں اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔ مارچ کا آغاز اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہوگا جو کے الیکشن کمیشن کے دفتر پر اختتام پذیر ہوگا۔ احتجاجی مارچ میں تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی، سابق امیدواران اور ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستوں پر پارٹی کو اس کا آئینی و قانونی حق دیا جائے اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری شفاف اور مشاورت کے تحت کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئین...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت کمپنی اپنی ہر پراڈکٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔ ایپل کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 9 جون سے 13 جون کے درمیان ہوگا جس میں کچھ ایونٹ فرداً جبکہ زیادہ تر ایونٹ آن لائن منعقد ہوں گے۔ یہ آن لائن ایونٹس 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم کی نوٹ سے شروع ہوں گے جو کہ ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر اسٹریم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایونٹ ختم ہونے کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔ واضح رہے ایپل کی جانب سے اس ایونٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج مزید...
سابق سربراہ ،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے فوراً پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تردید اور اس واقعے کی کسی غیر جانب دار فورم پر تحقیقات کرانے کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا ۔ تصدیق کی زحمت کئے بغیر، سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ پاکستان کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے اور متوقع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں، لیکن بھارت کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بہاول پور ، مریدکے...
سینیٹر شیری رحمان : فوٹو سینیٹ فیس بک سیینیٹ نے اسلام آباد میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کا بل منظور کرلیا، بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام ف نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔سینیٹ میں اسلام آباد میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بچے کی تعریف 18 سال سے کم عمر لڑکا یا لڑکی ہے، نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر...
راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیگ مرحلے کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا مقابلہ یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ آج کے میچ کا نتیجہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشنز کا فیصلہ کرے گا بلکہ کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل آنے والی ٹیم کا بھی تعین کرے گا۔ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کر لیتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن یقینی بنالے گی جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے رن ریٹ فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اگر کراچی کنگز جیت جاتے...
---فائل فوٹو پاکستان میں نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ کیا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی، صنعتی شعبوں کےلیے خام مال پر اور پراپرٹی کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعدآج شام 5بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں ہوگا۔اجلاس کیلئے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔اجلاس میں وقفۂ سوالات کی کاروائی ہو گی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق آسیہ ناز تنولی ۔نزہت صادق اور زہرہ ودود فاطمی اسلام آ باد۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رواں مالی سل کے اختتام پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گی۔ اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزاکالعدم وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل2024منظوری کیلئے...
ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے ہوگا۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق اعلی معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے۔
پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کا مشن، سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن فروخت کیلئے پیش ہوگا، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن بھی نیلامی فہرست...
پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور...
نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔ اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام پرافٹ ٹیکنگ سے منفی زون سے ہوا، انڈیکس 312 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1لاکھ 20 ہزار 5 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 541 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 52 کروڑ 64 لاکھ سے زائد مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 26 ارب روپے سے زائد رہا۔ سوال یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے آنے والے دن کیسے ہوں گے؟ یہ بھی پڑھیے پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں سینئر صحافی محمد حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے کاروبارے ہفتے میں پاکستان اسٹاک...
بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بجٹ کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 250 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔ تعلیم، صحت اور امن و امان محکمہ تعلیم کے لیے 170 ارب جب کہ صحت اور امن وامان کے لیے 100 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سامنے بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اندھیروں میں ڈوبنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں نامور غیر ملکی کرکٹرز 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز سیکیورٹی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہیں۔ پی ایس ایل میں شریک کونسی فرنچائز نے کتنے غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں، جانیے۔۔ کراچی کنگز کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، جن میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، بین مکڈرمٹ اور جارج منسی شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیمز...
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی، ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی...
خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سات نئے بڑے منصوبے شامل کرنے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے فیصلے کے مطابق بڑھانے، سیکورٹی، تعلیم، اور صحت کا بجٹ بڑھانے، اور کوئی غیرضروری قرضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق حکومت کی ترجیحات بیان کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سو ارب کا اضافی بجٹ پیش کیا تھا اس سال 180 ارب روپے تک اضافی بجٹ پیشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انوہں نے پشاور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں مشیر خزانہ کا عہدہ ملا تو اس وقت 650 ارب روپے کا قرضہ...
پاک فوج نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی پر تیز اور یقینی جواب کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت جنگی ماحول کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایجوکیشن بورڈ نے ایف اے کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔ ایف اے کا 7مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 16 جون کو ہوگا، 7مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے جبکہ 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کے پرچے 31 مئی کو ہوں گے۔ میٹرک کے 7 مئی کو ملتوی کیا گیا پریکٹیکل 27 مئی کو ہوگا، 7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے۔ اسی طرح، 9 مئی کا ملتوی میٹرک پریکٹیکل 29 مئی کو ہوگا۔ ایجوکیشن بورڈ نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے، امتحانی...
مسٹر مودی بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کے تانے بانے آپ سے ملتے ہیں، مسٹر مودی اپنے بھاشن آپ اپنے پاس رکھیں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا مودی سندھ طاس معاہدے پر کبھی سوچنا بھی نہیں، آپ سمجھتے تھے کہ اس علاقے کے تھانیدار ہے یہ جھوٹا تاثر ختم ہوگیا، مربوط ڈائیلاگ ہوگا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کیسے چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا، بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ...
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدرِ پاکستان نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا: “ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کردیا گیا ہے، اجلاس میں صرف بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا معاملہ زیر غور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے نام جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے 19 مئی کو بلائے گئے اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے، اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج اور شوکت صدیقی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے اب19 مئی کو...
دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل...
راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری ہے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانے سے ہوگا،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ سےمتعلق سوالات وجوابات اجلاس کاحصہ ہونگے۔اجلاس میں بلدیاتی اداروں بارےمختلف آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ملتان،فیصل آبادٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزکی آڈٹ رپورٹ2016-17ایوان میں پیش کی جائیگی۔ آئرش فٹبالر میگن کیمبل کا شاندار کارنامہ، دنیا کی طویل ترین تھرو کا عالمی ریکارڈ قائم مظفرگڑھ ،بہاولنگر،بہاولپورٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزکی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی۔لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کی آڈٹ رپورٹ 2022-23 (جلدٹو) ایوان میں پیش ہوگی۔اجلاس میں پاک بھارت جنگ پر عمومی بحث جاری رہے گی۔ اجلاس میں سرکاری کارروائی اور عوامی مفاد کے امور پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ تاریخی ہوٹل بہترین مقام پر واقع ہے اور نیویارک میں ایسی منفرد عمارت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ 19 منزلہ عمارت کے 2 داخلی راستے ہیں اور اسے مرکزی حیثیت حاصل ہے، لہٰذا اسے بیچنے کے بجائے شراکت داری کے ماڈل پر چلانا زیادہ مفید ہوگا، تاکہ اس سے طویل المدتی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ ہوٹل کی فروخت سے وقتی مالی فائدہ یا کسی قرض کی ادائیگی ممکن ہے، لیکن حکومتی ترجیح اس اثاثے سے مستقل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی اس وقت انتقام کی آگ میں جل رہا ہوگا، آپ نے الرٹ رہنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، اور کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں واضح رہے کہ آج عمران خان کی تینوں بہنوں نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ علیمہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔روز نامہ امت کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز اس دن اپنی مہم کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے مقابلے سے کرے گی۔ کراچی کنگز اپنا اگلا اور پہلے راؤنڈ کا دسواں و آخری میچ اسی مقام پر 19 مئی کو دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پلے آف کا شیڈول کے تحت کوالیفائر 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایلیمینیٹر ون 22 مئی اور ایلیمینیٹر ٹو اگلے روز 23 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 25 مئی کو ہونے والے فائنل کا بھی میزبان ہوگا۔
بیرسٹر گوہر خان — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جنید خان سے متعلق بانی کے احکامات پر جلد عمل کیا جائے گا۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے رات کو مجھے کہا جنید خان سے متعلق بانی نے احکامات دیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق چلتے ہیں، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے بانی کی جب ہدایت آتی ہے تو اس پر عمل ہوتا ہے، اس معاملے کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی...
بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی...
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل بروز بدھ کوہوگا۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘ کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے، 13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے بھارت کوْذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں، شہری اپنے پڑوسی فوجیوں کے گھر مٹھائی،پھولوں کے ہار بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘...
صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، شعبہ صحافت اور اکیڈیمیا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب) پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ ہمارے میڈیا نے جس بہترین اور ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹنگ کی اس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ ہماری ملکی تاریخ میں صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ میں آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں۔ پنجاب ایک پرامن صوبہ ہے، یہاں صحافیوں کی...

دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی
دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل...
آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے ،اس حوالے سے 850سی سی تک کی چھوٹی اور 1801سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5سے 30 فیصد تک...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چینی صدر شی جن پھنگ نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے ۔ صدر شی نے تقریباً 20 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین-روس تعلقات مضبوط ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کو چیلنج نہیں کیا سکتا اور دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے۔اتوار کے روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وانگ ای کا کہنا تھا کہ اس دورے کی سب سے اہم سیاسی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جدید دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہیں ، جس نے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بہتر کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام...
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہےاس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے، تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی...