2025-07-28@13:16:03 GMT
تلاش کی گنتی: 722

«ایک وقت ا ئے گا جب»:

(نئی خبر)
    بنکرز مسماری کے لئے ٹیمیں ڈپٹی کمشنر کرم کے دفتر سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں کے بنکر مسمار کئے جائیںگے،  ٹیمیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ھوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی کھیپ روانہ کی جائیگی،  کرم میں تاحال دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے،  کرم میں تین مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہییں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم  میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے اور معاہدے کے تحت  بنکرز گرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کردیا...
    کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
    اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔ ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے، جمہوریت ہی نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے، وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے، جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں، ہم اندھیرے کو روشنی ہی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے، اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت اور حکومت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایک معاشی تبدیلی کا منصوبہ ”اُڑان پاکستان” اس عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے کہ پاکستان کو دوہزار سینتالیس تک تین کھرب کی معیشت بنا دیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد تمام صوبوں ، وزارتوں اور شعبہ جات کے پختہ عزم کے ساتھ معاشی ترقی کے بارے میں اقدامات پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔”اُڑان پاکستان” کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد تصور ہو گا۔ ”فائیو ای” فریم ورک کے تحت برآمدات ، ای پاکستان ، موسمیاتی تبدیلی ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مساوات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اس جانب بھی سعی...
    بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ  مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
    سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں صرف شہری ہی نہیں بلکہ دیہاتی طبقہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اپنے روز مرہ روٹین کا ویلاگ بناکر یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نظر ڈالی جائے تو ایک کے بعد ایک ویلاگنگ چینل سامنے آتے ہیں جس پر لوگ اپنے ہر چھوٹے بڑے ، خاص و عام کام کیمرے کے سامنے ریکارڈ کرکے دنیا کو دکھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ایک ایسے گاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جہاں گولڈن، اور سلور پلے بٹن کی بھرمار ہے اور یہاں کا ہر بندہ ایک یوٹیوبر بنا ہوا ہے، یہاں تک کہ ہر گھر کے لوگوں کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔...
    ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
    اسلام آباد (آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرحمیں 0.65 فیصد کی کمی آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18 اشیاءکی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 10 اشیاءکی قیمتوں میں کمی 23 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، ایک ہفتے میں آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے، ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی،ایک ہفتے میں پیاز، چاول دال ماش سستی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں،ایک ہفتے میں دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56...
    ڈرنے یاگبھرانے کی کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا، رام بھلی کرے گا کیوں کہ ہمیشہ سے یہی ہوتا ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ فریقین ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوجاتے ہیں ، ہتھیار نکل آتے ہیں، دانت پسے جانے لگتے ہیں، لگتا ہے دونوں فوجیں لڑ پڑیں گی ، گھمسان کا رن پڑے گا، کشتوں کے پشتے لگ جائیں گے لیکن اچانک دونوں کے درمیان فائر ہونے سے پہلے سیز فائر ہو جاتا ہے، گلے مل جاتے ہیں اورسارے گلے جاتے ہوئے رہ جاتے ہیں ۔ سمجھوتہ۔ طے۔ پا جاتا ہے  لگ گیا جب وہ گلے، سارا گلہ جاتا رہا  کوئی دشمنی تو ہوتی نہیں بس ذرا مال غنیمت کی تقسیم پر تھوڑا سا پھڈا پڑا ہوتا...
    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور اس کے قرضوں کی سطح اور ادائیگیوں کے توازن پر قابو پایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی، جب کہ قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے سود کی شرح بھی کم ہوگی۔ برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،کیونکہ اس سے کرنٹ اکاؤنٹ اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی۔  بلاشبہ ایک تاریخی مالیاتی سنگِ میل کے طور پر پاکستان نے 944 ملین ڈالر کے بجٹ خسارے کو سرپلس میں بدل دیا ہے۔ معیشت کو متحرک کرنے کی خاطر مرکزی بینک نے شرح سود میں قابلِ قدر کمی کرتے ہوئے اسے 22 فیصد سے...
    ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ا یک ساتھ بیٹھنا ہو گا ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔ گزشتہ روز سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس کی لائنیں ڈالنے کے لئے سڑکیں کاٹی جا رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام فلاور شو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں...
      واشنگٹن : نئے سال کے آغاز پر فلسطین اسرائیل تنازعہ اور روس یوکرین تنازعہ جاری ہے اور امن مذاکرات کا راستہ اب بھی کانٹوں سے بھرا ہے۔ لیکن جو بات غیر متوقع ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بارے میں توسیع پسندانہ بیانات نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل حیران کن ریمارکس دیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کو یہ ضرور سوچنا...
    FILE PHOTO اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں...
    اسلام آباد: ملک میں  ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی۔ پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی...
    مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے تین دیہاتوں بوڈگاؤں، کلواڑ، اور ہنگنا میں بال گرنے کے غیر معمولی واقعات نے لوگوں کو خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد اچانک بال گرنے اور گنجا ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کے بال چند دنوں میں مکمل جھڑ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا اور پانی، غذائی عادات، اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کھوپڑی میں فنگل انفیکشن کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے، دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ...
    ایک دن میری بیگم نے مجھے آواز دی۔ عزیز ! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔ میں نے جواب دیا میں نوبل انعام یافتہ ہوں۔ اس نے پھر آواز دی۔ نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب! گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔ یہ لطیفہ نما واقعہ 2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر نے سنایا۔ آپ نے ضرور سوشل میڈیا پر کہیں نہ کہیں پڑھا ہوگا۔ ہم سب اس پر ہنسے۔ کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ عزیز صاحب کی بیگم نے وہی کیا جو ہر بیوی کرتی ہے، یعنی شوہر کو شوہر سمجھنا، نہ کہ اس کے نوبل انعام یافتہ ہونے...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چودھری نے آئی پی یو کے فیصلے کےبارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے۔وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں، آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرکزی نقطہ جی ایچ کیو حملہ کیس ہوگا جس...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...