2025-10-05@01:53:51 GMT
تلاش کی گنتی: 709
«قیدیوں کی ملاقات»:
(نئی خبر)
کویت میں کابینہ نے شبِ اسرا و المعراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر کو شہریوں کو تین دن کی تعطیلات مل جائیں۔ خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔ کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔ اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی تین چھٹیاں مل...
اسلام آباد:پاکستانی کمیونٹی کے خلاف برطانیہ میں ہونے والے نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط ہیں اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرے اور متنوع روابط رکھتے ہیں۔ تجارت، تعلیم، سلامتی، اور عوامی تعلقات جیسے اہم شعبے ان تعلقات کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا بڑا کردار ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم رشتہ ہیں۔ انہوں نے ان افراد کے خلاف نسل پرستی پر مبنی بیانات کی مذمت کی اور کہا گیا کہ چند...
واشنگٹن:روس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (یو ایف سی) چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف کے ساتھ امریکی ائیرلائن نے قومیت پرستی کی بناپر بدتمیزی کی، جس کی بنیاد پر یو ایف سی چیمپئن فائٹر احتجاجا طیارے سے نیچے اترگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف جب طیارے میں سوار تھے تو امریکی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس نے خاموش بیٹھے عالمی شہرت یافتہ یو ایف سی چیمپئن سے آکر بدتمیزی سے دوسری سیٹ پر بیٹھنے کا حکم دیا،جس پر خبیب فائٹر نے وجہ جاننا چاہی تو ائیرہوسٹس نے بدتمیزی کرتے ہوئے اپنی بات دہرائی ، جب بات زیادہ بڑھی تو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا، جس کے بعد خبیب احتجاجا طیارے سے اترگئے۔ https://www.instagram.com/reel/DEuOCIpu94C/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ce52f0cf-a81d-4315-b723-37aebd8bb3c9...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ میں ایشین فنانشنل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت بشمول چینی چیئرمین جن یونگ شینگ سے ملاقات کررہے ہیں
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ میں ایشین فنانشنل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت بشمول چینی چیئرمین جن یونگ شینگ سے ملاقات کررہے ہیں
اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی ہے، جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے تھے۔ جمعہ کو کیے گئے حملوں میں حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت...
اپنے ایک خطاب میں انقلابی گارڈز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر انسان سر سے پیر تک اسلحے سے لدا ہو اور دل مردہ ہو تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل "حسین سلامی" نے کہا کہ اسرائیل کی حماقتوں کے بعد ہم اپنے اتحادیوں سے کہہ سکتے تھے اس ناجائز رژیم کو جواب دیں۔ تاہم ہم نے فیصلہ کیا کہ شام و لبنان سے ایک بھی میزائل اسرائیل کی جانب نہ داغا جائے بلکہ ہم اس کا خود جواب دیں گے۔ یہ عمل ہماری خود مختاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام ہم پر آپریشن "وعدہ صادق 3" کے لئے بہت زیادہ دباو...
اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں تاخیر کسی صورت...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نے ایف بی آر کو محصولات کے مقدمے جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد پرتعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین...
لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...