2025-09-18@02:35:09 GMT
تلاش کی گنتی: 730

«لاہور لیبارٹریز»:

(نئی خبر)
    لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔ پی ٹی آئی رہنمائوں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر...
    گورنر ہاوس پنجاب میں شوبز اسٹار الیون اور گورنر الیون کے درمیان ہونے والے دوستانہ کرکٹ میچ میں گورنر الیون نے شوبز الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دوستانہ میچ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے بولنگ اور بلے بازی کی۔دوسری جانب شوبز اسٹار الیون کی جانب سے سلیم شیخ، گلوکار ابرار الحق اور ارباز خان ٹیم کا حصہ تھے۔  سنسنی خیز مقابلہ میں گورنر الیون نے شوبز اسٹار الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ذوالفقارعلی عطرے مرحوم نے اپنےفنی کیریئرکے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیئے اور پاکستانی فلمی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ذوالفقارعلی عطرے کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم”ویلکم پنجاب” تھی، جس کی عکس بندی اس وقت جاری ہے۔ ذوالفقار علی عطرے کوان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ پاکستان کی فلمی اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ذوالفقارعلی عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موسیقی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا...
    لاہور(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی،ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔ پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا،روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے پروازمیں فنی...
     پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی  ہے ۔ایوی ایشن کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔  روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔ ایوی ایشن  نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک  گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
    ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل ہونے والے ارکان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر، صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر اور دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان ارکان کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانا ہے۔ معطلی کے دوران یہ ارکان قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرز کو معطل ارکان سے متعلق آگاہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ بعض ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں۔ آئین میثاق ملی...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔لاہور کی انسداد دہشتِ گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔...
    گزشتہ تقریباً ایک سال سے میرا واسطہ ایک ایسی شخصیت کے ساتھ جڑا جو ہے تو کاروباری مگر عام زندگی میں وہ ہمارے لئے ایک بڑی مثال یوں ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس بندے کو جس قدر عطاء کیا اسی قدر وہ اس کی راہ میں تقسیم کا سبب بنا۔ یہ حقیقت ہے کہ اللہ انہی کو نوازتا ہے جو اس کی راہ میں ایسے ہاتھ سے دیتے ہیں کہ دوسرے ہاتھ کو علم ہی نہیں ہوتا کہ پہلے ہاتھ نے کیا دیا۔ بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے نکلا یہ انسان دیکھنے کو تو ایک عام آدمی، ملنسازی، سادگی، انکساری، دوستی وہ ہر روپ میں سب کو بھلا لگے۔ محمد ذاکر علی کے بارے میں یہ تین اقوال اس...
    لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق حضرت علیؓ کے یوم ولادت اور یوم تاسیس جامعہ عروالوثقی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
    شان علی مرتضیٰؑ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علی ؑ عظیم سپہ سالار، جرات و شجاعت کے پیکر، علم و حکمت کا بحر بیکراں، خلیفۃ المسلمین تھے، حضرت علیؑ کی پوری زندگی صبر و استقامت کا مظہر تھی، مولا علی ؑ کے افکار اور عمل کو اپنانے سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰ وجہہ الکریم کی مناسبت سے’’ شان علی المرتضیٰ ؑ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری سمیت منہاج القرآن علماء...
    لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
    ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس کو واردات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان فیروز پور روڈ پر شمع سٹاپ سے شادمان گول چکر کی طرف آ رہے تھے، کہ کار سوار تین ڈاکووں نے انہیں اتوار بازار کی جگہ پر روک لیا۔ ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس...
    لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فریج اور اے سی کی دکان پر کام کرنے والے کاریگر نے طیش میں آکر دکان مالک کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔  پولیس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا جو اس المناک واقعے کا سبب بنا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہد اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور دکان پر اکٹھے کام کرتے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 جنوری 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے صوبائی دارالحکومت میں گھروں سے کوڑا جمع کرنے کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ نشتر ٹاؤن کے علاقے بینک سٹاپ میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، چئیرمن ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ابتدائی طور پر گھروں سے کوڑا وصول کرنے کا...
    لاہور : لاہور اور پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ محکمہ تعلیم نے سردی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔   اب سے سکول پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، خصوصی بچوں کے سکولوں میں یونیفارم کے حوالے سے نرمی کی اجازت دی گئی ہے، جو 13 جنوری سے 15 فروری تک برقرار رہے گی۔
    لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق، دھند کے باعث موٹروے ایم-2 (لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5 (ملتان سے روہڑی تک) اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم- 11 کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، کیونکہ...
    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع  ڈی جی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی عثمان بزادر کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکار فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کئے گئے۔ اس کے علاوہ عثمان بزادر کے وزارت اعلی کے دور میں ڈی جی خان میں سرکاری سکولوں کے میں سرکاری رقم خرچ کرنے کی با ضابطہ منظور ی ہی نہیں لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان  کے سرکاری سکولوں میں سرکاری رقم محکمہ طور پر معائنہ  کرنے تصدیق ہی نہ ہو سکی، 2020-21 میں ڈسٹرکٹ  ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ’’ پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب میں دعا کررہی ہیں لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔ لاہور کے میرج ہال میں51 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔ ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔ نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن...
    ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، موٹروے بند ، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا ۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل...
    دھند کے باعث سیالکوٹ میں آج کوئی پرواز لینڈ نہ کرسکی، فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے روانگی کی 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 4 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابھی بھی شدید دھند ہے اور حد نظر انتہائی کم ہے۔ لاہور میں بھی دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صبح سویرے دھند کے باعث لاہور کی 3 پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔ کراچی اور پشاور میں بادل تھے جبکہ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا مطلع صاف تھا۔
    پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا...
    شاہد سپرا:شہر میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حتمی فیصلہ، تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں24گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی،شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت پر پاسپورٹ دفتر کھولے جائیں گے،پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کے لئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم ہوں گے۔نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا، سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ مسائل کے حل...
    سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...
    لاہور میں دھند کی میں کمی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹوں کی آمد شروع ہوگئی، سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے۔لاہور کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے 3 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور پہنچی پرواز ایس وی 738 کو اسلام آباد موڑ دیا گیا جبکہ ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284 کو بھی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ دوحا سے لاہور کی پرواز کیو آر 620 کو بھی اسلام آباد اتارا گیا، مسقط سے لاہور کی پرواز او وی 521 ایک گھنٹہ تاخیر سے پونے 4 بجے لینڈ کر گئی۔ استنبول لاہور...
    لاہور،سردی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد طلبہ تعلیمی اداروں میں واپس آرہے ہیں