Nawaiwaqt:
2026-07-24@15:32:32 GMT

لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

مریم نواز شریف کا پنجاب نئے دور میں داخل،ماحولیاتی آلودگی، شور کا خاتمہ اورکرایوں میں کمی لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری، تفصیلی معائنہ بھی کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہو گی الیکٹرک بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم،250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ نہرسے ای بس سروس شروع ہوگی لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر42 جدید ترین بس شیلٹر قائم،ہر9منٹ کے بعد بس آئے گی الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی،بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے الیکٹرک بس کے لئے70 ڈرائیور کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت وزیراعلی مریم نواز شریف کاہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے کی ہدایت وزیراعلی مریم نواز شریف کا نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں کے لئے

پڑھیں:

جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم

جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا۔ میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جتنی گرمی میں آج میرپور میں لوگ جلسے میں آئے ہیں پورے کشمیر میں شیر کامیاب ہوگا، میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے آزادکشمیر میں شیر آچکا ہے،مظفر آباد میں بارش کے باوجود عوام ن لیگ کے جلسے میں موجود رہے، آج میں میرپور نہیں باپ دادا کے گھر آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرپور میں اچھے گھر بنے ہوئے ہیں لیکن افسوس سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی کے چراغ جلیں، نوازشریف نے گاڑی میں متعدد بار کہا کہ کتنا خوبصورت خطہ ہے، آپ کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر کیاصل وارث کشمیر آگئے ہیں، آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ کشمیر میں سب کچھ ہے ایک ہی کمی ہے کہ نوازشریف کی حکومت نہیں، جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کے خلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا تو نام ختم ہوجانا تھا، کشمیر میں وسائل اور جذبہ کی کمی نہیں ، بہترین انفرااسٹرکچر کی کمی ہے، آزاد کشمیر میں سیاحت سے ترقی اورہر مشکل حل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کو بہترین اسپتالوں اور سڑکوں کی ضرورت ہے، میرپور شہر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، آزادکشمیر میں ہماری کچھ عرصے کی حکومت تھی، تنقید کرنا آسان ہوتا ہے ن لیگ کے سوا کوئی جماعت بتادیں اگر کشمیر میں ایک اینٹ بھی لگائی ہو، جو سہولیات ہم پنجاب میں دے رہے ہیں الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں بھی دیں گے، ابھی الیکشن نہیں ہوا اور میں دس الیکٹرک بسوں کا تحفہ میرپور لے کر آئی ہوں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ دیانتداری سے کام کیا جائے تو آزاد کشمیر 5 سال میں پنجاب سے آگے نکل سکتا ہے، آزاد کشمیر میں سیف سٹی اور اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ ہونا چاہیے، سوچ سمجھ کر ووٹ دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر ترقی کو ترس جائیں، دیگر صوبے کے لوگ کہتے ہیں پنجاب کی وزیراعلی ہمیں دے دیں، کیا پنجاب کے لوگوں نے کبھی کہا ہے کہ دوسرا صوبے کا وزیراعلی ہمیں دیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرروزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا اگلی خبرافغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگے دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے آزاد کشمیر میں شیر آچکا، مریم نواز
  • جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم