2025-10-04@14:05:52 GMT
تلاش کی گنتی: 26319

«ٹیموں نے»:

(نئی خبر)
    یورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار بہت بلند ہے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی قوانین کے تحت شفاف بنانے پر تیار ہے، لیکن دباؤ اور دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نئی قیادت سامنے آگئی،  نوابزادہ خالد حسین مگسی بلامقابلہ مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرپارٹی انتخابات میں بلامقابلہ صدر منتخت ہونے والے نوابزادہ خالد حسین مگسی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر کہدہ بابر مرکزی سینیئر نائب صدر اور ضیا لانگو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ سردار صالح بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔ زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور فرح عظیم شاہ صوبائی صدر منتخب ہوئیں۔ پی سی بی نے پہلی دفعہ کرکٹ سکوررز...
    چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے  کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے  39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
    ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی :ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی اور بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھاکہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو بحال کر دیا اور لاہور میں پیپلزپارٹی کا اتنا بڑا جلسہ دیکھ کر دوسری جماعتیں پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور جیالوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہت جلد گجرات میں بھی بھرپور جلسہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی آیندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی اوربلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے متعدد دہشت گردوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مُلا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 26 اور 27 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔سکیورٹی فورسز کے اس انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے 7 سے 10 خارجی زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد...
    یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
    ایشیاکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت اور پاکستان کل 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔یو اے ای میں ہونے والے ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا سامنا 2 بار ہوا ہے اور دونوں بار ہی بھارت فاتح رہا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی طور پر بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2007 سے لےکر اب تک صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگئے ہیں جن میں سے 12 بار بھارت فاتح رہا ہے جب کہ 3 میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے قبل مذکورہ بالا ریکارڈ کو ہی دیکھتے ہوئے کرکٹ تجزیہ کار بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ،جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟،روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں آج مد مقابل ہونگے۔میچ رات ساڑھے سات بجے دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے خوب پریکٹس کی ۔قومی ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے ۔ ذرائع کے مطابق فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تنا کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے تصدیق کی کہ فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ’’ایکس‘‘ پر ندیم افضل چن کے الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بارے میں غلط اور بے بنیاد بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ چن صاحب آپ اچھے خاصے انسان تھے، لیکن کچھ دنوں سے معلوم نہیں آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں فیک پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر میں حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ پہلے ہی شئیر کر چکی ہوں۔ اب اس جھوٹے پراپیگنڈا کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ وزیر اطلاعات...
    لاہور (نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کا اتنا بڑا جلسہ دیگر جماعتوں کے لئے سرپرائز سے کم نہیں۔بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم بنے گے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گجرات میں پارٹی کارکنوں اور مغل برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے اتنے بڑے جلسے نے دوسری جماعتوں کو پریشان کر دیا۔ اْنہوں نے کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو بحال کر دیا۔ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔اْنہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں گلی گلی محلے محلے میں جیالا بن کر جاؤں گا۔ اگر کسی جیالے کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہر...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز یمنی پانیوں سے روانہ ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، ٹینکر پر کثیرالقومی عملہ موجود تھا جس میں 24 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کے متعلقہ سفارت خانوں نے یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ جہاز کے عملے کی خیریت کو یقینی بنایا جاسکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے اقدامات کیے جاسکیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ...
    سکیورٹی فورسز کادرشہ خیل میں ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن 22 دہشت گردوںکے گروہ کو منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی سرحد پر واقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر 22 دہشت گردوں پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے...
    مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، خواتین پنڈال چھوڑ کر باہرنکل گئیں کارکنان کا احتجاج ،نہیں نہیں کے نعرے ،علی محمد خان کوجوتے دکھانا شروع کردیے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ہلڑ بازی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو ہونے والا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا، مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، اس موقع پر خواتین پنڈال چھوڑ کر جلسہ گاہ سے باہرنکل گئیں اور شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔جلسے میں اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا خطاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںانٹر سٹی بس اڈوں کے قیام کا معاملہ ، جو اہلکار بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے نہیں روکتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے عدالت نے ہدایات جاری کردیں۔الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے غیر قانونی طور پر شہر میں بسوں کے داخلے اور اڈوں کے قیام کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہا جارہا ہے شہر میں بس اڈے ختم کردئیے گئے ہیں، بسوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے تو اس مطلب ہے بسیں شہر میں داخل ہورہی ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ایس پی سینٹرل سے تفصلات طلب کرلیں درخواست گزار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: یمن میں حوثیوں نے اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ایل پی جی ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا ہے ، اور اب وہ یمن کی سمندر حدود سے باہر جا چکےہیں ۔ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر انہوں نے کہاکہ حوثیوں کے زیر کنٹرول راس العیسی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر جس میں 27 رکنی عملہ موجود تھا پر 17 ستمبر کو اسرائیلی ڈورن نے حملہ کیا۔ایل پی جی ٹینکر میں کیپٹن مختار اکبر سمیت 24 پاکستانی،2 سری لنکن اور ایک نیپالی شہری موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا ۔  حوثی کشتیوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا، قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے، جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے، 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ہینڈ شیک نہ کرکے کرکٹ کی برسوں پرانی روایت کو توڑا۔ یہی وجہ تھی کہ دوسرے میچ میں معمول سے زیادہ گرما گرمی دیکھی گئی، پاکستان بھارت سے 2 میچز تو ہار گیا لیکن اس نے اب تک ایشیا کی ہر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں جلسے کے دوران 4 نکاتی مطالبات پیش کردیا جسے متفقہ طور پر پیش کیا گیا۔ مطالبات قرارداد کی شکل میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجا نے پیش کی۔ جسے کارکنوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں ووٹ کی چوری کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور اس انتخابی دھاندلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پہ عوام پر مسلط کیے گئے جبر کو رد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ووٹ چوری کو چھپانا ہے، اور چھبسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی محکومی کو بھی تسلیم نہیں کیا جاتا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔تفصیلات کے مطابق یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے راویتی حریف اور بھارتی باکسر بنٹی سنگھ کو فائنل میں چاروں خانے چت کیا۔ 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پہ در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔فتح کے بعد سمیر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مقابلے میں فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی ہے۔سمیر...
    ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگاجبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور...
    اوپن اے آئی اپنے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کے سوتے وقت بھی کام کرے گا۔ پلس (Pulse) نامی یہ فیچر صارفین کے لیے رات بھر کام کر کے نئی معلومات اکٹھی کرے گا۔ اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو مزید فعال کرنا ہے تاکہ پلیٹ فارم صارفین کو جواب دینے کے علاوہ گفتگو بھی شروع کر سکے۔ اس کام کے لیے پلیٹ فارم صارفین کی موجودہ معلومات (جیسے کہ گزشتہ چیٹس، فیڈ بیک اور کلینڈر جیسی ایپ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا) کو استعمال کرے گا۔ البتہ، صارفین Pulse سے حاصل ہونے والی معلومات سے متعلق فیڈ بیک بھی دے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ طاقتور ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مفادات کے حصول کے ساتھ ساتھ انصاف کو بھی مقدم رکھیں اور تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کا احترام ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا ایک طوفانی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں یکطرفیت پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور کبھی موثر سمجھے جانے والے بین الاقوامی نظام...
    وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 6 چوری شدہ، ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ڈی آئی جی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کر کے جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جارہی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کار چوری میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
    لکھنو: اتر پردیش میں ’آئی لو محمد‘ پر اٹھے تنازعے کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے اس کے لیے ریاستی پولیس کی کارروائی کو ذمہ دار قرار دیا۔ سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے کہا کہ کانپور میں پولیس کی کارروائی نے عوام میں غصہ اور اشتعال پیدا کیا۔ رانا نے بتایا کہ پوسٹر ہٹا کر دوسری جگہ لگائے گئے، لیکن اس کے بعد مقدمات درج کیے گئے اور لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا، جس سے عوام میں ناراضگی بڑھی۔آئی اے این ایس سے بات چیت میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمیّہ رانا نے بریلی تنازع پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں کی جانب سے اسٹیج کی طرف بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جلسے کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیا کہ وہ آئین کے تحت انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے اور ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25...
    —فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے۔ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا: محسن نقوی یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سوار خارجہ نے کہا ہے کہ ٹینکر میں 24 پاکستانیوں سمیت کثیر ملکی عملہ سوار تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی یمن میں حکام سے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے پر طنز کیا اور کہا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ تو آ رہا ہوگا؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں، جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی، پورےپاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں پرسوز مناظر ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی...
    جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دبا کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ “پاکستان اور بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کل 28 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کا دو بار سامنا ہو چکا ہے اور دونوں مرتبہ بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل رہی ہے۔ 2007 سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 12 بھارت اور صرف 3 پاکستان کے نام رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین فائنل سے قبل اسی ریکارڈ کو بنیاد بنا کر بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے...
    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران 17 خوارج مارے گئے جبکہ متعدد زخمی خوارج قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ بھی نہ دیں، زخمی خوارج کی معلومات فوری طور پر پولیس کو دی جائیں۔ کرک کے علاقے درشہ خیل اور قریبی دیہات...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔ انہوں نے ٹرافی فوٹو شوٹ کیلیے بھارتی کپتان کے انکار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان کی جو مرضی کریں ہم پروٹوکول کو فالو کریں...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے آج رنگ روڈ موٹروے چوک پر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی رہنما تاریخی اجتماع قرار دے رہے تھے۔ تاہم 5 لاکھ افراد کی شرکت کے دعوے کے برعکس جلسہ گاہ تاحال سنسان دکھائی دے رہی ہے۔ معاونِ بہبودِ آبادی ملک لیاقت علی کی تقریر شروع ہو چکی ہے، مگر پنڈال اب تک خالی ہے اور شرکاء کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔#Peshawar #ptiexposed #PeshawarJalsa #PTI #KhyberPakhtunkhwa pic.twitter.com/lThHYD9qsh — KP Forum (@KPForum88) September 27, 2025 جلسہ بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا، کرسیاں لگائی گئیں اور لائٹنگ کا انتظام بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکھنو: اتر پردیش میں ’آئی لو محمد‘ پر ا±ٹھے تنازعے کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر س±میّہ رانا نے اس کے لیے ریاستی پولیس کی کارروائی کو ذمہ دار قرار دیا۔ سماج وادی پارٹی کی لیڈر س±میّہ رانا نے کہا کہ کانپور میں پولیس کی کارروائی نے عوام میں غصہ اور اشتعال پیدا کیا۔ رانا نے بتایا کہ پوسٹر ہٹا کر دوسری جگہ لگائے گئے، لیکن اس کے بعد مقدمات درج کیے گئے اور لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا، جس سے عوام میں ناراضگی بڑھی۔آئی اے این ایس سے بات چیت میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر س±میّہ رانا نے بریلی تنازع پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:پی ٹی آئی کا 10 ماہ بعد 9 کروڑ روپے کی لاگت سے جلسہ،پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پر دس ماہ بعد ایک بڑے سیاسی شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے ”بانی کی رہائی و حقیقی آزادی“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جہاں 30 فٹ اونچا اور 60 فٹ لمبا مرکزی اسٹیج تیار کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لیے 5 ہزار کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔جلسے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایل پی جی ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد حوثیوں نے پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی  ٹینکر  میں  کیپٹن  مختار اکبر سمیت  24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی  موجود  تھے،حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک  میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا ۔  وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے An LPG tanker with 27...
    یمن کے ساحل کے قریب پیش آنے والے واقعے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس پر موجود عملے کو بحفاظت رہا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا،الحمدللہ، ٹینکر کا 27 رکنی عملہ، جن میں 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور 1 نیپالی شامل ہیں، اب یمن کی حدود سے باہر ہیں اور محفوظ ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق 17 ستمبر کو یمن کی راس العیسیٰ بندرگاہ کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر حملہ ہوا، جس میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ تاہم عملے نے بروقت ردِعمل دے کر آگ پر قابو پا لیا، جس کے فوراً...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کل بروز اتوار ہونے جارہا ہے۔ فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔ دوسری جانب...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء)پاکستان پر قرضوں بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ ہر پاکستانی شہری اس وقت 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے۔اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی ملکی قرضوں کی صورتحال پر تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، 10 سال پہلے ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں سالانہ اوسطا 13 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ 10 برس کے دوران ہر پاکستانی پر 3 گنا قرضہ بڑھ گیا، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سالانہ اوسطا 13 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے، ہر 6 سال میں...
    سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا...
    —فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سواریمن میں حملے کا نشانہ بننے والے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے  26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آپریشن فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت...
    بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے ایک منظم اور بھرپور آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حصہ لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دو روز تک جاری رہا۔ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مُلا نذیر گروپ کے شدت پسند دریشک کے پہاڑی اور کٹھن راستوں والے علاقے میں جمع ہو رہے ہیں، جس کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
    یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایل پی جی ٹینکر پر 27 عملے کے ارکان سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کیپٹن مختار اکبر، 2 سری لنکن اور 1 نیپالی شہری شامل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی بندرگاہ راس العیسی پر ایل پی جی ٹینکر کھڑا تھا جو اسے 17 ستمبر 2025 کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔محسن نقوی نے کہا کہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ وزیر اعظم...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امسال سیاحت کا عالمی دن "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کے لئے ایک جنت ہے، سیاحت سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت روزگار کی فراہمی، برآمدات میں اضافہ اور عالمی خوشحالی کا ذریعہ ہے، سیاحت کا فروغ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سیاحت روزگار فراہم...
    پشاور: پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی...
    قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، بھارت سے فائنل جیتنے کیلئے پوری ٹیم یکجا ہوکر کھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔ خیال رہے کہ کل ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ فائنل میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں نعیم پنجوتھا کے خلاف 5 اکتوبر 2024ء کے احتجاج کے حوالے سے درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نعیم پنجوتھا کی ضمانت کیس کی عدم پیروی پر خارج کردی گئی، اُن پر 2 مقدمات تھانہ صدر حسن ابدال میں درج ہیں۔مقدمات میں نعیم پنجوتھا پر جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے، وہ مارچ 2025 سے عبوری ضمانت پر تھے۔
    رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن—فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔ ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
    فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ طالبانوں تک بنوں پولیس کا پیغام پہنچا دیں کہ انہوں نے جو کرنا تھا اب تک کرلیا۔ آج تک بنوں پولیس دفاع کر رہی تھی۔ اب پولیس میدان میں آگئی ہے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی۔سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔  سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصلکئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس...
    ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نتائج میں جعلسازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔
    کرک کے دورافتادہ سرحدی علاقہ درشہ خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں18 عسکریت پسند ہلاک اور7 دیگر زخمی کرنے کا بڑا دعویٰ کیا گیاہے ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کے3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرک نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے پیش نظر عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردی ہے۔ کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شام کرک کی تحصیل تخت نصرتی کی حدودمیں پولیس تھانہ شاہ سلیم کے سرحدی علاقہ درشہ خیل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ملانذیرگروپ کے مسلح ارکان کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے راس العیسٰی بندرگاہ پر حوثیوں کے زیرِ قبضہ جانے والا پاکستانی ایل پی جی ٹینکر اور اس کا عملہ بحفاظت رہا ہو گیا ہے۔ ٹینکر پر مجموعی طور پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کپتان مختار اکبر، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل تھے۔ An LPG tanker with 27 crew members (24 Pakistanis, including Captain Mukhtar Akbar; 2 Sri Lankans; 1 Nepali) was attacked by an Israeli drone while docked at Ras al-Esa port (under Houthi control) on 17 September 2025. One LPG tank exploded and the crew managed to extinguish the… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025 وزیرداخلہ نے ایکس پوسٹ...
    بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ای )سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے، اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔ یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں،...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26/27 ستمبر کی درمیانی رات ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمیات یافتہ شدت پسند عناصر (فتنہ الخوارج) کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کی بنیاد قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاع تھی اور کارروائی مؤثر انداز میں انجام پائی۔ مارے گئے عناصر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ مزید پڑھیں: کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک...
    یمن کے ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد پھنسے پاکستانی بحفاظت نکل آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 ستمبر 2025 کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں نے یمنی حکام سے رابطہ کیا اور عملے کی خیریت کے لیے اقدامات کیے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں تازہ صورتحال سے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے . وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا...
    کرک: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے علاقے درشہ خیل میں خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات پر 22 خوارجین پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا اور انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 17 خوارج ہلاک ہوئے اور سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج...
    ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔ فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری...
    کرک: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز کرک : خیبر پختونخوا کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی سرحد پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 22 خارجی دہشتگردوں پر مشتمل گروہ کو انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، آپریشن میں 17 خوارج مارے گئے جبکہ 7 سے 10 کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ایپل نے آئی فون 17 پرو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔فون کے لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر ڈیمو یونٹس کی تصاویر سامنے آئیں جن میں پچھلی جانب نشانات دیکھے گئے۔ صارفین نے اندیشہ ظاہر کیا کہ نیا ماڈل آسانی سے خراب ہو جاتا ہے، جسے ’’اسکریچ گیٹ‘‘ کا نام دیا گیا۔ایپل کے مطابق یہ خراشیں فون میں موجود خامیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ایپل اسٹورز میں استعمال ہونے والے پرانے اور خراب مگ سیف چارجر اسٹینڈز کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نشانات زیادہ تر صاف کیے جا سکتے ہیں جبکہ خراب اسٹینڈز کی جگہ نئے اسٹینڈز...
    بلوچستان کے علاقے دریشک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز تک جاری رہا، جس میں اب تک 17 خوارجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی...
     پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل اس بار دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کر رہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا اور اب فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اب دونوں کپتانوں کے ٹرافی کے ساتھ ہونے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔  ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز...
     ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی سی این ایشیا کی جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔ ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکاء شامل ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ...
    سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پوش علاقوں میں بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم کو فوری طور پر ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریجن بی آفتاب رحیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان پر 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ان سے ای ٹی اوز خود ملاقات کریں اور ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت دیں۔1 لاکھ یا اس سے زیادہ کے ڈیفالٹرز سے انسپکٹرز ملاقات اور فون کال کے ذریعے رابطہ کریں۔ ہر زون میں پراپرٹی یونٹس کی ریکوری اسٹیٹس کی روزانہ بنیادوں پر چیکنگ کی جائے۔اس کے علاوہ ڈیفالٹرز کو...
    سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے، اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔ یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں، بلکہ مستقل اور منظم...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں، کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ اچھا ٹائم آئے گا، اب اچھا ٹائم آگیا ہے، دورہ چین کامیاب ترین رہا، چین کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء) پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق احمد چشتی کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ ساہیوال کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی، جہاں کپتان شفیق چشتی کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کی دعائیں کی گئیں.
    ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پاکستان ٹیم کو بھی گروپ اور سپر فور مرحلے میں شکست دے چکی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں بھارتی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی شرکت مشکوک ہے۔ بھارت کے بولنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھر پورے میچ میں واپس نہیں آئے۔...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
    نیویارک، نیوجرسی(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری  کیلئے  تیار ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے  کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری   کیلئے تیار ہے۔وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا،...
    7اکتوبر کوسڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“...
    سیکرٹری داخلہ نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے پنجاب کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین اے ایم ایل، سی ایف ٹی و سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے محکمہ داخلہ میں اجلاس کی صدارت کی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں انسدادِ منی لانڈرنگ و کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین مشتاق سکھیرا اور ڈی جی احسان صادق نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری داخلہ نے انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے پنجاب کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین اے ایم ایل، سی ایف ٹی و سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے محکمہ...
    ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پورا ایشیا کپ ٹورنامنٹ خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کے میچز تنازعات سے بھرپور رہے، وہیں اب ایک اور تنازع سامنے آیا ہے کہ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے باعث کپتان ٹرافی کے ہمراہ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گے۔ نجی ٹی چینل جیو نیوز کے مطابق منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی...
    فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ اچھا ٹائم آئے گا، اب اچھا ٹائم آگیا ہے، دورہ چین کامیاب ترین رہا، چین کی ترقی قابلِ تحسین ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بھی چین کی طرح ترقی کرسکتا ہے، چین کے لوگ ہمیں آئرن برادر کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل میرے پاس جماعت اسلامی کے لوگ آئے تھے، جماعت اسلامی کے افراد کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی۔   وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی خاتون صحافی کو لاجواب کردیاوزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیا...
    بھارت کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ ابھی تک چھ میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں جبکہ فائنل میں ان کی ٹیم پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 281 رنز بنائے تھے۔ Most runs in a T20 Asia Cup: Abhishek Sharma – 309 (2025) ???? Mohammad Rizwan – 281 (2022) Virat Kohli – 276 (2022) pic.twitter.com/9RZmAfqOF1 — ESPNcricinfo...
    سٹی42: توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار بیٹری اور...