2025-09-18@20:34:55 GMT
تلاش کی گنتی: 31987
«کی ا خری رسوم کا»:
(نئی خبر)
عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، جس میں مقامی اور عالمی ماہرین کی تحقیقات کی بنیاد پر ان کی بدعنوانی، کرپشن اور آمرانہ طرزِ حکومت کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ فلم میں طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طور جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف آف فنانشل ٹائمز جان ریڈ کے مطابق، شیخ حسینہ کے خلاف طلبا کی احتجاجی تحریک نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور ان کے آمرانہ رویے کے باعث اپنے عروج پر پہنچی۔ وہ کہتے ہیں کہ بنگلا دیش میں بدعنوانی کی وسعت...
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) 26 نومبر کے 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، عمران خان کے وکیل حسنین مرتضیٰ سنبل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکلاء پینل میں محمد فیصل ملک اور عرفان احمد خان نیازی بھی شامل تھے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی زیر سماعت تھی، اسے بھی عدالت نے 18 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ بانی...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکا نے یمن کے حوثیوں کی معاونت کے الزام میں 32 اداروں اور شخصیات پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں جن میں 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ ادارے حوثیوں کی فنڈ ریزنگ، اسمگلنگ اور حملوں کی کارروائیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ چین نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے یہ یکطرفہ فیصلے خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خزانہ نے جی سیون اور...
مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہینِ مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت بھی دی، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور ہدایت دی...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان مربوط تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو زمینی صورتحال اور...
لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عدالت نے...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف عوام دوستی اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے اور یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج...
نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 مارچ 2026 کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی دوران صدر پوڈیل نے سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو ملک کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا۔ ان کی تقرری 2 روزہ مذاکرات کے بعد عمل میں آئی جن میں صدر، آرمی چیف اشوک راج سگڈیل اور احتجاجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا...
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر کے ڈیموکریٹک میئر امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ میئر منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلیا جائے۔ ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری اس بات کا ثبوت ہوگی کہ نیویارک عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کے مطابق ممدانی کی ممکنہ جیت عوامی بغاوت کا نتیجہ ہوگی۔ یاد رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔ اس انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار کرٹیس...

حراستی تشدد اور 9 سالہ قید: ممبئی ٹرین دھماکا کیس میں بری ہونے والے مسلمان نے کروڑ وں روپےہرجانے کا دعویٰ کردیا
2006 کے ممبئی ٹرین بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے عبد الواحد شیخ نے ’حراستی تشدد‘ اور غلط قید کی بنیاد پر 9 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ درخواست قومی اور مہاراشٹر انسانی حقوق کمیشن کو جمع کرائی ہے اور اپنے لیے بحالی (rehabilitation) میں مدد کی بھی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی موٹل میں بھارتی شہری کا سر قلم، قاتل گرفتار شیخ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے 2006 میں گرفتار کیا تھا اور وہ تقریباً 9 سال جیل میں قید رہے۔ 2015 میں خصوصی عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل کی سزا نے ان کی تعلیم، کیریئر اور ذاتی زندگی کو...

اسلام آباد میں یو این ویمن اور نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کا دو روزہ مکالمہ، پاکستان کا پہلا ’’کیئر اکانومی روڈمیپ‘‘ تیار ہوگا
اسلام آباد (صغیر چوہدری)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے دو روزہ مکالمے کا آغاز کر دیا۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’کیئر سسٹمز میں تبدیلی: پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی مساوات کا روڈمیپ‘‘۔ افتتاحی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ خواتین کی بلا معاوضہ محنت کو تسلیم کرنا اور دیکھ بھال کے شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی قائم مقام چیئرپرسن املیہ اظہر نے کہا کہ یہ صرف خدمات کی فراہمی کا معاملہ نہیں بلکہ خواتین کو وہ عزت و وقار دینا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔ یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا...
راولپنڈی: اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 4کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 210 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ ایک کارروائی میں سبزی منڈی کراچی کے قریب ٹرک سے 60 کلو چرس اور 13 کلو آئس برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح برکی روڑ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 2.400 کلو چرس اور 1کلو ہیروئن برآمد کی...
نیویارک شہر کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے تہلکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔ زہران کے مطابق یہ اقدام دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ نیویارک بین الاقوامی قوانین کے احترام میں سنجیدہ ہے اور جنگی جرائم پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ زہران ممدانی کے اس بیان نے امریکی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ممدانی کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ ان کے بقول، اگر وہ کامیاب ہوئے تو یہ عوامی بغاوت اور...
لاہور، ملتان، کشمور (نیوزڈیسک) پنجاب میں تباہی پھیلاتے ہوئے سیلاب سندھ میں بھی زور پکڑنے لگا ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔ دریائے چناب نے جلالپور پیر والا میں تباہی مچانے کے بعد تحصیل شجاع آباد کا رخ کر لیا، شجاع آباد شہر کو بچانے والے بند میں 250 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، پانی شہر کی جانب بڑھنے لگا، درجنوں بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہزاروں شہری دربدر ہو گئے۔ موضع دھوندھو کابند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آئی ہیں اور پانی کی بے رحم لہریں 138 بستیاں بہا لے گئی ہیں، بستی گا گراں میں فصلیں تباہ ہو گئیں، لوگوں کی نقل...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
پنڈی وال گروپ کا یادگار اجلاس، ماضی کی حسین یادیں تازہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (نامہ نگار) ─ پنڈی وال گروپ کے بزرگوں اور شخصیات کا ایک یادگار اجلاس اسلام آباد میں جناب ناصر محمود مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم ملک طارق شیر بہادر، ناصر مغل، بابو اشفاق، خالد ایرانی، ذوالقرنین، فیاض الدین، محبوب عالم، سعید قریشی، الطاف سمیت راولپنڈی شہر کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی کی پرانی یادوں، بچپن کی شرارتوں اور ماضی کے دلچسپ واقعات کو یاد کیا گیا۔ شرکاء کچھ لمحوں کے لیے ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔ اس موقع پر راولپنڈی شہر سے تعلق رکھنے والی تمام...
سعودی عرب اگلے سال ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ریسل مینیا شمالی امریکا کے باہر منعقد ہو رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق ریسل مینیا 43 سنہ 2027 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کا حصہ بنے گا۔ یہ بھی پڑھیں:مدن سعودی کا خلیج عرب میں پہلی کثیر المنزلہ فیکٹری شروع کرنے کا اعلان سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسل مینیا پہلے ہی ریسلنگ کیلنڈر کی سب سے بڑی تاریخ ہے اور یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ ہماری شراکت داری میں ایک سنگ میل ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ اس ایونٹ کو نئی بلندیوں...
چلی میں سرجنز نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے پتے کا آپریشن انجام دیا۔ اس آپریشن میں پہلی بار ‘مارس پلیٹ فارم’ استعمال کیا گیا جو مصنوعی ذہانت اور جدید روبوٹک نظام کا امتزاج ہے۔ پیر کو کیے گئے اس آپریشن میں ایک روبوٹ نے مقناطیس تھام رکھا تھا جو مریض کے جسم کے اندر آلات کو حرکت دیتا رہا جبکہ دوسری بازو میں خودکار سرجیکل کیمرہ نصب تھا جسے مصنوعی ذہانت کنٹرول کر رہی تھی۔ یہ کیمرہ سرجن کی حرکات کو فالو کرتا ہے، خودکار طور پر زوم اِن اور زوم آؤٹ کرتا ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے واضح منظر فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ناسا نے سورج...
گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 44 ہزار 658 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 14 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 31 ہزار 996 کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پانی کی بلند سطح کے باعث کچے کے علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس، منگی اور چاول کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس...
امریکی ریاست یوٹاہ کی پولیس نے بدھ کے روز سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے جو 22 سالہ نوجوان ہے اور واشنگٹن یوٹاہ کا رہائشی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ گورنر کے مطابق رابنسن کو اہلخانہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصاویر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ رابنسن یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق رابنسن پر ایگریویٹڈ مرڈر، فائر آرم سے...
سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘اعلان نیویارک’ اور اس سے متعلق قرارداد کی منظوری کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ قرارداد فلسطین کے مسئلے کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں بلائی گئی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حماس کے بغیر فلسطین کا 2 ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور قرارداد کو 142 ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا، جو عالمی برادری کی جانب سے خطے میں امن قائم کرنے کی خواہش اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا مظہر ہے۔ اس قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی توثیق کی گئی...
غزہ میں امریکی ادارے کی زیر نگرانی امدادی مراکز پر اسلام مخالف بائیکر گینگ کو سیکیورٹی پر مامور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی و اسرائیلی حکومتوں کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز کی حفاظت کے لیے امریکی کنٹریکٹرز نے سینیئر ارکان کو تعینات کر دیا ہے۔ اسلام مخالف بائیکر گینگ انفیڈلز ایم سی (Infidels MC) نے بھرتی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی یو جی سلوشنز (UG Solutions) نے اس گینگ کے 10 سے زائد ارکان کو سیکیورٹی پر تعینات کیا ہے جن میں سے کم از کم 7 سینئر عہدوں پر فائز ہیں اور امدادی مراکز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان...
نیپال میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس 71 سالہ سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کرنے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف پھوٹنے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں وزیراعظم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔ فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے جب کہ سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ تاہم اب نیپال کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہوگئی۔ صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔ ملک میں نئے عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل ہی عبوری وزیراعظم کی...
قطری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کا جواب صرف قطر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے کی مشترکہ پالیسی اور اتحاد کا مظہر ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حملے کے جواب میں کہا کہ ہمارا ردعمل بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے دائرے میں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی مشترکہ قیادت دوحہ میں 15 ستمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں آئندہ کے اقدامات پر متفقہ حکمتِ عملی طے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قطر نے اسرائیلی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر فوری سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت بڑے دارالحکومتوں میں اپنا موقف...
حب ڈیم سے شہرکو پانی کی فراہمی بحال نا ہوسکی۔ کینال کا مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے آنے والے دن میں کام مکمل ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نادرن بائی کے قریب سیلابی ریلے سے حب کینال کا 20 فیصد حصہ متاثر ہوگیا تھا جس کا مرمتی کام شروع کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن حکام کا دعوی تھا کہ 36 گھنٹوں میں مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا لیکن تاحال مرمتی کام جا ری ہے جس کے باعث بدھ سے حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور کچھ علاقے ضلع وسطی کے ہے جس کوپانی فراہم کیاجا تا متاثرہ علاقوں میں تین دن سے پانی...
اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کو اُس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک ترک ہیکر نے براہِ راست ان کے فون نمبر پر رابطہ کر کے مختصر ویڈیو کال کی اور اس کی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ رپورٹس کے مطابق ہیکر نے جیسے ہی کال کنیکٹ کی تو وزیر دفاع نے جواب دے دیا، لیکن چند ہی لمحوں میں ہیکر نے ان پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ شروع کر دی۔ جس پر کاٹز نے فوراً کال منقطع کر دی۔ ہیکر نے اس چند سیکنڈ کے کلپ اور وزیر کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی۔ اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع کے فون پر حالیہ دنوں میں مختلف...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مزید پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پرمعطل کرنے کا اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جو کہ ہر 10 سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ پی آئی...
نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے جمعہ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف نوجوانوں کے شدید احتجاج نے وزیراعظم کے پی شرما کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا تھا۔ 73 سالہ کرکی نوجوان مظاہرین کی غیر متوقع حمایت یافتہ رہنما بن کر ابھریں، جنہوں نے سوشل میڈیا اور پھر سڑکوں پر نکل کر سب سے بڑی عوامی تحریک برپا کی۔ مزید پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل کرکی 2016 میں نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہوئیں اور کرپشن کے خلاف سخت مؤقف کے باعث مشہور...
اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز اپنے ذاتی فون نمبر کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق اور شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ ترک ہیکرز نے اسرائیل کاٹز کا ذاتی نمبر حاصل کر کے انہیں ویڈیو کال کی اور بعد ازاں کال کا اسکرین شاٹ ان کے نمبر سمیت آن لائن پوسٹ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کال ریسیو کی تو دوسری جانب سے انہیں گالیاں دی گئیں جس کے بعد انہوں نے فون کاٹ دیا تاہم ویڈیو کال کا یہ اسکرین شاٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیردفاع کو پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔ سیاسی تجزیہ کار اور کمیونیکیشن اسٹریٹیجسٹ کلاوس یورجنس نے...
پی آئی اے نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پ رمعطل کرنے کا اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جو کہ ہر دس سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ...
کراچی: حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی جہاں کینال کا مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واٹر کارپوریشن حکام کا نادرن بائی کے قریب سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا حب کینال کا 20 فیصد حصے کا مرمتی کام 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیاجا ئے گا لیکن تاحال مرمتی کام جاری ہے جبکہ حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور ضلع وسطی کے متعدد علاقوں کو پانی فراہم کیاجاتا ہے، متاثرہ علاقوں میں تین دن سے...
نیپال کی سڑکوں پر گزشتہ دنوں میں نوجوانوں کا جو طوفان بپا ہوا، وہ کوئی وقتی احتجاج نہیں تھا بلکہ برسوں نہیں عشروں سے مایوسی اور بے بسی ایک پریشر ککر میں جمع ہورہی تھی۔ ’جنریشن زی‘ سے پہلے کی نسل ’جنریشن وائی‘ میں ظلم و استحصال سہنے کی برداشت ختم ہوگئی تھی۔ یہ وہ آخری نسل تھی جس نے ملکی نظام کو قائم و دائم رکھتے ہوئے ظلم و استحصال ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے ’جنریشن ایکس‘ اور اس سے بھی پہلے ’بیبی بومرز‘ میں بہت برداشت تھی۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ جنریشن زی ان نوجوانوں کو کہتے ہیں جو 1997–2012 کے درمیان پیدا ہوئے۔ اور ’جنریشن وائی‘ ان لوگوں کو...
وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بیضابطگیاں ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاونٹس کے باعث4 ارب58...
مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کے نام خط لکھ دیا۔مشعال ملک نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ یاسین ملک کی پھانسی جنوبی ایشیا میں امن کی امید کو ختم کر دے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے بندوق چھوڑ کر ہمیشہ مکالمے اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا اور وہ سات بھارتی وزرائے اعظم کے ساتھ امن مذاکرات کا حصہ رہ چکے ہیں۔مشعال ملک نے پریانکا گاندھی سے اپیل کی کہ کانگریس بھارتی پارلیمان میں آواز بلند کرے،...
MASTUNG: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے اینٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث...
سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے...
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم "بیٹل آف گالوان" کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست لداخ کے علاقے لیہہ میں شروع ہوئی، جس کا آغاز روایتی گنیش پوجا سے کیا گیا۔ پوجا کی تقریب کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی، جس میں پروڈکشن ٹیم اور قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ https://www.instagram.com/reel/DN3h6Jg0Fub/?utm_source=ig_web_copy_link فلم "بیٹل آف گالوان" 2020 کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جب بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان وادی گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔ دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر...

نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ...
مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا جہلمی کو لے کر روانہ ہوگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
کراچی میں سلسلہ وارثی کے زیر اہتمام سیرت نبوی ﷺ کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عشاقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی۔ گلشن اقبال کے علاقے میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شرکا کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی اور پورا پنڈال لبریز ہو کر ایمان و عشق مصطفیٰ ﷺ کے ولولہ انگیز مناظر پیش کر رہا تھا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی روح پرور تلاوت اور نعت خوانوں کی والہانہ نعتوں سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو محبت رسول ﷺ سے مزید منور کر دیا۔ اس تاریخی اجتماع کی سب سے نمایاں جھلک امیر سلسلہ وارثی حضرت...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news انجنیئر انقلاب جین زی ڈکٹیٹر نیپال
پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں اگست 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف اگست کے مہینے میں 1 لاکھ 48 ہزار یونٹس فروخت ہوئے — جو پچھلے سال کے مقابلے میں 42 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔ مزید برآں، مالی سال 2026 کے ابتدائی دو مہینوں (جولائی-اگست) کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 73 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔ فروخت میں اضافے کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟ تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نمایاں اضافے کے پیچھے کئی...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سستی رہائش کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 57,000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے اور مستحق افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کرنا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، یہ گھریں پنجاب کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 20,000 رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ منصوبہ آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں ورلڈ بینک کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی تعاون کرے گا۔ ترجمان کے مطابق، گھروں کی تعمیر کے دوران معیار کی مکمل نگرانی کی جائے گی تاکہ...
کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ککراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے جماعت اسلامی کی منافقت اور متحدہ کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل میں کہا کہ متحدہ اب جماعتِ اسلامی کے صبح 11 بجے کے پریس کانفرنس سلاٹ پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ مخالفین کو تکلیف صرف بھٹو کے نام سے ہے اسی لیے وہ بھٹو نام سے بنی ہر چیز میں مسئلے تلاش کرتے ہیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ جو لوگ الطاف بریلوی اور عمر فاروق سڑکیں نہیں بنا سکتے، وہ بھی دوسروں کی ناکامی کا رونا رو رہے ہیں، جماعتِ اسلامی...
عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے اوراپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی۔ اپیل میں سماعت میں تاخیر سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے متفرق درخواست دائرکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ ٹرائل کورٹ نے...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی فٹنس کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان آغا نے گردن میں تکلیف کی وجہ سے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کپتان کو گردن کے گرد پٹی باندھے دیکھا گیا جبکہ وہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح وارم اپ اور فٹبال ڈرلز میں شریک نہ ہوئے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجرکا کہنا ہے کہ کپتان کی فٹنس سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں ہے بلکہ یہ ایک...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے بے پناہ مسائل و چیلنجز نے جنم لیا ہے، پھر بھی ہمارے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم مصیبتوں و صعوبتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے...
البانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ایک مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ورچوئل وزیر کو تعینات کردیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ وزیر کوئی انسان نہیں بلکہ کمپیوٹر کوڈ اور پکسلز سے تخلیق کردہ ڈیجیٹل شخصیت ہے جسے ’دیئیلا‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب البانوی زبان میں ’سورج‘ ہے۔ ذمہ داریاں اور مقاصد وزیر اعظم ایڈی راما نے اعلان کیا کہ دیئیلا کی بنیادی ذمہ داری پبلک ٹینڈرز کی نگرانی اور حکومتی عمل کو بدعنوانی سے پاک بنانا ہے۔ دیئیلا کابینہ کی پہلی رکن ہے جو جسمانی طور پر موجود نہیں بلکہ ورچوئل ہے۔ راما کے مطابق دیئیلا کی بدولت البانیہ ایک ایسا ملک بنے گا جہاں پبلک ٹینڈرز 100 فیصد...
بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) سے بنی ایک مبینہ ویڈیو نے نیا سیاسی تنازع کھڑا کردیا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’گھٹیا پن کی انتہا‘ ہے اور اپوزیشن نے سیاست کو نئے پست درجے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی بی جے پی رہنماؤں کے مطابق اس طرح کی مہم صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کی توہین ہے اور اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ دوسری جانب کانگریس قیادت نے اس معاملے...
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب نے ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ پر صوبے بھر میں نئے سائنسی کھدائی پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک نے کہا کہ جدید طریقہ کار سے وادی سندھ کی تہذیب کے مطالعے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کھدائی میں ڈیجیٹل میپنگ، سائنسی تاریخ اور جدید دستاویزی طریقے استعمال ہوں گے جبکہ پروگرام صوبے کے دیگر اہم مقامات تک بھی توسیع پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں گندھارا خطے میں باقاعدہ کھدائی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا آرکیالوجی کو علم اور ثقافت سے جوڑنے پر بہت زور ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی عالمی معیار کے مطابق...
بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے صدر کے لیے رواں ماہ کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو راجر بنی کی جگہ اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اب سچن ٹنڈولکر نے ان تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر بی سی سی آئی کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
نئی دہلی: بھارت نے ریئر ارتھ دھاتوں کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے میانمار کے باغی گروپ کاچن انڈیپینڈنس آرمی (KIA) کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت چین کی اجارہ داری کو توڑنے کے لیے یہ غیر معمولی اقدام کر رہا ہے۔ چین نے حال ہی میں ریئر ارتھ دھاتوں کے مقناطیس کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے آلات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ بھارت کی وزارتِ معدنیات نے سرکاری اور نجی کمپنیوں، بشمول IREL اور Midwest Advanced Materials، کو ہدایت دی ہے کہ وہ KIA کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے نمونے اکٹھے کریں اور مقامی لیبارٹریوں میں ان کا ٹیسٹ...
کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 2 بھانجیوں اور بھانجے کی اہلیہ کو قتل کرنے اور ایک بھانجی اور پڑوسی خاتون کو زخمی کرنے کے دلخراش واقعے کا مقدمہ ماموں کیخلاف درج کرلیا۔ ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 9 بھٹائی آباد گلی نمبر 30 میں ماموں اجے نے اپنی دو بھانجیوں 23 سالہ عاشی اور 22 سالہ تانیا اور بھانجے کی اہلیہ 32 سالہ مینا کو گلے پرچھری کے وار کرکے قتل جبکہ ایک بھانجی نندنی اورپڑوسی خاتون پریا کوچھری کے وارکرکے زخمی کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مارکر زخمی کردیا تھا۔ ملیر کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی جانے والی دو بہنوں کے بھائی اور مقتولہ...
کوئٹہ: مستونگ میں غریب مزدور کی 10 سالہ بچی کو گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے رئیسانی ٹاؤن میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک معصوم 10 سالہ بچی زرینہ کو گھر کے اندر اکیلی ہونے کے دوران مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ 7 ستمبرکو پیش آیا جب کہ ملزمان اب بھی فرار ہیں۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری انصاف کا مطالبہ...
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت ترجمان کے مطابق وزیراعظم...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارلی کرک کو دو روز قبل امریکی ریاست یوٹا کی ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا کہ مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہو گیا۔ حملہ آور اپنی بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا جبکہ چھت پر اس کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:نفرت انگیز تقریر کا معاملہ: اینکر پرسن عمر عادل کو سائبر کرائم ایجنسی کا دوسرا نوٹس ترجمان کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز واٹس ایپ پر شیئر کیں اور والد سمیت منگیتر کو بلیک میل کیا۔ کارروائی کے دوران اہم ملزم رانا محمد معظم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی حمد اللہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک...
کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافی ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 645ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 86ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 3لاکھ 31ہزار 361روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 130روپے کے اضافے سے 4ہزار 456روپے اور فی...
بلاول بھٹو کا حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے فوری بین الاقوامی امداد کی اپیل کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ قابل افسوس ہے کہ وفاقی حکومت اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسی ریلیف...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کو اوچھی حرکت مہنگی پڑگئی۔ پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا۔ پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کا لوگو لگایا اور مدمقابل ٹیم (یعنی پاکستان) کے لوگو کی جگہ خالی چھوڑ دی۔ https://x.com/PunjabKingsIPL/status/1966159499938639938 اس اوچھی حرکت پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ سخت دباؤ اور تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کردیا۔ تاہم کرکٹ شائقین اس حرکت کو کھیل کی روح کے...
منفرد انداز میں گائیکی کیلئے مشہور سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں چاہت نے بتایا کہ انڈے پڑنے کی یہ ویڈیو 3 ماہ پرانی ہے جو اب منظرِ عام پر آئی اور وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت اور ہمدردی کرنے والے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ https://www.instagram.com/reel/DOdTm81iJDZ/?utm_source=ig_web_copy_link چاہت نے بتایا کہ 3 ماہ قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد انہیں مخلتف نمبرز سے کال موصول ہوئیں جن میں انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ https://www.instagram.com/reel/DOep_2kDPix/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے بتایا کہ کالز پر ان سے سوال کیا گیا کہ ’بدوبدی چوٹ زیادہ تو نہیں...
برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کی ہنگامی امداد ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت...
معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس نے تین ماہ بعد ان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ برطانیہ کے ریسٹورنٹ نے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس میں جون کے مہینے میں دو افراد نے ان پر انڈے پھینک کر حملہ کیا تھا، حالانکہ جب انہوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ واقعہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’پراٹھا اسٹاپ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر زبردست فروخت کے دباؤ نے جمعہ کے روز اپنی گرفت مضبوط کی جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کے پہلے دورانیے میں 400 سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔ دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 438.73 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کمی کے بعد 155,702.51 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، ریفائنری اور بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔ Market is down at midday ????⏳ KSE 100 is negative by -453.29 points (-0.29%) at midday trading. Index is at 155,687.96 and volume so far is 103.56 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/8fhVAx5zUC — Investify Pakistan (@investifypk) September 12, 2025 ...
راولپنڈی: پاکستان اور بحرین نے منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کرلیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے 10 رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید نے سینئر افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی جانب سے بحرینی وزیر داخلہ کو انسدادِ منشیات کے ضمن میں اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی امور اور منشیات کی طلب میں...
پاکستان میں سروائیکل کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظرحکومت پاکستان نے سروائیکل کینسر سے بچاو کی HPV ویکیسن مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاو مہم کا اغاز پندرہ ستمبر کو ہوگا۔ سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا دوسرا بڑا خطرناک کینسر ہے جو رحم کے نچلے حصے میں پیدا ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق یہ کینسر زیادہ تر ہیومن پاپیلوما وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر اس کی بروقت تشخیص نہ ہو تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سروائیکل کینسر کی علامات ابتدا میں واضح نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے مریضہ اکثر دیر سے ڈاکٹر سے رجوع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کو سزا سنائے جانے پر برازیلی سپریم کورٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بولسونارو اچھے صدر اور اچھے انسان تھے اور یہ فیصلہ ان کے لیے بہت حیران کن ہے۔ برازیلی سپریم کورٹ کا فیصلہ برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائیر بولسونارو کو 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ان پر 2022 کے انتخابات کالعدم کرنے کی سازش، مسلح گروہ کا حصہ ہونے اور تشدد پر اکسانے سمیت 5 سنگین الزامات ثابت ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں...
جمعہ کی صبح ایک ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دہلی ہائیکورٹ کو خالی کرالیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد عدالت میں موجود جج حضرات کو ہنگامی طور پر 11 بج کر 40 منٹ پر کارروائی روک کر ججز لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل اور دیگر آفیشل ای میل آئی ڈیز پر صبح 10 بج کر 41 منٹ پر ایک ای میل موصول ہوا جس میں ’ججز چیمبرز‘ میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم کسی خاص نام کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ دوپہر 12 بج کر 20 منٹ تک دہلی ہائی کورٹ...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اداروں سے اپیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل نہ کرکے کروڑوں متاثرہ پاکستانیوں کو اس امداد سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں، لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن یہ قابل افسوس ہے کہ وفاقی...
سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کردی۔ پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور یہ بیان تمام 15 اراکین، بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ بیان میں سلامتی کونسل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اورغزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ امریکا...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی پراسیکیوٹر عبد الرزاق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر عبدالرزاق گجر نے موقف دیا کہ عدالت کو گمراہ کرکے ضمانت لی گئی، عدالت کے فیصلے سے افسران بالا بہت ناراض ہیں۔ عدالت نے اظہار حیرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اچھا تو آپ کے افسران بالا ہم سے ناراض ہیں؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ میں نے افسران بالا...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے ریکو ڈک منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور ہوگئیں، "آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی"، "پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ" اور "گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ "مشترکہ کارپوریٹ گارنٹی کے ذریعے فنانسنگ کی ضمانت دیں گے۔ او جی ڈی سی ایل نے ریکو ڈک منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، 715 ملین ڈالر کی رقم پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکویٹی یا شیئر ہولڈر قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لیے نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کیلئے ریکو ڈک...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران فوجی دکانوں اور کیفوں میں داخل ہوئے، شہریوں کو حراست میں لیا اور انہیں قطاروں کی صورت میں چیک پوسٹوں تک لے جایا گیا۔ واقعے کے بعد ویسٹ بینک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ غزہ سٹی میں اسرائیلی آپریشن کے باعث شہری محفوظ مقامات کی طرف...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنہ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔ خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور گروپ میں شامل ہوا، زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملا فوج...
لاہور ( نیوزڈیسک) 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، قوم کے بہادر سپوت نے جرات و شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، بزدل دشمن نے حملہ کیا تو اس کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آ کر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء کی جنگ میں لاہور کا محاذ بھی خاصا گرم رہا، بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر...
اسلام آباد (صغیر چوہدری)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے دو روزہ مکالمے کا آغاز کر دیا۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’کیئر سسٹمز میں تبدیلی: پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی مساوات کا روڈمیپ‘‘۔ افتتاحی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ خواتین کی بلا معاوضہ محنت کو تسلیم کرنا اور دیکھ بھال کے شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی قائم مقام چیئرپرسن املیہ اظہر نے کہا کہ یہ صرف خدمات کی فراہمی کا معاملہ نہیں بلکہ خواتین کو وہ عزت و وقار دینا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔ یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا...
نیو یارک: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور یہ اقدام غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے جانی و مالی نقصان ہوا اور یہ حملہ حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قطر اپنا ثالثی اور انسانی کردار جاری رکھے گا اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھائے گا۔...
بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم اگلے ہفتے ٹوکیو میں جیولن تھرو کے سونے کے تمغے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ اس برادرانہ رقابت کا تازہ باب ہے جو دونوں ایتھلیٹس کے آبائی ملکوں کے درمیان ایک خونی فوجی تصادم کے بعد کشیدہ ہو چکا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے چیمپیئن نیرج چوپڑا اور پیرس میں ان کے جانشین ارشد ندیم، ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ یہ اس وقت کے بعد کا پہلا ٹاکرا ہے جب مئی میں دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان 4 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی، جو 1999 کے بعد سب سے سنگین تصادم تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کی ہے۔ سلامتی کونسل کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کو اولین ترجیح دی جائے۔ قطری وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی...
راولپنڈی: افواج پاکستان نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی 60 ویں برسی کے موقع پر ان کی لازوال قربانی اور غیر معمولی بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی)، ایڈمرل نوید اشرف (چیف آف نیول اسٹاف) اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (چیف آف ائیر اسٹاف) نے مشترکہ طور پر میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی کو قوم کے لیے جرات، عزم، ایمان اور قومی وفاداری کی روشن مثال قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 1965 کی...
اسلام آباد: دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔ عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنزکیے ،گزشتہ دورحکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اورواپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کوحوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ،وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، تاہم متفقہ بیان میں اسرائیل کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ بیان کونسل کے تمام 15 ارکان بشمول امریکہ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ اسرائیل نے منگل کے روز ہونے والے حملے کا الزام حماس کے سیاسی رہنماؤں پر عائد کیا تھا جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکہ نے اسرائیلی کارروائی کو یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نہ تو امریکی مفادات کے حق میں ہے اور نہ ہی اسرائیلی مفادات کو تقویت دیتا...
BARCELONA: اسپین کی وزیرکھیل پیلر الیگریا نے روس پر 2022 کے بعد عائد کی گئی پابندیوں کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے مطالبہ کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزیر کھیل پیلار الیگریا نے کہا کہ اسرائیلی ٹیموں پر کھیلوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے روس پر 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہسپانوی وزیر نے بین الاقوامی طاقتوں کے دہرے معیار کو اجاگر کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح کرنا اور سمجھنا بہت مشکل ہے کہ یہ دہرا معیار ہے، وہاں وحشیانہ پن ہے، نسل کشی ہو رہی...
تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی حنظلہ اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، 14 قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے تھانہ کوہسار، شالیمار اور مارگلہ کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے...
امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ایئرلائنز کے بوئنگ طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا تاہم عملے کی بروقت حکمتِ عملی کے باعث بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پروازانجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے فوری طورپرطیارے کا رخ بدل کر اسے لاس اینجلس ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول اورریسکیو ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ بحفاظت لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر وعملہ محفوظ رہے، ایئرلائنز نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی...