2025-08-03@16:07:35 GMT
تلاش کی گنتی: 3547

«بھی بی جے پی»:

(نئی خبر)
    نریندر مودی کے ”وکست بھارت“ اور ”سب کا وکاس“ جیسے دعووں کی حقیقت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2024 کے منشور اور پچھلے گیارہ برسوں کے حکومتی وعدوں کو ”جھوٹ کا پلندہ“ قرار دے دیا۔ راجیو گوڈا نے اپنی تحقیقی رپورٹ ”ایک اور بار جُملہ سرکار“ میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”گیارہ سال جھوٹے وکاس کے وعدے“ مودی حکومت کی اصل حقیقت کو آشکار کرتے ہیں۔ راجیو گوڈا نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا چار نکات پر مشتمل ہے۔ تلاوت، حدیث، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ ایجنڈے کا پہلا حصہ ہے، قومی ترانے کے بعد سپیکر کی اجازت سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اجازت سے محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ مالیاتی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) رواں مالی سال 2024-25میں پاکستان میں تعلیم اور صحت پر مجموعی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیاگیا ، تعلیم کے شعبے پر جی ڈی پی کا 0.8فیصد اور صحت کے شعبے پر جی ڈی پی کا 0.9فیصد خرچ ہو اور یہ خطے میں تمام ممالک سے کم ترین ہےا ، اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال صحت پر 924ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ برس 843ارب روپے خرچ کیے گئے تھے ۔ پی ایس ڈی پی میں 103ار ب50کروڑ روپے صحت کے لیے مختص کیے گئے تھے ، رپورٹ کے مطابق ملک میں 1696ہسپتال ، 5434بنیادی مراکز صحت اور تین لاکھ 19ہزار572 رجسٹر ڈ ڈاکٹر ہیں ،...
    ویب ڈیسک: اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔ نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔ تمام شعبوں میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی کال عید کے بعد عمران خان خود دیں گے۔ گزشتہ ہفتے جیل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں عمران خان نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تصدیق کی تھی جو ملک گیر ہوگی، اور تمام صوبوں میں اہم مرکزی شاہراہوں کو بند کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا تیاریاں شروع، احتجاج کب سے ہوگا؟ پی ٹی آئی کے رہنما بتاتے ہیں کہ پارٹی کافی عرصے سے احتجاج کی تیاری کررہی ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا کے صدر...
    ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) گندم اورکپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین کا مذکورہ حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کا اقتصادی صوبہ پنجاب، جس کی صوبائی حکومت نے کسانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے۔ خالد حسین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صرف گندم میں کسانوں کا 15 سے 20 کھرب کا نقصان ہوا جبکہ دوسری طرف گندم کی پیداوار 25 سے 30 فیصد کم ہوئی ہے۔ سربراہ کسان اتحاد نے آگاہ کیا کہ چاول کی برآمد کم ہونے سے بھی بہت بڑا نقصان ہواہے۔ گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی سے کپاس کی...
    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا  خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے مطابق سال کے اختتام پر جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ہے، پچھلے سال حکومت نے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف رکھا تھا، 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے۔ایک بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2022 میں پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر شرح نمو 6.4 فیصد تھی، آبادی ڈھائی فیصد بڑھ رہی ہے۔ شرح نمو تین سال سے اوسط ڈیڑھ فیصد ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار 30 فیصد مال مویشی کراچی سے واپس گئے، مہنگائی کی شرح کم کرنے میں بھی جھوٹ بولا گیا، زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے...
    عبدالرحمان پیشاوری__ ’عجب چیز ہے لذتِ آشنائی‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز تحریر: عرفان صدیقی میں اپنے ایک کالم میں عبدالرحمان پیشاوری کا ذکر کرچکا ہوں جس نے چھبیس سال کی عمر میں، علی گڑھ کالج کو الوداع کہا اور ترکوں کے شانہ بہ شانہ ’جنگِ بلقان‘ لڑنے ایک صدی پہلے کے قسطنطنیہ جاپہنچا۔ برادرِ عزیز محترم ’خلیل طوقار‘ کو میں پاکستان میں ترکی کا غیررسمی سفیر کہا کرتا ہوں۔ وہ گذشتہ تین سال سے پاکستان میں ’’یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ‘‘ سے منسلک، خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کمال کی اُردو بولتے ہیں۔ استنبول یونیورسٹی کے شعبۂِ اُردو کے سربراہ بھی ہیں۔ یہ مارچ کا ذکر ہے کہ وہ ترکی سفارتخانے کے ایک سینئر اہلکار کے...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج بیت اللہ کے لیے آئے ہوئے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک پُروقار شاہی ظہرانہ دیا گیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کی سعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اسپیکر سردار ایاز...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے...
    جنگل کی طرح ’سماجی غول‘ بنانا رضوان طاہر مبین ایک ’غول‘ ضروری ہے، جی ہاں بہت ضروری ہے صاحب۔۔۔! ہمارے آج کے سماج کی ایک تلخ حقیقت ایسی ہے کہ آپ کے ساتھ آپ کے کچھ نہ کچھ ’ہم نوا‘ ہونا بہت ضروری ہیں، ورنہ آپ بُری طرح تنہا کردیے جاتے ہیں، جیسے کسی جنگل میں اکیلے جانور کو درندے بھنبھوڑ دیتے ہیں، اس لیے وہ گروہ کی شکل میں رہتے ہیں، بالکل ایسے ہی گروہ کے بغیر اس سماج کے ’طاقت وَر‘ آپ کو بھی بھنبھوڑ ڈالیں گے اور کچھ نہیں تو کسی موضوع پر اختلاف رائے یا اپنی آزادانہ رائے رکھنے کی پاداش میں یہی نام نہاد پڑھے لکھے اور ’’دانش وَر‘‘ آپ کو کچا نہ بھی چبا...
    عیدالاضحی اس بے مثال قربانی کی یادگار ہے، جو حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالٰی کے حضور پیش کی تھی۔ اپنی نوعیت اور تاریخ کے لحاظ سے یہ پہلی انسانی قربانی تھی، کیوںکہ یہ صرف اللہ تعالی کے لئے تھی۔ اللہ تعالی کو حضرت ابراہیم ؑ کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ رہتی دنیا تک اسے ایک پسندیدہ ترین عبادت قرار دے دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے آج دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان قربانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ صرف ایک والد کی طرف سے اپنے بیٹے کی جان...
    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آزادی نہ ہونے کی وجہ سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل میں ہیں تاہم ان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک کی رہائی عدالتوں سے منسلک ہے اور ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے اور...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں صوبے کو بھی شامل کیا جائے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ٹیکس فری بجٹ دیں گے، خیبر پختونخوا کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-205 کے لیے مجموعی طور پر 17.5 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ وفاقی بجٹ منگل (10 جون) کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری کے بعد اسی شام پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی حتمی منظوری بدھ کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں لی جائے گی اور اس کے فوری بعد وفاقی حکومت بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے...
    فوٹوز فائل  وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر جومارٹ توکائیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے صدر قازقستان اور وہاں کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی، وزیراعظم نے صدر قازقستان کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہاردونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ایران کےعوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی...
    حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
    جی ڈی اے کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں جو صوبوں کو سنبھال سکے، پاک فوج نے ہی اب تک ملک کو سنبھالا ہے، آئندہ بھی پاک فوج ہی سنبھالے گی، حُر جماعت کے افراد اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، یہ لوگ اپنی اولاد کو پڑھارہے ہیں جس پر مجھے خوشی ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو بھر جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی، اس کے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہے گا۔ خیرپور میں درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ افواج پاکستان کو مثالی کامیابیوں پر...
    عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم اور ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویشناک صورتحال بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ایران کے عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی، شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے راہبر آیت...
    اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ مسلم حکومتوں کو اسرائیل کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیئے۔ مزید تفصیلات کیلئے اس ویڈیو کلپ کو ضرور دیکھیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ مسلم حکومتوں کو اسرائیل کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیئے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ویڈیو کلپ کو ضرور...
    جاپان کی نجی خلائی کمپنی ‘آئی اسپیس’ (ispace) کا دوسرا چاند پر اترنے کا مشن بھی اس وقت ناکامی سے دوچار ہوا، جب ان کا ‘ریزیلینس’ (Resilience) نامی لینڈر 5 جون 2025 کو چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس چاند پر ایٹمی بجلی گھر بنائیں گے لینڈر کا رابطہ اترنے سے محض 2 منٹ قبل منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے مشن کو ناکام قرار دے دیا۔ ‘ریزیلینس’ لینڈر Mare Frigoris (سی آف کولڈ) کے علاقے میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، لینڈر کی اونچائی ناپنے والے نظام میں خرابی کے باعث وہ مطلوبہ رفتار سے زیادہ تیزی سے نیچے آیا، جس کے نتیجے میں وہ چاند...
    تین ہسپانوی مسلمانوں عبداللہ رافائیل ہرنانڈیز مانچا، عبدالقادر حرقاسی اور طارق روڈریگز نے سات ماہ کے طویل سفر کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر حج کی سعادت حاصل کی، اور یوں صدیوں پرانے اندلسی مسلمانوں کی روایت کو زندہ کر دیا۔ یہ روح پرور سفر اکتوبر 2024 میں اسپین کے صوبے اندلس سے شروع ہوا۔ عبداللہ ہرنانڈیز نے اسلام قبول کرتے وقت 35 سال قبل جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کرتے ہوئے گھوڑے پر سوار ہوکر مکہ جانے کا عزم کیا۔  سفر کے دوران انہوں نے 6,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا، جس میں پیرنیز، برف سے ڈھکے الپس اور بلقان کے پہاڑی علاقوں کو بھی پار کیا۔ مالی مشکلات کے باوجود، یہ قافلہ فرانس، اٹلی، سلووینیا، کروشیا،...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی روحانی اور اجتماعی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ سنتِ ابراہیمی کی پیروی اور اطاعتِ الٰہی کا عظیم مظہر ہے، جو ہمیں قربانی، ایثار، صبر اور اللہ کی رضا کیلئے نفس کی خواہشات کو قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی اطاعت اور صبر کی ایسی لازوال مثال ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی، کھالوں کے حوالے سے پولیس کی اہم ایڈوائزری...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے، عمران خان قومی مسائل کو اپنی رہائی سے مشروط کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے خسارے کا سودا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا ہمارے آبا و اجداد کا خواب آج پورا ہوتے نظر آرہا ہے، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور...
    اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عید کی اس خوشی کے موقع پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی بے مثال اطاعت، ایثار اور قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اللّہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر عزیز شے کو قربان کرنے سے دریغ نہ کیا۔ یہ جذبہ آج بھی ہمیں بڑے مقاصد کے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کیلئے...
    مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے دعا کروائی کہ ’’ اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والے ظالموں کو برباد کردے اور ان کے قدم اکھیڑ دے، انھوں نے مزید کہا کہ والدین سے صلہ رحمی، نرمی اور وعدوں کی تکمیل بھی دین کا حصہ اور حیا ایمان کی شاخ ہے ۔ ہمسایوں کا خیال رکھیں، یتیموں، بیواؤں اورکمزور طبقات سے ہمدردی اور شفقت کا برتاؤ کریں۔  بلاشبہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے حجاج اور امت مسلمہ کو نہایت اہم اور جامع پیغام دیا ہے۔ حج اور عید الاضحیٰ صرف انفرادی عبادات...
    بکرے کے گوشت میں سے بو آرہی ہوتی ہے سب سے پہلے آپ آٹے کی بوسی بہت ساری ڈال کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ جب ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تو ایک کلو گوشت میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا بھی مکس کرکے رکھ دیں تو آپ کا گوشت حلوے کی طرح گلے گا۔ آپ گوشت قربانی کے فوری بعد نہ پکائیں کیونکہ وہ ٹھنڈا نہیں ہوتا اور صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آْپ گوشت کو گھی میں بھون لیں تب بھی جلدی گل جائے گا۔ اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے...
    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں پاکستان سے درآمد شدہ دودھ دینے والی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی کھیپ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ چین کی اعلیٰ معیار کی دودھ دینے والی بھینسوں کی صنعت کی ترقی اور دیرینہ افزائش نسل کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بچھڑے 8 جون 2024 کو رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ(رائل سیل) کی طرف سے متعارف کرائے گئے 5ہزار پاکستانی بھینسوں کے جنین کی کامیاب ٹرانسپلانٹیشن کے بعد گوانگ شی کے دارالحکومت نان ننگ میں واقع بھینسوں کی افزائش نسل کے آزمائشی فارم میں پہنچے۔ یہ منصوبہ گوانگ شی کے محکمہ زراعت اور کسٹمز کی...
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ آیا بھی نہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ سینیٹ میں اپنی نشستیں بڑھائیں گے،  صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا، ایک صوبے کے ساتھ دشمنی اس حد تک...
    اسلام ٹائمز: امامؒ نے اسرائیل کو ایک "صیہونی سرطان" قرار دیا تھا، ایک ایسا مہلک ناسور جسے اگر امتِ مسلمہ اتحاد و بصیرت کیساتھ کام لیتی تو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا تھا۔ امامؒ کی دعوت پر لبیک کہنے کے بجائے، تعصبات، فرقہ واریت، تنگ نظری اور سیاسی مفادات نے ملتِ اسلامیہ کو بے حسی اور بے عملی کی کھائی میں دھکیل دیا۔ یگانگت کی جگہ افتراق نے لے لی، اخوت کی جگہ عداوت نے اور دشمن اس خلا سے فائدہ اٹھا کر آج گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے۔ تحریر :علامہ سید جواد نقوی امامِ خمینیؒ، وہ مردِ خدا، روحِ بیدار، جنہوں نے نہ صرف امتِ مسلمہ بلکہ تمام انسانیت کو شعور، بیداری اور بصیرت عطا کی،...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن نکلے گا تو عمران خان کے کہنے پر نکلے گا، غالباً سوچ بھی یہی ہے جو پیٹرن انچیف خود کو قرار دیا ہے، عمران خان نے اور یہ کہا ہے اب میں کال دوں گا اور میں لیڈکروں گا اس احتجاج کو، مجھے لگتا ہے کہ کارکن کیلیے میسج عمران خان صاحب کاچونکہ میں کال دوں گا، میں لیڈ کروں گا لہذا آپ نکلیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو آج بہت زیادہ ہائیپ بنی ہوئی تھی کہ پانچ جون کو رہا ہو جائیں گے اب ایک چیز بالکل واضح ہے چونکہ کیس سیاسی ہیں...
    تصور کیجیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں کا! کیسی آزمائش کی گھڑی رہی ہوگی حضرت ابراہیمؑ کے لیے جب نمرود نے دہکتی ہوئی آگ تیار کرائی تھی، ایک طرف نارِ نمرود اور اس کے وہ چیلے چپاٹے ہیں جو حضرت ابراہیمؑ کے آگ میں جلنے کا تماشا دیکھنے کے لیے بے تاب تھے، اور دوسری طرف حضرت ابراہیمؑ کا عشقِ حقیقی تھا جو بار بار آگ میں کودنے کے لیے بے تاب تھا۔  بالآخر ابراہیمؑ خلیل اﷲ بے دھڑک آگ میں کود پڑے، اور خدائی فرمان: ’’اے آگ! تُو ٹھنڈی اور سلامتی بن جا حضرت ابراہیمؑ پر۔‘‘ کے آگے آگ اُن کا کچھ نہ بگاڑ سکی، اور دنیا نے دیکھا کہ آتشِ نمرود میں عشقِ حقیقی کس طرح پنپتا...
    اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...
    عرفان صدیقی—فائل فوٹو رہنما مسلم لیگ ن و سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے، کسی طرح کا سیاسی اتحاد بنانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔ بانی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی معاملے کا جواب دیا جائے گا: بیرسٹر گوہرچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا...
    کنول شوذب —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کیس میں عدالت پیشی پر آنے پر بھی ناکوں پر روکا جاتا ہے۔راولپنڈی میں کنول شوذب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن کورٹ کے سارے تقاضوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے سینئر وکلا کو جیل کے باہر دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے، وہ ہمارے سینئر وکیل ہیں ان کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ کنول شوذب کے تجویز و تائید کنندہ گرفتار، پی ٹی آئی کا دعویٰ اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ... پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر اسپین ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ٹریفک اشارے پر لکھا گیا ہے کہ اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ۔ خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اسپین ہے کاش ہم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ہو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے۔ آقا دوجہاں ﷺ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔ یہ سپین ھے۔۔کاش ھم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ھو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار...
    بات عام فہم اور کتابی سی ہے کہ جسے جانتے تو سب ہیں لیکن اب اس کا تذکرہ کر کے ہائی لائٹ کرنا ضروری ہو گیا ہے کہ آپ نے حالیہ پاک ،بھارت چپقلش میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پہ ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی بازگشت ضرور سنی ہو گی اور اس بیانیے کو ایک مخصوص عالمی ایجنڈے کے تحت ہر سطح پہ پھیلایا گیا اور دونوں ایٹمی ممالک کے سوشل، الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا پہ ایک ہیجان انگیز صورتحال پیدا کر دی گی کہ اگر دونوں ممالک میں سے کسی کی سالمیت کو خطرہ محسوس ہوا تو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں روزانہ کی سطح پہ آپ کو مختلف ارسطو اپنی...
    ماسکو / واشنگٹن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی نیوکلیئر بمبار طیاروں اور پل پر حملوں کا جواب دینا ضروری ہوگا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے، اور یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے خونریز تنازعہ بن چکا ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین امن نہیں چاہتا اور اس کی قیادت ایک "دہشت گرد تنظیم" بن چکی ہے، جسے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پل پر حملے کو عام شہریوں کے خلاف قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پیوٹن سے ایک گھنٹہ 15 منٹ...
    ماسکو / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی نیوکلیئر بمبار طیاروں اور پل پر حملوں کا جواب دینا ضروری ہوگا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے، اور یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے خونریز تنازعہ بن چکا ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین امن نہیں چاہتا اور اس کی قیادت ایک “دہشت گرد تنظیم” بن چکی ہے، جسے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پل پر حملے کو عام شہریوں کے خلاف قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پیوٹن سے ایک گھنٹہ...
     سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا اور درخواست نمٹا دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ اس...
    ---فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔ سبی، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد میں درجۂ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، کچھی، چاغی، واشک، خاران اور کیچ میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ عید کی چھٹیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، خضدار، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ میں...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ قرارداد ویٹو ہونے سے خطرناک پیغام جائیگا، کرہ ارض میں غزہ کے حالات جہنم سے بھی بدتر ہیں، وہاں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، ہم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں امداد کی بلا روکاوٹ تقسیم کیلئے آواز بھی اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطرناک پیغام جائیگا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔ قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی...
    ٹک ٹاکر 17 سالہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دی ہے اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔   خوبصورت اداکارہ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو، کبھی بھی سوشل میڈیا پر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
    حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر صوبائی اسمبلی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 2 نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی، قیادت کی مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ناظم پشاور محمد عاصم کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو بھی معاون...
      پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دو نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی، قیادت کی مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ سابق ناظم پشاور محمد عاصم کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ۔ سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر 3 ارکان کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ Post Views: 4
    خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ،کئی اہم ناموں کی شمولیت،متعدد کا اخراج WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دو نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی، قیادت کی مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ناظم پشاور محمد عاصم کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم...
    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لیے میں اب خود بطور پارٹی سربراہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ اس ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لیے میں اب خود بطور پارٹی سربراہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، باہر میری نمائندگی عمر ایوب کریں گے اور سلمان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) انڈونیشیا کے مطابق ملکی افواج کو جدید بنانے کے سلسلے میں کاوشیں جاری ہیں اور وہچینی ساختہ جے ٹینجنگی طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کے مطابق یہ نسبتاً سستے اور جدید صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ساتھ ہی انڈونیشیا امریکی ساختہ ایف پندرہ ای ایکس طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی مشینری کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ 2022 میں، انڈونیشیا نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل طیارے خریدے، جن میں سے چھ طیارے آئندہ سال فراہم کیے...
    ایران کے معروف تجزیہ کار حنیف غفاری نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپ روز بروز جنگ کے خطرے سے قریب ہوتا جا رہا ہے اور اب وہاں ڈیٹرنس کی جگہ جنگ نے لے لی ہے جبکہ یورپی ممالک ممکنہ جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے امور کے ماہر اور تجزیہ کار حنیف غفاری اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں: "یورپ میں ڈیٹرنس کی جگہ جنگ نے لے لی ہے۔ پولینڈ اور بالٹک ممالک بیرونی خطرات کے مقابلے میں اپنی حفاظت کے لیے یورپی یونین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر رہے ہیں اور مائنیں بچھانے میں مصروف ہیں۔ اس دورا لتھوانیہ نے اپنے تعلیمی نصاب میں فوجی کتابوں کا...
    سولر پینلز لگوانے والے ہوشیار ہوجائیں ! تنصیب کے لیے نئی پالیسی لاگو کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کا فوری جائزہ لینے کا بھی حکم دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے بعد بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو...
    ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو ہماری ضرورت ،جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر دیے گئے ہیں اس لیے میں اب خود بطور پارٹی سربراہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا۔بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکانٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، تحریک انصاف پر تمام قانونی اور آئینی راستے بند کر...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کرنا چاہتے ہیں، وہ چونکہ اس وقت پارٹی کے چیئرمین نہیں اس لیے خود کو تحریک انصاف کا پیٹرن انچیف نامزد کردیا۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے حکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں اپنے لیے نئے عہدے کا انتخاب کرلیا علیمہ خان نے کہاکہ جب بھی احتجاج کی کال دی جائے تو خبریں آنا شروع ہو جاتی ہیں کہ عمران خان کو رہا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے، انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا، پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں۔ ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں۔ نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں۔ چھت کی صفائی یقینی بنائیں۔ ژالہ...
    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینل کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب متبادل توانائی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعہ ہی ممکن ہوسکے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025: سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا کتنا امکان ہے؟ پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کے فوری جائزے کا بھی حکم دیا تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان...
    کہتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں، آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا، سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی، 10 ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے اور جب دباؤ بڑھتا ہے تو پھر یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر دونوں بہنوں...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ سات برسوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی۔  شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بڑی عید کے موقع پر ہارر فلم ’دیمک‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخر وہ چند سالوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ کیوں نہیں بن رہی تھیں۔ سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آخری ڈرامہ ’بلا‘ تھا جس نے انہیں جذباتی طور پر بےحد متاثر کیا تھا، اس ڈرامے میں وہ ایک بوڑھی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جو آہستہ آہستہ اپنی یادداشت کھوتی ہے اور پھر دنیا...
    سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے زیر اہتمام حج میڈیا فورم کے عنوان سے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حج اور میڈیا کے نظام کو مربوط طریقے سے ہم آہنگ کرتے ہوئے 2025 کے حج سیزن کی جامع اور جدید کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ اس منفرد اقدام کے تحت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسٹوڈیوز اورعالمی میڈیا نمائندگان کی شراکت سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جو نہ صرف حج سروسز میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرے گا بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مستند اور بامعنی مواد کی تیاری کو بھی فروغ دے گا۔ فورم کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ہب بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے حج کے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن (ن )کہوں گا ،الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے؟ لیٹر جاری کر دیا کرے، جو نون لیگ کو سلام کر لے لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں اور نون لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا.(جاری ہے) سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے دیگرپارٹی راہنماﺅں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نون کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا،الیکشن کو قطعا شفاف نہیں...
    کراچی کی ایک مقامی عدالت نے شہری پر تشدد کرنے ک الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/سٹی کورٹ میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ گذری پولیس نے 2 ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر ملزم کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی، درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی جس کے مطابق ملزم کے خلاف...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی،لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔ لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔ 
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کی سپانسر شدہ ہے۔ پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025ء پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج  کے ترجمان نے کہا  یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا ہے، بلوچستان کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے کیوں کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا...
    ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی...
    پاکستان اور افغانستان نے یکم جون 2025 سے اپنے تعلقات اپ گریڈ کر لیے۔ اس فیصلے کے تحت کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی کو سفیر کے درجے پر ترقی دے دی گئی۔ افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور سردار احمد شکیب کو سفیر مقرر کر دیا۔ 21 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے پاک چین افغانستان کے سہ فریقی وزرا خارجہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد ہو گیا ہے۔ پاکستان افغانستان میں تعلقات میں تناؤ کے خاتمے کے لیے کوشش مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ 21 مارچ کو پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان صادق خان کابل پہنچے تھے۔ اس کے بعد تسلسل سے وفود کے تبادلے ہوئے۔...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
    کراچی میں تقریب سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ لوگوں کے گھر بنانے کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کا ہے، بلاول بھٹو نے کہا ہم 21 لاکھ گھر مفت بنا کر دیں گے، یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو نے کہا گھر کی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز قرعہ اندازی کے ذریعے دیں گے، ڈرائیونگ کی تربیت بھی دیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بھی حکومت ادا کرے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری ملک کی غریب خواتین کا ڈیٹا...
    قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کیساتھ ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے قابض اسرائیلی رژیم سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شمولیت کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے تاکید کی ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کرے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل خطے کا واحد فریق ہے کہ جو نہ صرف ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں بلکہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو بھی آئی اے ای اے کے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے، پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025 پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے موجودہ حکومتی اتحاد (مسلم لیگ ن) کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ جیل میں قید سابق وزیر اعظم کے بقول وہ اس احتجاج کی قیادت خود جیل سے ہی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، جنہوں نے عمران خان کا فیصلہ میڈیا کو بتایا، کا کہنا ہے کہ خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ آنے والی احتجاجی تحریک فیصلہ کن ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے انتخابات کے دن سے ہی عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر...
    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔ لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون اور ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔ عمران خان لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کرسکی۔ لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔ عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں عدالتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ سے پہلے اور عید کے دنوں میں ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کی شام یا رات سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔3 اور 4 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرد آلود آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں ہری پور، پشاور، مردان،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) امریکہ کے انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان سالانہ 49 اعشاریہ چھ ملین ٹن سولڈ ویسٹ پیدا کرتا ہے، جس میں سالانہ 2.4 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس میں سے زیادہ تر کو یا تو جلا دیا جاتا ہے یا پھینک دیا جاتا ہے یا پھر دفن کر دیا جاتا ہے، جس سے مختلف نوعیت کے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کے اپنے اندازے کے مطابق ملک میں 87 ہزار ٹن سولڈ ویسٹ ہر ہفتے پیدا ہوتا ہے، جو زیادہ تر بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پہ کراچی میں 2022 میں 16500 ٹن سولڈ ویسٹ پیدا ہوا۔ لاہور میں محمود...
    جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو...
    صوابی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کا جنگی جنون ناکامی سے دوچار ہوا، ویسے ہی پی ٹی آئی کا “فسادی جنون” بھی شکست کھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیا گیا “فائنل احتجاج” کا نعرہ بھی ناکامی کی ایک اور داستان رقم کرے گا اور یہ احتجاج پارٹی کے “تابوت میں آخری کیل” ثابت ہوگا۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نہ سوچ بدلی ہے، نہ موڈ، اور نہ ہی ایجنڈا۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتراضلاع ،مری اورگلیات میں مطلع جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان ہے،دوسری جانب مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری ہوئی جس کے باعث جون میں جنوری کے نظارے دیکھنے کو مل گئے. محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.(جاری ہے) ادھرمانسہرہ کے سیاحتی مقام...
    پی ٹی وی ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن کا حتمی نوٹس، عدم تعمیل پر ملازمت ختم کرنے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرز نے تمام ریگولر، کنٹریکٹ اور پروفیشنل ملازمین کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے ڈگری تصدیق کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن ملازمین نے 31 جنوری 2025 کی مقررہ ڈیڈلائن تک ہدایات پر عمل نہیں کیا، انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ اپنی ڈگریوں کی نقول متعلقہ شعبے میں جمع کرائیں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں...
    گرمی اپنا اثر دکھانے لگی۔ بیشتر علاقے شدید گرم۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں لو چلنے گی۔ دن کے وقت درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی اپنا اثر دکھائے گی۔ مری اور گلیات کا موسم قدرے بہتر۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے کل دن میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ رحیم یار خان، بدین، ٹھٹھہ، نوابشاہ، بدین، سکھر، حیدر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کے لوگ احتجاجی تحریک کے دوران قانون ہاتھ میں لیں گے تو دھر لئے جائیں گے،یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں مل کر مسائل پر بات کریں۔ملک...
    سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حنا ارشد وڑائچ کی شاندار کامیابی پر کارکنوں کا جشن، آتش بازی، ہوائی فائرنگ بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس سے قبل ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ...
    اداکارہ یشما گل نے مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کردی، جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن پر تبصرہ کرتے ہوئے یشما گل نے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلو جس کا جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ’لائن میں لگ‘۔ صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کا آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ دوستی سے آگے کا قدم ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یشما گل میں کچھ گڑبڑ ہے تو کسی نے کہا کہ یہ اسلامی ملک ہے اس سب کی اجازت نہیں ہے۔...
    کانگریس رہنما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  سے سخت سوالات کرکے ان کی ہندو انتہا پسندوں پر نوازشات کا پردہ چاک کردیا۔ انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے مودی کے جھوٹے دعووں کو آڑے ہاتھوں لیا اور پوچھا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے راج کشور کیسری پر 2010 میں ریپ کے الزامات ہیں، اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ مودی نے ان کا دفاع کیا۔ اسی طرح ہریانہ کے سابق اسپورٹس منسٹر سندیپ سنگھ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور اس پر بی جے پی نے کوئی کارروائی نہیں...
    شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟ یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ووٹنگ کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ن لیگ کی امیدوار کو اب تک واضح برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کیلیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم دس منٹ کیلیے الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹنگ روکی گئی۔ ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پی پی 52 کے تمام 185 پولنگ...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب 10 مئی ہو گیا،...
      ممبئی: بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سال کے لیے 20ارب ڈالر زکا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود ورلڈ بینک نے 20ارب ڈالر زکے بجائے 40ارب ڈالر زکا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر کیوں قربان ہو رہی ہے، ورلڈ بینک 20ارب ڈالرز پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر زپرائیویٹ سیکٹر کو اٹھانے...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بنک نے پاکستان کو دس سال کے لیے 20ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا  لیکن اس کے باوجود ورلڈ بنک نے 20ارب ڈالر کے بجائے 40ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر  کیوں قربان ہو  رہی ہے، ورلڈ بنک 20ارب ڈالر پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر پرائیویٹ سیکٹر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر روز نت نئی ایجادات منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ جہاں پہلے شناخت کے لیے فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت اور آنکھ کی پتلی ریٹینا کا استعمال عام تھا، وہیں اب سائنس دانوں نے ایک اور حیران کن دریافت کی ہے، زبان (Tongue) کی شناخت کو ایک محفوظ اور منفرد بایومیٹرک ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ زبان سے شناخت ایک نیا بائیو میٹرک تصدیقی ٹول ہے جو منفرد ہے اور آسانی سے جعلی نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ کوئی بھی دو زبان کے پرنٹس ایک جیسے نہیں ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ، زبان کی سطح پر موجود خطوط اور...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ووٹنگ کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کیلیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم دس منٹ کیلیے الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹنگ روکی گئی۔ ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو تشدد...