2025-11-04@00:58:29 GMT
تلاش کی گنتی: 4777

«بھی بی جے پی»:

(نئی خبر)
    جمعیت علما اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو نامزد کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت پر اتفاق کرلیا۔ یہ پیشرفت ایک ہفتے سے زیادہ عرصے بعد سامنے آئی جب پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بننے جا رہے ہیں؟ سربراہ جے یو آئی نے خود بتا دیا یاد رہے کہ محمود اچکزئی کی جماعت بھی تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان نامی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے، جس میں پی ٹی آئی سمیت 6 جماعتیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
    کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقینی طور پر چالان بھروں گا۔
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ رہ جانے پر سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی رویت میں انتشار اور دھوکہ دہی پایا جاتا ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو پاکستان اپنی قوت دکھانے سے گریز نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان بارہا برادر ممالک سے مذاکرات کی درخواست کرتے رہے اور پاکستان نے بھی امن کے نام پر مذاکرات کی پیشکش قبول کی، مگر مذاکرات کے دوران کابل سے موصولہ ہدایات اور بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات نے پیش رفت میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے امن کے لیے متعدد بار صبر اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میں افغان ننگر ہار کے رہائشی سطورے نے اپنی ٹی ٹی پی میں شمولیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخصوص شخصیات کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی سازش پر اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی ابتدائی زندگی، تعلیمی پس منظر اور کارروائیوں میں شامل افراد کے نام بیان کیے ہیں۔ اعترافی بیان کے مطابق سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان، ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور بعد ازاں غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے کابل کے مدرسے عبداللہ بن زبیر میں درسِ تدریس کا بھی ذکر کیا اور ننگر ہار میں ادویات کی ڈلیوری کے...
    نارتھ یارکشائر کے علاقے نِیڈرڈیل (Nidderdale) میں رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، حتیٰ کہ اُبالنے کے بعد بھی نہیں، کیونکہ پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔ یارکشائر واٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق، ہیروگیٹ کے قریب 34 مکانات میں پانی میں غیر معمولی کیمیائی و طبعی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈارلے، مینوتھ ہل، برسٹوتھ، ہائی برسٹوتھ، فاریسٹ مور، فیلزکلف اور لافٹ ہاؤس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، مزید 43 گھروں کے لیے اب بھی اُبال کر پینے کی ہدایت برقرار ہے، تاہم مذکورہ 34 گھروں کے مکینوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 20منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ وہ پری بجٹ بحث پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پری بجٹ بحث میں محکموں نے دیکھنا تھا کہ کتنے محکموں میں کتنا پیسہ لگا، اتنی غیر سنجیدہ اپوزیشن کبھی اسمبلی کی تاریخ میں نہیں دیکھی، گندم کا ریٹ 35سو روپے مقرر کیا جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں، شرانگیزی و فتنہ پھیلانا اپوزیشن کا کام رہ گیا ہے۔ جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومتی بینچوں کو دیکھیں کوئی ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-03-3 عبید مغلیہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی، صدیوں نے سزا پائیبالآخر وہ لمحہ آ ہی گیا جس کا انتظار ہزاروں برطانوی پاکستانیوں نے برسوں تک کیا۔ پانچ سال بعد جب پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے پرواز اٹھی تو جذبات اور خوشی کے ساتھ ایک تلخ احساس بھی دل میں جاگا، وہ احساس جو یاد دلاتا ہے کہ ایک وزیر کے چند غیر ذمے دارانہ جملوں نے پوری قوم کے وقار کو خاک میں ملا دیا تھا۔ یہ کہانی محض پروازوں کی معطلی کی نہیں، بلکہ ریاستی ناپختگی، سیاسی نادانی، اور بین الاقوامی گٹھ جوڑ کی ایک افسوسناک داستان ہے۔ یہ آغاز ہوا 24 مئی 2020 کو، جب پی آئی...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت 20 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ...
    بھارت میں مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھنے والے طوفان مونتھا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اسکول اور کالجز دو روز کے لیے بند کر دیے گئے جبکہ خطرے کے علاقوں سے شہریوں کا انخلا بھی کیا جا رہا ہے۔ خبر ایجنسی اے پی کے مطابق، بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا مونتھا سمندری طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ آندھرا پردیش کے ساحلی شہر کاکیناڈا سے ٹکرائے گا۔ طوفان کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے اور ساحل سے ٹکرانے پر 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش کے...
    تحریک انصاف نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت کرنے والے 32 اراکین سے لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ اعلان پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور ارسلان خالد کے دستخط شدہ خط کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ اس میں 10 مخصوص ارکان—اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم خان نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسی، عبد الغنی، عزیزاللّہ اور فرحان خان—کا بھی ذکر شامل ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ارکان اب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتے اور سرکاری خط و کتابت یا عوامی حلقوں میں انہیں پی ٹی آئی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
    یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک بڑی انتخابی مبصر ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا 20 سال بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کن شعبوں پر توجہ دی جائے گی؟ یورپی یونین کے سفیر برائے بنگلہ دیش مائیکل ملر نے یہ اعلان منگل کے روز مشیرِ اعلیٰ پروفیسر محمد یونس سے ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ سفیر ملر کے مطابق مبصر مشن کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، تاہم 150 سے 200 ارکان پر مشتمل ٹیم بھیجی جا سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ مبصرین الیکشن سے 6 ہفتے قبل پہنچیں گے جبکہ دیگر پولنگ سے ایک ہفتہ پہلے شامل ہوں...
    پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کرتے ہوئے اہم سوالات بھی پوچھ لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل پی سی بی کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ انہیں ٹی20 اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کپتانی سے محروم کیوں ہوئے؟ سینیئر صحافی کے اہم انکشافات میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امکان ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کی طر ف سے پیش کیے گئے نقشے سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے، نقشے میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں بشمول آسام کو بنگلادیش کے حصے کے طور پر دکھایاگیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزاکے حالیہ دورہ بنگلادیش کے دوران عبوری سربراہ محمد یونس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اپنی تصنیف آرٹ آف ٹرائمف تحفے میں دی، جس کے سرورق پر یہ نقشہ نمایاں تھا۔ بعدازاں بنگلادیش کے عبوری سربراہ نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس سے بھارت میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے زہر افشانی کرتے...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف صوبائی حکومت کی حالیہ کارروائی، آپریشن، کریک ڈاؤن اور اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کے اعلان کے بعد پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی کابینہ کے کئی ارکان کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب حکومت کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی عوامی سرگرمیاں محدود کردی ہیں، اسی تناظر میں سیکیورٹی آفیسر ٹو آئی جی پنجاب حمزہ امان اللہ کو تبدیل کرکے چیف سیکیورٹی آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار ذرائع کے مطابق سینیئر وزیر مریم اورنگزیب...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی لیگل ٹیم کو ریفرنس کی تیاری کی باضابطہ ہدایت جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد اور دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت کوئی...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے طویل اجلاسوں کے بعد بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ، یقینی اور مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے میزبانوں کی موجودگی میں بھی اس بنیادی نکتے کو درست تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف تبدیل ہو جاتا رہا، جس کے باعث بات چیت بار بار تعطل کا شکار ہوئی۔ ذرائع کا کہنا...
    پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اپنے ایک بیان میں کلثوم مہدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی پیپلز پارٹی نے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ...
    پیرس: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں 20 سال بعد پاک بنگلا دیش جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان کی جانب سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کی جانب سے مشیر خزانہ نے کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی، جس سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں سہولت حاصل کر سکے گا،  دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا اور براہ راست پروازوں کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔مزید برآں پاکستان کی حلال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا کل دن،ناموں کی فہرست  جیل حکام  کو بھجوادی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، عزیر بھنڈاری اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ کے نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔کوآرڈی نیٹر علی ظفر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام ملاقات کیلئے جیل حکام کو بھجوا دیا، ملاقات کے لئے بھی وکلاء کے ناموں کی فہرست بھی بھجوا دی گئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تازہ ترین مذاکرات بھی تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے اور فریقین تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مستقبل پر متفق نہیں ہو سکے۔ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی براہِ راست کوریج کے لیے وہاں موجود پاکستانی صحافی انس ملک کے مطابق افغان طالبان ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ثالث کوشش کررہے ہیں کہ دونوں فریقین کسی معاہدے پر رضا مند ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول: پاک افغان وفود کے درمیان جواب الجواب کے بعد ایک بار پھر مذاکرات شروع انس ملک نے وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے...
    غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران نہایت خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 45 سالہ کیٹی پیری گلوکارہ کی سالگرہ منانے کےلیے پیرس کے معروف کریزی ہارس شو میں شریک ہوئے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے سوٹ میں دکھائی دیے، دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب سے...
    پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج ، تاجر رہنمافیصل عباسی کے مطابق مریم نواز شریف نے پیرا فورس بنا کر ظلم کیا ،دکانداروں سے ہزاروں روپے وصول کیے گئے، رسید تک نہ دی گئی ، ڈینٹر گاڑیاں کہاں کھڑی کریں؟ پیرا فورس نے حالات مشکل بنا دیے ۔ تاجروں نے احتجاجا دکانیں بند کرنا شروع کر دیں، پیرا فورس عملہ موقع سے فرار، تاجروں کا تھانہ پیر ودھائی کے باہر شدید احتجاج، نعرے بازی۔ دکاندار محمد عارف خان کے مطابق پیرا فورس نے میرے بیٹے شارع خان سے 15ہزار مانگے ،غریب...
    پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی کا حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں جبکہ پاسپورٹ سے متعلق زیر گردش مختلف افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمے کی طرف سے اپیل کی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ ڈی جی نے واضح کیا کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی...
    —فائل فوٹو محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش ہیں۔محکمہ پاسپورٹس نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔محکمہ پاسپورٹس نے کہا کہ قومی پاسپورٹ سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
    قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر...
    متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: 5 پیشے جن میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔ ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے...
    ایبٹ آباد یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے نے مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے طلبا پر گاڑی چڑھا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبٹ آباد یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکن وائس چانسلر کے پی اے کی جانب سے طلبا سے بدتمیزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری اس اثنا پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے اور آئی ایس ایف کے کارکنوں نے مبینہ طور پر طلبا پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تمام تعمیراتی کام معیار اور شفافیت کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ انہوں نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی جائزہ لیا اور اس کی از سر نو بحالی کے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کے میس...
        عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔ کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے...
    ’’تم کو ایک بریکنگ نیوز دے رہا ہوں، ملتان سلطانز نے فیس نہیں دی لہٰذا پی سی بی اس کا معاہدہ ختم کر رہا ہے۔‘‘ یہ 2018 کی بات ہے جب میرے ایک دوست نے مجھے یہ بتایا۔ میں نے دیگر سورسز سے رابطے کیے تو پتا چلا کہ اونرز بھاری فیس دیکھ کر چکرا گئے ہیں۔ انھوں نے جوش میں آکر 5.2 ملین ڈالر سالانہ پر ٹیم خرید تو لی مگر اب اندازہ ہوچکا کہ بہت بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے، اس لیے اب جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔ میں نے سلطانز کے ایک آفیشل سے رابطہ کیا تو جواب سے اندازہ ہوگیا کہ خبر درست ہے، البتہ شاید وہ اس موقع پر اشاعت نہیں چاہ رہے تھے...
    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات کی چوری کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ایک شخص کو چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ الجزائر جانے والا تھا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص مالی جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ گزشتہ اتوار 4 مسلح چوروں نے دن دہاڑے کرین کی مدد سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم لوور میں داخل ہو کر تقریباً 88 ملین یورو (102 ملین ڈالر) مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نپولین اور ملکہ ایوجینی...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مذہبی وسیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا۔ جس پر وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو پیش کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 2016 میں قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شرانگیزی کو ہوا دی۔ اس تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں...
    اس جدید دور میں انسانوں کی اکثریت کم خوابی یا بے خوابی کا شکار ہے ۔اس کی وجہ ہمارا لائف اسٹائل ہے ہمیں رات کو اچھی نیند کیوں نہیں آتی یا دیر سے کیوں آتی ہے اس کی وجہ میلا ٹونین ہے ۔ میلا ٹونین ایک ایسا ہارمون ہے جو نیند لے کر آتا ہے ۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو اس ہارمون کو ریلیز ہونے سے روکتی ہیں سب سے پہلے انسولین ہے، یہ ہمارے خون میں بلڈشوگر کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ کاربوہائیڈریٹس نان بریڈ اور بیکری اشیاء میں پایا جاتا ہے ، یہ بھی نیند کو روکتا ہے ۔انسولین میں اضافہ بھی اس ہارمون کو ریلیز کرنے سے روکتا ہے ۔ بلڈ شوگر میں...
    سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو مالی طور پر ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ دو سال میں کےالیکٹرک دیوالیہ ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کے لیے نیپرا کا نظرِ ثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کا تعین حکومت کے نجکاری ایجنڈے کو خطرے میں ڈالتا ہے جبکہ یہ کراچی کے استحکام پر بھی منفی اثرات ڈالے گا۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ نیپرا کا تمام شہروں میں یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا رویہ زمینی حقائق کو...
    نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ووٹوں کی خرید و فروخت سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے بی جے پی کے ساتھ کسی بھی مفاہمت یا سمجھوتے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت سے علیحدہ ہونا پسند کرتے گی، مگر کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے نگروٹہ اسمبلی حلقے سے شمیم بیگم کو امیدوار بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نیشنل کانفرنس بی جے پی سے کسی...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے، جبکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود کو پیغام پہنچایا ہے کہ آپ غیر مشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں، دیگر معاملات بعد میں طے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہا تھا کہ ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم کی جگہ نیا ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے تعینات کیے جانے کا امکان ہے،  محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی، ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ویمن ٹیم اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی،  ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جب کہ متعدد کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت...
     پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے ہیڈ کوچ کا نام اگلے ہفتے متوقع ہے۔ محمد وسیم کو 2024 میں قومی خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، اب انہیں ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل تنزلی کا شکار رہی، بورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے۔ دعوؤں کے برعکس ٹیم خواتین ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ ہیڈ...
    ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے دوران بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔ ذرائع کے مطابق، اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ باوجود اس حساسیت کے، ضلع ہنگو کو صرف ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی، جو ڈی پی او ہنگو کے زیر استعمال ہے، جبکہ ڈی ایس پی سطح تک پولیس کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے...
    اتوار کی صبح نیدرلینڈز میں دن کی روشنی کے وقت (Daylight Saving Time) کا اختتام ہو گیا، جس کے تحت ملک بھر میں گھڑیاں رات 3 بجے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا یہ تبدیلی سال میں 2 مرتبہ کی جانے والی معمول کی کارروائی ہے، مگر اب اس پر یورپ بھر میں بحث جاری ہے کہ آیا یہ نظام برقرار رہنا چاہیے یا ختم کر دیا جائے۔ یورپی یونین نے 2018 میں اس وقت کی تبدیلی کے خاتمے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ ہر ملک اپنی پسند کے مطابق یا تو مستقل گرمیوں کا وقت رکھے یا سردیوں کا، تاہم یہ تجویز...
    بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
    راولپنڈی+مانچسٹر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی جولائی 2020ء کے بعد اسلام آباد سے پہلی پرواز 284 مسافر لیکر مانچسٹر پہنچ گئی  پی ائی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ، پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔ قرعہ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی دنوں تک خونریز لڑائی اور کشیدہ سفارتی تعلقات کے بعد دوحہ میں طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی ہوگئی، جس کے بعد پاک افغان سرحدوں پر حالات معمول پر آگئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے اور پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے مطالبے کو افغان طالبان نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف تجزیہ کاروں کے مطابق کئی دنوں کی لڑائی اور کشیدہ صورت حال نے افغان حکام...
    پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بیرسٹر گروپ، پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ نون سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر نے واضح کیا تھا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دوڑ میں چودھری لطیف اکبر، چودھری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی نے لابنگ شروع...
    داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 22واں سنڈیکیٹ اجلاس ہفتہ کو یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کی۔ اجلاس میں ارکان نے متفقہ طور پر سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ کو صوبہ سندھ میں تعلیم کے فروغ اور فلاح و بہبود کے شعبے میں بے شمار خدمات کے اعتراف میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تاریخ میں پی ایچ ڈی کی پہلی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش کی۔ سنڈیکیٹ کی سفارشات اور گزارشات جامعہ داؤد انجینئرنگ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو بھیجی جائیں گی جس کی منظوری کے بعد آئندہ آنے والے کانووکیشن میں یہ ڈگری سینئر صوبائی وزیر سید...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئے ضوابط کے تحت ملک بھر میں لاکھوں شہریوں کے موبائل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس 25 اکتوبر 2025 سے بلاک کیے جا سکتے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق وہ تمام صارفین جنہوں نے اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہیں کی، وہ آج سے اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے رقم بھیجنے یا وصول کرنے کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے جولائی 2025 میں جاری کیے گئے سرکلر نمبر 1 کے تحت واضح کیا تھا کہ تمام بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، ڈیولپمنٹ فنانس اداروں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو بنیادی شناختی طریقہ کار کے طور پر لازمی قرار دیا گیا...
    پی پی کا پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے اراکین کی تجاویز پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کے اراکین نے تجویز دی کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل آزاد کشمیر میں موجود سیاسی پارٹیوں سے رابطے بھی کرے اور اجلاس میں پیپلز پارٹی کا تحریک عدم اعتماد سے...
    استنبول : ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح وفود علاقائی سلامتی، سرحدی تعاون اور دوحا معاہدے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد راہداریاں بدستور بند ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان حکومت کی نمائندگی افغان نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، وزارت دفاع کے عہدیدار...
    اسلام آباد : پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔ بحالی کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانے، وزارت...
    مصنوعی ذہانت اب صرف ایک مددگار ٹول نہیں رہی بلکہ ایک مضبوط حریف کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ آرٹ سے لے کر طب تک، اے آئی نے ہر شعبے میں غیر معمولی پیشرفت کی ہے اور کئی جگہوں پر انسانی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت میں ترقی گوگل سرچ اور ایمازون کو ماضی کا حصہ بنا دے گی، بل گیٹس ذیل میں ایسے 5 پیشے بیان کیے گئے ہیں جہاں اے آئی نمایاں طور پر انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ کسٹمر سروس کے نمائندے جدید اے آئی چیٹ بوٹس اب لاکھوں صارفین کی شکایات اور سوالات لمحوں میں حل کر رہے ہیں۔ یہ نظام جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبد الولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبد الولی خان...
    پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے کیس سے نوجوانوں کو سبق ملے گا کہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت کریں۔ حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے ایک پروگرام میں حالیہ گیمبلگ ایپس کی غیرقانونی تشہیر کیس کے حوالے سے بات کی اور اسے نوجوانوں کے لیے مثال قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں تو کوئی ایکشن نہیں لے گا، یہاں تو آسانی ہے، وہ دیکھیں کہ ڈکی بھائی کو کیسے پوچھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو بھی انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس بلایا جائے گا۔ میزبان نے کہا، “ایسے کروڑوں کا کیا فائدہ جس...
    اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ  مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے،  عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر کو فون کال چار بج کر 23 منٹ پر آئی تھی، عدیل اکبر نے ڈرائیور کو دفتر خارجہ جانے کا کہا، عدیل اکبر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دفتر...
    پاکستان اور قازقستان کی افواج کے مابین انسدادِ دہشتگردی کے مشترکہ مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان قازقستان افواج کی مشترکہ مشق ’دوستاریم-5‘ چراٹ میں جاری 2 ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ تھے، جبکہ قازقستان کے سفیر اور ڈیفنس اٹیچی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز سے...
    25 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد کی سبزی منڈی میں سپیشل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت 5 کلو کے حساب سے 1300 سے 1400 روپے تک رہی، جس کا مطلب فی کلو قیمت 260 سے 280 روپے کے درمیان ہے۔ نارمل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت 5 کلو کے لیے 1100 سے 1250 روپے رہی، یعنی فی کلو 220 سے 250 روپے کے درمیان۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سپیشل کوالٹی ٹماٹر کی قیمت میں تقریباً 100 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ نارمل ٹماٹر کی قیمت میں بھی ہلکی بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔گزشتہ دنوں عام بازاروں میں پرچون ریٹ 500روپے فی کل تک بھی پہنچ گئے تھے۔ ظاہر ہے جب منڈی میں فی کلو300روپے ہوگا تو عام دکان والے بھی اپنی مرضی...
    گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے...
    پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوتھی بار اپنے وقت اور مقام میں تبدیلی کے بعد آج شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے جبکہ فریال تالپور بھی اس موقع پر شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے آذاد کشمیر کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے، اور اجلاس میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔ اجلاس میں موجودہ وزیراعظم انوار الحق کو ہٹانے اور نئی حکومت بنانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے مطلوبہ ارکان اسمبلی کی تعداد مکمل کرنے کے لیے فریال تالپور کی اہم ملاقاتیں جاری...
    دنیا بھر میں مقبول ہونے والے فوڈ ٹرینڈز جیسے ’دبئی چاکلیٹ‘، ماچا ٹی اور کینوآ نہ صرف صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں بلکہ ماحولیاتی اور زرعی بحرانوں کو بھی جنم دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے پستے کی عالمی طلب میں 2023 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یورپی یونین میں پستہ کی درآمدات ایک سال میں ایک تہائی بڑھ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے جزیرے پر ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز تاہم اس مانگ نے خشک علاقوں میں پانی کے شدید بحران کو جنم دیا ہے، کیونکہ ایک کلوگرام پسطا پیدا کرنے کے لیے 10 ہزار لیٹر سے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کے ذریعے درخواست دائر رکھی ہے۔اس درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں...
    اسلام آباد:۔ ملک میں مہنگائی کی رفتار کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں چوتھے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں مزید 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 5 روپے 81 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے، چینی 3 روپے 77 پیسے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-4 عبید مغلمشہور کہاوت ہے کہ سانپ کا ڈسا ہوا رسی سے بھی ڈرتا ہے۔ یہ مثال اس قوم پر خوب صادق آتی ہے جو بارہا امیدوں کے کنویں میں جھانک کر خالی لوٹی ہو۔ جس کے ساتھ ہر بار وعدے ہوئے، خواب بیچے گئے، اور جب جاگنے کا وقت آیا تو حقیقت کے ریگستان میں تنہا کھڑی رہ گئی۔ تاریخ میں کہا گیا ہے کہ جو بار بار دھوکا کھائے اور پھر بھی اعتبار کرے، وہ مظلوم نہیں بلکہ غافل کہلاتا ہے۔ گزشتہ روز روزنامہ جسارت کے صفحۂ اوّل پر ایک خبر نمایاں تھی کہ عدالت ِ عظمیٰ کے آئینی بینچ کے سربراہ عزت مآب جسٹس امین الدین خان صاحب نے دورانِ سماعت فرمایا: ’’لوگوں کو پیسہ بینک...
    ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان...
    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے پی کا اہلکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے...
    محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا ایک بڑا سنگ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کو احمق کیوں کہا؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا کہ امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہوں، آج سعودی عرب اور ایران دونوں پاکستان کے قریب ہیں، امریکا بھی ساتھ ہے اور چین بھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک محاذ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں یہ لازمی کہوں گا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے جس میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں،ہمارے لیے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو اور ایران بھی، امریکا بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ڈپلومیٹک فرنٹ پر نمایاں کامیابی حاصل کی،...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیش جاری کرتے ہوئے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا ہے اور اس کے بعد وزارت قانون اس حوالے سے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 بی کی ذیلی شق ون اے کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے اور اس سے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق فرسٹ شیڈول انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایسی تنظیموں...
    پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمارا مقصد ملک میں مزید مسائل پیدا کرنا نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم بدقسمتی سے آج بھی ملک میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زراعت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، کیونکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ زراعت...
    فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا ساؤتھ نے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر لیا، جس سے مقامی عوام کا ایک اور اہم مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ9 اگست کے کنونشن کے دوران محسود اور برکی قبائل کے مشران و عمائدین کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا، جسے ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے وعدے کے مطابق مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب تعمیر ہونے والا یہ بائی پاس روڈ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا، جبکہ اس سے تعلیم، صحت، تجارت اور روزمرہ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ مقامی عوام نے ایف سی کے اس اقدام کو خوش...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس پھاڑ کر کہا کہ اگر کسی کو یہ توقع ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے وہ خاموش ہو جائیں گے تو یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علی ترین کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ کئی...
    اسلام آباد پولیس میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عدیل اکبر نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر جان دے دی۔  اس واقعہ کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی ذہنی کیفیت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان کی خود کشی اور آخری فون کال سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ صارفین کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ یہ واقعہ واقعی خود کشی تھا یا کسی اور پہلو کا معاملہ ہے۔ خرم اقبال نے لکھا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی وجہ...
    خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
    ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے رضوی برادران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تحریک فساد کی جانب سے امپیریئل کالج کے خلاف منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حالانکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریئل کالج لندن کے کیمپس کے قیام پر باضابطہ پریس ریلیز جاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں نووو کیئر ادارے اور امپیریئل کالج ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے ایک جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جا رہا ہے، جہاں 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی عوام کی بھلائی کے لیے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو پی ٹی آئی کو...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر غور کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  پر پابندی  سے متعلق کیے گئے فیصلے پر غور کا امکان ہے۔ اہم اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو ٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی  جائے گی۔ وفاقی کابینہ  کے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغور آئے...
    —فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے، پنجاب حکومت مکمل کیس بنا کر بھیج چکی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی ہے۔ چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، سعد رضوی اور جماعت کے ذمے دار پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔انہوں ے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ فریز ہیں، جو لوگ فنانس کرتے تھے ان کی فہرست بن چکی ہے۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی، ٹی ایل پی کے اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چندے کی تمام چیزیں مذہبی جماعت کے گھر پہنچتی تھیں، سعد رضوی اور جماعت کے ذمے دار پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں، ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔ انہوں ے کہا کہ ان کے اکاؤنٹ فریز ہیں، جو لوگ فنانس کرتے تھے ان کی فہرست بن چکی ہے۔ کسی بھی طرح کی کوئی فنڈنگ اس جماعت کو نہیں...
     بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کو ان کی 52 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر دلکش انداز میں مبارکباد دی ہے۔  ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراتی رہو، تلاش کرتی رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔ اگرہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان رشتہ اب ختم ہو چکا ہے، مگر دونوں کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ان کو گرم جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے ٹرمینیشن کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز کو باقاعدہ سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا، تو بورڈ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت...
    گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں سولر پینلز کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، لوڈشیڈنگ اور مہنگے بلوں نے گھریلو اور تجارتی صارفین دونوں کو متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف راغب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟ کئی شہروں میں چھتوں پر سولر پینلز عام نظر آتے ہیں مگر اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ چند اہم سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں کیا صارفین کو وہی نرخ مل رہے ہیں جو حکومت کے بجٹ میں طے کیے گئے ہیں؟ اور کیا پاکستان میں اب بھی صرف درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کیا جا رہا ہے یا مقامی سطح پر تیاری...
    اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کیلئے بلوچستان کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب یہ ڈن ہوگیا شکر گزار ہوں کہ آپ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر کہا تھا کہ خیبرپی کے  کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبر پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی  گفتگو ہوئی۔ وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق  بھی موجود تھے۔ شہباز شریف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی  موجود تھے۔ وزیراعظم نے عنبرین...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) 20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔ خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان...