وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر غور کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش پر غور کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق کیے گئے فیصلے پر غور کا امکان ہے۔
اہم اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو ٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹی ایل پی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی