2025-11-11@07:34:42 GMT
تلاش کی گنتی: 36463
«وائس مارشل اور»:
(نئی خبر)
پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی۔ عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ خاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
امریکی نمائندہ دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ہے تاکہ امریکہ اس مجوزہ قرارداد کے لیے اپنی حمایت حاصل کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی نمائندگی نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ اس نے مصر، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ہے، تاکہ وہ غزہ سے متعلق مجوزہ قرارداد کے لیے ان ممالک کی حمایت حاصل کر سکے۔ امریکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے پیش کردہ مسودۂ قرارداد کی منظوری کے لیے لابنگ میں مصروف ہے، اس قرارداد کا مقصد غزہ پٹی میں غیر ملکی فوجی دستوں کی...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر گھر گھر پہنچائے گئے جبکہ 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک فری میڈیسن پروجیکٹ اور پے آرڈر اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی فلاح کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی اور وزیرآباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور...
اٹلی نے صوبہ بلوچستان کے آثار قدیمہ کے مقامات سے چوری ہونے والے قدیم نوادرات واپس کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نوادرات تقریباً 5000 سال پرانے ہیں۔ روم میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ بازیافت دونوں ممالک کے درمیان "بہترین دوطرفہ تعاون" کی مثال ہے۔ سفارت خانے کے مطابق نوادرات بلوچستان کے کلی اور نال کے مقامات سے منسلک ہیں اور کانسی کے دور سے تعلق رکھتی ہیں اور ان ابتدائی بستیوں سے ہیں جو وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پہلے کی ہیں۔ یہ نوادرات روم کے حوالے کی گئیں جسے کے بعد یہ پاکستان پہنچیں۔ ان اشیا کو اطالوی حکام نے بیرون ملک اسمگل کرنے کے دوران ضبط کیا تھا۔ اس سے قبل برآمد ہونے والے سات دیگر ٹکڑے اپریل میں میلان میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کو واپس کیے...
لندن میں دو قیدیوں کو غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، الجزائر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ لندن کی مشہور ایچ ایم پی ونزورتھ جیل سے بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو غلطی سے رہا کیے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند روز قبل ہی ایک اور جنسی جرائم میں ملوث قیدی ہڈش کیباٹو کو بھی غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا۔ ان متواتر واقعات کے بعد برطانوی وزیرِ انصاف ڈیوڈ لَمی شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ، راما دواجی، اگرچہ انتخابی مہم کے دوران عوامی نگاہوں سے دور رہیں، تاہم ممدانی کی مہم کی پہچان اور سوشل میڈیا حکمتِ عملی تشکیل دینے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا۔28 سالہ راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں، جن کی پرورش ٹیکساس میں ہوئی، تعلیم دبئی میں حاصل کی، اور محض چار سال قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں۔ اس غیر روایتی پس منظر کے باوجود وہ اب نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن چکی ہیں۔ممدانی کی انتخابی مہم کے دوران راما اگرچہ عوامی تقریبات، جلسوں اور مباحثوں میں شریک نہیں ہوئیں، لیکن مہم کی بصری شناخت — انتخابی پوسٹرز، لوگوز، اور زرد،...
ویب ڈیسک: لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ماحولیات (ای پی اے)، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی ان انڈسٹریز کا جائزہ لے گی جو بوائلرز اور فرنسز کے استعمال کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ترجمان نے بتایا کہ بوائلرز اور فرنسز...
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور "معاہدہ 2025" کے نکات پر عمل درآمد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر کے علاقے تھک داس میں امن و امان کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، علمائے کرام، عمائدین، نمبرداران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت فورس کمانڈر...
اسلام ٹائمز: شیعہ شناخت اور شہری مزاحمت سے دینی ربط اس طرح سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممدانی نے عاشورا کی مجالس میں شرکت اور امام حسینؑ کی تعلیمات پر زور دے کر ایثار، انصاف اور مزاحمت کے مفاہیم کو امریکی شہری سیاست کے ساتھ جوڑا۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کی مذمت کی اور نیویارک میں مختلف مذاہب و اقوام کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی اپیل کی۔ تحریر: آیت اللہ عباس کعبی امریکہ میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات کے دوران 34 سالہ شیعہ مسلمان زہران ممدانی کی نیویارک کے میئر کے طور پر کامیابی، مغربی لبرل نظام میں گہرے شگاف اور امریکی سیاست میں ایک نئے بیانیے کے حامل دور کے آغاز کی علامت ہے۔ یہ...
اسلام ٹائمز: فلسطینی نقطہ نظر سے، غزہ کے سیاسی اور سکیورٹی ڈھانچے کے بارے میں فیصلے غیر ملکی اداکاروں پر نہیں چھوڑے جانے چاہئیں اور فیصلہ سازی کی آزادی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے صرف اندرونی فلسطینی گروہوں اور اداروں کو پالیسیوں کا تعین کرنے اور اپنے لوگوں کو اہم امور کا انتظام کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے عہدے دار بھی مغربی ممالک اور امریکہ کے خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور انہوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ صیہونیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس طرح کے طریقہ کار کو قبول کرنے سے حکومت کی مستقبل میں اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے...
7 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والا ورلڈ کلچرل فیسٹیول آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد دنیا بھر کی ثقافتوں کو یکجا کرنا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام دینا ہے۔ اس سال کے فیسٹیول میں 141 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ فیسٹیول میں مختلف تھیٹر پرفارمنسز، موسیقی کے شوز، رقص کی پرفارمنسز، فائن آرٹس کی نمائشیں، فلم اسکریننگ، ورکشاپس اور گفتگو کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ فیسٹیول کی زیادہ تر تقریبات میں عوام کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے جد و جہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 8 دہائیوں سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اپنی افواج کے ذریعہ کشمیریوں پر غیر قانونی تسلط قائم کر رکھا ہے۔ کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ یوم شہدائے جموں پر وزیراعظم نے کہا کہ 6 نومبر 1947ء جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح...
بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد، ائیر پنجاب کی منظوری، پاکستان کو امن کی مثال بنائینگے: مریم نواز
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا۔ جس کیلئے صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ’’سکول ٹیچرز انٹرن‘‘کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے’’جس کی ملکیت اسی کا قبضہ‘‘ وڑن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق...
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے۔ ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے۔ ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی چار سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں، جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جائے گا، وہ بدھ کے روز ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل آباد سٹیشن کی تزئین و آرائش گوروں کے بنائے ہوئے سٹیشن کے مطابق ہوئی جس کیلئے سی ای او...
لاہور؍ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام مذاہب قابل احترام اور امن کا درس دیتے ہیں۔ مذہب اپنا اپنا لیکن انسانیت سانجھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے یاتریوں کی بہترین مہمان نوازی کے لیے خصوصی طور پر انتظامات کیے۔ بھارت سے آئے اکال تخت کے گیانی کلدیب سنگھ گڑگج نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دھرتی سے عشق ہے۔ ہم یہاں آزادی سے گھوم رہے ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ سکھ قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہیں۔ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی، وہ شہر جو کبھی روشنیوں، محبتوں اور زندگی کی رمق سے بھرپور تھا، آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ہر سمت بے بسی، ناانصافی اور عدمِ احساس کا سایہ منڈلا رہا ہے کبھی یہی شہر پاکستان کی پہچان تھا، جس کی سڑکوں پر زندگی دوڑتی تھی، جس کی فضا میں اْمید کی خوشبو تھی، مگر آج انھی سڑکوں پر عام شہری خوف اور مایوسی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے حکومت نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے نام پر جو نیا ای چالان نظام متعارف کرایا ہے، وہ شہریوں کے لیے ایک نئے عذاب سے کم نہیں اب شہر کا ہر ڈرائیور، ہر موٹرسائیکل سوار، ہر مزدور اپنے روزگار کی فکر سے پہلے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں گزر بسر کرتے ہوئے آج کا انسان نہ جانے کتنے اندیشوں اور تمناؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ عام آدمی تو ویسے ہی پریشانیوں اور دہشت زدہ زندگی سے نبرد آزما ہے اوپر سے روز مرہ کی سیاسی چپقلش جو کسی لسانی یا مذہبی تفرقہ بازی کی نفرت انگیزی سے کم نہیں اس نے ہماری عمومی زندگی میں تلاطم اور ایک کہرام بپا کر کے رکھا ہوا ہے۔ یہ اقتدار کی ایک ایسی جنگ ہے جس میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگانے والے سیاسی کارکنان واقعتا اپنے مخالف کی زندگیوں کے در پہ ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے منتظر سیاستدان روزانہ کی بنیاد پر مختلف چینلوں پر جلوہ افروز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی سب سے بڑی سیاسی کڑی میں حالیہ تاریخی شکست و فتح نے نہ صرف شہر کی اندرونی سیاست کو بدل دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سیاسی رجحانات، معاشی ترجیحات اور سماجی توازن کے حوالے سے بھی نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اس الیکشن کی سب سے نمایاں خبر زہران یا بالعموم بین الاقوامی خبروں میں جو صورت میں آیا، ممدانی کی کامیابی ہے، جو ایک ایسے عہد میں سامنے آئی ہے جب مہنگائی، رہائش کے بحران، عوامی نقل و حمل کی ناقص صورتحال اور معاشی عدم مساوات عام شہریوں کا روز مرّہ مسئلہ بن چکے تھے۔ ان کی انتخابی مہم نے یہی پیغام دیا کہ وہ عام طبقے کے مسائل کو فوقیت دیں گے اور...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے...
سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات پر9کروڑ 38لاکھ خرچ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے عدالتی معاملات میںاب تک ڈیڑھ کروڑ پھونک دیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکی سنگین نااہلی اور غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں عوامی خزانے کو 10کروڑ روپے سے زائد کا بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ باوثوق اندرونی ذرائع کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات اور متعلقہ معاملات پر تقریباً 9کروڑ 38لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔جبکہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اسی مد میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، حالانکہ صرف 10 مقدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے، جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں اور محنت کشوں کو شرکت کروانے کیلیے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سندھ بھر کے محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے ملک کے مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘، یہ سرزمین ہمیشہ محبت او ر بھائی چارے کی علامت رہی ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، ہمدردی، اخوت اور برداشت کے عظیم علمبردار تھے۔ ان کی تعلیمات پُرامن معاشروں، برداشت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کے فلسفے پر مبنی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سکھ زائرین کو جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-13 لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت، سیکرٹری بلدیات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کے لیے مقرر کی، جس میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی سمیت دیگر درخواست گزار شامل تھے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئینِ پاکستان سے متصادم ہے، کیونکہ اس کے تحت بیوروکریسی کو ایسے اختیارات دیے گئے ہیں جو منتخب عوامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-10 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے دورہ کے موقع پر جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جدید لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا جس سے رات کا سفر مزید محفوظ اور آسان ہو گیا ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق وفاقی وزیرِمواصلات نے مری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر منصوبے کی مجموعی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ایچ اے کی ٹیم کو سراہا جس نے اسلام آبادمری ایکسپریس وے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید شاہراہ میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ ہر سال لاکھوں سیاحوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-1 کوئٹہ / قلعہ عبداللہ (آن لائن) ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور سول اداروں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکہ انسدادِ منشیات کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ آپریشن کے دوران 600 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /واشنگٹن /یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) امریکا میں34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا اور نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ظہران ممدانی نے 486,741 جبکہ ان کے مدمقابل نیویارک کے سابق گورنر، آزاد امیدوار نیڈریو کومونے 396,177 ووٹ لیے، ری پبلکن کے کرٹس سلوا صرف79,281 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زاید ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسلامک چیمبر کے اشتراک سے ہونے والے ڈائیلاگ ود ڈپلومیٹس سیشن کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،البرکہ بینک پاکستان کے صدر عاطف حنیف، اسلامک چیمبر کے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی: شہر قائد کے علاقے نشتر روڈ رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد پولیس نے مختلف افراد کے خلاف چوتھا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گارڈن پولیس نے اس واقعے میں ڈمپر کو آگ لگانے کے الزام میں ڈمپر کے مالک امیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ الزام نمبر 457/2025 میں دہشت گردی کی دفعات 147، 148، 149، 427 اور 453 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کی تاریخ 6 نومبر اور وقت رات سوا بارہ بجے کا ہے۔ مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جو اس واقعے میں ملوث ہیں۔ ڈمپر کے مالک نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )اہل سنت و جماعت کے رہنما فیضان اولیا کے بانی ذوالفقار علی طارقی قادری نے آستانہ عالیہ فیضان اولیا میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ، جو صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، آج اپنے ہی باشندوں کے لیے مشکلات کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقے کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں ترقیاتی منصوبے جو عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے تھے، وہ تاخیر اور غفلت کا شکار ہیں۔سڑکیں جگہ جگہ سے کھدی ہوئی ہیں، مٹی کھڈے اور ادھوری تعمیرات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گرد و غبار کی وجہ سے سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین لڑاکا طیارے ایف35 فروخت کرنے پر غور جاری ہے، جس کے تحت 48 جدید اسٹیلتھ طیارے سعودی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست پر تفصیلی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ اربوں ڈالر مالیت کا ہو گا اور اس کے لیے امریکی کابینہ اور کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔ اب تک پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وفاقی حکام نے بم کی موجودگی کی افواہ کے بعد رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں۔ رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ کا شمار ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شون ڈیفی نے وضاحت کی کہ یہ دھمکی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز کو نشانہ بنا نے کی تھی، جو ہیوسٹن ریاست ٹیکساس سے آ رہی تھی۔ اطلاع کے بعد دیگر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جبکہ متعلقہ طیارے کو ہوائی اڈے کے ایک محفوظ اور علاحدہ حصے میں منتقل کیا گیا۔ اس دوران مسافروں کو طیارے سے اتار کر بسوں کے ذریعے ہال میں لے جایا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اولڈ سٹی ایریا کجھور بازار میں عمارت کو مخدوش قرار دے کر سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایس بی سی اے سے 3 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مذکورہ عمارت پہلے ہی خالی ہے تاہم اس کے گراؤنڈ فلور پر قائم دکانیں ایس بی سی اے حکام نے سیل کردی ہیں۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ایس بی سی اے افسران نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر دکانیں بند کیں، اور سیل کرنے سے قبل نہ تو عمارت کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا اور نہ ہی دکانداروں کو کوئی نوٹس جاری کیا گیا، یہاں تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٰآئین کی بالادستی قائم اور تحفظ کرنا حکمرانوں،سیاسی ومذہبی اکائیوں کی ذمہ داری ہے،آئین کے تحت عوام کو ایجوکیشن اور ہیلتھ کی سہولیات نہ ملنا افسوسناک ہے،ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے 27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے،عوام کو اس ترمیم سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر سہولیات سے دور کرنے کے مترادف عمل ہے،جمہویت میں تو ہر کا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جاتا ہے،حکمرانوں کے سیاسی رویے انتقام،اقرباپروری اور مفاد پرستی پر مبنی ہیں جو جمہوریت کے بنیادی اْصولوں کی نفی کرتے ہیں،پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ملک...
چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں آوارہ کتوں کے حملے نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا، جب ہندوسوز چوک پر ہونے والے افسوسناک واقعے میں 11 معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کھیلنے کے لیے گلی میں موجود تھے کہ اچانک کئی آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر دیا، مقامی لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو کتوں کے نرغے سے نکالا اور انہیں فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کیا، جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں سے بعض کے بازو، ٹانگوں اور چہرے پر گہرے زخم...
لاہور: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے جن کا واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی جہاں دنیا بھر سے آئے ہزاروں یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے، بھارت سے تقریباً 2400 یاتری اس سال جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے جن میں نوّے سالہ سردار کندن سنگھ بھی شامل ہیں جو 1947 میں ہجرت کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے واپس آئے ہیں۔ سردار کندن سنگھ کا تعلق شیخوپورہ کے نواحی علاقے سے تھا۔ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ...
اسلام ٹائمز: شیعہ شناخت اور شہری مزاحمت سے دینی ربط اس طرح سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممدانی نے عاشورا کی مجالس میں شرکت اور امام حسینؑ کی تعلیمات پر زور دے کر ایثار، انصاف اور مزاحمت کے مفاہیم کو امریکی شہری سیاست کے ساتھ جوڑا۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کی مذمت کی اور نیویارک میں مختلف مذاہب و اقوام کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی اپیل کی۔ آیت اللہ عباس کعبی: نماینده خوزستان مجلس خبرگان رهبری و عضو هیئت رئیسه مجلس خبرگان رهبری، نایب رئیس جامعه مدرسین حوزه علمیه قم امریکہ میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات کے دوران 34 سالہ شیعہ مسلمان زهران ممدانی کی نیویارک کے میئر کے طور پر کامیابی، مغربی لبرل نظام...
MUMBAI: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
ماڑی پور گریکس بلال جمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق جبکہ متوفیہ کے والدین اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 ماہ زونیشہ فاطمہ دختر شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفیہ کا والد 25 سالہ شایان ، والدہ 22 سالہ حریبہ اور 21 سالہ نمرا زوجہ رضوان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ رکشا الٹنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جبکہ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا فیصل آباد پولیس نے چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو شہرت حاصل کرنے کے لیے چوہےاور نیولے کی لڑائی کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر حراست میں لے لیا۔تاہم ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہونے پر استاد قمر چوہے والے کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا، استاد قمر کی جانب سے چوہے اور نیولے کی لڑائی پر معافی اور چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا بیان بھی منظرِ عام پر آ گیا۔منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں استاد قمر چوہے مار نے ڈیڑھ سال قبل چوہے اور نیولے کی لڑائی کروانے پر پنجاب پولیس سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ جانوروں کو نقصان نہ پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے...
تھائی لینڈ میں جاری مس یونیورس کے لیے مقابلۂ حسن تنازع کا شکار ہوگیا جس پر مقابلے میں شریک حسیناؤں نے شدید احتجاج کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے مقابلہ مس یونیورس کی ایک تقریب میں اُس وقت ماحول گرم ہوگیا جب ایونٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ناوت اِتسر گریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو سب کے سامنے ڈمی کہہ دیا۔ اس پر جب فاطمہ بوش نے وضاحت کرنے کی کوشش کی تو ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے سیکیورٹی بلوا کر مس میکسیکو کو طاقت کے ذریعے چپ کروانے کی کوشش کی۔ فاطمہ بوش نے دو ٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ ایک عورت کو کس طرح عزت دینی چاہیے اور وہ بھی وہ عورت جو اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہو۔ یہ...
کراچی میں نمائش چورنگی بند ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں شہری رُل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے ہزاروں شہری بری طرح سے رل گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات کیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نشتر پارک میں مذہبی پروگرام کے باعث ایم اے جناح روڈ کیپری سینما سے نمائش چورنگی ، سولجر بازار سگنل نمبر 3 جانب بریٹو روڈ سے نمائش چورنگی اور پیپلز چورنگی سے جانب نمائش چورنگی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان شہری اب نادرا کے ریڈار پر آگئے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق نادرا کے خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی، جس سے انکشاف ہوا کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔سافٹ ویئر نے فیملی ٹری کے تجزیے سے مشکوک ریکارڈز کی نشاندہی کی، جس میں زیادہ تر افراد کا تعلق افغانستان سے نکلا۔ ملتانی مٹی کی نہیں ممدانی کی کہانی، لیڈر اُجلا ہو اور عوام پیچھے ہوں تو ہر...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمۂ دفاع کو فوری طور پر نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جس پر روس نے بھی جوابی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کا طلبہ کے لیے چاند و مریخ روور چیلنج کا اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی سکیورٹی کونسل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممکنہ نیوکلیئر ٹیسٹ کے لیے منصوبہ بندی اور سفارشات پیش کرے۔ ماسکو نے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے عملی اقدام کیا تو روس بھی اسی نوعیت کا ردعمل دے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ تین دہائیوں میں پہلی بار لیا گیا ہے، جبکہ امریکی حکام نے وضاحت سے گریز کرتے ہوئے کہا...
اے این پی رہنما ایمل ولی—فائل فوٹو بلوچستان ہائی کورٹ نے اے این پی رہنما ایمل ولی کے بطور سینیٹر انتخاب کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایمل ولی خان کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی مکمل طور پر آئینی و قانونی ہے۔جسٹس محمد کامران ملا خیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد؛ سینیٹر ایمل ولی کو حراست میں لے لیا گیا عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایمل ولی خان کی نامزدگی اور انتخاب آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہوا، ان کا شناختی کارڈ بلوچستان کے پتے پر جاری ہوا، ان کا نام کوئٹہ کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جن میں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی، تاہم بار بار طلبی کے باوجود کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ مسلسل غیرحاضری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ افراد کو 11 نومبر تک عدالت میں پیش کیا جائے، بعد ازاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: اقوام متحدہ کی ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ شام کی جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کے زندہ ہونے کے قابلِ تصدیق شواہد موجود ہیں،سیکڑوں ہزاروں لاپتہ شامی شہریوں کی تلاش کے لیے کوششوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے قائم کردہ ادارے انڈیپنڈنٹ انسٹی ٹیوشن فار مسنگ پرسنز اِن سیریا کی چیئرپرسن کارلا کوئنٹانا نے استنبول میں ہونے والے TRT ورلڈ فورم 2025 کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لاپتہ افراد جنسی غلامی اور انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہا ہے جن میں شامی حکومت کی تحویل میں لاپتہ افراد، داعش...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے، ہماری سرزمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا وفد استنبول روانہ ہوگیا ہے اور کل افغان وفد کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ مزید پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان انہوں نے کہاکہ ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ خطے میں امن کے لیے افغانستان کو دانشمندی سے کام...
ایمل ولی خان کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بلوچستان کے رہائشی نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایمل ولی نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے صوبے سے سینیٹ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ایمل ولی خان کی امیدواری کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی نامزدگی اور بطور سینیٹر انتخاب مکمل طور پر آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد علی کنرانی اور حضرت علی کاکڑ ایڈووکیٹ کی دائر کردہ آئینی درخواست پر سنایا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایمل ولی...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاک افغان مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات میں کیا بحث ہو رہی ہے، کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وقت تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو چکا ہے جہاں کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، اگر بات چیت میں پیش رفت کی امید نظر آئے تو مذاکرات جاری رکھے جاتے ہیں،...
لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماضی میں اتحادی سیاست کے کافی تجربات کیے لیکن اب ہم نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ صرف عوام سے ہی اتحاد کرکے اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہے۔ مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع عام سے ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا ،نظام سے چھٹکارا کے لیے نئی تحریک کا آغاز ہوگا۔ امیر جماعت نے سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسن قریشی کی کتاب پیارے مولانا کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ بانی جماعت اسلامی کے انٹرویوز اور ان کی شخصیت اور افکار سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی ذیلدار پارک اچھرہ میں ہوئی۔ تقریب کے اہم مقررین اور...
لاہور:۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو سید مودودیؒ کی فکر سے وابستہ تمام افراد سے رابطے بحال رکھنا چاہیے بھلے وہ جماعت کے کارکن نہ بھی ہوں۔ سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسن قریشی کی کتاب “پیارے مولانا” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور اس دوران انہوں نے سید مودودیؒ کی کتابوں کا مطالعہ کیا جو آج تک ان کے ذہن میں نقش ہے۔ ذیلدار پارک لاہور میں ہونے والی تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ سعد رفیق نے مزید کہا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کے استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ردِعمل پر مبنی پالیسی سازی کے بجائے اصلاحات پر مبنی، مستقبل بین سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی نئی سمت متعین کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے، اور بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی...
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اشتہار
معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین...
نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن عناصر تشدد کے ذریعے ریاست توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں، بلکہ کرپشن ہے۔ جب ہم کرپشن کے چیلنج پر قابو پالیں گے تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع میسر آئیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں...
علاقائی وفد سے اپنی ایک ملاقات میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے گھر اور معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے شہری، حکومت کی براہ راست ذمے داری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے جنوبی علاقوں پر مسلسل صیہونی جارحیت کے خلاف ایک مشترکہ قومی منصوبہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی لبنان کی لوکل باڈیز عہدیداروں سے ملاقات میں کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بے گھر اور معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے شہری، حکومت کی براہ راست ذمے داری ہیں۔ نواف سلام نے کہا کہ لبنان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں جنوبی علاقے کے لوگوں کا بنیادی و کلیدی کردار ہے۔...
اپنے خطاب میں آیت اللہ جنتی نے امریکی جاسوس اڈے (سفارت خانے) کے تسخیر کے تاریخی واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ یہ واقعہ ایک طرف امریکہ کی استکباری فطرت کو بے نقاب کرنے کا سبب بنا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ احمد جنتی نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایام مکتبِ فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے تمدن ساز پیغام سے سبق لینے کا قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مکتبِ فاطمیہ کی سب سے اہم خصوصیت کو حق طلبی اور حق کے دفاع میں جانثاری قرار دیتے...
اپنے خطاب میں آیت اللہ جنتی نے امریکی جاسوس اڈے (سفارت خانے) کے تسخیر کے تاریخی واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ یہ واقعہ ایک طرف امریکہ کی استکباری فطرت کو بے نقاب کرنے کا سبب بنا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ احمد جنتی نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایام مکتبِ فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے تمدن ساز پیغام سے سبق لینے کا قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مکتبِ فاطمیہ کی سب سے اہم خصوصیت کو حق طلبی اور حق کے دفاع میں جانثاری قرار دیتے...
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے سوڈان کے مظلوم عوام کے المناک قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کے مقابلے میں واضح اور مؤثر موقف اختیار کریں اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ مدیرِ حوزہ ہائے علمیۂ ایران کی جانب سے...
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے بی جے پی لیڈروں پر پنڈت جواہر لال نہرو کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ہر غلطی کا الزام نہرو پر ڈال دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار ریاست کے مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی حالت ایسی ہوگئی ہے جیسے برطانوی راج کے زمانے میں تھی۔ ان کے مطابق این ڈی اے بہار میں "ووٹ چوری" کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں سے مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک...
دانش نواز اپنی مزاحیہ اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں لیکن اب رمضان میں ڈرامے بنانے سے گریز کرتے ہیں۔ دانش نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ رمضان میں اپنا کام مکمل طور پر بند کردیتے ہیں۔ نہ خود اداکاری کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈراما ڈائریکٹ کرتے ہیں۔ اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ وہ رمضان کے لیے مخصوص ڈرامے یا عید کے لیے بھی کسی بھی ایپی سوڈ کی رمضان میں شوٹنگ نہیں کرتے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے دانش نواز نے کہا کہ رمضان اللہ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے صرف اور صرف عبادت پر توجہ دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ دانش...
جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے زیر اہتمام جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ جرگے میں نواحی...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی، جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی صوبے کو خوراک اور اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی، جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی آزاد نقل و حرکت پر پابندیوں کا معاملہ زیرِ غور آیا۔ اس حوالے سے سہیل آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 151 کے...
اٹلی میں جوا کھیلنے کی عادت ایک بڑھتی ہوئی سماجی اور اقتصادی وبا بنتی جا رہی ہے، جہاں لاکھوں شہری اپنی زندگی، گھر اور جمع پونجی تک کھو چکے ہیں۔ پیسا کے 69 سالہ ریٹائرڈ ریلویز ملازم کی کہانی اس کا بہترین ثبوت ہے۔ مزید پڑھیں: آن لائن جوئے کی تشہیر پر وسیم اکرم کی تصویر، ’کیا سابق کپتان کو کچھ نہیں کہا جائے گا؟‘ جوا کھیلنے والے ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اس لت کی وجہ سے سب کچھ کھو دیا۔ ’حتیٰ کہ میری عزت نفس بھی گئی، کئی سال تک جاری رہنے والی جوا کھیلنے کی عادت نے میرے خاندان اور مالی حالات کو تباہ کردیا۔‘ اطالوی شہری کی یہ کہانی اٹلی میں جوئے...
فیوچر سمٹ 2025 کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے مستقبل کے تعین میں اجتماعی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تیز رفتار تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں درست سمت کا تعین صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے اور نوجوان اس تبدیلی کی اصل قوت ہیں۔ کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ 2025 کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے مستقبل کے...
نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے جہاں میئرشپ کے انتخابات میں تاریخی کامیابی سے بین الاقوامی توجہ حاصل کی وہیں ان کی اہلیہ رما دواجی نے پس پردہ رہ کر اس مہم کو ایک منفرد شناخت دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کو دھمکی کیوں دی؟ مصورہ اور ڈیزائنر 28 سالہ رَما نے اگرچہ انتخابی سرگرمیوں میں براہ راست حصہ نہیں لیا مگر ممدانی کی انتخابی مہم کی بصری شناخت، رنگوں کا انتخاب اور مہم کی مجموعی جمالیات تیار کرنے کی ذمہ داری ان ہی نے نبھائی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مہم میں استعمال ہونے والے شوخ پیلے، نارنجی اور نیلے رنگ کے امتزاج...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب—فائل فوٹوز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی جبر کا قانون ہے، اسد قیصر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔واضح رہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل سامنے آ جائے گی، تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے لائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا حق ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں، اگر انہوں نے ٹوئٹ کی ہے تو اس میں کچھ غلط نہیں۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا پاک افغان مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ ہمارا وفد استنبول روانہ ہوگیا ہے اور کل افغان وفد کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا افغانستان...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ مزید پڑھیں: 9مئی میں ملوث سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں، تاہم عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کروائی نہیں گئی۔ انہوں نے کہاکہ کسی لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے اور میں جمہوری طریقے اپناتے ہوئے اپنا حق استعمال کر رہا ہوں۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور میں عمران خان سے ملاقات کے لیے اپنی آواز بلند کروں گا۔ کل میں بانی پی...
ڈھائی لاکھ افراد جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، زیادہ تر افغان شہری نکلے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی۔ذرائع کے مطابق ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا، جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی نادرا کے نشانے پر آگئے اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی، سافٹ ویئر نے...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی آر نمبر 186/2025 پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت درج مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائی این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی، جس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد توصیف ہیں۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار اینڈریو کومو کی شکست پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکن کی ناکامی کی دو بڑی وجوہات تھیں ،پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ ووٹروں کے مطابق ریپبلکن امیدوار کی شکست کی اصل وجوہات میں ان کی بیلٹ سے غیر موجودگی اور حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث عوامی بے چینی شامل ہے۔دوسری جانب آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے والے اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے...
خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی۔ذرائع کے مطابق ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا، جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی نادرا کے نشانے پر آگئے اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی، سافٹ ویئر نے فیملی ٹری کی کمپوزیشن دیکھ کر مشکوک افراد کی نشاندہی کی، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی۔ مذکورہ افغانیوں کو...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے. جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے جب کہ استغاثہ کے 3 گواہان عدالت میں موجود رہے...
اسلام آباد کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار یہ کارروائی سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس کے مقدمے کے سلسلے میں عمل میں آئی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے لسانی بنیادوں پر نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی اور ایسا تاثر دیا کہ ملکی افواج دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ...
متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری و شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقامی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے مکمل ادائیگی کے باوجود عوام کو گیس کے میٹرز نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ ڈی سے سی کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں بتایا گیا کہ سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے پیسے پورے لے لیے ہیں لیکن گیس کنیکشن نہیں لگائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس اور فوری فیس جمع ہونے کے باوجود میٹرز نصب نہیں کیے گئے، جس پر پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کی جانب...
فائل فوٹو سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ریاست و قومی سلامتی اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ، ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری جاری عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے جس میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت...
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی...
ومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی کپتانی میں بھی تمام کھلاڑی بشمول شاہین آفریدی ایک لحاظ سے کپتان ہی تھے اور اب بھی شاہین ہوں یا کوئی بھی اگلا وہ اس کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار، پی سی بی سے اہم سوال بھی پوچھ لیے جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز کے منگل کو ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کپتانی میں سارے ہی کپتان تھے لہٰذا شاہین آفریدی پہلے سے ہی کپتان تھے اب اگر ان کو باضابطہ کپتانی مل بھی گئی ہے تو ان کے اور...
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز تنظیم (سیپ) نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ایئرکرافٹ انجینئرز ہڑتال پر نہیں ہیں، فلائٹ سیفٹی اور ایئروردینس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پی آئی اے سیپ نے کہا کہ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے انجینئرز ہڑتال پر نہیں ہیں، تمام انجینئرز اپنی ڈیوٹی پر موجود ہیں، ایئرکرافٹ انجنیئرز اپنی ذمہ داریاں ایوی ایشن کے حفاظتی اور تکنیکی ضوابط کے مطابق ادا کر رہے ہیں۔ سیپ نے کہا کہ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز صرف انہی طیاروں کو کلیئرنس دے رہے ہیں جو مکمل طور پر فٹ اور ایئروردی ہیں، جن طیاروں میں تکنیکی, حفاظتی خرابی ہے انکو بین الاقوامی حفاظتی معیار کے...
کراچی: نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ بسم اللہ جیولری شاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ مسلح ملزمان واردات کے دوران طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت غلام یاسین اور عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری سرفرازراجپوت نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان کی...