2025-12-05@00:06:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1157
«کیوں نہ ہو»:
(نئی خبر)
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد...
بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، یہ کارروائی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر آزادی پسند کشمیریوں اور ان کے اہلخانہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں...
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی...
پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں وہ انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم ’عبیر گل‘ میں نظر آئیں گے لیکن ٹیزر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یہ فلم تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی بھارت میں انتہا پسند تنظیموں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ملک میں فواد خان کی فلم کی ریلیز کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا موقف بہت واضح ہے۔ ہم ایسی کسی بھی فلم کو قبول نہیں کریں گے جس میں پاکستانی فنکار ہوں۔ اور اگر ایسی فلم ریلیز کی گئی تو ہم ایم این ایس کے...
وزیرآباد پاکستان کا ایک تاریخی اور معروف شہر ہے جو اپنی خنجر، چاقو، اور تلواروں کی صنعت کے لیے مشہور ہے۔ یہ شہر صدیوں سے دھات کی مصنوعات کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص پہچان رکھتا ہے۔ وزیر آباد کی تلواروں اور چاقوؤں کی عالمی سطح پر مانگ ہے، جو اپنی خوبصورتی، کاریگری اور مضبوطی کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔ یہ صنعت نہ صرف مقامی معیشت کا اہم حصہ ہے، بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس صنعت کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں عسکریت پسندوں نے 105 حملے کیے، جن کے نتیجے میں 228 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ اگست 2015 کے بعد سے حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان کارروائیوں میں 73 سکیورٹی اہلکار، جن میں فوجی اور پولیس افسران شامل ہیں، 67 شہری اور 88 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان حملوں میں کم از کم 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سکیورٹی اہلکار اور اتنے ہی شہری شامل ہیں۔ نمایاں حملہ: ٹرین ہائی جیک مہینے کا سب سے ہائی پروفائل واقعہ بلوچستان میں...
کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑنے والے بھارت کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، کیونکہ ایکتا کپور اس مقبول ترین ٹی وی سیریل کو دوبارہ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ اور سب سے بڑا سرپرائز یہ ہے کہ اس میں اصل مرکزی جوڑی، امر اوپادھیائے اور اسمرتی ایرانی اپنے یادگار کرداروں میں واپسی کریں گے۔ ”پنک ولا“ کی رپورٹ کے مطابق، یہ شو ایک محدود سیریز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ایکتا کپور اور ان کی ٹیم تمام تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کو عوام نے دیکھ لیا ہے، پی پی پی سے فیض عوام کو ان کے لوگوں کو پہنچتا ہے، عام پاکستان پارٹی عوام میں مقبول ہو رہی ہے، مئی یا جون میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ذرائر ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل...
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طالبعلموں اور دیگر افراد کے ویزوں کی درخواستوں پر سخت چھان بین کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 25 مارچ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کی جائے گی تاکہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو ویزا نہ دیا جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان درخواستوں کی اسکروٹنی کی جائے گی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں عزیقہ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز میں کچھ انتہائی اہم رسوم و رواج اور عیسائی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کی۔ عزیقہ ڈینیل نے بتایا کہ شوبز کو عام طور پر ایک لبرل فیلڈ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 50 لوگوں کے عملے کے سامنے بڑے ناموں سے اپنے مذہب کے خلاف امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور...
’چاچا بسا سویٹس‘ کی تازہ دودھ اور کھوئے سے بنی برفی نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان میں مقبول ہے۔ 1910 سے قائم اس دکان میں محمد ابوبکر اپنے خاندان کی منفرد برفی بنانے کی خاصیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چاچا بسا کی برفی میں خاص بات کیا ہے.جانیے اس رپورٹ میں ۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سٹی42: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر کبھی دہشتگردوں کا حملہ نہ ہونے کی بحث کے دوران اچانک عمر ایوب نے عید کے دنوں میں کسی سے عید نہ ملنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمر ایوب نے مبینہ سیکورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری عمر ایوب نےعید ک اپنے گھر پر گزارنے اور کہیں نہ آنے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ ...
گوگل اینڈرائیڈ کے سیکیورٹی فریم ورک میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون پرائیویسی کے معیارات کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا تاہم، بہتر تحفظ کے لیے کی جانے والی تبدیلیاں قدرے پرانے موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ ایسے میں متاثرہ صارفین کو گوگل والٹ اور اور دیگر بینکنگ ایپس اپ گریڈ کرنی ہوں گی۔ اینڈرائیڈ سیکیورٹی پالیسی میں اہم تبدیلی گوگل پلے انٹیگریٹی API کو مزید محفوظ، تیز اور پرائیویسی پر مرکوز بنانے کے لیے اس کی اوور ہالنگ کر رہا ہے، لیکن یہ تبدیلی صرف اینڈرائیڈ 13 یا اس...
کوئٹہ: عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو گئی۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جب کہ آج عید اسپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر پشاورکے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
سٹی42 : میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلے کےبعد پاکستان میں ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔پاکستان ریسکیوٹیم کے کماندر ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی میٹنگ طلب کر لی اور ریسکیو ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے ریسکیوئرز کو ضڑورت پڑنے پر میانمار بھیجنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ میانمار میں خوفناک زلزلہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے اور انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان سے بھی امدادی کارکنوں کو میانمار بھیجیا جائے گا۔ ریسکیو ٹیم میانمار و تھائی لینڈ فوری روانگی کیلئے تیار ہے، پاکستان کی ریسکیو...
طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ماڈلنگ اور ڈیلی وی لاگنگ شروع کر دی تھی۔ وہ مختلف مواقع پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔ تاہم، کچھ وقت بعد انہوں نے ڈیلی وی لاگ بنانا بند کر دیا۔ ڈیلی وی لاگنگ بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی زندگی کے حوالے سے بہت زیادہ پوسٹ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا جو وی لاگ وہ کر رہی تھیں اس سے ان کی زندگی بے نقاب ہو رہی تھی۔ اور وہ زندگی کے بارے میں زیادہ باتیں بتا رہی تھیں کہ ان کی زندگی میں کیا...
بھارت(نیوز ڈیسک)چند دن قبل بھارت کی مقبول گلوکارہ نیہا ککڑ کی جانب سے آسٹریلیا میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس وقت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر رپورٹس تھیں کہ نیہا ککڑ کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تھیں، جس وجہ سے شائقین نے ان پر غصہ کیا اور وہ مداحوں کا غصہ دیکھ کر رو پڑی تھیں۔ لیکن اب گلوکارہ نے بتایا ہے کہ ان کے تاخیر سے آنے اور رونے کی وجہ کیا تھی؟ نیہا ککڑ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان پر تین گھنٹے تاخیر سے آنے کا الزام لگا کر ان کے خلاف غلط باتیں کی گئیں لیکن لوگوں کو سچ کا...
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔” نواز الدین نے اپنی فلم ‘تلاش’...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں صفا و مروہ میں سعی کرتے ہوئے ویل چیئر کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے کہ ویل چیئر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو بیمار ہوں یا زیادہ چل نہ سکتے ہوں تو رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے اس کا استعمال کیوں کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اللہ نے انہیں ٹانگیں نہیں دیں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمرہ کرنے گئے ہیں لیکن تھکن برداشت نہیں کر سکتے۔ View this post...
بات ہو کرکٹ کی تو فیبولس فور یا فائیو کی بحث شائقین کی موجودہ نسل کے لیے اتفاق رائے کی محتاج ہی رہے گی، اس بحث میں آپ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو موجود دور کے ’چار یا پانچ شاندار‘ کرکٹرز میں شمار کرتے ہیں یا انہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ناقدین اور حمایتیوں کے جھرمٹ میں کس جانب کھڑے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں اور کرکٹ ٹیم کے شائقین نے ہمیشہ اپنے ‘بادشاہ’ کو بڑھاوا دیتے ہوئے اس بحث کی ہانڈی کو چولہے پر چڑھائے رکھا ہے اس اس کوشش میں انہیں نیوزی لینڈ کے عظیم کین ولیمسن کی حمایت بھی حاصل تھی جن کے خیال میں بابر اس نسل کے لیے ٹاپ 5 میں شمار...
پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے۔ پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارسا ذرائع نے کہا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی...
پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ مزید پڑھیں: تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے۔ پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفی دے دوں گا۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر...
کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین 28 اپریل کو ملک میں متوقع عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں، جبکہ روس اور پاکستان بھی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس یعنی سی ایس آئی ایس نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت دیے ہیں جب کینیڈا اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات ہر لحاظ سے اپنی پست سطح پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے نئے وزیراعظم کی طرف سے ملک میں اچانک عام انتخابات کا اعلان، وجہ کیا بنی؟ اس نوعیت کے خراب تعلقات کے پس پردہ کینیڈین شہریت کے حامل خالصتانی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے...
وقاض احمد: پولیس سے مشابہ گاڑی اوریونیفارم پہننےوالےسکیورٹی گارڈزہوشیار، انتظامیہ نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عیدکےبعد پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کےخلاف کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کےایس اوپیز کےمطابق سکیورٹی گارڈزصرف نیلےرنگ کایونیفارم پہن سکتےہیں۔انتظامیہ نےتمام نجی سکیورٹی کمپنیزکوکالےرنگ کایونیفارم فوری اتارنےکی ہدایت کی ،پرائیویٹ سکیورٹی گارڈزپولیس یونیفارم وگاڑی سےمشابہہ رنگ والی اشیااستعمال نہیں کرسکتے، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکتے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور...
اظفر رحمان معورف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں۔ وہ 2 دہائیوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ وہ اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ وہ عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی، اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور اس طرح لوگ ان کے...
گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں اداکاری سے کیوں گریزاں ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سید نور کی فلم 'تیرے باجرے دی راکھی' سے کیا تھا، تاہم یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت مرزا کو مقبول ڈراموں 'پری زاد' اور 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔ جنت مرزا نے کہا کہ تقریباً...
ممبئی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ وارنر ایئر انڈیا کی پرواز پر سیخ پا ہوگئے۔ وہ ایک فلائٹ پر موجود تھے اور پائلٹ کی عدم موجودگی کے باعث طویل انتظار کروانے پر وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ نہ ہونے کے باعث ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ متعدد مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے۔ ڈیوڈ وارنر نے واقعے کے حوالے سے اپنے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے ہیں جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں اور ہم گھنٹوں سے اس طیارے میں انتظار کررہے ہیں، آپ نے یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کرایا جب آپ کے پاس فلائٹ کے...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروپ کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ 22/23 مارچ کی رات کو خوارج دہشتگردوں کا ایک گروپ پاک افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کررہا تھا، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اسی دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں تمام 16 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ سورس : آئی ایس پی آر
معروف گلوکار علی سیٹھی کے عالمی شہرت یافتہ گانے ‘پسوڑی’ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی، لیکن حیران کن طور پر ان کی والدہ جگنو محسن کو یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔ علی سیٹھی اور شے گل کے گائے گئے اس پنجابی گانے نے 2022 میں میوزک چارٹس پر راج کیا اور اب تک بلین ویوز حاصل کر چکا ہے، لیکن علی کی والدہ نے اسے ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ ایک ویڈیو میں جگنو محسن نے انکشاف کیا، “مجھے پسوڑی پسند نہیں، جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کر چکا ہے۔ علی نے مجھ سے خود کہا کہ ‘امی، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا’، جس پر میں نے جواب دیا...
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور ان کے مقابل دور تک کوئی نظر نہیں آتا لیکن پھر بھی ایسا کیا ہے کہ وہ رات کو سو نہیں پاتے۔ اس تلخ حقیقت کا اظہار شاہ رخ خان نے معروف اداکار انوپم کھیر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا جسے جان کر مداح حیران رہ گئے۔ شاہ رخ خان نے اس انٹرویو میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور بتایا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، ایک اکیلاپن اور احساس تنہائی جکڑے رہتی ہے۔ اپنی جذباتی گفتگو میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، مجھے بمشکل صرف 3 سے 4 گھنٹے کی نیند...
نازش جہانگیر معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں دونوں میں کام کیا ہے، اور بتدریج وہ فلموگرافی کو بڑھا رہی ہیں۔ نازش ان دنوں ایک قانونی معاملے کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جو سوشل میڈیا اور مین اسٹریم نیوز چینلز دونوں پر گردش کر رہا ہے۔ ساتھی اداکار اسود ہارون نے اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے، جس کیخلاف نازش اپنے وکلا کے ذریعے جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہے‘ ، رنبیر کپور کا انکشاف نازش جہانگیر گزشتہ روز اس وقت خبروں میں تھیں جب لاہور کی ایک عدالت کی جانب سے اداکارہ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہارڈ اسٹیٹ کا مطلب یہ ہے کہ ریاست پر حملہ آور ہونے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، اور کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہورہا لیکن ضرور پڑنے پر کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشتگرد دندناتے پھریں، اور ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہ کی جائے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افغانستان کی طرح صوبے کو بھی دہشتگردوں کا اڈا بنانا چاہتے ہیں، خدانخواستہ اگر ہماری مغربی...
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کراچی کی جیلوں میں قید 13 ہزار قیدی اعتکاف میں بیٹھنے سے محروم ہوگئے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث اس سال قیدیوں کو جیلوں میں قائم مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہونے کی وجہ سے بیرکوں میں بھی اعتکاف کے انتظامات نہیں ہوسکے۔ اس سے قبل اعتکاف پر بیٹھنے والے قیدیوں کے لئے جیلوں کی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے جاتے تھے لیکن سیکیوریٹی خدشات اور گنجائش سے زائد قیدیوں کے باعث اس رمضان المبارک میں نماز تراویح کے اجتماعات بھی نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضع جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ 5...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعے کو یہاں ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔انہوں نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔انہوں نے شہید کے...
سابق قومی کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی اس پر گزشتہ چند سالوں میں بہت چرچے ہوئے ہیں تاہم اب ان اختلافات نے شعیب کی بہن کے چونکا دینے والے انکشاف کے بعد نیا موڑ لے لیا ہے۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ دونوں خاموش ہیں، تاہم اب شعیب ملک کی بہن نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ ’شعیب کے افیئرز کے معاملات سے تھک چکی تھی‘ اس لئے خلع لیا۔ شعیب ثانیہ سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کے بعد نئی زندگی شروع کر چکے ہیں اور تنقید کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔...
افسانوی حسن کی حامل پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں ’’حنا‘‘ کے بعد مزید 16 بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔ زیبا بختیار کی بھارتی ڈیبیو فلم ’’حنا‘‘ ایک سپر ہٹ فلم تھی جس نے سرحد کے دونوں طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔ اس فلم میں زیب بختیار نے بھارتی اداکار رشی کپور کے مقابل حنا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کے لیجنڈری راج کپور کی فلم حنا میں کام کرنے کے بعد ہی زیبا بختیار کو افسانوی حسن کی ملکہ کا خطاب دے دیا گیا تھا۔ زیبا بختیار نے پاکستانی شوبز اور بالی ووڈ دونوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ زیبا بختیار ان پاکستانی...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں جو تفریح اور دل بہلانے کا ذریعہ ہوا کرتی تھیں، اب نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ اسالام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی رہائش پر منعقد ایک افطار پارٹی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات تشویشناک ہے، لیکن جلد ہی نفرت پر محبت کی فتح ہوگی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں ہونے والے حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے پس منظر میں کہا کہ وہاں کے لیڈر، وزراء کس طرح کے بیانات دے رہے تھے، یہ سبھی کو معلوم ہے۔ بے گناہوں کو گرفتار کرنے سے بہتر...
— فائل فوٹو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے مستان شاہ میں باپ اور بیٹا مین ہول میں گر گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بیٹا مین ہول میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ باپ کو مین ہول سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔
دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے لیے ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لفظ ’فی الحال‘ کے استعمال کی وضاحت کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے چار شادیوں کی وکالت کی۔ دانش تیمور نے کہا کہ، مجھے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لفظ ’فی الحال‘ کے نامناسب استعمال نے تنازعہ کو جنم...
اسلام ٹائمز: ہمارے حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کو اہل کرم کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ یہ ہمیشہ وطن کی سالمیت و حفاظت کیلئے گریز نہیں کرتے، بلکہ سب سے، جو کام سکیورٹی اداروں اور فورسز نے کرنا ہوتا ہے، اسکو بھی بخوبی کرتے ہیں، اسوقت جب افغانستان کیساتھ بارڈرز کے شدید مسائل، پاکستان کے دشمنوں حتیٰ بلوچ عسکریت پسندوں کو بھی افغانستان کی نام نہاد اسلامی امارت پناہ دیئے ہوئے ہے تو دیگر تمام قبائلی علاقوں کی بہ نسبت کرم ایجنسی کے وہ علاقے جن میں طوری و بنگش شیعہ قبائل آباد ہیں، محفوظ ترین ہیں۔ ان علاقوں میں افواج و سکیورٹی اداروں کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ یا ڈر نہیں، جبکہ دیگر ایریاز میں افواج و...
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے، کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 19ویں روزے کی سحری سرجانی ٹاؤن میں کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے لیے پیکج کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا...
کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، مشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔ امین الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔
امین الحق: فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، مشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔امین الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر...
رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق کا کہنا تھا وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا، ترقیاتی پیکج پرکہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ امین الحق کا کہنا تھا مرکزی کمیٹی...
وعدے پورے نہیں ہوئے،اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔امین الحق کا کہنا تھا مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں کہ آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری خواہش تھی...
شہادت مولا علی (ع) کی مجالس و جلوس کے انتظامات و سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ 19 رمضان المبارک سے لے کر 21 رمضان المبارک تک مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگرام منعقد کر کے مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی بارگاہ میں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اُنہیں شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارا تھا۔ رعید محمد عالم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایک سین میں رونا تھا لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی میں آنکھوں میں آنسو نہیں لا سکا۔ رعید محمد عالم نے مزید بتایا کہ جب بہت کوشش کے بعد بھی آنکھوں...
راولپنڈی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بانی پی آئی نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021ء تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022ء میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجا ً ملاقات 45 منٹ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔ ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔ ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے...
مقتول امیر احمد اپنی بیوی اور 4 ماہ کی بچی کا واحد کفیل تھا، ایک ماہ قبل ہی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک...
ارجنٹائن کو 2022 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فٹبال لیگ میں (انٹرمیامی) کی نمائندگی کرنیوالے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسٹار فٹبالر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع انٹرمیامی کیلئے کھیلتے ہوئے لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: 2022 کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری تھا لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم...
کراچی: کورنگی میں پیر کو تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ مقتول...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)باجوہ کو ملک میں طالبان کی آبادکاری کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاہے کہ باجوہ سے پارلیمان کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ طالبان کی آبادکاری کی تجویزقمرجاویدباجوہ کی جانب سے آئی تھی وہ اس پرپوزل کے خالق تھے اب تردیدکیسے کرسکتے ہیں؟قمرجاویدباجوہ نے اسمبلی فورپر تقریر میں سہانے خواب دکھائے تھے ان سے پارلیمانی کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے۔ایک سوال پر انہوں کہاکہ سوات میں جو جلوس نکلے تھے وہ کس کے خلاف نکلے تھے؟۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںبریفنگ دی جائے گی جس کے بعدبڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی...
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی...
بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ سپر اسٹار ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہتر ہے کہ میں یہ کام اس وقت کروں جب میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہوں تاکہ میں پورے عمل کو نظر میں رکھ سکوں اور یہ دیکھ سکوں کہ آیا صحیح طریقے سے کام ہو رہا...
اسلام آباد: راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو کہوٹہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس اندوہناک حادثے میں 5 مسافر دوران علاج دم توڑ گئے، جن میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی۔...
پشاور‘ نوشکی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + بیورو رپورٹ + خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز نوشکی کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر بارودی مواد کا دھماکہ اور خود کش حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کاروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی جوابی کارروائی میں خود...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے، جب کہ منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے، جب کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے 2 فٹ اور چشمہ ایک فٹ اوپر ہے، پانی نہ ہونے کے سبب منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی رک گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1404.93 فٹ ہے، اس کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، جب کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح...
دہشتگردی واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے،خالد مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز حیدر آباد(آئی پی ایس )کنونیئر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اے پی سی بلائی جائے۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں اور وڈیروں کیخلاف آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایکشن کی نہیں پلان کی ضرورت ہے،...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ایک پاکستانی صارف پر شدید غصہ کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دی ہیں۔ ابراہیم علی خان جو حال ہی میں فلم ’نادانیاں‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر بہت زیادہ حساس نظر آئے۔ خاص طور پر، جب ایک پاکستانی نقاد تیمور اقبال نے ان کی اداکاری اور ان کی ناک پر طنز کیا، تو ابراہیم نے غصے میں آ کر نقاد کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج دیے۔ پاکستانی صارف تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم ’نادانیاں‘ پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ناک پر طنز کیا۔ ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار دانش نواز نے اپنے بڑے بھائی یاسر نوار کو ڈرامے میں بطور ولن کاسٹ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ دانش نواز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈرامے میں بڑے بھائی یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کیا ہے۔ اداکار نے یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یاسر نواز لوگوں کی نظر میں ہیرو ہوں گے لیکن میری نظر میں وہ ولن ہی ہیں کیونکہ چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا...
اسلام آباد: رواں سیزن میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، اور اب منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واپڈا حکام نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی قلت ہے، اور پانی ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا، اور آئندہ 36 گھنٹے تک یہ امکان ہے کہ یہ ڈیڈ لیول تک پہنچ جائےگا۔ واپڈا ترجمان نے کہاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ...
ریمبو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اسٹار ہے جو 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ریمبو اپنی خوش مزاج شخصیت ہیں جو اپنے پیاروں کو مل جل کر لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ریمبو کا وہ کارنامہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے اس ہنس مکھ شخص کو ان کے مداح جویریہ سعود کے پروگرام میں آبدیدہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ریمبو کی چھوٹی بہن کا ذکر آیا۔ ریمبو سے اس کے بچپن کے رمضان کے بارے میں پوچھا گیا اور وہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے...
کیوبا(انٹرنیشنل ڈیسک)کیوبا میں جمعہ کی رات بجلی کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا، جس کے نتیجے میں پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا اور ایک کروڑ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ کیوبا کی وزارت توانائی و معدنیات کے مطابق، ’رات تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر ڈیزمیرو سب اسٹیشن میں ایک خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے ملک کے مغربی حصے میں بجلی کی بڑی مقدار ضائع ہو گئی اور اس کے نتیجے میں قومی بجلی کا نظام فیل ہو گیا۔‘ وزارت نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ سی این این کی جانب سے دارالحکومت ہوانا میں بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں اور عمارتیں...
سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ اسلاموفوبیا...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن...
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپس اور ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی جس دوران بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ ایکس کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔فل بینچ نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین جواب داخل کرانے کے پابند ہیں، وزرات داخلہ نے ایکس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔جسٹس علی ضیاء باجوہ...
آفتاب احمد خانزادہ ہر انسا ن کے اندر ایک کامیاب ، دانش مند اورعقل مند انسان قید ہوتا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کوئی انسان اپنے اندر قید اس انسان کو کیسے آزادی دلواسکتاہے۔ آئیں پہلے سقراط کاایک قصہ پڑھتے ہیں سقراط کاباپ سو فرونس کس ایک نامور سنگ تراش تھا ۔گھر کے صحن میں جب بھی اس کا باپ کا م کرتا تھا تو وہ اس کا ہاتھ بٹا تا تھا ۔خاصے عرصے تک سقراط صرف تراش خراش کے ابتدائی کام کرتا رہا۔ ابتدائی مشق کے لیے سنگ مرمر جیسی قیمتی چیز کو ضائع نہیں کیاجاسکتا تھا ۔اس لیے سطح کے ہموار ہوجانے کے بعد جب اصل کام شروع ہوجاتا تو سقراط کابا پ خود کام کرنے...
گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور...
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔ عماد وسیم کی جانب سے یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) علیحدگی پسند عسکری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے جنگجوؤں نے منگل کے روز بلوچستان کے دور دراز پہاڑی علاقے میں واقع ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے بعد ایک مسافر ٹرین پر دھاوا بول دیا تھا، جس میں 450 کے قریب افراد سوار تھے۔ سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ انہوں نے دو روزہ ریسکیو آپریشن میں 340 سے زائد مسافروں کوبازیاب کرایا۔ سکیورٹی اداروں کی یہ کارروائی بدھ کو رات دیر گئے ختم ہوئی تھی۔ اس کے بعد جمعرات کو محاصرے میں مارے گئے اکیس یرغمالیوں سمیت کم از کم پچیس افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جرنیلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ آزاد پھر رہا ہے، اس نے کشمیر کا سودا کیا، آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، اس کو بھی جیل میں ڈالو۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی انھوں نے ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ فوجی آپریشن بلوچستان مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، علی وزیر آج بھی سکھر جیل میں...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسزنے ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 200قریب قیمتی جانوں کو بچالیاجب کہ اس دوران 30دہشت گردمارے گئے ہیں،اس واقعہ کی گونج پارلیمنٹ کے ایوانوں سے ہوتی ہوئی واشنگٹن اور بیجنگ تک جاپہنچی ہے،بیرونی مداخلت اور دہشت گردوں کی مدد کے نتیجے میں یہ واقعہ رونماہوا،بلوچستان کا مسئلہ آج کا نہیں سیاسی اختلاف رائے اورحقوق نہ ملنے کی باتیں 1960سے کی جاتی رہی ہیں لیکن اس طرح کے حالات پرویزمشرف کے دورکے بعد دوسری بار پیداہوئے ہیں،پرویزمشرف کے دورمیں جب نواب اکبربگٹی کا واقعہ پیش آیاتو بلوچستان کے اندرسے آوازیں اٹھیں جنہیں سیاسی انداز میں دبانے کے لیے پہلے پیپلزپارٹی کیدورحکومت میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے...
فیصل رحمان ایک تجربہ کار فلم اور ٹی وی اداکار ہیں، متعدد ہٹ فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری پر انہیں سراہا جاتا ہے۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کیسی عورت ہوں میں، بےشرم، وصل، آتش، رنجش ہی سہی، گمراہ، شہپر، غلام گردش، زندگی بدلتی ہے، مانے نہ یہ دل، خاموشیاں، ملال اور دیگر شامل ہیں، وہ اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل قرض جان میں نظر آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان وہ ایک ایسے اداکار ہیں جن کی فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ تعریف کی جاتی رہی ہے۔ وہ انتہائی صحت مند معمولاتِ زندگی پر عمل پیرا ہیں اور...
دہشتگردی کے واقعات کے اعتبار سے سال 2024 ملک کے لیے کافی ہولناک تھا لیکن رواں برس کے ابتدائی مہینوں میں بھی کئی دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ عام تصور یہ ہے کہ دہشتگردی کا تعلق مذہب سے ہے اور ایسی تنظمیں جو مذہب کی من مانی تشریحات مسلط کرنا چاہتی ہیں وہی دہشتگردی کے پیچھے کارفرما ہوتی ہیں۔ لیکن پھر سوال یہ ہے کہ اس طرح کی مذہبی تنظیمیں مقدس مہینوں کا احترام ملحوظ خاطر کیوں نہیں رکھتیں۔ بلکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک تاثر یہ ہے کہ اِس مہینے میں چونکہ لوگوں کے اجتماعات ہوتے ہیں تو دہشتگردوں کو اپنے ٹارگٹ...
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
عمر اکمل پاکستان کے بہت مشہور کرکٹر ہیں، اپنی جارحانہ بلے بازی سے لے کر اپنے سوشل میڈیا شینیگنز تک وہ ہمیشہ کسی نہ کسی چیز کے لیے خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی بات پر قائم رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنے مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرنے سے نہیں کتراتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’توجہ چاہیے بھائی صاحب کو‘، اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے عمر اکمل کی ٹویٹ وائرل بلے باز نے نجی ٹی وی کے شو میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں،عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بیٹے کو کرکٹ کھیلنا پسند ہے لیکن وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ پی...
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023ء کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے...
لاہور: محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا...
جسٹن ٹروڈو 2015 سے ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب ان کی جماعت نے نیا حکمراں چُن لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی پارلیمان میں الوداعی اجلاس جاری ہے جس میں سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک جذباتی خطاب بھی کیا۔ اس اجلاس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں اپنے زیر استعمال رہنے والی کرسی اُٹھائے ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ تصویر دراصل اس بات کی علامت ہے کہ اب جسٹن ٹروڈو وزیراعظم کے عہدے پر براجمان نہیں رہے ہیں۔ سبکدوش وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یہ کرسی پارلیمنٹ سے اپنے گھر لے گئے ہیں اور اب وہ ان کی ملکیت بن چکی ہے۔ دراصل...
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم...
تربیلاغازی(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ...
چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ چکی ہے۔ اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سمیر احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی ’پریس ٹرسٹ انڈیا‘( پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے ’سمیر احمد...