2025-04-29@07:51:49 GMT
تلاش کی گنتی: 16110
«بھی کمر درد»:
صوبوں کی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، مشترکہ مفادات کونسل میں گزشتہ روز اس اتفاق رائے کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ سندھ بھر میں جاری احتجاج ختم کرکے سڑکیں کھول دی جائیں گی۔ احتجاج تو ختم ہوگئے ہیں لیکن ایک مقام پر اب بھی پر امن دھرنا جاری ہے، جو معاشی اعتبار سے تشویش ناک بات ہے کیونکہ ہزاروں کنٹینرز سڑکوں پر موجود ہیں جن میں موجود سامان خراب ہو چکا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے 6 نہروں کے منصوبے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد...
کلیم اختر: ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامہ پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میں 1لاکھ تک انتقال کرنیوالے افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نا ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نا ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔وارثان کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثان کے علم میں لانا ضروری ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا اعلی ٰحکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم...
لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی...
پنجاب حکومت نے لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول کا قیام عمل میں لانے کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اس کا سرپرست اعلٰیٰ مقرر کیا ہے۔ نواز شریف اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کر چکے ہیں جس میں اندرون لاہور کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے مختلف محکموں سے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی میں نوازشریف کی دلچسپی اس وقت اندرون لاہور میں تاریخی عمارتوں پر کام کرنے کی فزیبلٹی تقریباً مکمل کر لی گئی ہے، ناجائز تجاوزات کی زد آنے والے تاجروں کو 50 دنوں کے نوٹس بھی بجھوائے گئے ہیں کہ وہ یہ...
بشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار...
بھمبر(نیوز ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔ نجی چینل کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر...
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کا ماننا ہے کہ پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کر دی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے...
غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی اہلکار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا ہے کہ تل ابیب، ایران و امریکہ کے ممکنہ معاہدے کی نوعیت کے واضح ہونیکا انتظار کر رہا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اسکے اپنے مطالبات بھی پورے ہونگے یا نہیں! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے بارہا امید کے اظہار کے بعد اب غاصب صیہونی بھی ''گہری تشویش'' کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو ''ممکن'' قرار دینے لگے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی آج ایک اعلی سطحی اسرائیلی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے اندر لگائے جانے والے اندازوں...
راولپنڈی:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن...
اسلام ٹائمز: پاکستان بھر کے علماء، مفتی جعفر حسین قبلہ کی سپریم کونسل اور نامزد کمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے 10 فروری 1984ء کے دن بھکر کی سرزمین پر قائد ملت کے انتخاب کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے۔ بہت سے ناموں پر غور و خوض ہوا، بہت سے امیدوار بھی تھے، مگر قرعہ فال علامہ سید عارف حسین الحسینی کے نام کا نکلا، جو اسوقت ایک نوجوان عالم دین کے طور پر شریک تھے۔ یہ انتخاب ملت جعفریہ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوا، ایک ایسا دور جس میں نظریاتی و فکری اور انقلابی عوامل کارفرما دکھائی دیتے ہیں اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ملک و بیرون ممالک میں نیٹ ورکنگ و توسیع اور روابط کا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”دی اٹلانٹک“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘...
سٹی42:وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اعتماد میں لیا، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی( این ایس سی) کے فیصلوں سےبھی آگاہ کیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی مسلمان دشمن ہے،اسلام کے مقابلے جہاں کو ئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔ مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش...
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیس اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ روز لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح یعنی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ لاہور میں پارہ 42 ڈگری جبکہ کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سندھ کے سکھر، نواب...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے رین واٹر اسٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر...
پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا آغاز ہو گیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی-کے 713 پیر اور منگل کی درمیانی شب 393 عازمین کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر مذہبی برائے امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےعازمین کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ کر امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور روڈ ٹو مکہ امیگریشن پروسیس پر بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا اس موقع پر عازمین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اس مقام پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہو۔ان خیالات کا اظہار وزیردفاع خواجہ آصف نے عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت بڑھادی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ...
سٹی42:لاہور سےبھی حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، لاہور سے پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر ساڑھے آٹھ بجے مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے قبل تقریب کا انعقاد ہوا، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو ہار پہنائے اور کیک کاٹا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو حجاز مقدس کے سفر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے عازمین حج کو مدینہ منورہ کا پاک سفر نصیب کیا ہے،مدینہ کے سفر کا ہر مسلمان خواہش مند ہوتا ہے،عازمین حج روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اہل وطن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا...
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی حکومت کا ایک ڈراما ہی تھا جس کا مقصد انتخابات میں کامیابی تھی، اس کا کرارا جواب انہیں مل گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ 2 نیوکلیئر ملکوں کی تباہی پر منتج ہوتی ہے، اس کی تباہی دنیا بھی برداشت نہیں کرسکتی، مودی حکومت نے پہلگام میں بھی ڈراما کیا ہے، ان کی پوری سیاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جوہری جنگ دنیا کے لیے کتنی مہلک ہوسکتی ہے؟ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملے کا...
انڈیا کے پاس 2 ائر کرافٹ کیریر آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرانت دتیا ہیں۔ پہلگام حملے کے وقت آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب میں موجود تھا۔ 27 اپریل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واپس کرناٹکا میں واقع نیول بیس کدامبا کی جانب لوٹ گیا۔ انڈین نیوی ایک بلیو واٹر نیوی ہے جو کھلے سمندروں میں آپریٹ کرتی ہے۔ پاکستان کی گرین واٹر نیوی ہے جو اپنے پانیوں تک محدود رہتی ہے۔ وکرانت کی نیول بیس کی جانب واپسی یا تو تناؤ میں کمی کا اشارہ ہے یا پھر انڈیا اپنے اس درشنی پہلوان کو حفاظت کے لیے واپس بیس پر بھجوا رہا ہے۔ پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے لیے انڈیا...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہم جنگ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، اس بات کا خدشہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔ پیر کو سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا...
سویلینز کے فوجی ٹرائل مقدمہ کی سماعت میں جسٹس جمال خان مندوخیل کے سخت ریمارکس آئینی بینچ کی سماعت کے دوران 7رکنی بینچ کے رکن اٹارنی جنرل کے دلائل کے دوران برہم سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔ اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔ اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دوسری جانب اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ نے ویک اینڈ پر 65.45 کروڑ روپے...
لاہور: سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ اس موضوع پر کوئی تنقید ہوگی اور معاملات ضرور ہیں لیکن اس موضوع پر میرے خیال میں سب متفق ہیں، آن ریکارڈ ہیں اور یہ مختلف مینی فیسٹوز کا بھی حصہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ غالباً یہ جو انڈیا اقلیتوں کے ساتھ کیونکہ وہاں مسلمان بھائی اقلیت میں ہیں جو یہ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے یا اپنی سیکیورٹی فورسز کے ذریعے کشمیر میں یا انڈیا میں دیگر جگہ جو یہ کر لیتے ہیں اور اس کا کوئی خاص ری ایکشن نہیں آتا یا وہ لوگ بے...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا کہ بڑی پارٹی والی بات سے نہ میں نے اتفاق کیا ہے اور نہ میں مانتا ہوں، اس وقت کا موضوع بھی نہیں ہے لیکن جہاں تک بات ہے نیشنل یونیٹی کی ایک دو چیزیں میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں، جنرل صاحب نے بات کی کہ جو انڈیا نے کیا، انھوں نے تو ہماری طرف جنگ پھینکنے کی کوشش کی ہے، ہماری تیاری کیا ہے؟ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تیاری یہ ہے کہ ہم نے اس وقت انٹرنیشنلی جتنے ہمارے دوست ہیں سب کو ، سارے چینل ہم نے آن کر دیے ہیں، اس کے علاوہ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک یہ ایشو نہیں ہے وہ اللہ کے فضل سے ہر ایشو پہ ہماری کنسیسٹینسی کہیں پہ بھی نہیں ہے وہ ہمیشہ سے نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں گورنمنٹ چینج ہوتی ہے تو اس کے بعد یہاں سارا کچھ چینج ہو جاتا ہے عجیب بات ہے حالانکہ پالیسی میکرز ایک پالیسی کو لیکر مسلسل چل رہے ہوتے ہیں اور اسی لیے انڈیا آپ کے سامنے ہے کہ وہ دنیا کو باور کرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی بھی رپورٹ ہے کہ وہاں تیاری جاری ہے وہ تیاری بھی اسی لیے...
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حماس کی مزاحمت جاری رہے گی، مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ ظلم کو شکست ہو کر رہے گی۔ امریکہ جانتا ہے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا، فتوے موجود ہیں۔ ایران طاقتور ہے، امریکہ اسکا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یمن میں امریکہ شکست کھا چکا ہے، طاقت کا مرکز مغرب سے مشرق منتقل ہو کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہل گام میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 27 سیاح ہلاک ہوگئے، بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے صرف مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا جب کہ خواتین کو چھوڑ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کی ذمے داری ریزسٹنس آف فرنٹ نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو انسانی جانوں کا نقصان ہر حوالے سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سطح پر ایسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔...
سب سے اچھی درس گاہ وہ دشمن ہے جو بھاری پڑ رہا ہو۔ایسے دشمن سے نپٹنے کے لیے اس کی نفسیات ، کامیابیوں اور ناکامیوں کے اسباب ، کمزور اور طاقتور پہلو جاننا لازمی ہے۔بصورتِ دیگر وہ آپ کو ہر سمت سے مارتا رہے گا اور آپ اندھیارے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہ جائیں گے۔ دشمن کی بربریت کی مذمت ، احتجاجی جلسے جلوس ، سفارتی ، سیاسی ، اقتصادی بائیکاٹ ضرور کیجیے اور حقہ پانی بند کرنے کی آرزو بھی زندہ رکھئے۔ مگر محض علامتی اقدامات سے آپ کسی فطین دشمن پر غلبہ پا سکتے ہیں یا اس کے ہوش ٹھکانے لا سکتے ہیں ؟ ہم میں سے کتنوں نے خود سے کبھی یہ پوچھا ہو کہ عربوں اور...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں شرکت پر تیار ہیں۔ بھارت نے بغیر ثبوت اس سلسلے میں پاکستان پر الزام تراشی کی ہے، امن کو ہماری ترجیح سمجھا جائے کمزوری نہیں، مگر ہم ملکی وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر اگر غیرجانبدار ممالک انکوائری کریں تو ہم تعاون پر تیار ہیں پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں بلکہ خود بھارت کی طرف سے کرائی جانے والی دہشت گردی کا شکار ہے جس کا ایک حالیہ ثبوت حالیہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہے جس کی بھی غیر جانبدار انکوائری پر ہم تیار ہیں اور کے...
پاک بھارت کشیدگی موجود ہے۔ بھارت کی طرف جنگ کا ماحول زیادہ ہے لیکن پاکستان میں بھی جنگ کی تیاری کی بات ہو رہی ہے۔ جنگ کوئی آپشن نہیں۔ لیکن پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ موقف یہی نظر آرہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ بھارت کے ہر قدم کا اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ پہلے بھی بھارت نے جو اقدامات کیے ہیں ہم نے ان سے زیادہ سخت اقدامات سے جواب دیا ہے۔ جہاں تک بھارت کی جانب سے انڈس واٹر معاہدہ کو معطل کرنے کا سوال ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین کی یہی رائے سامنے...
پاکستان کے حکمرانی کے نظام میں بہت زیادہ شفافیت کا عمل نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ عام آدمی سے لے کر پڑھے لکھے افراد تک یا پالیسی سازی کی سطح پر فیصلے کرنے والے افراد اور ادارے موجودہ حکمرانی کے نظام سے مطمئن نظر نہیں آتے۔حکمرانی کے نظام میں بہتری کے لیے ہمیں جن بڑی اصلاحات یا جدیدیت کے نظام کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس سے گریز کرنے کی پالیسی نے ہماری مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ بالخصوص بڑے شہروں کے مسائل بہت زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں اور اگر ہم نے فوری طور پر ان مسائل پر توجہ نہ دی یا کوئی ہنگامی اقدامات نہ کیے تو مستقبل میں یہ بڑے شہر مزید...
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج ’’ اپنے غیر ملکی آقاؤں‘‘ کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اس واقعے سے یہ حقیقت ثابت ہوتی ہے کہ افغانستان میں خارجی دہشت گردوں کو پناہ گاہیں میسر ہیں۔ افغانستان کی طالبان حکومت انھیں کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون بھی نہیں کر رہی...
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کرکے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل راؤ اس سے قبل بھی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور دہری نیشنلٹی ہونے کے باعث انھیں ڈالرز میں تنخواہ ادا کی جاتی تھی۔تاہم شدید اعتراضات کے بعد انھیں فارغ کر دیا گیا تھا، لیکن قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی سے تین روز قبل انھیں رضاکارانہ بنیاد پر ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق وہ پہلے بھی ڈاؤ میں تعینات...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔ بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے، دو چار دن اہم ہیں، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک...
سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر حج کرنے والوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف سزاؤں کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا سعودی پریس اینجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج کے اجازت نامے کے لیے درکار ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ان افراد پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جو بغیر اجازت کے حج کرتے ہوئے یا اس کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔ یہی جرمانہ ہر قسم کے وزٹ ویزے کے حامل ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو...
فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہونے والے بلیک آؤٹ کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجہ سے ہائی ویز پر سگنل بند ہونے سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، اور گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں، جبکہ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے “REN” نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا، سپلائی بحال کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین کے گرڈ آپریٹر...
ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی بھارت کیلئے آسان ہے، نئی دہلی کو اسلام آباد سے متعلق اپنے موقف پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی پہلگام حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ملک ہیں اور ہم دہشتگردی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار...
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ،وہ اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے، پاکستانی چینلزپابندی کامطلب یہ ہے کہ پاکستانی بیانیہ چل رہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ بھارتی صحافی یہ کہہ رہے ہیں کہ مغرب اور خطے میں ہمارا بیانیہ نہیں چل رہا،بھارت کا بیانیہ بھی ناکام ہوگیا اورخارجہ پالیسی بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ یہ ساراکھیل ہماراپانی روکنے کے لئے کھیلاگیا،بھارت کوئی بھی ایکشن کرے گاتواس کادوگناجواب دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دہشت گردی کا پروموٹربناہواہے،ہم بہترین کی امیدرکھتے ہیں مگربدترین کیلئے بھی تیارہیں۔ Post Views: 2
عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے آغاز سے قبل ہی یورپیوں کیساتھ مذاکراتی نشست کی پیشکش بھی دی ہے! اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے 4 اعلی سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے (JCPOA) میں موجود یورپی فریقوں کے ساتھ مذاکراتی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ روئٹرز کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر جمعے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گی۔ روئٹرز نے مزید لکھا کہ یورپیوں نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان اب تک بالواسطہ مذاکرات...
مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متنازع نہروں (کینالز)کے معاملے پر طلب کیے گئے مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزرا اسحق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر...
ایران نے اسرائیل کی طرف سے تہران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس پروگرام کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اسرائیلی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے نیتن یاہو کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وہم ہے کہ وہ ایران کو حکم دے سکتا ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے یا نہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا بیان حقیقت سے اس قدر دور ہے کہ جواب دیے جانے کے بھی قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی حالیہ تذلیل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سینکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔ بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا،نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پاکستان کے کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کے بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔ منجھے ہوئے زیرک اور مدبر بزرگوں کا تحرک ہی ہے جو قوم کے...
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ماضی کے تعلقات سوشل میڈیا پر اکثر موضوع بحث بنتے ہیں، حالانکہ دونوں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے عاصم نے میرب علی سے منگنی کر لی ہے۔ پھر بھی، ان کے ماضی کے بارے میں باتیں ختم نہیں ہوتیں۔ہانیہ اور میرب علی کی پرانی دوستی بھی انٹرنیٹ پر بے شمار ٹرولنگ کا سبب بنتی ہے، جو کبھی کبھار اس نوجوان جوڑے کو پریشانی کا سامنا کراتی ہے۔ حال ہی میں، علی سفینہ نے میرب علی کے سامنے ہانیہ اور عاصم کے ماضی پر مذاق کیا، جب انہوں نے سوال کیا کہ کیا عاصم کبھی میرب کے لیے ”ہانیا او دلجانیا“ گاتے ہیں؟ میرب نے بڑی شائستگی سے صورتحال کو سنبھالا، لیکن یہ...
صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے 26 اور 27 اپریل کو ایٹا کے زیرِاہتمام سکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے جن میں آٹھ لاکھ 86 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ رواں سال بھی ایٹا ٹیسٹ کے دوران مختلف سینٹرز میں نقل کی شکایات سامنے آئیں جبکہ متعدد امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق ایٹا سکریننگ کے دوران بلو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بہت سے امیدواروں سے سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایٹا انتظامیہ نے رواں سال نقل کی روک تھام کے لیے نیا طریقہ اپنایا جس کے بعد انہیں تنقید کا...
بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان بھی شملہ سمیت تمام معاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے...
پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹینکر کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹینکر کو بازار کے ایک گیراج میں ٹھیک کرنے لیا گیا تھا، تاہم نا معلوم وجہ سے گاڑی پر آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو آبادی سے دور میدان میں منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم لوگ گاڑی کے قریب دیکھنے کے غرض سے جمع ہوگئے۔ اس دوران گاڑی کی...
پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹرک کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی تشویشناک ہے۔ جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک پیٹرول ترسیل کرنے والی تھی، تاہم خالی تھی اور بازار کے ایک گیراج میں گاڑی پر کام ہو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ انٹرویو میں مجھ سے جنگ سے متعلق سوال ہوا تھا، میں نے جواب میں کہا کہ تین چار دن بہت اہم ہیں، میں نے تین دن میں جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی، جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی لیکن خطرہ موجود ہے۔ چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، خواجہ آصفروسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو...
پاکستان میں ذی القعدہ 1446ہجری کا چاند نظر آگیا،یکم ذی القعدہ کل ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں ذی القعدہ 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم ذی القعدہ 1446 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا، جس کے مطابق یکم ذی القعدہ کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
بھارت کی جانب سے فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے، دو تین دن اہم ہیں، جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی لیکن خطرہ موجود ہے، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، چین اور خلیجی ممالک جنگ روکنے کی کوششیں کررہے ہیں۔پیر کو خصوصی انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی طرف سے فوجی کارروائی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتوں...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں تین چار دن اہم، جنگ کے لیے 100 فیصد تیار ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نے قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ کو جواز بناکر ہندوستان جو جارحانہ اقدمات کررہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ...
ایک خاتون کو اپنے 16 ویں صدی کے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں میں انسانی ہڈیاں ملیں اور اس کے بعد مزید حیرت انگیز انکشافات بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون 28 سالہ ایمی بروک مین نے اپنے منگیتر 34 سالہ نورٹن جانسٹن کے ساتھ 3 بیڈ روم کی وہ پراپرٹی خریدی تھی اور دیواروں کی تزئین و آرائش خود ہی کر رہے تھے کہ انہیں ان میں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوگئیں۔ تزئین و آرئش کے لیے انہیں کمپنی نے 23 ہزار ڈالر کا معاوضہ بتایا تھا جس پر انہوں نے وہ کام خود ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایمی...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ہم ہر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ تھوپی گئی تو ہم سب اپنی فوج کے پیچھے ہوں گے، بھارت کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ ہم کہاں سے گھسیں گے اور کہاں پھٹیں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پانی کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا، بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ایسا آرمی چیف ملا ہے جو قابل، بہادر اور پراعتماد ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ چلنے والا نہیں، عرفان صدیقیسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان پر بے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجیں کھڑی ہیں، چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے انٹرویو میں یہ نہیں کہاکہ 2 سے 3 روز میں جنگ چھڑ جائےگی، میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے...

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا، 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی۔وزیراعظم نے 3اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7روپے 41روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بجلی 4.97روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی...
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا...
سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے، کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہیں۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کبھی...
سپین اور پرتگال میں پیر کے روز بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسپین اور پرتگال میں حکام فوری طور پر بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہ کر سکے تاہم ممکنہ سائبر حملے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔ پرتگال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی رین نے تصدیق کی کہ بریک ڈاؤن نے پورے آئبیرین جزیرہ نما (اسپین اور پرتگال) کو متاثر کیا فرانس کے کچھ علاقے بھی جزوی طور پر اس سے متاثر ہوئے۔ اسپین کی ریڈ...
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں جسٹس بابر ستار کا آج کا حکمنامہ بھی معطل کردیا۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں حکمنامہ معطل کیا، قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر جسٹس بابر ستار کا آرڈر معطل ہونے کے باوجود حکم نامہ جاری ہونے پر برہم ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ، رجسٹرار کی جانب سے کیس مقرر نہ ہونے کے باوجود جسٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل پیئر کریہن بوہل نے غزہ میں انسانی بحرانی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ''غزہ موت، زخمی ہونے، بار بار بے دخلی، اعضا کے کٹنے، جدائی، گمشدگی اور بھوک کا سامنا کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''امداد سے محرومی کا سامنا کرنے والے غزہ کے باشندوں کو جب جنگ بندی کی امید ہوئی، تو ان پر ایک نیا عذاب مسلط کر دیا گیا۔‘‘ دوحہ میں سالانہ گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب میں پیئر کریہن بوہل نے مزید کہا، ''اس میںاسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا صدمہ بھی شامل ہے، جو ایک نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب میں مبتلا...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط...
فرانس، اسپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر ہونے والے بلیک آؤٹ نے لاکھوں افراد کو بجلی سے محروم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلیے۔ ان ممالک کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا جس سے ہائی ویز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سگنل بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا جب کہ ہوائی اڈے پر بھی متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "REN" نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا۔ پرتگالی ادارے REN کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیے گئے۔ یورپ کے توانائی پیدا کرنے والے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں میزبان اور بیورو چیف فیصل حسین کے ساتھ گفتگو میں شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں ہے اور یہ اُن کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اور میرا اُن کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی سرکار کے خلاف جاگ اٹھی ہےجب کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے حوالے سے مودی سرکار پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مقامی لوگوں نے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کے تمام بڑے حملوں کی تفصیل بیان کی۔ ان کے مطابق:1999 میں کارگل میں خونریزی کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔2002 اور 2017 میں امرناتھ یاتریوں پر حملوں کا ذمہ دار بھی مودی سرکار ہے۔ 2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی حملے مودی حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔2019 کا پلوامہ حملہ بھی مودی سرکار کی ایما پر ہوا۔2025 کا...
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگادیے۔ دانش کنیریا پاکستان میں نام کمانے اور پیسہ بنانے کے بعد اب بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ لیگ اسپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا‘‘۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے...
اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...

پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات غیرجانبدار ماہرین سے کرائی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگا دیا جو نامناسب ہے، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے 5 منٹ بعد ہی بھارت نے...
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس دیے ہیں۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر...
کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔ فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی نکلے کا پانی...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کا تسلسل رکنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن اور منافع پر فروخت بڑھنے سے پیر کو فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 289 ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 368روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 582روپے کی سطح پر...
بھارتی اداکار وکی کوشل نے جوہو اپارٹمنٹ کے کرایہ نامہ میں تین سال کے لیے توسیع کروادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھاوا اسٹار وکی کوشل نے ممبئی کے الیٹ کلاس رہائشی علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ مزید تین سال کے لیے ری نیو کروا لیا ہے۔ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں ماہانہ کرایہ 17.01 لاکھ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے سال میں یہ کرایہ بڑھ کر 17.86 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس معاہدے کی مدت میں وکی کوشل تقریباً 6.2 کروڑ روپے 3 سال تک کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔ یہ اپارٹمنٹ راج محل...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ برس حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں ہونے والے دھماکوں سے متعلق ایک بڑا انکشاف کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال 3 پیجرز کو جانچ کے لیے ایران بھی بھیجا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جیسے ہی علم ہوا کہ پیجرز سے ایران بھیجے گئے ہیں تو ہم نے ان پیجرز کی جانچ رپورٹ آنے سے قبل ہی حملوں کا فیصلہ کیا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس لیے حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال ان پیجرز میں دھماکوں کا منصوبہ قبل از وقت پورا کرنا پڑا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں : لبنان میں...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کے تحت تعمیر نہ ہونے والی عمارت کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجرا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون...

کسی نئی جگہ لے جانے کا کہنے پرٹیسلا نے مالک کو کہاں پہنچا دیا؟ ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے
ٹیسلا کے مالک نے اپنی کار کو حکم دیا کہ وہ اسے کسی نئی جگہ پر لے جائے، جس کے بعد ٹیسلا اسے ایسی جگہ لے گئی جس پر ایلون مسک بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیسلا کار کے مالک زیک جینکنز نے اپنی کار کی مکمل سیلف ڈرائیونگ کی خصوصیت کو ایک سادہ سی کمانڈ کے ساتھ آزمانے کا فیصلہ کیا، زیک نے ٹیسلا کو کہا کہ مجھے ایسی جگہ لے چلو جہاں میں کبھی نہیں گیا ہوں۔“ زیک چونکہ صحتمند ہیں تو توقع کی جارہی تھی کہ کار اسے ریسٹورنٹ لے جائے گی تاہم ٹیسلا نے اسے ریسٹورنٹ کے بجائے جم (Gym) پہنچا دیا۔ واقعے کی...
اگر آپ ایک اچھی سیکنڈ ہینڈ یا استعمال شدہ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ ایک بہتر ڈیل حاصل کر سکیں۔ اگر آپ کے پاس 15 سے 16 لاکھ روپے کا بجٹ ہے، تو عام طور پر آپ کو سوزوکی مہران، بلینو یا سوزوکی سوئفٹ جیسے انٹری لیول ماڈلز ہی ملیں گے۔ لیکن اگر آپ کِیا سونیٹ، ہنڈائی وینیو یا سوزوکی بریزا جیسی ایس یو وی لینا چاہتے ہیں، تو استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں اچھے مواقع موجود ہیں۔ تاہم، خریداری میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔ استعمال شدہ گاڑی کہاں سے خریدی جائے؟ اگر آپ استعمال شدہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں، تو کئی پلیٹ فارمز اس وقت مارکیٹ میں...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے سنگین مسائل کے پیش نظر سرمایہ کار وں کی کمپنی میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ...
پاک بھارت کشیدگی، سرحد پار شادیاں کرنے والے جوڑے غیر یقینی مستقبل سے دوچار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی...
باقی خوراکوں کی طرح سورج بھی کسی حد تک ہماری غذائیت کا ایک قدرتی ذریعہ ہے خاص طور پر وٹامن ڈی کے حوالے سے۔ سورج اور انسانی غذائیت کا بنیادی تعلق وٹامن ڈی کی تیاری سے ہے۔ جب سورج کی شعاعیں (خاص طور پر UVB شعاعیں) ہماری جلد پر پڑتی ہیں تو ہمارا جسم خودبخود وٹامن ڈی بناتا ہے۔ وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لیے اتنا اہم ہے کہ خوراک کے علاوہ زیادہ تر ضرورت سورج کی روشنی سے پوری ہوتی ہے۔ وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور کیلشیم کے جذب میں مدد دیتا ہے۔ مدافعتی نظام کو فعال کرتا ہے۔ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے اور ڈپریشن جیسے مسائل میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں کی کارکردگی...
کراچی: دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر...
بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر بلوچستان بھر میں وکلا کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی اور 6 نہروں کے قیام کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا، بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف احتجاج بھی بائیکاٹ کا حصہ ہے، اسی سلسلے میں وکلا تنظیموں نے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ کوئٹہ کی ضلعی عدالت میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے تپتی دھوپ اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران ضلع سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47، تربت میں 46، لسبیلہ میں 44، نوکنڈی میں 43، دالبندین میں 41 جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق چند دنوں میں سبی، کچھی، صحبت پر، لہڑی، نصیر آباد، جھل مگسی، تربت، لسبیلہ،...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ ان کا اصل نام مہربانو ہے لیکن وہ جگن کے نام سے مشہور ہو گئیں۔ جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام مہر بانو کاظم ہے لیکن شوبز کی دنیا میں وہ جگن کے نام سے جانی جاتی ہیں کیونکہ ان کے پہلے پراجیکٹ میں ان کا نام جگن چلا گیا اور آج تک یہی نام چلا آ رہا ہے۔ میزبان جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے اور دوست پیار سے جگن کہتے تھے لیکن اسی نام...
چولستان میں نہری مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پاکستان بارکونسل نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ ’پاکستان بار کونسل وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہر کے مسئلے کو سیاسی اتفاق رائے سے خوش اسلوبی سے حل کرنے میں سیاسی پختگی اور مدبرانہ صلاحیتوں کو سراہتی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے گلگت بلتستان وکلا برادری کے مطالبات کی حمایت کردی نہری مسئلہ پر جاری اعلامیے کے مطابق جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور مسائل کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے...
قوم پرستی ایک ایسا شر اور فساد ہے جسے ہمیشہ حب الوطنی کے کپڑے میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا رہا ہے۔ (THE MEANING OF THINGS) انتھونی کلفورڈ گریلنگ کی کتاب ہے جو انسانی اقدار، روزمرہ معاملات، مشاہدات اور تجربات مثلاً دیانت داری، وفا شعاری، محبت، غم، خوشی، خوف اور پچھتاؤں جیسے حساس جذبات کو فلسفیانہ انداز میں سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔ گریلنگ سیکولر ہیومنسٹ نظریے کے حامی ہیں، اسی لیے مختلف عقائد کے احترام کے ساتھ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ روحانیت اور اخلاقیات کو مذہب کے بغیر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وہ فردِ واحد کی فکری، شخصی آزادی اور سماجی ذمہ داریوں کے درمیان توازن پر بات کرتے...
جوہر موڑ کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا مظہر ہے بلکہ دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کے لیے یہ پیغام بھی ہے کہ ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر انسان کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام جوہر موڑ کراچی پر ایک بھرپور اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم، اسرائیل نواز تنظیم ’’شراکا‘‘ اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے...