2025-11-19@11:19:20 GMT
تلاش کی گنتی: 42636

«بھی کمر درد»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
    یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں: بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق شائع ہونے والی تہلکہ خیز رپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جا سکے...
    دیر لوئر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی، جبکہ اس سے صوبے کو 2.4 ارب روپے سالانہ آمدن کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 کلومیٹر طویل تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے ذخائر کو معاشی ترقی کا بنیادی...
    بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
    ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 400 روپے کی نمایاں گراوٹ سامنے آئی ہے۔ آج سونا 9 ہزار 100 روپے فی تولہ سستا ہو گیا، جو ملکی تاریخ کی تیسری بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔ مسلسل دو روز کی گراوٹ کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں 91 ڈالر...
    — فائل فوٹو سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نئے روٹ پر سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی۔ صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران مشکلات کا سامنا...
    متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالت نے شادی شدہ خاتون سے نامناسب آن لائن رابطے کے الزام میں ایک نوجوان کو 3 ماہ قید کی سزا سنادی، جبکہ شواہد نہ ہونے پر خاتون کو مکمل طور پر بری کردیا۔ امارات الیوم کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی تکنیکی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی اور ایک نوجوان کے درمیان انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر رومانوی پیغامات اور ذاتی تصاویر کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے آن لائن عشق کا انجام، شادی کے بعد نوجوان کا دلہن کو پہچاننے...
    افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کے ہمراہ ایرانی کلچرل سینٹر (خانۂ فرہنگ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش پاکستان اور ایران کے ثقافتی تعاون کا ایک خوبصورت مظہر ہے، جس میں امن، تخلیق اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل میں نمائش کا افتتاح، ایرانی فن پارے بھی نمائش میں پیش وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل میں نمائش کا افتتاح، ایرانی فن پارے بھی نمائش میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رواں سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو سائبر حملوں کے ایسے شدید سلسلے کا سامنا رہا جس نے ماہرین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 53 لاکھ سے زیادہ آن ڈیوائس حملے ریکارڈ کیے گئے جو نہ صرف عام صارفین بلکہ کارپوریٹ شعبے کے لیے بھی سنگین خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ان حملوں کے ذریعے ایسا مہلک مال ویئر پھیلایا گیا جو ڈیٹا چوری، بلیک میلنگ اور سسٹمز کو مفلوج کرنے جیسے شدید نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔عالمی سیکورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ماہر دمتری بریزِن نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں 27 فیصد عام صارفین نشانہ بنے،...
    ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ اگر موٹروے کا ایم ٹیگ گاڑی پر لگا ہے تو ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی سہولت کے لیے 18 نومبر تک ایف ڈبلیو سے مل کر اسلام آباد میں 8 سے 10 ایم ٹیگ لگانے کے لیے پوائنٹ قائم کریں۔ ایکسائز آفس سے ایم ٹیگ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار بلال اعظم نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی 2 گاڑیاں اب بھی کچنار پارک میں موجود ہیں جہاں سے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر کی منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریۂ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں روس نے دارالحکومت کیف پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ روس نے ایک ہی رات میں 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر کیے جن کا براہ راست نشانہ شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کا انفراسٹرکچر تھا۔مقامی حکام کے مطابق اس شدید حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے باعث کئی رہائشی بلاکس جزوی یا مکمل طور پر تباہ...
    عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91ڈالر کی کمی سے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر آگئی۔  عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 7ہزار 799روپے گھٹ کر 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر آگئی۔
    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی...
    اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کے تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی 2 عدالتیں سیکنڈ فلور پر قائم ہوں گی۔ اسی طرح جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ ٹو خالی کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت منتقل ہو جائیں...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اہم فیصلے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کئے جاتے تھے۔  عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیا گیا تھا، یہ کون سی دین کی تعلیم تھی جس کا ذکر جریدے میں ہوا ہے؟،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مجھے بتائیں یہ خیبر پختونخوا میں کتنے پروجیکٹ لے کر آئے ہیں؟ ...
    ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوئیں، جیسے عمران خان کے سر کے گرد کچے گوشت کو گھمانا، روزانہ سیاہ بکرے یا مرغیوں کے سر قبرستان میں پھینکوانا اور کبھی کبھار زندہ سیاہ بکرے منگوانا۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ایک کردار ایسا ہے جو منظرِ عام پر کم نظر آیا لیکن اُس کا پسِ پردہ اثر و رسوخ موضوعِ...
    لاہور (ویب ڈیسک )برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوئیں، جیسے عمران خان کے سر کے گرد کچے گوشت کو گھمانا، روزانہ سیاہ بکرے یا مرغیوں کے سر قبرستان میں پھینکوانا اور کبھی کبھار زندہ سیاہ بکرے منگوانا۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ایک کردار ایسا ہے جو منظرِ عام پر کم نظر آیا لیکن اُس کا پسِ پردہ اثر و رسوخ موضوعِ بحث بنا رہا۔ یہ کردار ہے بشریٰ بی بی کا، جو سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ہیں، اُن کی روحانی رہنما بھی اور مبصرین کے...
    اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد...
    بالی وڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کام کے ماحول پر دوبارہ توجہ دلائی ہے اور ایک دن میں 8 گھنٹے کے کام کی حمایت کرتے ہوئے خاص طور پر نئی ماؤں کے لیے سپورٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس سال کے شروع میں، دیپیکا نے 2 بڑے پروجیکٹس، ‘Spirit’ اور ‘Kalki 2898 AD’ کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، بتایا جاتا ہے کہ وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی دعا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔ کام پر ماؤں کے لیے سپورٹ کی اہمیت حالیہ انٹرویو میں،  اداکارہ نے کہا، ’میں اس بارے میں بہت پرجوش ہوں کہ نئی ماؤں کو کام پر واپس آنے پر کس طرح...
    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈ شوز کو جعلی اور غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان جیسے ملک میں انتخابات کے اصل نتائج بھی شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ووٹنگ کا عمل متاثر ہوچکا ہے، اس لیے یہ ووٹنگ کسی بھی طرح حقیقی نہیں مانی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص نے اپنی الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو ایوارڈ دے دیتا ہے۔ ان...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے اسٹوری چھاپی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں تمام فیصلے ایک خاتون کرواتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے اِن کی اہلیہ کرتی تھی، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے اِن کی اہلیہ کیا کرتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے...
    ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے اپنے ماموں اور این سی امیدوار آغا سید محمود کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا بلکہ انتخاب کے روز وہ سرکاری دورے پر جرمنی میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بڈگام ضمنی انتخاب میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ہاتھوں نیشنل کانفرنس (این سی) کی شکست کے چند منٹ بعد ہی پارٹی کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے ایک دوٹوک پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے این سی کی ہار کو "تکبر" کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا "تکبر تباہی کی جڑ ہے"۔ آغا سید روح اللہ نے گزشتہ برس این سی کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کی تاہم...
    جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے شمس محمود مرزا بھی مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا، وہ اپنے چیمبر آئے اور چیمبر خالی کر کے بغیر پروٹوکول واپس روانہ ہو گئے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ، جسٹس شمس محمود مرزا نے 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جج...
      راؤ دلشاد:انجینئرنگ کے شعبے میں کیریئر بنانے والے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سےبھرتیوں کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد ملک بھر کے ینگ انجینئرز کے لیے نئے مواقع کھل گئے ہیں. ضروری تکنیکی اورپراجیکٹ سٹاف کی بھرتی کی اجازت مل گئی،پابندی کےخاتمےسےترقیاتی منصوبوں کی رفتارمیں بہتری لائی جاسکتی ہے،کابینہ کی انجینئرز،سپروائزرز،ڈیزائن سٹاف سمیت اہم آسامیاں پُرکرنیکی منظوری دے سی گئی،سرکاری منصوبوں میں تاخیرکےخدشات دورکرنے کیلئےبھرتیوں کی اجازت دی گئی،بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  ای سی ایس پی کامقصدسرکاری منصوبوں کیلئےماسٹرپلاننگ اورانجینئرنگ ڈیزائن تیارکرناہے،کمپنی ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل سپروژن اور...
    سپریم کورٹ کے 2 سینیئر ججز کے استعفے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے احتجاجاً استعفیٰ پیش کیا۔ جسٹس شمش محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا اور اپنے چیمبر کو خالی کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی رپورٹس کے مطابق، جسٹس شمش محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔ جسٹس شمش محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کے دورے کے دوران ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو حالیہ حملہ ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔دورے کے دوران وزیر داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی کے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے کیڈٹس اور اساتذہ کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔ محسن نقوی نے دہشت گردوں کو “درندے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ان خوارجیوں کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا...
    سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج بطور احتجاج استعفی سامنے آگیا جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا۔  جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے؛ اندرونی کہانی سامنے آ گئی جسٹس شمس محمود مرزا کا ستائیویں آئینی  ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا،  جسٹس شمس محمود مرزا لاہور...
    کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔ خصوصی نشست میں شرکاءنے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔ طلباء و طالبات...
    پاکستانی اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ مردوں کو بھی اپنے احساسات کے اظہار کی اجازت ملنی چاہیے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں جنید خان نے بتایا کہ جب وہ گھر پر اپنے ہی کنسرٹ کی ویڈیو دیکھ رہے تھے تو انہیں احساس ہوا کہ وہ مدتوں سے اپنے جذبات دبا کر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ خود کو آزاد چھوڑیں گے کیونکہ جذبات کا اظہار کمزوری نہیں بلکہ انسان ہونے کی دلیل ہے۔ جنید خان کے مطابق ہمارے معاشرے میں مردوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے احساسات چھپائیں تاکہ کمزور نہ سمجھے جائیں، لیکن بعض اوقات اپنے دل کی بات کہنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    کالج پر حملہ کرنے والے درندے، دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز وانا: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل نے واضح پیغام دیدیا کہ دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سرحد پار سے دہشتگردی ہورہی ہے، اسلام آباد کچہری حملے میں بھی افغان دہشتگرد ملوث ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے مقامی شہری...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں،...
    سری لنکن بلے باز سیدھرا سماراوکرما نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، انہوں نے اچھی سنچری اسکور کی۔ راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں سدھیرا سمارا وکرما نے کہا کہ 2019 میں بھی کھیلا تھا، اور اب بھی کھیلنا اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے تھے ہم نے نہایت محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلی۔ سدھیرا سماراوکرما نے کاہ کہ پہلے ہاف میں وکٹ اسپنرز کے لیے بہتر رہی، ابرار اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے کیچز ڈراپ کیے جس کے باعث میچ میں کامیابی نہ...
    جازان کیمسٹری سوسائٹی، جامعہ جازان کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ، آئندہ ماہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش LabTech 2025 کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممتاز سائنس دان، محققین اور لیبارٹری ٹیکنالوجی سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ 15 اور 16 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ کانفرنس میں جدید تجزیاتی آلات جیسے GC، HPLC اور ICP کی خرابیوں کی تشخیص پر اعلیٰ سطح کی تربیتی ورکشاپس پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، لیبارٹری ڈیٹا اور آن لائن اینالائزرز کے درمیان فرق کم کرنے کے جدید طریقوں پر خصوصی سیشنز بھی شامل ہوں گے۔ ایونٹ میں 25 بین الاقوامی و مقامی ماہرین، 30 سے زائد علاقائی و عالمی شراکت دار شامل...
    وانا ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل نے واضح پیغام دیدیا کہ دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سرحد پار سے دہشتگردی ہورہی ہے، اسلام آباد کچہری حملے میں بھی افغان دہشتگرد ملوث ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے واضح پیغام دیا ہے دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ پاک فوج دن رات ہماری حفاظت کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، علاقے میں تعمیر ترقی پر حکومت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمران خان دور حکومت میں بشریٰ بی بی کے  سرکاری معاملات میں غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاست کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس اکثر نئی بحث چھیڑ دیتی ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو لے کر ایک نئی اور غیر معمولی بحث کو جنم دیا ہے۔رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں کئی اہم فیصلوں، سرکاری تقرریوں اور روزمرہ انتظامی معاملات پر بشریٰ بی بی کے اثرات کا سایہ مسلسل موجود رہا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس رپورٹ کے مصنف سینئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواتین جو اپنی روزمرہ غذا میں الٹرا پروسیسڈ کھانوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، ان میں مستقبل میں باول کینسر کے خطرات نمایاں حد تک بڑھ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے کھانے معدے اور آنتوں میں وہ ابتدائی تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں جو بظاہر تو غیر کینسر زدہ ہوتی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ خطرناک رسولیوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔یہ مطالعہ جریدے جاما اونکولوجی میں شائع ہوا جس میں ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ خوراک کس طرح آنتوں کے نظام میں ابتدائی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو متاثر کرتی ہے۔تحقیق کے تحت 45 برس کی اوسط عمر رکھنے والی 29 ہزار سے زائد...
    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز روس نے یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر داغے ہیں جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے اس حملے میں شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد بلڈنگز کو نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں میں آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ ہے جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں، ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش محسن نقوی نے کہا کہ ناراضگی ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کے خلاف اسلحہ اٹھایا جائے یا تحریک چلائی جائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کئی مرتبہ پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وہ آپ کے معاملات میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ...
    دے دے پیار دے 2، اجے دیوگن کی طویل انتظار کے بعد آنے والی فلم، 14 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اس بار بھی راکول پریت سنگھ ان کی آن اسکرین گرل فرینڈ عائشہ کے کردار میں دکھائی دیں، جبکہ اجے دیوگن نے لندن میں مقیم این آر آئی آشش کا کردار ایک بار پھر نبھایا۔ جیسے ہی دونوں کی کیمسٹری دوبارہ پردۂ اسکرین پر سامنے آئی، مداحوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی اور اس کے شاندار آغاز نے سیریز کے مداحوں کو مطمئن کیا۔ سینِک کے ابتدائی اندازوں کے مطابق، ڈی ڈی پیار ڈی 2 نے اپنے اوپننگ ڈے پر 8.5...
    اویس کیانی :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا جہاں آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساوتھ میجر جنرل مہر عمر خان نے ان کا استقبال کیا۔  وزیر داخلہ نے دورے کے دوران خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور تمام کیڈٹس و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی   محسن نقوی نے کالج کے طلبا اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور جذبے کی تعریف کی، انہیں خوارجیوں کے حملے کی تفصیلات اور...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان نے جمعرات کو ممبئی میں ایک رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو مداحوں کے لیے پرجوش لمحہ بنا دیا۔ دبئی کے بزنس مین رضوان سجان نے 55 منزلہ نئی ٹاور عمارت شاہرُخز بائے ڈینیوب کا آغاز کیا، اور کنگ خان خود اس کی تقریبِ رونمائی کے لیے پہنچے۔ ایونٹ کا آغاز پرسکون انداز میں ہوا جہاں رضوان سجان نے یاد کیا کہ کس طرح ایک بار انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ سے اُس وقت ویڈیو کال پر بات کی جب وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آرام کر رہی تھیں۔ لیکن فلم اسٹار کے اسٹیج پر آتے ہی ماحول یکسر تبدیل ہو گیا۔ شاہ رخ خان، جنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار جدید کیمروں اور خصوصی مشینری کی مدد سے دماغ کی شریان کے 15 کامیاب آپریشن مکمل کر لیے ہیں۔ترجمان محمد عاصم کے مطابق یہ کامیابی مختلف یونٹس کے بھرپور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس پیچیدہ مشن کو ممکن بنانے کے لیے مسلسل محنت کی۔اس اہم سرجیکل مشن کی قیادت امریکا سے آئے پاکستانی نژاد نیورو سرجن ڈاکٹر عقیل پاپانی نے کی، جنہوں نے نہ صرف تمام آپریشنز اپنی نگرانی میں انجام دیے بلکہ ایک کروڑ روپے سے زائد کا خرچ بھی ذاتی طور پر برداشت کیا۔ اس تاریخی اقدام کا سب سے قابلِ...
    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع ڈاکیومنٹری پر معافی کے باوجود برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےخلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا کیس دائر کرنےکا اعلان کردیا۔ اپنے طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کیس ممکنہ طور پر امریکا میں ہی دائر کیا جائےگا اس سلسلےمیں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے بھی بات ہوگی۔ امریکی صدر نے مزید کہا سعودی عرب کی فائٹرجیٹ کی درخواست پرغور جاری ہے،ہم بھی دوسرے ملکوں کی طرح ایٹمی تجربات کریں گے،وینزویلا سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:  امریکا میں باسکٹ بال کے شوقین ایک ہائی اسکول جم انسٹرکٹر نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا ہے جس نے دنیا بھر میں کھیل کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔راین مارٹن نامی اس استاد نے محض ایک گھنٹے کے اندر تھری پوائنٹر شاٹس کی وہ تعداد مکمل کی جو اب تک کوئی اور کھلاڑی نہیں کر سکا تھا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے 1516 تھری پوائنٹرز باسکٹ میں ڈال کر نہ صرف نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ اپنی مہارت، رفتار اور درستگی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔یہ ریکارڈ معمولی نہیں بلکہ ایک انتہائی سخت اور تھکا دینے والے چیلنج کا نتیجہ ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق راین مارٹن نے اپنی کوشش کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ڈریجنگ کا 60 ارب روپے کا بڑا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے ایک نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کر رہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ اس فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط طور پر وزیراعظم کی ہدایات کا حوالہ دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ طریقہ کار قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کا کام سترہ سال سے تعطل کا شکار ہے اور 2007 میں اسے گہرا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹینڈر بھی جاری ہوا تھا جس میں سب سے کم بولی 10.7...
    انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب ان کی جگہ پر مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ شین ایبٹ پہلے ہی ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
    بوسنیا سرب جنگ (1992 تا 1996) کے دوران امیر اطالویوں کے بھاری رقم دے کر عام شہریوں پر فائرنگ کرنے کے لیے تفریحی ‘سیاحت’ منعقد کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان ‘سفاریوں’ میں شامل ہونے کی قیمت 100 ہزار یورو تک تھی، جبکہ گاوازینی کا دعویٰ ہے کہ غیر ملکی شوٹرز کو ایک ’پرائس لسٹ‘ بھی دی جاتی تھی جس میں بچوں کو نشانہ بنانے کی سب سے زیادہ قیمت مقرر تھی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 83 فیصد عام شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کے خفیہ ریکارڈ سے انکشاف اطالوی صحافی اور ناول نگار ایزیو گاوازینی نے اس ‘سیاحت’ میں شامل ہونے والے مبینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تمباکو سے وابستہ صحت اور معاشی بحران کے حوالے سے ایک نئی اور تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران ملک کو اس خطرناک عادت کے باعث 700 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی جامع رپورٹ میں حکومت سے فوری اور مؤثر اصلاحات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے تاکہ آنے والے برسوں میں اس نقصان کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو سے متعلق موجودہ قوانین انتہائی کمزور اور غیر مؤثر ہو چکے ہیں، جن کے باعث ملک میں تمباکو نوشی کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اپنی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ یہ کرکٹ کے متحد جذبے کا شاندار مظاہرہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی شرکت ایک بار پھر ہماری دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی کی عکاسی کرتی...
    پنجاب میں جیل ریفارمز کے ایجنڈے پر عملی پیش رفت کے تحت سنٹرل جیل لاہور (کوٹ لکھپت) میں قیدیوں کے لیے 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کر لی گئی ہیں۔ ان بیرکس کا افتتاح چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیا، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی محسن رفیق اور سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر بھی موقع پر موجود تھے۔ 2 ہزار قیدیوں کے لیے اضافی جگہ نئی تعمیر شدہ بیرکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے، جو جیلوں میں بڑھتی ہوئی گنجائش کے مسئلے سے نمٹنے کی ایک اہم کوشش ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری شادی نے محض ذاتی زندگی ہی نہیں، ان کی حکمرانی کے انداز کو بھی گہرے سوالات کے زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ حکومتی حلقوں اور سابق معاونین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بشری بی بی نے اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں تک اثر انداز ہونے کی کوشش کی، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ”روحانی مشاورت“ کا رنگ غالب ہونے کی شکایات پیدا ہوئیںں ۔وہ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں ناکام رہے۔۔بعض مبصرین کے مطابق مقتدر حلقوں کے چند افراد مبینہ طور پر ایسے اشارے اور معلومات بشری بی بی تک پہنچاتے رہے جو بعد ازاں عمران...
        پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں گاڑیوں پر ای ٹیگز لگانے کو لازمی قرار دینے اور شہریوں کے سروے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسے یہ افسر شہریوں کو کہہ سکتا ہے کہ آپ نے سروے نہیں کروایا تو آپ کے گھروں میں گھسیں گے، کس قانون کے تحت آپ لوگوں کو ہراساں کرکے جبراً ان سے معلومات لیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار انہوں نے کہا کہ کون ضمانت دے سکتا ہے کہ ہماری ذاتی معلومات ڈارک ویب پر سو سو روپے پر نہیں بکے گا، کوئی اجرتی...
    بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔ کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو...
    لاہور: ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے مں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانہ ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 39ہزار 762روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 829روپے کی کمی سے 3لاکھ 77ہزار 025روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 5ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ساتھ ساتھ سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی نے جہاں ملک بھر میں جشن کا ماحول پیدا کیا، وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قومی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی محنت اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  راولپنڈی میں کھیلی گئی اس سیریز کی جیت نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے بلکہ یہ اس حقیقت کا ثبوت بھی ہے کہ ملک میں امن...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران خوفناک دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں اور فرانزک ماہرین کی ہے۔ زخمیوں میں 3 عام شہری بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی مسلم دشمنی، دہلی دھماکے کو سیاسی کرتب قرار دینے والا ہیڈماسٹر گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کا لمحہ واضح طور پر ریکارڈ ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک بھڑک اٹھنے والی روشنی نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ زوردار دھماکے نے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ وقفے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکا ہوا،  جس میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کے بعد پورا علاقہ دھویں اور آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ بھارتی میڈیا نے ابتدائی طور پر بتایا کہ دھماکا پولیس کی تحویل میں موجود امونیم نائٹریٹ کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت معمولی حادثے سے کہیں زیادہ تھی، جس نے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔حکام کے مطابق اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 27 سے زائد زخمی حالت میں...
    2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کرکٹ کھیلنے پر ہے، باہر کی چیزیں ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں، ہر بندے کا اپنہ نکتہ نظر ہے میرا کام گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے  تھے، مجھے اپنے آپ پر...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے رات گئے حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیے ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کے تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے متاثرین کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان...
    حالیہ پاک افغان مذاکرات میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہو رہی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور اس حوالے سے شواہد بھی افغان طالبان حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں طالبان حکومت کی حمایت کے بغیر افغانستان سے کارروائی نہیں کر سکتیں اور مبینہ طور پر انہیں افغان حکومت کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں کن علاقوں میں...
    آپ نے شاید بہت سے آرٹسٹوں کے شاہکار دیکھے ہوں، مگر کسی فنکار کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا چکھنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔ ڈی ایچ اے لاہور میں شیریں بانو نے ایسی ہی ایک جگہ تخلیق کی ہے۔۔۔۔۔ ’گیدرنگ‘ جو بیک وقت ریسٹورنٹ بھی ہے، آرٹ گیلری بھی، اور ایک پرسکون تخلیقی پناہ گاہ بھی۔ شیریں بانو نہ صرف این سی اے میں پڑھاتی ہیں بلکہ خود ایک باصلاحیت آرٹسٹ اور شیف بھی ہیں۔ ’گیدرنگ‘ میں داخل ہوتے ہی یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ وہ دونوں دنیاؤں کو یکجا کرنے کا فن خوب جانتی ہیں۔ دیواروں پر آویزاں ان کی اپنی پینٹنگز جگہ کو ایک منفرد شخصیت دیتی ہیں، جیسے کھانا اور آرٹ ایک دوسرے سے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 18 نومبر سے مقررہ پوائنٹس پر ای ٹیگز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں میں، کے لیے یہ اسٹیکر لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کو ای ٹیگ پوائنٹس، طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ یہ فیصلہ ایسے...
    حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں، کاروباری اداروں اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان واضح رہے کہ اس منصوبے کو ’سیف اینڈ سکیور اسلام آباد‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے شہر میں جرائم کی روک تھام اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے گا۔ شہریوں اور دکانوں کا تفصیلی جائزہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے ہر گھر، دکان اور دفتر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس جائزے میں رہائشیوں کی تعداد،...
    سینیئر سیاستدان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسی حکمتِ عملی پر چل رہی ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق نواز شریف مجبوری کے تحت حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ مریم نواز کو وزیرِاعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وی نیوز کے پروگرام سیاست اور صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں اٹھایا جائے گا، اور یہ نعرہ پورے انتخابی عمل کے دوران غیر حاضر رہا۔ یہ بھی پڑھیں:فتح افغانستان کے بعد پاکستان کی اگلی طویل جنگ ان کا کہنا تھا...
    کوئٹہ میں 12 سال کے طویل تعطل کے بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں امیدواروں کی آمد و رفت بڑھ گئی ہے جہاں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نامزدگی فارم اور شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانے کا شیڈول واضح کر دیا گیا ہے۔ امیدوار 13 سے 17 نومبر 2025 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات، نجی اسکول 16 نومبر تک بند ابتدائی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر کے دوران ہوگی۔ منظور یا مسترد ہونے کے خلاف...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)دہشتگردی کو شکست ہوگئی ‘ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔پاکستان کی دعوت...
    اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے گریز نہیں کیا، لیکن کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کابل کی کسی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ، چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں ختم ہوا، انہوں نے ثالثی کرنے...
    اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا (سینٹ) نے کثرت رائے سے آرمی، ایئرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل منظوری کے لیے پیش کرنے کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور  شدید احتجاج کیا کہ کمیٹی میں جو بل آیا تھا اور اس میں جو ترامیم کی گئیں اس میں کافی فرق ہے، گزارش ہے کہ اس بل کو منظوری سے روکا جائے کیونکہ کمیٹی چیئر کو بھی اس بل کا نہیں پتا۔ یہ بری روایت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس میں جو بھی ڈالا تھا وہ نظر نہیں آرہا۔ ہم اس بل کو اس طرح ووٹ نہیں کر سکتے ۔ پارلیمانی لیڈر شیری...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) فیصل چوک پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث چوک ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی خرم چیمہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے۔ نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاملہ پنجاب لیول کا ہے اور وزیراعلیٰ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کر سکتی ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا۔
    دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث...
    سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
    ڈاکٹر سلیم خان دہلی دھماکہ ایک اندوہناک سانحہ ہے لیکن اس سے بھی زیادہ افسوسناک حادثہ یہ ہے کہ دارالخلافہ میں موجود رہنے کے باوجود وزیر اعظم ہلاک شدگان کے پسماندگان کی تعزیت یا زخمیوں کی مزاج پرسی کے لیے نہیں گئے ۔ موصوف بے حسی کی انتہا ئی مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان دورے پر نکل گئے ۔ وہ کوئی ایسا دورہ بھی نہیں ہے کہ اس میں عدم شرکت سے بڑا نقصان ہوجائے ، یعنی غیر معمولی بین الاقوامی کانفرنس جہاں دنیا کے بڑے بڑے رہنما شرکت کرنے والے ہوں تو وزیر اعظم کا جانا ناگزیر ہوجاتاہے ۔ وہاں پر جانے سے ملک کا بہت بڑا مفاد وابستہ ہوتا تو اس کے لیے جواز نکالا جاسکتا تھا۔ گزشتہ دنوں...
    رفیق پٹیل ۔۔۔۔۔ آج کل پا کستان میں اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کی برق رفتاری سے منظوری کا چرچا ہے ۔ابتدا میں اراکین پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت اس سے لا علم تھی۔ مبصّرین کے مطابق ساری ترمیم کا مقصد کسی ایک یا دو مقتدر شخصیت کو مخصوص نوعیت کے اختیار ات اور تا حیات قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ کراچی کی کا روباری شخصیت سینیٹر فیصل واوڈا (جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طاقتور حلقوں کے تر جمان ہیں )کا کہنا ہے کہ اب 28 ویں آئینی ترمیم بھی اس کے بعد آئے گی۔ بظا ہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھی اسی قسم کی کوئی آئینی ترمیم ہوگی۔ اپوزیشن کے خیال میں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر صاحبزادہ قاضی فیض رسول حیدر رضوی، صدر پیر سید مراتب علی شاہ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی، چیف آرگنائزر سید حیدر شاہ، صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد حفیظ اللہ ہادیہ اور دیگر رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، قوم اور ریاستی اداروں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پاکستان اس وقت ایک نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے گزر رہا ہے جس نے ملک کی سلامتی اور عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ اسلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں 140-Aکی ترمیم نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔ لوکل باڈیز ترمیم کے لئے ایم کیو ایم نے روایتی رویہ رکھتے ہوئے 22اراکین قومی اسمبلی کی طاقت استعمال نہیں کی۔جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنی بھرپور قوت سے اپنی ساری باتیں منوالیں۔ بلاول بھٹو کا یہ دعوی بھی غلط ہے کہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے ہیں۔ جبکہ پی پی پی کا اپنا میئر ترقیاتی کاموں کے لئے سندھ حکومت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا محتاج ہے۔ جبکہ سعید غنی نے چھ ارب سئے زائد کے منصوبے کے ایم سی سے چھین کر کے ڈی اے کو دے دیئے تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر )صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی ہوشربا قیمتیں عام آدمی کے لیے علاج کو دشوار بنا رہی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بنیادی علاج کی سہولیات تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑھتی ہوئی فیسیں اور غیر ضروری اخراجات عوام کی کمائی کو نگل رہے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں عدم توجہی اور وسائل کی کمی کے باعث مریضوں کو بنیادی علاج کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔شمسہ مہ جبین نے کہا کہ اس صورتحال میں نہ صرف عوام کی زندگیوں پر خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ ملک میں صحت کے بنیادی نظام...
    صوبہ سندھ کی سیاسی اور لسانی صورتحال اس قدر پیچیدہ ہے کہ یہاں جو بھی بڑے اور اہم فیصلے کیے جاتے ہیں، وہ نہ صرف شکوک وشبہات کی نذر ہوجاتے ہیں بلکہ اس پر سخت تنقید بھی ہوتی ہے اور پھر یہ تنقید بھی لسانی سیاست میں دیکھی جانے لگتی ہے۔ حال ہی میں سندھ حکومت کے دو فیصلے بھی اس کی ایک بڑی مثال ہیں، جن میں ایک گاڑیوں کے لیے اجرک والی نئی پلیٹ اور دوسری مثال ای چالان کی ہے۔  ضروری ہے کہ اس اہم مسئلے پر غیرجانبدارانہ طور پرغورکیا جائے کہ اس کے مثبت پہلوکیا ہیں اور منفی پہلو کیا ہیں؟ سب سے پہلے اس کے مثبت پہلو پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ۔ (1)...
    وحید الرحمن خان سے صرف ایک ملاقات ہے۔ ذہین آنکھیں رکھنے والا نوجوان۔ بڑے اطمینان سے، نیلے رنگ کی ایک کتاب میرے ہاتھ میں تھما دی۔ اندازہ نہیں تھا کہ ناول لکھتے ہیں یا افسانہ نگار ہیں یا شاعری فرماتے ہیں۔ حسب عادت کتاب، کو اپنی اسٹڈی میں رکھ کر بھول گیا۔ ایک دو دن پہلے نظر پڑی تو ٹائٹل پر ’’خامہ خرابیاں‘‘ درج تھا اور نیچے برادرم وحید کی ایک شوخ سی تصویر تھی۔ معلوم پڑا کہ وہ تو مزاح نگار ہیں بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ بلا کا مزاح لکھتے ہیں۔ آج کے حددرجہ پرآشوب اور مصنوعی دور میں، طنز ومزاح کی جانب رجوع کرنا، ہر خاص وعام کا کام نہیں۔ کتاب پڑھنی شروع کی تو ایک جہان...
    ہماری یہ پاکستانی قوم بھی نا ں… بڑی عجیب وغریب ہے بلکہ غریب وعجیب ہے ، ایک پشتو کہاوت ہے کہ غریب تو تم کو خدا نے بنایا لیکن یہ ’’ عجیب ‘‘ کس نے بنایا ، وہ یوں کہ کسی کی تعریف پر آتی ہے تو ’’ٹرمپ‘‘ کو بھی گوتھ بنا دیتی ہے اوربرائی پر آتی ہے تو خود کو بھی برا بنا لیتی ہے مثلاً علامہ اقبال کو لے لیجیے ہمارے کتنے بڑے محسن ہیں بلکہ ہم ان کے خواب میں رہ رہے ہیں اورکرایہ بھی نہیں دیتے بلکہ یہ بھی ایک بڑی مثال ہے کہ ان کے نام پر کتنے دانا دانشور کھاتے رہے ہیں، کھاتے رہتے ہیں اورکھاتے رہیں گے ، کوئی ان کے فلسفے پر...
    ساڑھے چار سو سے زائد ممتاز یہودیوں نے اقوامِ متحدہ ، یورپی یونین ، عالمی عدالتِ انصاف اور جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت سمیت ہر متعلقہ ادارے سے تحریری اپیل کی ہے کہ غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کو نسل کش اسرائیلی پالیسیاں درگزر کرنے کے لیے بطور پردہ استعمال کرنے کے بجائے بلا امتیاز احتساب کیا جائے تاکہ اس دنیا کے لوگوں کا موجودہ عالمی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے اور اس سے کھلواڑ کرنے والے آیندہ دس بار سوچیں۔بصورتِ دیگر ’’ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ‘‘ کا نظریہ دنیا کو اپنی لپیٹ میں اور زیادہ لے کر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا۔ جن ممتاز شخصیات نے اس اپیل پر دستخط کیے ہیں ان...
    عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ آج کی جدید دنیا میں جامعات حکمرانی کے نظام میں شفافیت پیدا کرنے اور اصلاحات کو عملی طور پر یقینی بنانے کے لیے ایک متبادل بیانیہ پیش کرتی ہیں یعنی حکمرانی کے نظام کو چلانے میں جو مشکلات ہمیں پیش آتی ہیں ان کا حل جدیدیت ، علمی،فکری اور تحقیق کی بنیاد پر جامعات اور ان میں موجود ماہرین پیش کرتے ہیں ۔لیکن اس نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں حکومت اور جامعات کے درمیان مسائل کے حل کے تناظر میں کوئی فریم ورک یا میکنزم موجود نہیں ہے جو باہمی رابطہ کاری اور ایک دوسرے سے استفادہ کر سکے ۔ایسے لگتا ہے کہ ہمارا مجموعی نظام مسائل کو حل کرنے...
    جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پرگفتگو کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’ انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے فریقین سے مکمل احترام کی اپیل کی ہے تاکہ امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔ ادھر غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  غزہ کی موجودہ صورتحال انسانی تاریخ کے بدترین المیوں میں سے ایک المیہ ہے، مگر افسوس کہ اسے سیاسی بیانیے اور سفارتی مفادات کی نذرکیا جا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کی پالیسیاں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور 40 وڈیروں کانام ہے ، گائوں دیہات میں عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے ،اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں ،اسی طرح چودھریوں ،سرداروں اور چند خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے ،انگریزکی خدمت کے صلے میں جاگیریں لینے والے اور ان کی اولادقوم پر مسلط ہے ، افسر شاہی ، استحصالی اورظلم کے نظام میں عوام کو جکڑاہواہے ، صرف اپنے اقتدار اور تسلط کو قائم رکھنے کے لیے تعلیم ،معیشت ،پارلیمنٹ ،عدالت ہر شعبے کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے ، تمام پارٹیاں خاندان ، وراثت اوروصیت کے نام پر چل رہی ہیں ، تمام پارٹیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /اتل بیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صہیونی فوج نے گزشتہ روزپھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے ، توپ خانے سے گولا باری کی ۔قابض فوج نے مغربی کنارے میں بھی 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار دیدیا۔ انہوں نے مکمل امن کے لیے معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔دوسری جانب غزہ میں اجتماعی قبر سے51 لاشیں ملیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ادارے کے ترجمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی، وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور پیش نہیں ہوئے، ہڑتال سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ میں مکمل طور پر ہڑتال کی گئی۔ وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلے و خارجی راستوں کو بند کردیا جبکہ سائلین کو سٹی کورٹ میں داخلے سے بھی روک دیا جس کے باعث سٹی کورٹ کے باہر سائلین گھنٹوں پریشانی کے عالم میں کھڑے رہے۔وکلا کی ہڑتال کے باعث سٹی کورٹ میں عدالتی امور معطل  کر دیے گئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر جیلوں سے پیشی کے لیے قیدیوں کو...