2025-09-25@07:34:14 GMT
تلاش کی گنتی: 45

«دریاؤں اور ندی نالوں پر تجاوزات»:

    وطن عزیز کو ہر سال یا تو پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے یا پھر ہر سال مون سون کے موسم میں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیشہ سے انسانی حیات کا تعلق پانی سے جڑا ہوا ہے اور اسی لیے دریاؤں، چشموں اور دیگر ذرائع آب کے قریب انسانی بستیاں آباد ہوتی رہی ہیں۔ تربیلا ڈیم 1976 میں بنا اور اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم ملک میں نہ بن سکا اور یہیں سے ہماری بدقسمتی کی ابتدا ہوئی۔ خوش قسمتی سے ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے وسیع اور جدید نہری نظام موجود ہے۔ اور کبھی ہم زراعت کے نظام میں خود کفیل تھے، ماضی میں ہماری زراعت نے کافی ترقی کی۔ لیکن آج بدقسمتی...
    اسلام آ باد: محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل دن میں پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل رات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گردو نواح میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارش کے باعث جموں، بھمبر، میر پور، کوٹلی، پونچھ ، حویلی اور گر دو نواح میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقا می برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے اعمال کا بوجھ اللہ پر نہ ڈالیں بارش تو اللہ رحمت ہے نقصانات کی اصل وجہ نالوں اور دریاؤں کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانا اور تعمیرات کرنا ہے، بڑے ڈیم کے انتظار میں سب کچھ نہ لٹ جائے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیلاب سے بڑے نقصانات کی بڑی وجہ پانی کے راستوں میں تعمیرات ہیں، آبی گزرگاہوں پر کمرشل تعمیرات کی گئیں، لوگوں نے نالوں کی زمینوں پر گھر بنائے ہوئے ہیں، آبی گزرگاہوں پر ہوٹل بنے ہوئے ہیں، سیالکوٹ میں دریا کے راستے میں آبادیاں ہیں، دریاؤں کے راستے پر قبضے کیے گئے...
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم  شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے۔ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے۔ پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، تحقیق وترقی لیبارٹریاں، لیول تھری...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ کے علاقوں میں برساتی نالوں کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔ دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور  اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر...
    ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو مستقل اور مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سرخ فیتے کا خاتمہ ضروری ہے، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ کارروائیوں میں وقت کی بچت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس اصلاحات اور کسٹم کلیئرنس...
    اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نالوں، گرین بیلٹس اور دیگر سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟ حکام کے مطابق، تجاوزات کے خاتمے کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے کے بعد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور ضلعی اداروں نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خطرناک عمارات کی فوری سیلنگ کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالوں کے اطراف تعمیر کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی. جس میں ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو  ہوئی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت...
    صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریا کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں ’میٹا‘ کے خلاف اہم شکایت، سبب...
    اسلام آباد، صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج رات موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے سبب ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد/راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے لہٰذا عوام الناس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
    پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کی حوصلہ افزائی کےلیے صدارتی ایوارڈز اور قومی اعزازات دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نامزدگیوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے نام زیر غور لائے گئے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدان اور ماہرین عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی باصلاحیت پاکستانیوں کو نمایاں کرنے کے لیے شفاف اور میرٹ پر...
    مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سالانہ درجہ بندی ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ 2026 کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کی 1500 سے زائد جامعات شامل ہیں۔ اس رینکنگ میں مسلم دنیا کی جامعات نے نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر ایشیا کے ممالک میں، جبکہ امریکہ اب بھی عالمی تعلیمی میدان میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ’کیو ایس‘ ایک برطانوی تعلیمی تنظیم ہے جو ہر سال ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ جاری کرتی ہے، جو دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس...
    سٹی 42 : چیف سیکرٹری سوات نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے تمام تر تجاوزات ختم کرنے کا نیا حکمنامہ جاری کردیا، تمام کمشنرز اور آرپی او سمیت ضلعی حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ندی نالوں، دریاؤں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے کناروں پر تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں، تمام غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کسی اثرورسوخ یا حیثیت کے حامل افراد کی تعمیرات کو بھی ہٹادیا جائے۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دریاؤں، نہروں کےقوانین کو  نافذ کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی حدود کا تعین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوار موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، راولپنڈی/اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ،پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس نے سال 2026 کی جامعہ درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی کوئی بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی۔کیو ایس کی درجہ بندی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی 354 ویں نمبر پر جب کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ دنیا کی 1500 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔کیو ایس عالمی درجہ بندی میں پاکستان...
    سائنسدانوں نے مصنوعی طور پر انسان کے ڈی این اے کو از خود تخلیق کرنے کے ایک حیران کن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے طبی خیراتی ادارے ویلکم ٹرسٹ نے ابتدائی طور پر 10 ملین پاؤنڈ فراہم کیے ہیں۔ اس تحقیق کا مقصد مصنوعی ڈی این اے تیار کرنا ہے، جس سے بیماری سے بچاؤ کرنے والی خلیہ سازی اور زخمی اعضا کی مرمت کے لیے علاج جیسے مختلف طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کے ہاتھ سورج کا نیا روپ لگ گیا، اس سے کیا مدد ملے گی؟ ڈی این اے میں انسان کی تمام جینیاتی خصوصیات...
    بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سربیا کی نیشنل اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر راگوش، ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم راماتوف اور ایران کے نائب صدر حسین افشین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بدھ کے روز  راگوش سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئےشیانگ نے کہا کہ چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی مسائل کی حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو گہرا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی ترقی کا ذریعہ بنانے اور نئے دور...
    بانی، مملکتِ محبتہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (AI)، میٹاورس، اور ڈیجیٹل انقلاب ہے،اور دوسری طرف روحانیت، ایمان، اور اخلاقی بیداری کی گم ہوتی روشنی۔آج کا نوجوان اسکرین کی چمک، ورچوئل حقیقتوں، اور کوڈز کی دنیا میں کھو گیا ہے۔روحانیت، عبادت، اور خدا کا تصور ،، اس کے لیے پرانے زمانے کی کہانی بنتی جا رہی ہے۔روایتی علما اور روحانی مشائخ، جو کبھی انسانیت کے نگہبان تھے،اب منظر سے یا تو غائب ہیں، یا پھر مادیت، شہرت، اور سیاست کے اسیر ہو چکے ہیں۔ڈیجیٹل دنیا میں ’’ایمان‘‘ کی جگہ ’’فالوورز‘‘ نے لے لی ہے۔’’ذکر‘‘ کی جگہ ’’نوٹیفکیشنز‘‘ ، اور ’’سجدے‘‘ کی جگہ ’’سیلفیاں‘‘ آ گئی ہیں۔دجال کا دور اور AI...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری...
    بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ دنیا بھر میں چین کی جدید کمپیوٹر چپس پر پابندی لگائی جائے۔ یہ یکطرفہ زبر دستی اور تحفظ پسندانہ اقدامات چین اور امریکہ کی اعلیٰ سطحی بات چیت کے اتفاق رائے کے خلاف ہیں، جو چین کے کاروباری اداروں کے جائز حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی سپلائی چین کے استحکام کو بھی متاثر کرتے ہیں، اور دیگر ممالک کو جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے اور ترقی کرنے سے محروم کرتے ہیں۔چین کی درآمدات سے چین کی برآمدات پر پابندی لگانے تک ، امریکہ کے “لمبے ہاتھوں کے اختیارات ” کے اقدامات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ چین کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور مارکیٹ میں...
    متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا۔ العربیہ کے مطابق خلیجی خطے میں ’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کی دوڑ میں شدت آتی جارہی ہے۔ امارات مصنوعی ذہانت میں عالمی کھلاڑی بننے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی ماڈل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا معاہدہ اسے امریکی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ...
    اسلام آباد:پاکستان میں  چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق  ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی 19کمپنیوں پر پابندی عائد کی اور ان کمپنیوں پرپاکستان کے سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوان تحریری جواب میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں، پاکستان نے ان کمپنیوں کے سٹریٹجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی جبکہ ماضی میں بھی اس طرح کے الزامات لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات تجارت اورتجارتی اداروں کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، امریکہ کے ایسے متعصبانہ اقدامات اور محرکات سیاسی ہیں۔اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں...
    ماسکو:روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے 119 اہلکاروں نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ میں شریک پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے اہلکار جب ریڈ اسکوائر سے گزرے تو چینی صدر شی جن پھنگ...
    قوم کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ،پوری قوم متحد ہے ،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب آئے گا،بھرپور آئیگا،کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پوری قوم متحد ہے ، کچھ حقائق ایوان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے حملہ...
    پاکستان کی یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، پاکستان کی47 یونیورسٹیوں نے ایشیا کے اعلی تحقیقی اداروں میں جگہ حاصل کی ہے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ٹائمز ہائیرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔ درجہ بندی فہرسٹ = 137 قائد اعظم یونیورسٹی =145 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی =187 کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد =201–250 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد 201–250 = سکھر آئی بی اے یونیورسٹی 201–250 = یونیورسٹی آف اینجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا 251–300  = ایئر یونیورسٹی 251–300 =  کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 251–300  =لاہور یونیورسٹی آف...
    انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر برائے کثیرالجہتی تعاون تری تھاریات نے جمعرات کے روز کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔  دورے کا مقصد کامسٹیک اور انڈونیشیا کے مابین سائنس ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم کےلیے فیلوشپس سمیت مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔نائب وزیر کے ہمراہ انڈونیشیا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر سمیت سفارتخانہ کے حکام بھی شامل تھے۔ وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کامسٹیک کے کو آرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ انڈونیشیا اسلامی تعاون تنظیم اور کامسٹیک کے بانی ممالک میں سے ایک ہے جو مسلم دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مختلف اہم شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ...
    عرب نیوز کے ایک سوال کے جواب میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ دونوں فریق توانائی کے بڑے شعبوں میں تعاون کریں گے جس میں امریکی ٹیکنالوجی اور شراکت داری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ اُن کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرے گا۔ عرب نیوز کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تفصیلات رواں برس کے اختتام تک سامنے آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ای سی ڈی مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنانے بنانے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں اور حیاتیاتی خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔ اتوارکو فرانس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک کانفرنس سے قبل دنیا بھر کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریگولیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دُنیا کے تمام ممالک کی حکومتیں، کاروباری ادارے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں ’اےآئی‘ سے متعلق عالمی قوانین بنانے کے حق میں سامنے آئیں اور ان قوانین پر...
    بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر داخلہ نے دورۂ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے حصول پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی نے چینی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر بھی اطمینان...
    رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیاتھا: سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد ،پاک امریکہ تعلقات کو ناگزیر قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدکے سربراہ و ٹرمپ خاندان کیقریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ میراخیال ہے رچرڈ گرینل کوڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا تھا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈراسٹینڈنگ کے مطابق کہی، اب پاکستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ بہتر انڈراسٹینڈنگ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جینٹری بیچ کا کہناتھاکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی...
    کنزُیومر الیکٹرانک شو (CES2025) جدید ٹیکنالوجی کی ہر سال جنوری میں لاس ویگاس، نیواڈا کنونشن سینٹر ریاست ہائے مُتحدہ امریکا میں ہونے والی نُمائش، اِس سال 7جنوری سے 11جنوری تک ہوئی۔ جس میں شرکت کی ایڈوانس ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300ڈالر سے 500ڈالر تک تھی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا عالمی نمائشی شو جو ہر سال لاس ویگاس کنونشن سنٹر،  نیواڈا میں منعقد ہوتا ہے۔ اِس ایونٹ میں دُنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں، انُوکھے اسٹارٹ اَپس اور اِنڈسٹری کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی جدید ترین مصنُوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرسکیں۔ CES کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی، اُن کے اِستعمال، اور اُن کے اثرات پر توجہ دینا ہے۔ اِس ایونٹ میں مختلف شعبوں جیسے...
    ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری ، حاجی نورحسن ، سیکرٹری عبد الستار انصاری ، ڈپٹی سیکرٹری عبد الرحمن منصوری ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عدیل معروف اور دیگر اراکین جماعت نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی صوبائی رہنما و رکن مرکزی مجلس شوریٰ اور سابق ایم پی اے مولانا عبد الوحید قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ، صدمے اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الوحید قریشی حیدرآباد کی پہچان اور ممتاز سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیت تھے جو اپنے کردار وعمل سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے صوبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔نئے سال کے آغاز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی روایتی خطاب میں ادارے کے لیے اپنی اہم ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کے حالات کو دیکھ کر مایوس ہونا غیرمعمولی بات نہیں لیکن ترقی اور امکانات پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔ لبنان میں جنگ بندی اور ملک میں دو سالہ تاخیر...
    کل یعنی 12 جنوری کو ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جو 10 سالوں میں صرف ایک بار ہوتا ہے اور وہ بھی نایاب ہے۔ ماہرین نے پیشگوئی کی ہے ایک انتہائی بڑے پہاڑ جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی جس کا مشاہدہ گھر سے عام ستاروں کی دوربین یا لائیو اسٹریم میں کیا جاسکتا ہے۔ ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق ایلنڈا نامی سیارچہ 4.2 کلومیٹر چوڑا ہے اور اس کی چوڑائی تقریباً امریکی شہر مینہیٹن جتنی ہے۔ خلائی چٹان کو زمین کے قریب ترین فاصلے تک آنے میں کئی دہائیاں لگیں ہیں۔ یہ فاصلہ دنیا سے 7.6 ملین میل کا، یعنی زمین اور چاند کے درمیان اوسط فاصلے سے تقریباً 32 گنا زیادہ۔ ماہرین کا...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری2025ء) Haier برانڈ سیمینار 2025، جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اور جدید طرزِ زندگی کے لیے ایک روشن مستقبل  کا ایک عملی مظاہرہ ۔ یہ تقریب 08 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا ، جہاں Haier کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک، بزنس پاٹنرزاور پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ سیمینار اہم اعلانات کا محور رہا جہاں 2025 کے لیئے Haier  کے ویژن کی جھلک پیش کی گئی۔ مشترکہ قیادت؛ جدت، گرین ماحولیات،اور بہتر مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ہونے والا،Haier  برینڈ سیمینار میں، Haier کے  انقلابی خیالات کا چرچہ رہا، خُصُوصاً ماحولیاتیِ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور اپنے کسٹمرز کی بدلتی ہوئی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا عزم قابل ذکر رہے ۔(جاری ہے) سیمینار...
۱