2025-04-25@12:22:11 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«عالمی مارکیٹ کے»:

    گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔ کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار  بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے...
    ٹیرف معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ سو اناسی پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار ایک سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم ٹیرف معطلی کے فیصلے نے مارکیٹ کو...
    عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے حامی بھی ان کی  پالیسیوں  پر سوال اٹھانے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تاریخی مندی کے بعد امریکی انتظامیہ کی اپنے حامیوں کو  قائل کرنے کی کوششیں رائیگاں ہونے لگیں۔دوسری جانب  ارب پتی امریکی سرمایہ کار ٹرمپ ٹیرف پر ناراض  ہیں اور ان کی جانب سے کساد بازاری کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔سرمایہ کار وں نے بڑی غلطی سے پہلے اصلاح کی ضرورت پر زور  دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط حساب کے باعث عالمی معیشت نیچے جارہی ہے۔جے پی مورگن کے سربراہ ڈیمون نے کہا کہ  ٹیرف صارفین اور سرمایہ کاروں کے جذبات کو کم کر سکتے ہیں،...
    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر کی کمی کے بعد 3,010 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔
    اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد مثبت اغاز، ایک لاکھ 16 ہزار کی حد پر بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے ٹگزشتہ روز بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں مزید بہتری کے لیے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کوشدید مندی دیکھی گئی اور دوپہر تک 100 انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کی گئی جو بعد دوبارہ شروع کر دی گئی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کارروبار کا آغاز 118,791 پوائنٹس سے ہوا تھا لیکن اس میں مسلسل کمی آتی رہی ایک ہی دن میں تیزی سے 100 انڈیکس میں کمی کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کارروبار دن 12 بجے کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا .(جاری ہے) عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دن میں چھ ہزار دو سو پوائنٹس کی گراوٹ حالیہ سالوں میں ایک دن...
    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری تجارتی ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں اتوار کو شدید مندی دیکھی گئی، جو پچھلے پانچ برسوں کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ بن گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی اسٹاک ایکسچینج 6.78 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ 800 سے زائد پوائنٹس گر گئی۔ سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے رپورٹ کیا کہ اس دن آرامکو سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں زمین بوس ہو گئیں۔ صرف آرامکو کے حصص میں 6.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے اس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 340 ارب ریال کی کمی آ گئی۔...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 22 ڈالر کے اضافے سے 3074 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2380 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 23ہزار 380روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2041 روپے بڑھ کر 2لاکھ 77ہزار 246روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
    چین کے پیداواری مرکز نے تجارت بڑھانے سے متعلق عالمی اقدامات شروع کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ایک بڑے پیداواری شہر نے تجارتی تحفظ پسندی میں اضافے اور اہم عالمی منڈیوں میں طلب کم ہونے کے پیش نظر عالمی تجارتی اقدامات 2025 کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ ہے۔اس ضمن میں پہلے قدم کے طور پر تقریباً 20 لاکھ مارکیٹ اداروں کے شہر جن ہوا سے 55 کمپنیوں پر مشتمل ایک وفد نے 18 سے 20 مارچ تک امریکی لاس ویگاس میں قومی ہارڈ ویئر شو میں شرکت کی۔ جن ہوا بانگتے الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر لی شنگ نے کہا...
    بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ فوٹیجز میں گرفتار ملزم کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔گرفتار ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل چلتا ہوا آیا۔ گرفتار ملزم سعودی قونصلیٹ کے قریب صدر جانے والی بس پر چڑھا ایکس 10 روٹ کی بس کے ذریعے ملزم ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار گرفتار ملزم بس سے اتر کر پیدل...
    بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان پبلک ریلیشن حکمت عملیوں پر تنقید کی ہے جو نئے گانوں کو فروغ دینے کےلیے انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ اداکار PR ایجنسیوں کو ہائر کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں نورا کے ساتھ موازنہ کرکے اپنی مارکیٹنگ کریں۔ نورا فتیحی نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ انہیں مغرور سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ صرف سیدھی سادی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ فلموں میں لیڈ رولز کرنا چاہتی ہیں تو انہیں جج کیا جاتا ہے، جب کہ...
    رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ رمضان المبارک میں جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک...
    لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں اور پھلوں کے دام بے لگام ہو گئے۔ مارکیٹ میں منافع خوروں نے حکومتی ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا، مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخ بدستور 80 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 70 روپے، آلو 55 روپے کے برعکس 70 روپے ، لہسن 620 روپے کے بجائے 750 جبکہ ادرک 370 روپے کے بجائے 450 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں بند گوبھی اور پھول گوبھی 40 روپے ، پالک اور ساگ ، موسمی سبزیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔ مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔ آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ونے سے نئی عالمی قیمت 2940 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس سے قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے پر آگئی۔ مزید پڑھیں؛ سونا مہنگا ترین ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا نیا ریکارڈ قائم اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کی سطح پر آگئی۔...
    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی قیمت ہوگئی۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار930 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 3ل اکھ 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کی سطح پر آگئی۔  فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کی کمی سے 3 ہزار 430 روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کی...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطحی سالانہ "العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ  کے مطابق وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16  فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق " العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس میں مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور...
    میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    علامتی فوٹو کراچی میں موبائل فون مارکیٹ کے تاجر آصف کمال کے قتل کا معاملہ تفتیشی حکام نے پُراسرار قرار دیدیا۔صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن (کمیڈا) منہاج گلفام نے کہا کہ لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش سی ویو سے ملی ہے۔صدر کمیڈا نے کہا کہ آصف کمال گھر سے موبائل مارکیٹ کےلیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے، جن کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔منہاج گلفام نے مزید کہا کہ آصف کمال کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اس معاملے پر تفتیشی حکام نے کہا کہ آصف کمال کے قتل کا معاملہ پُراسرار ہے، فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
    کراچی: اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں وزیرستان پولیس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 26 جنوری 2025 کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود، سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نور رحمان کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ الزام نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیکنیکل اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور موبائل...
    کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 (ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز) میں بہتری کے ممکنہ شعبوں پر عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔ یہ کاغذ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو حالیہ مقامی اور بین الاقوامی ترقیات کے مطابق ہے۔ریسرچ اینالسٹ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہیں۔
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 280500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 242541 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 5 ڈالر سے بڑھ کر 2708 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
      کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2703 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے، اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 83...
    کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 2661 ڈالر پر پہنچ گیا۔
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے بتایا کہ یہ اہم فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بیرون ممالک میڈیکل کالجوں میں داخلے لینے والے طالب علموں کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے اور ان کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالب علم اکثر غیرمعیاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتے ہیں جہاں کا نصاب پاکستان کے نصاب سے مختلف ہوتا ہے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں دن اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ13ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیااور مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.44فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہواتاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس 1لاکھ12ہزار13پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا بعد ازاں کم قیمت حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب آگیااور کاربار کا اختتام مثبت ہوا۔ماہرین کے مطابق انفلیشن کم ہونے سے اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سودمزید کم ہو جائے گا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای...
۱