2025-11-04@10:35:20 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 489				 
                «ناقابل قبول ہے»:
	ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور سچ بولنے پر ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیری صحافیوں کو مسلسل ہراساں اور گرفتار کر رہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور سچ بولنے پر ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے...
	جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام عوام کی سہولت کے بجائے ان پر اضافی مالی دباؤ ڈالنے کا حربہ ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس عمل کا مقصد ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتر نہیں، بلکہ شہریوں سے رقم وصول کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید حافظ نعیم نے کہاکہ شہریوں کو 5، 10، حتیٰ کہ 25 ہزار روپے تک کے بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں، مگر شہر آج بھی مناسب عوامی ٹرانسپورٹ سے محروم ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی میں ایک...
	ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد خان کے مطابق، پولیس افسران کربوغہ میں امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد دوآبہ واپس آ رہے تھے کہ راستے میں روڈ کنارے نصب بم سے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال دوآبہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں.  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں ۔ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی.    بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار  وزیراعظم نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی...
	مالی کا دارالحکومت ’باماکو‘ محاصرے میں ہے ، ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین (جے این آئی ایم) مالی کے دارالحکومت باماکو پر کنٹرول کے قریب آگئی ہے۔ مغربی اور افریقی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک پیش رفت مالی کو دنیا کا ایسا پہلا ملک بنا سکتی ہے جو امریکا کی طرف سے نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر انتظام ہے۔ عسکریت پسند گروپ کی یہ تیزی سے پیش قدمی افغانستان میں شدت پسند تحریکوں کے کئی فوائد کے بعد ہے۔ باماکو کا زوال، اگر ایسا ہوتا ہے، پہلا موقع ہو گا کہ القاعدہ سے...
	وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل  کردی۔چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن و اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے، سیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ایک رہیں، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر فون پر مبارک باد دی، تعاون کی پیشکش کی، امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا...
	اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرپرستی ختم کیے بغیر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں گزشتہ رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک عبوری معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت فریقین نے سیزفائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور 6 نومبر کو استنبول میں ہوگا، جس میں معاہدے کے طریقہ کار اور مانیٹرنگ کے میکنزم پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بنیادی مطالبہ یہ...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل  کردی۔چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن و اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے، سیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ایک رہیں، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر فون پر مبارک باد دی، تعاون کی پیشکش کی، امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کندھے کے آپریشن کے بعد شاداب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ وہ رواں سال جون سے فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ شاداب خان نے آخری مرتبہ یکم جون کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انہیں آرام اور علاج کا مشورہ دیا گیا تھا۔ صحتیابی کے بعد شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) مذمتوں کا وقت ختم اب حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا وقت ہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک ہم صرف مذمت کرتے رہیں گے اب وقت اگیا ہے کہ اہلسنت اپنے جائز حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے فیصلہ کن اقدام کرنے ہوں گے صوبائی عہدیداروں نے خیرپور میں ساتھیوں کو بتایا کہ اہلسنت کا قتل عام کیسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا نہتے محب وطن شہریوں پر گولیاں چلانا مساجد ومدارس کو بند کرنامذہبی اجتماعات کو روکنا قومی ودینی غیرت کیخلاف اور...
	اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔ سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی، قومی دولت کی لوٹ...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔ سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی قومی دولت کی لوٹ مار میں ملوث با اثر شخصیات کی نشاندہی ،ادارہ جاتی کرپشن روکنے،...
	افغان وفد کا بدلتا موقف: کابل کے ناجائز مشورے مذاکرات کی بے یقینی کا باعث: طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں، خواجہ آصف
	اسلام آباد+ استنبول (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے تیسرے راؤنڈ میں مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے متعدد بار پاکستان کے خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے منطقی اور جائز مطالبے  سے اتفاق کیا۔ میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس مرکزی مسلئے کو تسلیم کیا۔ تاہم ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان کے وفد کا مؤقف بدل جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم پاکستان اور میزبان...
	 اسلام آباد:  وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الخوارج (TTP) اور فتنہ الہند (BLA) کی سرحد پار کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور دوحہ معاہدے کے تحریری...
	—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کمزور داخلی سیاسی نظام میں صوبائی خودمختاری رول بیک کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وفاقی وزراء 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی بات کر رہے ہیں، وفاقی وزراء این ایف سی ایوارڈ کے رول بیک اور نظرثانی کی بھی بات کر رہے ہیں۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یہ عمل وفاق سے غداری اور صوبائی خودمختاری اور مالی تقسیم پر حملے کے مترادف ہے، پاکستان کے صوبے اور عوام اس قسم کے کسی بھی اقدام پر مزاحمت کریں گے۔ 18ویں ترمیم کی تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی، رانا تنویر حسینوفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اور...
	زرداری سے ملاقات: آزادکشمیر عدم اعتماد میں پیلزپارٹی کا ساتھ دینگے : لیگی رہنما : کوشش ہے بہتر حکومت بنائیں الیکشن ماحول پیدا کرینگے کا ئرہ
	مظفرآباد؍ اسلام آباد  (جاوید چوہدری+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ کہا اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گی۔ جس گھر میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔  جلد پریس کانفرنس کر وں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی۔ میں اپنی کاکردگی  پر مطمئن ہوں۔ اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔ اللہ  کا شکر ادا کرتا ہوں۔  اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں...
	افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں، استنبول مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد /استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے روز افغان وفد کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ،مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں،افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے استعمال سے روکا جائے،پاکستان اور دوست میزبان ممالک سنجیدیگی اور خلوص کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں تاہم افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر...
	استبول میں پاک افغان مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہوگیا لیکن تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ طالبان وفد تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز 9 گھنٹے اور پھر اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے۔ آج امید کی جا رہی تھی کہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوجائے گی لیکن اب تک کسی قسم کا تحریری معاہدہ طے نہیں پایا جا سکا ہے۔ پاکستان کا اصولی مؤقف بدستور واضح ہے کہ دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی بند کی...
	تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے. ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا. ایس ایس پی کیچ کیپٹن ( ر) زوہیب محسن بلوچ نے نجی نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر محفوظ رہے۔انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا. جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئیں اور مزید تفتیش جاری...
	ویب ڈیسک : بلوچستان میں دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا، اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔  پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر بم حملے میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  تربت پولیس کے ڈی ایس پی نذیر احمد نے بتایا کہ کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں تھانہ روڈ پر اس وقت دھماکا ہوا جب ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، وہ سرکاری محافظوں کے ہمراہ گھرسے دفتر جارہے تھے-  بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟  انہوں نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ تہران-استنبول ٹرین سروس 31دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے اسٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کیلیے ورلڈ ایشین بینک سے 2 ارب ڈالر...
	سٹی 42: ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی  نے پریس  کانفرنس  کرتے ہوئے کہا 31دسمبرکو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے ۔روہڑی کراچی پانچ سو کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ کےلئے بات چیت جاری ہے۔جولائی 2026ء تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹریک کی بہتری کےلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔کراچی اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے سات نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہے ہیں۔عوام رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ...
	استنبول : ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح وفود علاقائی سلامتی، سرحدی تعاون اور دوحا معاہدے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد راہداریاں بدستور بند ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان حکومت کی نمائندگی افغان نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، وزارت دفاع کے عہدیدار...
	میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد سینئر عسکری، انٹیلی جنس اور وزارتِ خارجہ کے حکام پر مشتمل ہے جب کہ افغانستان کا 7 رکنی وفد نائب وزیرِ داخلہ کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہے۔...
	سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان سےمذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو کیا ہو گا ۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے ۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے  کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔  پنجاب میں دفعہ...
	ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا۔  پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان تازہ مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں جس میں دوحہ میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب کی قیادت میں آنے والا اعلیٰ سطح کا وفد کر رہا ہے۔ افغان وفد میں قطر میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ ، افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، نور احمد نور، وزارت دفاع کے عہدیدار نور الرحمان نصرت اور افغان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان بھی...
	ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں لسانی تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک خاتون مسافر نے ایک دوسرے مسافر کو زبردستی مراٹھی بولنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ ممبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ متاثرہ مسافر، یوٹیوبر ماہی خان، نے میڈیا کو بتایا کہ پرواز صبح 6:25 بجے کی تھی جب انہوں نے اپنی سیٹ ذرا پیچھے کی تو پیچھے بیٹھی خاتون کی بوتل گر گئی اور اس نے مراٹھی میں چیخنا شروع کر دیا۔ میں نے معذرت کی، مگر میں مراٹھی نہیں سمجھتا تھا، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ وہ ہندی یا انگریزی میں بات کریں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں لسانی بنیاد پر دہشت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)تیل و گیس دریافت اور پیداوار کی کمپنی او جی ڈی سی نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ سے سرکلر قرضہ سیٹلمنٹ پلان کے تحت 7.73 ارب روپے کی تیسری سود کی قسط وصول کر لی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعہ کو دی۔ کمپنی نے بتایا کہ حکومت کے منظور شدہ طریقہ کار کے تحت سرکلر قرضہ سیٹلمنٹ پلان کے تحت بارہ ماہانہ مساوی اقساط میں کل 92 ارب روپے سود کی ادائیگی کی جائے گی۔جس کا آغاز جولائی 2025 سے ہوا۔ یہ حالیہ قسط اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر قرضہ ختم کرنے کے حکومتی اقدام کے تحت پیش رفت جاری ہے۔اس سے...
	ٹنڈوجام،سماجی تنظیموں کے اجلاس سے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر والنٹیری ایجنسیز حیدرآباد شفقت علی سولنگی خطاب کر رہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں سولر پینلز کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، لوڈشیڈنگ اور مہنگے بلوں نے گھریلو اور تجارتی صارفین دونوں کو متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف راغب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟ کئی شہروں میں چھتوں پر سولر پینلز عام نظر آتے ہیں مگر اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ چند اہم سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں کیا صارفین کو وہی نرخ مل رہے ہیں جو حکومت کے بجٹ میں طے کیے گئے ہیں؟ اور کیا پاکستان میں اب بھی صرف درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کیا جا رہا ہے یا مقامی سطح پر تیاری...
	لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خود فیصلہ کرے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر خاموش رہے گی یا ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ حسن مرتضیٰ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟۔ اگر کسی کو معافی مانگنی ہے تو وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ایسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں رہ سکے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ایک طرف پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپتی ہے، اور دوسری طرف ہماری قیادت پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	 — فائل فوٹو  پاکستان میں رواں سال موسم سرما میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں، شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔ پاکستان میں رواں سال شدید سردی پڑنے کا امکان، ماہرین نے خبردار کردیا اسلام آباد ماہرین نے پاکستان میں کئی دہائیوں کی... محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں کم ہونے کے باعث فضائی معیار متاثر رہے گا، پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال...
	اسلام آباد؍ کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاک افغان طور خم سرحد  دسویں روز بھی بند  رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کو دوطرفہ تجارت کیلئے  جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  کسٹم حکام کے مطابق  عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے  سکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔ نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازعہ نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے بعد یہ تجارتی راستہ 10 روز سے بند ہے۔ افغانستان میں...
	امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر جو ان کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ بھی ہیں، نائب امریکی صدر کے ہمراہ اسرائیل اور غزہ کے دورے پر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کشنر نے اسرائیل کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے ساتھ غزہ کے تباہ حال علاقے کا دورہ بھی کیا اور ملبے کے ٹنوں وزنی ڈھیر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں جیرڈ کشنر یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے کہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھر کر ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ اس موقع پر انھوں نے نیتن یاہو حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے عظیم اتحاد میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسرائیل کو چاہیے کہ فلسطینیوں...
	—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
	کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف
	تحریک لبیک پاکستان جو بظاہر دین اور شریعت کا پرچار اس انداز میں کرتی ہے کہ سود کو حرام قرار دے کر اپنے ہی بینکنگ نظام پر شدید تنقید کرتی ہے، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کی حقیقت یہ ہے کہ جب ان پر قانونی کارروائی ہوئی تو تحقیقات میں سامنے آیا کہ ان کے قریباً 100 ایسے اکاؤنٹس ہیں جہاں وہ بینک سے منافع حاصل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ایک سال میں ان اکاؤنٹس میں قریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ جس چیز سے یہ عوام کو روک رہے...
	قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی امریکی کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ محسوس ہونے لگا کہ اسرائیل امریکی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔غیر ملکی رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وٹکوف بتایا کہ کہ انہیں اسرائیل کے قطر میں حملے یا اس کی منصوبہ بندی کے بارے میں کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں ملی تھی۔ان کے مطابق، اگلی صبح جب یہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ :  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ جس میں پاکستان نے افغانستان میں کالعدم گروپوں کی موجودگی ناقابل قبول قراردیدی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دوحا میں اہم مذاکرات میں بات چیت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا، قطر ثالثی کا کردار نبھا رہا ہے، مذاکرات میں فریقین امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا محور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا خاتمے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	 کراچی (نیوز ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (سابق کمانڈر سدرن کمانڈ ملٹری ایکسپرٹ) نے کہا ہے کہ اس وقت افغان طالبان رجیم بہت انڈر پریشر ہے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی طرح سے جھوٹ در جھوٹ بول رہی ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ ان کو کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ملا، ان کے اوپر سخت پریشر ہے کہ جو کچھ اس نے پاکستان کے ساتھ کیا یہ غلط ہے اور اس کا نقصان افغانستان کے لوگوں کو ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت سارے ایسے لوگ اور عوامل ہیں جو افغان طالبان رجیم کو پسند نہیں کرتے دوسرا آپ نے بھارتی پراکسیز کو بھی رکھا ہوا ہے جس...
	لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا یہ خیال ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس کے اثرات کابل پر واضح ہوں گے اور منفی اثرات دلی تک محسوس کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (سابق کمانڈر سدرن کمانڈ ملٹری ایکسپرٹ) نے کہا ہے کہ اس وقت افغان طالبان رجیم بہت انڈر پریشر ہے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی طرح سے جھوٹ در جھوٹ بول رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ ان کو کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ملا، ان کے اوپر سخت پریشر ہے کہ جو کچھ اس نے پاکستان کے ساتھ کیا یہ غلط ہے اور اس کا نقصان افغانستان...
	عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بیرسٹر سیف
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق  عمران خان نے کہا کہ اگرپے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا...
	سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہےکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایاکہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے، نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12ہزارمیگاوٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کررہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔سیکرٹری پاور...
	گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں سولر پینلز کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، لوڈشیڈنگ اور مہنگے بلوں نے گھریلو اور تجارتی صارفین دونوں کو متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف راغب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟ کئی شہروں میں چھتوں پر سولر پینلز عام نظر آتے ہیں مگر اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ چند اہم سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں کیا صارفین کو وہی نرخ مل رہے ہیں جو حکومت کے بجٹ میں طے کیے گئے ہیں؟ اور کیا پاکستان میں اب بھی صرف درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کیا جا رہا ہے یا مقامی سطح پر تیاری...
	ڈرگ روڈ فلائی اوور کی مرمت` کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے‘ جس سے شہریوں کو شدید دشواری کاسامنا ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	ویب ڈیسک:رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔  اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟  ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے تحریک لبیک پاکستان پر رات کے اندھیرے میں آپریشن پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، اپنے مطالبات کے حق میں ہر جماعت کو اور ہر فرد بشر کو جلسہ مظاہرہ یا احتجاج کا حق ہے ۔تحریک لبیک کے علما اور انکے کارکنوں پر رات کی تاریکی میں ڈائریکٹ فائر کھولنا کسی طرح بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔ تحریک لبیک بار بار کہ رہی تھی کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح...
	پاکستان یونائیٹڈ ورکرزفیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ممبر ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد پیرمحمدکاکڑ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس چوہدری سالک حسین سے محنت کشوں کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں شیلڈ وصول کر رہے ہیں اس موقع پر وفاقی سیکرٹ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، قوم ان پر نازاں ہے، سرحدوں کے دفاع میں شہادت پانے والے جوان ہماری بہادری، غیرت اور عزم کی علامت ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، ہر قیمت پر ملکی خودمختاری کا دفاع کریں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آرمی چیف، صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے جراتمندانہ، مدبرانہ اور قومی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ارضِ پاک کا دفاع ایمان کا تقاضا اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ملک...
	اگر آپ نے کبھی پارک میں چہل قدمی یا جنگل کی سیر کے بعد خود کو پرسکون محسوس کیا ہو تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں بلکہ ایک حیاتیاتی حقیقت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے سید پور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق باہر قدرتی ماحول میں وقت گزارنا آپ کے جسم میں واضح تبدیلیاں لا سکتا ہے جیسے کہ تناؤ کے ہارمونز میں کمی، بلڈ پریشر میں بہتری، اور حتیٰ کہ ہاضمے کے نظام میں بہتری۔ کتنی دیر چلنا کافی ہوسکتا ہے؟ اچھی بات یہ ہے کہ ان فوائد کے لیے آپ کو گھنٹوں تک جنگل میں چلنے کی ضرورت نہیں صرف 20...
	چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری گورنر کے پی سے درخواست ہے کہ وہ علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ قبول کریں تاکہ بہتر انداز میں ٹرانزیشن ہو۔بیرسٹر گوہر نے سینیٹر علی ظفر کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں بعد بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک اور ہائی اسپرٹ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہوں گے، امید ہے منگل بدھ تک فیصلہ آئے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف یہ پانچواں...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ حماس کو اس کے پیش کردہ غزہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کرنے کے لیے قائل کرے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز اپنے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ حماس کو اس کے پیش کردہ غزہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کرنے کے لیے ’ قائل’ کریں۔ طیب اردوان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کاروں کے درمیان مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات تیسرے روز میں داخل ہو گئے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد دو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر فراز الرحمن نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ماحول غیر یقینی، غیر مستحکم اور سرمایہ کار دشمن بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں کاروبار دشمن بن چکی ہیں، ہر نئے فیصلے کے نتیجے میں صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کاروبار ہی نہیں چل رہے تو ٹیکس کہاں سے آئے گا؟ مردہ معیشت سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ بلند و بالا معاشی اہداف مقرر کرنا آسان ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-25 سیف اللہ
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر عہدے داران نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ناجائز پارکنگ وصول والوں کے خلاف ایکشن لے۔حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی پارکنگ مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔غیرقانونی طور پر خود ساختہ پارکنگ ایجنٹس عوام سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصول کر رہے ہیں، جبکہ بلدیہ۔ پولیس و دیگر متعلقہ ادارے خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تجارتی مراکز، بازاروں، اسپتالوں اور شاپنگ ایریاز کے باہر درجنوں افراد بغیر کسی سرکاری اجازت نامے کے پارکنگ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اگر کوئی...
	خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ملت کے رہبر ہیں۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالدمقبول صدیقی نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم ایمان کا حصہ اور طالب علم کا شرفِ عظیم ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسلام نے استاد کو روحانی والد کا درجہ عطا کیا۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت اور خلوصِ نیت سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔
	— فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا، جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خود آئیے گا، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔ آپ مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کو پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا تھا؟ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے...
	اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایس یو سی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے 21 نکاتی غیر منصفانہ امن منصوبے کی حمایت بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رح کے پاکستان کے لیے طے کردہ بنیادی اصولوں اور پاکستانی عوام کے جذبات و احسات اور خواہشات کے سراسر منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کاروان پر اسرائیلی فوج کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا قبلہ اول ہے جس پر صہیونیوں کے ناپاک اور ناجائز قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا، غزہ کی مظلوم فلسطینی عوام نے قبلہ اول کے...
	نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آزاد کشمیر میں احتجاج کی حالیہ لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں #بھارتی_فنڈڈ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی اپنے فتنہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتشار قتل و غارت گری مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے یہ مکتبہ فکر فورسز کے جوانوں اور عوام کے خون کی ہولی کھیل کر لعشوں کی سیاست کا انداز ایک بار پھر اپنانے میں سرگرم ہے۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ عوامی ہمدردی کے پیش نظر نو مئی اور دیگر واقعات میں ملوث بیشتر فسادیوں کو ضمانتیں دی گئیں جو غلط فیصلہ...
	حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ :۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر حماس کی سیاسی قیادت نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کچھ شقوں پر ترمیم کا مطالبہ کیا ہے، تاہم عسکری قیادت کا جنگ جاری رکھنے پر اصرار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک سینئر سیاسی رہنما نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کر دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کے مفادات کو ضرور پورا کرتا ہے لیکن فلسطینی عوام کے مفادات کو نظر انداز کرتا ہے۔ حماس کی سیاسی قیادت کو امن منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی اور غیر مسلح ہونے کی شقوں...
	دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موٹروے کو ایک محفوظ، تیز اور آرام دہ سفر کی علامت سمجھا جاتا ہے، ملک کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑنے والی یہ سڑکیں نہ صرف وقت کی بچت کا ذریعہ ہیں بلکہ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کا مؤثر حل بھی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم، جہاں موٹروے کے سفر کی سہولت کو سراہا جاتا ہے، وہیں اس پر عائد بھاری ٹول ٹیکس عوامی تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روزانہ موٹروے کے ذریعے سفر کرنے والی گاڑیوں کی تعداد اور سالانہ جمع ہونے والے ٹول ٹیکس سے متعلق سوال کے جواب میں وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد لاہور موٹروے یعنی ایم-2 پر...
	اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے آڈیٹر جنرل پاکستان مقبول احمد گوندل ملاقات کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	فوٹو: اسکرین گریب نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ حماس معاہدے کی مخالفت کرے گی، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ وہ معاہدہ قبول کر لے گی۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیس فورس کے لیے انڈونیشیا نے 20 ہزار اہل کار دینے کی پیش کش کی ہے، فلسطین میں گراؤنڈ پر فلسطینی قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیل کریں گے، امید ہے کہ پاکستانی قیادت بھی اس سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 5 ممالک کہہ رہے ہیں کہ پلان کو حماس قبول کر لے گی تو ہمیں ان پر یقین کرنا چاہیے، پاکستان کی پالیسی بالکل واضح...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ میں بیٹنگ میں تو اپنی کارکردگی نہیں دکھا پارہے لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بنگلادیش کے خلاف صائم ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔ لیکن صائم ایوب نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔صائم کی بولنگ پرفارمنس دیکھ کر شائقین سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ ٹیم میں بطور بیٹر کھیل رہے یا بطور بولر ٹیم کا حصہ ہیں کیوں کہ رن ان سے بن...
	معروف ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ہدایتکار ڈاکٹر عمیر ہارون کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے مو قع پر اپنا ایوارڈ وصول کر ر ہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)ماہرین نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سولر پینلز کے لئے ابھی سے انتظامی ڈھانچہ نہ بنایا گیا تو یہ آنے والے سالوں میں الیکٹرانک کچرے کی طرح شدت اختیار کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دی گلوبل ای ویسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پہلے ہی الیکٹرانک کچرے کے دبا ئومیں ہے جہاںہر سال تقریباً چار لاکھ ٹن برقی آلات کا کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں موبائل فون، کمپیوٹر اور فریج شامل ہیں۔(جاری ہے) سابق جیولوجسٹ ڈاکٹر نعیم مصطفی کے مطابق اس مسئلے کا ایک حل اربن مائننگ ہے جس کے تحت شہروں میں پھینکے گئے پرانے آلات سے قیمتی دھاتیں جدید اور محفوظ طریقوں...
	کارگل جنگ میں بھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ سابق بھارتی وزیربھی بول پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025  سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی کانگریس رہنما او سابق وزیر ششی تھرور نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز میں ہینڈ شیک تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ششی تھرور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ ہورہی تھی سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے انگلینڈ میں ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں...
	چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔  سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔ اس سے قبل پاکستانی اسپنر صفیان مقیم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-10 جیکب آباد(جسارت نیوز )حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اسلام نے بھرپور شرکت کی ۔ صوبائی نائب ناظمہ عائشہ ظہیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ عورت کی خوبصورتی حیا اور تحفظ حجاب میں ہے۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تحفظ عورت کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم ،صحت ،معاشی استحکام وہ حق ہے جو اسلام نے عورت کو دیے ہیں۔وہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت کے ساتھ پاکیزگی اور آزادی کی توانا علامت ہیں۔ نائب ناظمہ صوبہ سندھ ام حسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی محض نماز روزے اور حج زکوٰۃ تک محدود نہیں بلکہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-2 طاقت کی اپنی نفسیات ہوتی ہے، اس نفسیات کے حامل افراد اور قومیں جب ’’ہم چوں ما دیگرے نیست‘‘ کے زعم میں مبتلا ہوں تو ان کی نظر میں کسی کا احترام باقی نہیں رہتا، وہ طاقت کی زبان میں بولتے، اسی زبان میں سمجھتے اور اسی زبان میں بات کرتے ہیں، طاقت ہی ان کے نزدیک ابلاغ کی سب سے بڑی قوت ہوتی ہے، ان کے نزدیک سفارتی آداب کی کوئی اہمیت ہوتی ہے نہ بین الاقوامی قوانین کی اور نہ ہی اصول اور ضابطہ کچھ معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی زعم ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاحق ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر افغانستان نے بگرام ائر بیس واپس نہ دیا تو سنگین نتائج...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع بیان پر کہ دورانِ حمل پیراسیٹامول (ٹائلی نال) کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، عالمی سطح پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور یورپی میڈیسن ایجنسی (EMA) دونوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔ترجمان عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان تعلق کے بارے میں بات ثابت شدہ نہیں ہے۔ اسی طرح یورپی میڈیسن ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ دستیاب شواہد میں کہیں بھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ پیراسیٹامول آٹزم کا باعث بنتی ہے۔ ان کے مطابق دورانِ حمل اگر طبی ضرورت ہو تو ڈاکٹر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کہ پنحاب اور کے پی میں صوبہ بن سکتا ہے توسندھ میں کیوں نہیں بن سکتا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی احمقانہ، بچکانہ سوچ کی عکاسی کم اورسندھ دشمنی اورتعصب پرستی کی زیاہ کر رہا ہے ان کی سب سے بڑی تعصب پرستی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سندھ سے الگ بیان کرریا ہے، ہم ان کو واضع کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذہن میں اچھی طرح بٹھالیں کہ پنجاب اورکے پی کے وارث پنجابی اورپٹھان چاہتے...
	 گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ تاثر تیزی سے پھیلایا گیا کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ختم کر دی گئی ہے۔ مختلف صارفین نے فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر اس دعوے کو دہرایا اور کہا کہ پہلے یہ الفاظ نوٹوں کی پشت پر درج ہوتے تھے لیکن اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اس مبینہ اقدام پر ناقدین نے شدید اعتراض بھی کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ اگر اس عبارت کو ختم کر دیا گیا ہے تو پھر حلال اور حرام آمدنی کے فرق کو کون نمایاں کرے گا۔ تاہم یہ دعویٰ درست نہیں نکلا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک عہدیدار، بینک کی سرکاری ویب...
	تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو ووٹ دیا وہ کیوں فنڈز نہیں لاتے، بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے، بعد میں کسی اور کو فروخت کیے گئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جتنی...
	تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولوں گا، خوشی ہے کہ جو باتیں ہم کرتے تھے وہ اب سب کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا شکریہ ہمارے نعروں کو اپنے بینرز پر جگہ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو ووٹ دیا وہ کیوں فنڈز نہیں لاتے، بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے، بعد میں کسی اور کو فروخت کیے گئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جتنی...
	پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025  سب نیوز جنیوا(سب نیوز )جوہری توانائی کے عالمی نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سول جوہری پروگرام کے ساتھ اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے جمعے کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 بھی شامل ہے، جہاں میں نے فروری میں پہلے کنکریٹ ڈالنے کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین رضا انور سے ملاقات کی تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ...
	کراچی کی تقسیم جائز ہے توسندھ کی غلط کیسے؟ پنجاب میں صوبہ بن سکتاہے توسندھ میں کیوں نہیں؟ خالد مقبول
	وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں،  مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں موجود ہے، صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے کیونکہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری ہے، جماعت اسلامی کا مشکور ہوں کہ ہمارے سب کافرانہ نعرے اب آپ کے بینرز پر آویزاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا میں فلاح وبہبود کا دارالحکومت ہے، کراچی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ضلع شمالی علاقہ عبدالعزیز اور فاروق اعظم میں جلسہ سیرت النبی ؐکا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سابق قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب نبی،اطاعت نبی اور اتباع نبیؐ ایک مسلمان کی اللہ کے رسول سے تعلق کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر ایمان بالرسل کی کوئی حقیقت نہیں۔ آپ ؐکی زندگی امت کی فلاح کی جدوجہد اور بخشش کے لیے اللہ کے حضور سجدہ ریزی میں گزری۔ صحابہ کرامؐ نے نبی کریم ؐ سے محبت، اطاعت اور اتباع کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں ہمارا تعلق بھی نبی کریم ؐ سے حبّ نبویؐ، اطاعت نبویؐ اور اتباع نبویؐپر مبنی ہونا چاہیے اس وقت...