2025-07-25@23:54:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1814

«پوش علاقوں میں»:

    برطانیہ کی 158 سال پرانی کمپنی پر اکیرا نام کے ہیکرز کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر سائبر حملہ کر کے پورے سسٹم کو ہیک کر لیا، جس کے باعث کمپنی بند ہوگئی اور تقریباً 700 افراد بے روزگار ہوگئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے ایک ملازم کا پاس ورڈ پتہ لگا کر نارتھم پٹن شائر کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے این پی کا کمپیوٹر سسٹم ہیک کر لیا۔ پاس ورڈ ہیک کرنے کے بعد سائبر مجرموں نے کمپنی کا ڈیٹا انکرپٹ کر کے اس کے اندرونی سسٹم کو لاک کر دیا، جس کی وجہ سے ملازمین کاروبار چلانے کے لئے درکار ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔ رپورٹ میں...
    سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ ماہ تک غیر دعویٰ شدہ رہنے والا سامان صرف 560 روپے میں خریدا جاسکتا ہے، بشرطیکہ لوگ آن لائن فراہم کردہ لنک پر رجسٹریشن کریں۔ تاہم حقائق کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔ یہ دعویٰ سب سے پہلے ’’ایئرپورٹ اناؤنسمنٹس/ISB‘‘ نامی فیس بک پیج پر 20 جون کو شیئر کیا گیا۔ اس پوسٹ میں کہا گیا کہ ہر سال ایئرپورٹ پر درجنوں سوٹ کیس بغیر کسی دعوے کے رہ جاتے ہیں اور پالیسی کے مطابق اگر چھ ماہ تک کوئی دعویٰ نہ کیا جائے...
    پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات (UAE) کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) معاہدے کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی (جناح انٹرنیشنل) اور لاہور (علامہ اقبال انٹرنیشنل) ایئرپورٹس کو بھی اسی ماڈل پر آؤٹ سورس کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات ملکی معاشی بحران، عالمی معیار کی سہولیات کی ضرورت، اور بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کی پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں، لیکن اس پر شفافیت اور قانونی تقاضوں پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔  ایئرپورٹس کی آمدنی: فیصلہ کیوں اہم ہے؟ پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس —...
    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 29 ہزار340 کیوسک، نالہ چھاچھڑ سے 6 ہزار 113 کیوسک اور نالہ کالا بگا سے 2 ہزار 573 کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور ناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ دریائے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 22 جولائی کو ایکسچینج کمپیوں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر سے اہم ملاقات کی جس دوران روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت سے ملاقات میں ہم نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ بیان کی اور بتایا کہ ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کیا جارہاہے ، اسمگلرز کے ایجنٹس ڈالر فروخت کرنے والوں کو زیادہ ریٹ کا لالچ دے کر ان سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس وجہ سے ڈالرز کی سپلائی لیگل منی چینجرز کے...
    صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے جن میں ای ٹیکسی اسکیم اور ڈرائیور لیس ٹرام سروس شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کے سفر کو آسان بنانا ہے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشی افراد کو 1100 الیکٹرک...
    جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جن پر خود دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا آل پارٹیز کانفرنس کریں گے؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں کیوں شرکت کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اے پی سی طلب کی ہے، حکومت کو چاہئے تھا اس میں شرکت کرتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں جانے کی بجائے خود ایک اور اے پی سی...
    پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
    مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے...
    پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں  *لاہور بورڈ*  حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی  *راولپنڈی بورڈ*  محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا سعد خان 1172 نمبر ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے  *فیصل آباد بورڈ*  محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے ماہم ممتاز 1187 میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں  *ملتان بورڈ*  ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی حسینہ فاطمہ 1188 نمبر اشبہ فاطمہ، میرب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ  دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی،  پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار  بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ سے متعلق کی اندراج مقدمہ درج کی درخواست پر پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ کے ماطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ سے متعلق شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ درج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ حمیرا کے گھر والوں سے رابطہ ہوا ہے۔ مرحومہ اداکارہ کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے۔ حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعد مزید کارروائی کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے گھر والوں سے...
    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک کی کھیلوں کی فیڈریشنز میں اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن میں عہدیدار کی عمر کی حد 70 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ پی ایس بی کے 34ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کی۔ رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشنز کو باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کھولا جانا چاہیے تاکہ کھیلوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے اس فیصلے کو نئی قیادت کو موقع دینے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت...
    علامتی تصویر۔ میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے  زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بارش کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلاب میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا تاہم آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مکمل چھان بین کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت سیلاب میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا، واٹر سرچ آپریشن میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122, سی ڈی اے اور دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے دریائے سواں میں 12 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، جس...
    رانااظہر:جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تیاریاں جاری ہیں،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں فیملی فن ریس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے سپورٹس افسران،ڈپٹی ڈائریکٹر چاندپروین، یاسمین اختر اور تما م ایڈمنسٹریٹرز  نے شرکت کی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری رانا ندیم انجم کا کہنا تھا کہ فیملی فن ریس میں ہزاروں گرلز اینڈ بوائز شریک ہوں گے۔ 
    اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں جبکہ کئی دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد قیمت...
    ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک ملازم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کا سامان چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی میں اتری، پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے اپنے بیگ کےغائب ہونے کی شکایت کی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت طارق علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پی آئی اے کے انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے، جب حکام نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو ایک مختصر مزاحمت کے بعد اس نے گرفتاری دیدی۔ ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی...
    فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں قومی ایئرلائن کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔خاتون مسافر نے کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان چوری ہونے کی شکایات کی تھی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملازم کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملازم شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتا ہے، پکڑنے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔زیرحراست ملازم کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا، ملازم کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی: ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔ خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔ کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ ذرائع...
    —جنگ فوٹوز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل جولائی میں نتائج کا اعلان کیا گیا۔چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ ایمان ہاشمی بنتِ شجاعت علی رول نمبر...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔ پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار...
    ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون...
    اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، انٹرنیٹ کنکشن کے مسائل کے باعث بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے بیان قلمبند کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر سماعت کی۔عدالتی حکم نامے میں کہا...
    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ...
    مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قرار دیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔  چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار'' کا اہتمام، علامہ نصرت بخاری کی شرکت امامیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام ''سبیل اشجار''...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا  کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8فروری کو ثابت ہو اکہ قوم جاگ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ ہے ہی نہیں، بانی کے کیسز نہیں چلائے جارہے کیونکہ ان...
    لاہور: مسافر طیاروں کی حفاظت کیلئے ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں کو نو برڈ زون قرار دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں پرندوں کی موجودگی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد طیاروں کی ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پنجاب...
    شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی حملے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے روسی فوجیوں کو توپ خانے کے گولے، میزائل اور افرادی قوت فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کی مدد کے لیے 20 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، یوکرینی انٹیلجنس رپورٹ اس بات کا اعلان ہفتے کے روز روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے موقع پر کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے اپنے دفاعی و سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ لاوروف نے کم جونگ اُن کو صدر ولادیمیر پوتن کا پیغام پہنچایا کہ وہ ’جلد براہِ راست روابط کے تسلسل...
    NEW DELHI: بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے،مودی سرکاروحشی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت بے وطن کرنے اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ مسلمانوں کو کو کھلے عام درانداز قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا ہم ہر ایک درانداز کو تلاش کریں گے۔ مسلمان شہریوں کو ان کی شہریت کے باوجود بے وطن کیا جا رہا ہے۔ جیسے احمد آباد کے چاندولا جھیل میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اور رجسٹرڈ ووٹر حسن شاہ...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جاری وفاقی سرکاری اداروں کی ششماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو گزشتہ سال 4.6 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 26 ارب روپے کا منافع محض اکاؤنٹنگ ہنر مندی کا نتیجہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے مالیاتی کھاتے میں 30 ارب روپے کا "ڈیفرڈ ٹیکس ایسٹ" شامل کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ یہ اکاؤنٹنگ نفع ہے اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایئر لائن منافع بخش ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو ازسرنو ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کے تحت 660 ارب روپے کے قرضوں سے نجات دلائی گئی، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پٹنہ کے ائرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ائر پورٹ پر بم کی اطلاع نامعلوم ای میل کے ذریعے ملی، جس میں ائرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔دھمکی ملنے کے بعد پٹنہ ائرپورٹ کے داخلی راستوں پر سخت سیکورٹی چیکنگ شروع کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھمکی کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ پر سرچنگ شروع کردی تاہم کسی بھی طرح کا کوئی مشکوک مواد نہیں ملا۔
    —فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا ٹکٹ دیکھے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا۔ لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹسلاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دو ایک جیسے نام کے مسافروں کی وجہ سے ایئر لائن...
    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیلوں میں ورکر کنونشن اور گلیوں میں کارنر میٹنگز منعقد کروائی جائیں گی، ایم پی اے، ایم این اے اپنے حلقوں میں عوام کو موبلائز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے پچھلے احتجاجوں کا آغاز اسلام آباد یا کے پی سے ہوا جس کے باعث پنجاب کی کارکردگی کچھ خاص نہ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کی لاہور آمد کا معاملہ پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی رہائی کی تحریک کے لئے عوام کو موبلائز کرنے کی مشاورت ہو گی، ایک سڑک یا چوک بند کرنے...
    واشنگٹن: دنیا کے متعدد غریب ترین ممالک کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک لابنگ کرنے والے افراد کو سرمایہ کاری اور امداد کے حصول کے لیے لاکھوں ڈالر کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور پاکستان نے بھی دو معاہدے کر رکھے ہیں۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ، ہیٹی اور یمن ان 11 ممالک میں شامل ہیں جو امریکا کی جانب سے امداد کے خاتمے کے بعد براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑے ہوئے لابنگ کے اداروں اور افراد سے لاکھوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وٹنس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی ممالک نے انسانی بنیاد پر امداد اور فوجی تعاون کے بدلے...
    پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور: پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ہفتہ کے روز چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔وانگ ای نے کہا کہ  اِس سال مشرقی ایشیائی سمٹ کی 20ویں سالگرہ ہے، تمام فریقوں کو اِس موقع کو باہمی افہام و تفہیم، امن و استحکام کی بحالی اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ چین کی جانب سے اس حوالے سے تین تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اول، مکالمے کی بحالی۔ چین اِس سال کے سربراہی اجلاس میں 20ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری اعلامیہ...
    دنیا پور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹے، اپنے پیچھے صرف جنازے نہیں، پورے ملک کو سوگوار کر گئے۔ ان میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر، گجرات کا نوجوان بلاول، فیصل آباد کے شیخ ماجد، مظفرگڑھ کے محمد آصف اور لاہور کے جنید شامل ہیں، جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔دنیا پور میں جب دو بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو پورا علاقہ دھاڑیں مار مار کر رو دیا۔ عثمان اور جابر کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ تدفین کے وقت ان کی والدہ نے آنسو روک کر وطن سے محبت...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں  Islam Times V Log 12-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Resistance Strikes Back | Trump’s Threat, Iran’s Furys | Resistance Rising   جارحیت کے خلاف جواب صرف ٹریلر تھا، پوری طاقت باقی ہے،ایران   یمن کا بحری محاذ ، اسرائیل کی معیشت ہلا دی   "اسرائیل کو تسلیم؟ پاکستان میں زبردست مزاحمت   ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیش...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن و پی او ایف کے زیراہتمام نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد واہ کینٹ کے اسپورٹس جمنازیم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں میزبان اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، پی او اے، آرمی، واپڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے عہدیدار عرفان اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، فیڈریشن کے زیر اہتمام زیادہ ایونٹس ہونے چاہئیں۔  اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے رفیق سرحدی نے کہا کہ پی او ایف کی جانب سے نینشل جونئیر ٹیبل ٹینس کے شاندار انتظامات کیے گے ہیں۔  انہوں نے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل شکارپور کے بجٹ اجلاس میں 2 ارب 28 کروڑ 4 لاکھ 4 ہزار 7 سؤ 54 روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ میں تعلیم کے لیے ایک روپیہ تک نہیں رکھا گیا۔ ترقیاتی کاموں کے لیے 1 ارب 1 کروڑ 10 لاکھ 91 ہزار 1 سو 85 روپے۔ کانٹیجنسی کے لیے 37 کروڑ 34 لاکھ روپے اور چار اضلاع میں پریس کلبوں کے لیے 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، ضلع کونسل شکارپور کا اجلاس غوث بخش مہر حال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل شکارپور سردار ذوالفقار علی خان کمارپور اور وائس چیئرمین کامران خان مہر نے کی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی...
    ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ شہید نے ہر اس مقام پر اپنی موجودگی سے امن کی شمع روشن کرنے کی سعی کی، جہاں خون و آتش کا بازار گرم تھا ان کی کوششیں ہمیشہ صلح، بھائی چارے اور باہمی احترام کے گرد گھومتی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے اے این پی کے مرکزی رہنماء مولانا خانزیب کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ علامہ جہانزیب جعفری کا کہنا تھا کہ مولانا خان زیب اس سرزمین کے امن کے حقیقی سفیر تھے۔ انہوں نے ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت نے نہ صرف ایک مسافر کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا بلکہ ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین، جو ایک ماہ سے لاہور میں ایک فیکٹری کے امور کی نگرانی کے سلسلے میں مقیم تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئرلائن کی ڈومیسٹک پرواز میں سوار ہونا چاہتے تھے، مگر وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غلطی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شاہ زین کے مطابق وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، بورڈنگ پاس حاصل کیا اور دیگر مسافروں کے ساتھ طیارے کی جانب روانہ ہوئے۔ رات کے وقت...
    کراچی کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروادی۔اس رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی، کافی عرصے سے اس عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش تھے۔ لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظرکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ رپورٹ...
    حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر، مزید چونکا دینے والے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) دل دہلا دینے والے انکشافات پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے ان کی لاش کتنی پرانی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کو تقریباً 8 سے 10 ماہ گزر چکے ہیں، جبکہ ان کی لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ناخن ہڈی سے الگ ہو...
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں بیورلے سینٹر کے باہر ایک غریب خاتون کی ریڑھی ہٹا دی اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کر دی۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں پہلے اور بعد کا منظر دکھایا گیا تھا ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ خاتون نے سڑک کے کنارے اپنی ریڑھی لگائی ہوئی ہے جس پر غباروں سمیت چند اشیاء بیچنے کے لیے رکھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اس جگہ سے خاتون کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بیورلے سینٹر بلیو ایریا کے باہر‘۔ یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین ڈی سی اسلام آباد کو...
    دبئی میں اب ایئر لائنز ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکے گا، اس حوالے سے معاہدے طے پا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے حکام کا اس حوالے سے عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے تحت اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی خریداری کیلئے کرپٹو کرنسی قابل قبول ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق حکومت دبئی کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو کرنسی سے شاپنگ ممکن ہوگی، دبئی کے حکام پُرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔ Post Views: 3
    ملک کے مختلف شہروں  میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث  فضائی آپریشن شدید متاثر ، درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں  پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی  کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کوطلب کروں گا، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرےگی، جون میں عدالت نے جواب طلب کیاتھا۔ دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملی خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت تقریباً 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش کو پلاسٹک بیگ میں بند کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے لایا گیا تھا۔ خاتون کی لاش ڈی کمپوزیشن کے ایڈوانس اسٹیج پر تھی، اور اس میں چھوٹے کیڑوں کی موجودگی بھی رپورٹ میں درج کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے ناخن ہڈی سے الگ ہو چکے تھے اور چہرہ ناقابل شناخت حالت میں تھا۔ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں...
    نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان کے 32ویں علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیکیورٹی امور پر رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ...
    کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ برطانیہ میں ایران کی سرگرمیاں روس اور چین کی نسبت کم اسٹریٹجک اور محدود پیمانے پر ہیں، مگر ان کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران 2022 سے اب تک برطانیہ میں مقیم افراد کو قتل یا اغوا کرنے کی کم از کم 15 کوششیں کر چکا ہے جبکہ تہران سے درپیش خطرات نمایاں طور پر بڑھ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پارلیمنٹ کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کمیٹی نے رپورٹ نے بتایا کہ لندن کا ردعمل صرف بحران کے حل پر مرکوز رہا ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات نے بہت زیادہ توجہ حاصل...
    اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی انسپکشن کا عمل مکمل کرلیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم نے 3 روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکشن کی اور اس کے لیے ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انسپکشن کا مقصد بین الاقوامی معیار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھااور  اے ایس ایف نے انسپکشن کے دوران تمام اقدامات یقینی بنائے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انسپکشن کے حوالے سے افتتاحی اجلاس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، ڈی ایف ٹی ٹیم نے سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ، اسکریننگ اور داخلی کنٹرول...
    —علامتی تصویر دنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی مسافر ملک شاہ زین نے بتایا ہے کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا، 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا جس کے لیے نجی ایئر لائن پرواز سے ٹکٹ حاصل کیا۔مسافر کے مطابق وہ علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا، بورڈنگ پاس لیا، بس کے ذریعے میدان میں کھڑے جہاز میں سوار ہونے کے لیے پہنچا، جہاں ایئر لائن کے 2 جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونے کی وجہ سے دیگر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری سیان ڈفی کو امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کا عبوری منتظم مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ڈفی سیان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارے مواصلات کے امور کو زبردست انداز میں سنبھال رہے ہیں، جن میں جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تیاری اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی شامل ہے۔ وہ ناسا جیسے اہم ادارے کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہوں گے، چاہے یہ عہدہ وقتی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے ناسا کے لیے ایلون مسک کے اتحادی جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی سیان ڈفی نے اس اعلان کے فوراً...
    ذرائع انکوائری کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ مرتب کی جارہی ہے 2 سے 3 روز میں جمع کرا دی جائے گی۔ 27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں پھنس کر 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی تھی اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کے حوالے سے تحقیقات کے لیے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن انکوائری کمیٹی رپورٹ پیش نہیں کرسکی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے انکوائری کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمیٹی نے متعدد متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے، ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔ ذرائع...
    دبئی ( نیوز ڈیسک)دبئی میں اب ایئر لائنز ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکے گا۔ اس حوالے سے دبئی ایئرپورٹ کے حکام کا عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے تحت اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی خریداری کیلئے کرپٹو کرنسی قابل قبول ہوگی۔ حکومت دبئی کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو کرنسی سے شاپنگ ممکن ہوگی۔ دبئی کے حکام پُرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔ مزید پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی بھارت ،پاکستان ٹیم کاتحفظ یقینی بنائیں گے، رانا مشہود
    معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکا جناح اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل ایریا میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پرواقع فلیٹ سے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکی کئی روز پرانی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ رات گئے معروف  ماڈل و اداکارہ کا جناح اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے بعد معروف ماڈل و ادارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش بہت ذیادہ گل چکی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ...
    سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن میں تحقیقات مکمل نہ کرسکی، حکومت نے کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ مرتب کرکے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی مقررہ 7 روزہ ڈیڈلائن میں رپورٹ مکمل نہ کر سکی، تحقیقاتی عمل جاری ہے اور رپورٹ آئندہ 2 سے 3 روز میں جمع کرا دی جائے گی۔ انکوائری کے دوران سوات ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے 50 سے زائد افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں کی کارکردگی اور غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ سانحہ...
    ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صفِ اول کے آزاد صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا، یوٹیوب چینلز کی غیرقانونی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور ان کی شرکت قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان کی نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔تقریب کے دوران، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے باضابطہ طور پر رپورٹ کا اجرا کیا اور اسے نان فارمل ایجوکیشن کے شعبے میں پالیسی سازی اور ڈیٹابیس کی تیاری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔وفاقی سیکریٹری تعلیم، ندیم محبوب نے بھی تقریب میں شرکت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے پر اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے...
    اسلام ٹائمز: تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوتا ہے، جس میں روندو کے دیگر علاقوں سے بھی عزادار شریک ہوتے ہیں۔ علاقے کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے کشیپا میں مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بلتستان کے سب ڈویژن روندو طورمک میں شہداء کربلا کی یاد میں 13 محرم الحرام کا مرکزی اور قدیمی جلوس نکالا گیا، طورمک کے تقریباً 18 گاؤں سے 4 ماتمی دستے برآمد ہوئے، جو مرکزی امام بارگاہ کشیپا پہنچے، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد امامبارگاہ کشیپا میں مختصر مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ تیرہ محرم الحرام کو ہر سال طورمک میں شہداء...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 32 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اے آر ایف اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران فریقین نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور تجارتی باہمی تعلقات کی وسعت اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق بھی کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شکریہ کے ساتھ قبول کیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
    ویب ڈیسک : نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔  لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔  قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر...
    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش نہایت بری حالت میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لاش ایک سے 6 ماہ پرانی ہوسکتی ہے۔ حمیرا اصغر علی سے آخری بار ان کا ایک فوٹو شوٹ کرنے والے دانش مقصود سے اکتوبر میں بات ہوئی تھی۔ جس کے بعد انھوں نے فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر کولیبیریٹ کے لیے متعدد بار رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے حمیرا اصغر انسٹاگرام پر بھی ایکٹو نہیں تھیں۔ تاہم اب حمیرا اصغر کی آخری انسٹا پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ اس پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا تھا کہ Classic can frequency ever go out of...
    کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے...
    فائل فوٹو سانحہ سوات سے متعلق قائم ہونے والی انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن تک رپورٹ پیش نہیں کرسکی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اس کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی، واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 سے زیادہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں۔ ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا دریائے سوات میں 2010ء کے سیلاب بعد خریدا گیا ’ارلی فلڈ وارننگ سسٹم‘ تاحال نصب نہیں کیا جاسکا دریائے سوات میں ریسکیو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ...
    ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی کا AI چیٹ بوٹ گروک شدید تنازع کا شکار ہو گیا، جب اس نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹس، ہٹلر کی تعریف اور ترک صدر اردوان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔ پولینڈ میں گروک کی پوسٹس پر سیاسی رہنماؤں کی توہین کا الزام بھی سامنے آیا ہے، جب کہ ترکی کی عدالت نے گروک کی کئی پوسٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے دوران، X کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ کمپنی نے ان کے استعفے اور گروک تنازع کے درمیان کوئی براہِ راست تعلق تسلیم نہیں کیا، مگر وقت کا اتفاق قابلِ غور ہے۔ امریکی یہودی تنظیم اینٹی ڈیفیمیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہیٰ دور کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا مؤثر نتائج نہیں دے گا، جب تک اس کے ساتھ تعمیل اور نفاذ پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بغیر کسی حکمت عملی کے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اْس وقت تک پائیدار مالی نتائج نہیں دے سکتا جب تک نفاذ اور مؤثر تعمیل پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی جائے۔ منگل کو جاری کی گئی ایک پالیسی گائیڈ میں اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان سے تعمیل کو...
    اسلام آباد (خبرنگار) مولانا  فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام  فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے  میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میر پورخاص ( نمائندہ جسارت) ضلع میرپور خاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی، فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائےگی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کردیں گے۔ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے سکھر زون کے ملازمین کی بڑی تعداد نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی سربراہی میں زونل و ریجنل آفس سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حصول کیلئے شدید و نعریبازی کی ، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کے دوران مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی منیجمینٹ این آئی آر سی کورٹ کے واضح آرڈرز کے باوجود کانٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطا الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔ Post Views: 4
    کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی ہے لیکن ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے تجزیے کے لیے تمام متعلقہ نمونے جمع کر لیے ہیں۔ موت کی وجہ فی الحال محفوظ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تقریباً ایک ماہ پرانی ہے۔ ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش اس حد تک خراب ہوچکی کہ موت کی وجہ فوری طور پر طے نہیں کی جا سکتی۔ ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے سیمپل حاصل کر...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 11 جولائی 2025 کو کوالالمپور ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم (ARF) کے 32ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں آسیان کے سیکریٹری جنرل سمیت فورم کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ایشیا پیسفک خطے کو درپیش سیاسی و سلامتی کے امور پر بات چیت ہوگی جس کا مقصد امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اپنے دورہ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سمیت دیگر شریک...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کر دیں گے۔ملازمین اور افسران کی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلا ع میں امن وامان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ اور متفقہ  لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹری لیڈرز کو دعوت نامے ارسال کئے جائیں گے۔ اجلاس میں حکومتی نمائندہ وفدتشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا جو تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مشاورت کے...
    کراچی میں ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟ ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا تھا کہ لاش کی حالت ایسی نہیں کہ فوری طور پر موت کی وجہ معلوم کی جا سکے، اس لیے ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان نمونوں کی جانچ کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں...
    —فائل فوٹو پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا۔کراچی سے ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسکیننگ مشین اور مسافروں کے سامان کی چیکنگ سمیت دیگر ایوی ایشن سیکیورٹی کے اقدامات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر سیکیورٹی شاہد قادر برطانوی ٹیم سے معاونت کر رہے ہیں۔ برطانوی ٹیم پی اے اے، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کا بھی ایوی ایشن سیکیورٹی...
    ویب ڈیسک :ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجہ موت بتائی جاسکے، وجہ موت جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزیمنیشن کے سیمپل لیے ہیں۔ پولیس سرجن کے مطابق سیمپل کے ایگزیمنیشن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ...
    وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے جب کہ نئے فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے، حکام کے مطابق اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات کے باوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے۔ نان فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم جو اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا وہ حرام کھا رہا ہے، تنخواہ کو حلال کرنے کے لیے کام کریں۔پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پشاور زبردست لوکیشن پر ہے لیکن اس پر خصوصی توجہ نہیں دی گئی تھی، ہم آئے تو 12 سال کے منصوبے مکمل نہیں تھے، بجٹ میں ہم نے فیصلہ کیا کہ پرانے منصوبوں کو مکمل کریں گے، اپنے وسائل مزید بڑھا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 50 ارب روپے کا اے ڈی پی پلس بھی دے رہے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمۂ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کی نذر، سرکاری ملازمین کو نوازنے کا انکشافحیدرآباد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد... ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کے جوتے اتارنے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی، کرسٹی نوئم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکیننگ سے گزر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ آلات کی بدولت ممکن ہوئی ہے، جس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ مسافروں کو جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت متعارف کروائی گئی تھی جب ایک نومسلم فرانسیسی شہری نے اپنے جوتوں میں بارود چھپا کر...