2025-04-25@17:46:22 GMT
تلاش کی گنتی: 24557
«کا تعاون»:
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وژن 2030 پروگرام کے تحت ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں سعودی عرب کی کامیابیوں نے اسے تبدیلی کا عالمی نمونہ بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انقلابی اقدام: سعودی شہروں کے لیے نیا تعمیراتی وژن عرب نیوز کے مطابق بادشاہی کی وسیع پیمانے پر معاشی اور سماجی اصلاحات کے اعلان کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ملک مستقبل کی نسلوں کے لیے مزید پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تعمیراتی عمل کو ایک ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جو قابل ذکر پیشرفت...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 23 اور 24 اپریل کو ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے بنوں میں آپریشن کے دوران 6 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 23 اور 24 اپریل کو ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فورسز کے آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، اس دوران...
جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے فیک انکاؤنٹر میں مار دیتا ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کررہی تھیں؟ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار صحافی نے لکھا کہ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔ دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثیر یتی علاقوں...
بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے...
ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کے پہرے کو مزید سخت کیا گیا ہے، ضلع شوپیاں میں بھی پولیس نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کے تین روز بعد آج بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ جہاں ایک جانب جنوبی کشمیر کے ترال اور بجبہاڑہ علاقوں میں دو مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیا گیا، وہیں شوپیاں اور کولگام سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پلوامہ اور اننت ناگ میں دو مکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ان دونوں گھروں کے مکینوں کا...
بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچابھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریبا 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریبا 8 سے 10 فٹ...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ کارروائی میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن...

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے...
BANNU: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے اور اس دوران 4 خوارج زخمی...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو...
چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔ تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ میچ میں فتح پائی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا، پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں، اسرائیلی اہلکار تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک...
کراچی: حکومت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوتوں پر منسلک مربوط کیس تیار کرکے متعلقہ فورمز سے باضابطہ رجوع کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد عالمی فورمز کے حکام سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور رابطے کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت پاکستان پر کسی الزام کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، اس ناکامی کو چھپانے کے بھارتی میڈیا پر محض پروپیگنڈا...
بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بعد پاکستان کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کے لیے تین منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ بھارتی جل شکتی (آبی وسائل) کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین علیحدہ منصوبے ہیں تاکہ پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ پہنچے۔ جمعہ کے روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈس واٹرز معاہدے کی مستقبل کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی تجاویز پر بات چیت کی گئی جن میں...
بلوچستان کے علاقے پشین خنائی بابا میں سیکیورٹی فورسز نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے چنائی بابا میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کے...
پاکستان امریکا ایلومنائی نیٹ ورک نے پاکستان میں امریکی مشن اور پاکستان میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے PUAN نیشنل انٹرنشپ پروگرام شروع کیا ہے جو 2 جون سے 29 اگست 2025 تک چلے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ملک بھر میں 45 ہزار سے زیادہ سابق طلبا کے نیٹ ورک کے ساتھ PUAN کا مقصد تعلیمی سیکھنے اور عملی تجربے کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ اس اقدام سے PUAN کے 40 نوجوان اراکین کو 40 سینیئر سابق طلبا کی رہنمائی میں کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ مختلف شعبوں میں تجربہ حاصل کر سکیں گے۔ اہم معلومات انٹرنشپ کی مدت: 2...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 اپریل 2025ء) واشنگٹن سے جمعہ 25 اپریل کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ہفتے منگل کے دن امریکی جریدے ٹائم کو ایک انٹرویو دیا تھا، جو اس جریدے کی تازہ اشاعت میں جمعے کے روز چھپا۔ ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست، آئی ایم ایف اس انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے خود انہیں فون کیا اور دونوں کے مابین گفتگو ہوئی۔ اس بیان میں امریکی صدر نے یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے چینی ہم منصب نے انہیں کب فون کیا اور دونوں صدور کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے خط تحریر کیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان ”آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ“ ہے، خط میں عمران خان نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا ہے، سابق وزیراعظم نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ خط میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 اپریل 2025ء ) حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی، رواں ہفتے کے دوران دالیں، انڈے، آلو سمیت 11 اشیاء مہنگی ہو گئیں، 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا...
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بچے کی آمد سے قبل 1 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدلی۔جوڑا صرف گاڑی اپ گریڈ کرنے تک محدو د نہیں بلکہ وہ پچھلے ایک ماہ سے ممبئی میں گھر کی تلاش میں مصروف ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اہلیہ کی گاڑی گھیرنے پر صحافیوں پر غصہ ہوگئےبالی ووڈ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا نے حاملہ اہلیہ کیارا ایڈوانی کی گاڑی گھیر لینے پر صحافیوں پر غصہ ہوگئے۔ بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی گھر پر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے مطابق سدھارتھ نے کیارا کو ٹویوٹا گاڑی تحفے میں دی ہے۔اس لگژری کار کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے، تاہم جوڑے نے تاحال اس...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی نےکہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نہیں ہوگی، اس سلسلے میں کسی بھی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی۔ قومی ایئرلائن کی خریدار کمپنی پہلے سے بہت زیادہ فائدے میں رہے گی۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ ایئرلائن کی نجکاری میں کوئی صوبائی حکومت بھی حصہ نہیں لے سکتی، قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی میں کر دی جائے گی، ایئرلائن کے 6900 ملازمین کا مستقبل محفوظ ہے، قومی ایئرلائن کی خریدار کمپنی پہلے سے بہت زیادہ فائدے میں رہے گی۔محمد علی نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری سے قبل لندن کا روٹ بھی بحال کرلیں...
کراچی: قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا اور میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو کے پی ٹی نے اس موقع پر انفرا اسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔ قازقستان کے وفد نے کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور آپریشنز کا معائنہ کیا، قازقستان کے 9 افراد پر مشتمل وفد کا تعلق قازقستان کے ریلویز اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق وزارت سے ہے۔ دورے کا مقصد پاکستان کی میری ٹائم...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور 24 حکام کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس بلانے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ...
کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے صوبہ سندھ میں خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر دھرنے کی سربراہی کرنے والے وکیل رہنما اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عامر نواز وڑائچ نے کہا: ہم نے دریائے سندھ پر چھ متنازع کینالز کی منسوخی، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سندھ میں زمین کی الاٹمنٹ سمیت چار مطالبات رکھے تھے۔ زبانی اعلان کو ہم نہیں مانتے۔ہم قانون دان ہیں اور کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک یہ دھرنا ہر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا، معاملہ حل کرنے کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وفد نے مدد مانگ لی، وفاقی وزیر سردار یوسف، چیئرمین مولانا عطاء الرحمٰن رکن کمیٹی بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو مؤقف سے آگاہ کیا۔ وفد کا درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں، مزید استدعا کی کہ شہباز شریف نجی کوٹے کے...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی زاہد حسین شر نے واضح کیا کہ اب کراچی میں کاروبار کرنے والے تمام اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا باقاعدہ اندراج کرائیں اور ان کی تجدید کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی شہر کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور ان پر منافع کے مارجن سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیورو آف سپلائی کے اعلیٰ...
پاکستانی تجزیہ کار احمد احسن نے بھارتی نیوز چینل پر بھارتی تبصرہ نگاروں کو بے نقاب کردیا، کمزور موقف کی دھجیاں اڑا دیں۔احمد حسن کی جانب سے بھارتی تجزیہ نگاروں کو منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی سیاستدانوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کو سبکی اٹھانا پڑی، جس پر بھارتی اینکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلگام فالس فلیگ واقعہ، پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کردیاحیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے، 10 منٹ کےاندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، بھارتی ٹی وی اینکر کو کسی نے نالائق کہا اور کسی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 اپریل 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل (ہفتہ کو) ملک گیر ہڑتال ہوگی، پوری قوم مکمل یکسوئی سے اس کی تیاری کررہی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا، قوم متحد ہے۔ حکومت بھارتی اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ پہلے دشمن سے لڑیں گے بعد میں اپنے مسائل حل کرلیں گے۔ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، بھارتی اقدامات جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہے، عالمی برادری ہندوتوا سرکار کے پاکستان کو بنجر بنانے کے...
امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی کا دورہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار سے جڑے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 سے 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ اپنے دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا...
صوبائی کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی جانب سے انٹر سال اول کے طلبہ کو کیمسٹری میں 20 فیصد جبکہ ریاضی اور فزکس میں 15/15 فیصد مارکس دینے کی منظوری دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے انٹر سال اول 2024ء کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبہ کو 15 اور 20 فیصد گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے نوٹیفکیشن صوبائی کابینہ کی جانب سے 15 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں دی گئی منظوری کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق انٹر سال اول امتحانات 2024 پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ فیکیلٹیز پر ہوگا۔ اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کیا...

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے۔ برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ دونوں جوہری طاقتوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کے نتائج سنگین اور تباہ کن ہوسکتے ہیں، پاکستان کی فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے حوالے سے بھارت کے پاکستان...
بھارتی فوج نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہونے کے بعد 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا جبکہ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور بھارتی...
امر یکہ میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ واشنگٹن : امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی...
پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا،...
خیبر پختونخوا میں معدنیات ایکٹ سے متعلق اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما علی اصغر اور جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی ارباب نے شرکت کی تھی جس پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اے این پی کی معدنیات ایکٹ پر بلائی گئی کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر نے شرکت کے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے رہنماوں کی شرکت سے متعلق کمیٹی کو اعتماد میں نہ لینے پر معذرت کر لی۔ خیبر پختونخوا میں معدنیات ایکٹ سے متعلق اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں...
وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ نوٹیفکیشن مانگنے والے قوم میں مزید انتشار نہ پھیلائیں، یہ ویسی ہی غیر منطقی بات ہے جس طرح صدر زرداری کے لیے کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے نہروں کی منظوری دے دی ہے حالانکہ صدر کو ایسا اختیار ہی نہیں ہے اور بعد میں یہ ثابت بھی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کا منصوبہ ختم ہوگیا، سی سی آئی اجلاس میں باقاعدہ اعلان بھی ہو جائے گا، پیپلز پارٹی کا اقلیت میں ہونے کے باوجود اپنا موقف منوانا بڑی کامیابی ہے، یہ صرف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کا ہی کرشمہ ہے، ابھی نوٹیفکیشن مانگنے والے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملیریا کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا تھیم، “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں بطور کھلاڑی اور مینٹور شرکت پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ شعیب ملک پر مداحوں اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی کہ انہیں اب نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ میدان میں خود اترنا چاہیے۔ 43 سالہ شعیب ملک اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے جاری سیزن میں اب تک 2 میچز میں صرف 14 رنز اسکور کیے ہیں، شعیب ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور مینٹور بھی منسلک ہیں۔ شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے معاہدے میں...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے پہلو پر بات کی جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ انہیں کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے تو کومل عزیز نے بلا جھجک اعتراف کیا کہ شادی ان کےلیے خوف کی علامت بن چکی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں، دھرنے میں کھڑی ہوسکتی ہیں، کاروبار چلا سکتی ہیں اور تنازعات کا سامنا کر سکتی ہیں، مگر شادی کا تصور انہیں ہراساں کر دیتا ہے۔ کومل کے مطابق، انہوں نے بچپن سے جو شادیاں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ صورت حال کے برعکس 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار میں بتایا...
لاہور: پنجاب میں عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائے گی۔ ٹریکنگ ڈیوائسز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب 1500 دستیاب ٹریکنگ ڈیوائسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تقسیم کر رہا ہے۔ نئے تشکیل شدہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500 ٹریکنگ بینڈز دیے جائیں گے۔...
نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا، پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں جوکہ تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد...
اسلام آباد – اپیلٹ ٹربیونل نے وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس میں ایسوسی ایشن کو گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کے غیرقانونی تعین میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق وناسپتی ایسوسی ایشن نے باہمی ملی بھگت سے قیمتوں میں اضافہ کیا، اور 2011 میں قیمتوں کو فکس کرنے کے جرم میں ایسوسی ایشن پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی متعدد ملز قیمتوں کے تعین کے لیے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتی رہیں۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں...
سندھ حکومت نے یکم مئی (محنت کشوں کے عالمی دن) کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر کے سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول، کالجز اور جامعات بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے، اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف میں منائے جانے والے اس دن کو دنیا بھر میں یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اور سندھ حکومت ہر سال کی طرح اس سال بھی تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ 1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو میں مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی...
ویب ڈیسک : سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے مقامی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں موجود علاقوں میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم زلزلہ کے خوفناک جھٹکوں کے دوران شہری خوف کی حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ میں ملوث ہوتا ہے تو اس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی جرنیلوں کے ٹی وی چینلز پر جنگ سے متعلق بیانات کو “بکواس” قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ جسٹس(ر) مرکنڈے کاٹجو نے زور دیا کہ بھارتی فوجی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ایسی جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کرے گی بلکہ بھارت کی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے خبردار...
پاکستان کی بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند ہونے پر بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا. بھارتی شہروں سے مغربی ممالک کو جانے والی پروازوں کا دورانیہ 2 سے 4 گھنٹے بڑھ گیا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام مٰیں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی گزشتہ روز جوابی اقدامات کا اعلان کیا تھا.جس میں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھی شامل تھی۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے اور نئی دلی، ممبئی، احمد آباد، سمیت دیگر شہروں سے مغرب ممالک جانے والی بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا دورانیہ 2 سے4 گھنٹے...
وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ نوٹیفکیشن مانگنے والے قوم میں مزید انتشار نہ پھیلائیں، یہ ویسی ہی غیر منطقی بات ہے جس طرح صدر زرداری کے لیے کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے نہروں کی منظوری دے دی ہے حالانکہ صدر کو ایسا اختیار ہی نہیں ہے اور بعد میں یہ ثابت بھی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کا منصوبہ ختم ہوگیا، سی سی آئی اجلاس میں باقاعدہ اعلان بھی ہو جائے گا، پیپلز پارٹی کا اقلیت میں ہونے کے باوجود اپنا موقف منوانا بڑی کامیابی ہے، یہ صرف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کا ہی کرشمہ ہے، ابھی نوٹیفکیشن مانگنے والے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ دریاؤں کے پانی میں کسی قسم کی مداخلت کو جنگ کی کارروائی سمجھا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، جس میں مکمل قومی طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے اور معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔ سابق پاکستان کمشنر برائے سندھ طاس معاہدہ جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ایک مستقل معاہدہ ہے اور...
کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر رکشا ڈرائیورز کا احتجاج جاری ہے، جس کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔آرٹس کونسل چوک سے فوارہ چوک تک روڈ بند کر دیا گیا، جس کے باعث آئی آئی چندر یگر روڈ، صدر اور ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔رکشا ڈرائیورز اہم سڑکوں میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔احتجاج کے باعث دفاتر سے چھٹی کرکے گھروں کو جانے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور نے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی پشاور میں جج ولی محمد خان نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور اسے آگ لگائی تھی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا، نامزد ملزمان ٹرائل میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو ملزمان کو...
ویب ڈیسک : عالمی یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی چھٹی کا چلنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ دنیا کا سب سے کڑوا ترین مادہ دریافت پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی...
عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے خط تحریر کیا ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ ہے، خط میں عمران خان نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا ہے، سابق وزیراعظم نے خود...
آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے والی پشاور کی علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔ پشاور ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی ماہ نور علی، مہوش علی اور سحرش علی نے آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی مقابلے میں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دو طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپن ایک مشکل اور سخت مقابلہ تھا، لیکن انہوں نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ اس میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں...
محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جن میں پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ بھی شامل ہیں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے زیادہ...

راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے یکم مئی (محنت کشوں کے عالمی دن) کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر کے سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول، کالجز اور جامعات بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے۔ محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف میں منائے جانے والے اس دن کو دنیا بھر میں یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اور سندھ حکومت ہر سال کی طرح اس سال بھی تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ مزیدپڑھیں:بھارتی عوام اور میڈیا کا ڈر، ارشد ندیم کو بھارت آنیکی دعوت دیکر نیرج چوپڑا صفائیاں دینے لگے
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہے، بھارت کو کسی بھی ایڈونچر سے باز رہنے کا مشورہ دیا، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے 200فیصد تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے 200فیصد تیار ہے، بھارت نے جارحیت کا انتخاب کیا تو اسے بھرپور جواب دیں گے، بھارت نے جب بھی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو نتیجہ سامنے ہے۔ ہم نے تو ابھی نندن کو چائے شائے پلا کر گھر واپس بھیجا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشیدگی نہیں بڑھانی چاہیے، بھارت کے پاس پہلگام واقعے...
پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز آسام(آئی پی ایس ) پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار کرلیا گیا۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے) امین الاسلام کو آسام پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ امین الاسلام کے بیان کے مطابق پہلگام حملہ بھارتی حکومت کی سازش ہے امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے، آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہ ہوا۔باوثوق ذرائع نے...
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، جو مل کر ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ آج بھارت کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں، ہے،بھارت ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کر چکا ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ حافظ...
وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سیسلجھایا ہے۔وزیراعلی سندھ سیگورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں تنقید سے بچنے کیلئے بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بنگلورو جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود مدعو کیا تھا تاہم 2 روز قبل اولمپیئن ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔ تاہم اب پہلگام واقعہ کے بعد نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے۔ نیرج چوپڑا نے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پہلگام واقعہ کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا۔ نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ انڈسٹری میں جہاں بہت سے اداکار مڈل کلاس گھرانوں سے آکر نام کماچکے وہیں ایک لیجنڈ اداکار ایسا بھی تھا جو کسی دور میں مالی تنگی کے باعث مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا تھا۔ ہم بات کررہے ہیں بالی وڈ کے نامور اداکار قادر خان کی جو دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن آج بھی اپنے مداحوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔ نامور اداکار قادر خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1973 میں کیا، اس دوران انہوں نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلمیں ہمت والا، قلی نمبر 1، آنکھ اور راجہ بابو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا جب کہ اپنے کیرئیر کے دوران بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن ، سلمان خان...
اس سال یعنی 2025 میں عالمی سیاحت کی بحالی اور نئے مقامات کی دستیابی کے ساتھ، بیرون ملک سفر کا رجحان ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ لیکن ایک چھوٹی سی غلطی، جیسے پاسپورٹ سے متعلق معمولی کوتاہی، آپ کے مہینوں کی منصوبہ بندی کو لمحوں میں خاک میں ملا سکتی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر مسافر بنیادی چیزوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں، جس کا نتیجہ ایئرپورٹ پر پریشانی، پرواز سے محرومی یا امیگریشن پر واپسی کی صورت میں نکلتا ہے۔ آئیے ان عام غلطیوں پر نظر ڈالتے ہیں جن سے بچ کر آپ اپنا سفر باآسانی اور بغیر کسی تناؤ کے مکمل کر سکتے ہیں۔ میعاد ختم ہونے کی تاریخ چیک نہ کرنا بہت...
راولپنڈی: زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئرمارشل جان جیکب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرمارشل جان جیکب اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان اور زمبابوے کے دیرینہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اورسیکیورٹی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئرمارشل جان جیکب نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے...
کراچی: ریجنل ٹیکس آفس ون نے اپنی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔ فراڈ میں پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے تحت 2 ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد ملوث پائے گئے۔ آر ٹی او ون کے حکام نے فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا، جن میں فرہاد کا بھائی شہزاد، کزن فیصل اور معروف الرحمان شامل ہیں۔ آر ٹی او ون حکام کی جانب سے جمعہ کے روز ملزمان کو اسپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن، اینٹی اسمگلنگ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ فرہاد کے کزن فیصل اور معاون معروف الرحمان کو...
سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے اور جنگ کی صورت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے کے بعد جنگ میں جلد بازی نہ کریں، نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نےاس بات پر بھی زور دیا کہ مودی حکومت کو مکمل حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔ اپنے کالم میں انھوں نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس پاکستان پر محفوظ طریقے سے حملہ کرنے کی کوئی برتر تکنیکی طاقت نہیں۔ چاہے وہ میزائل، ڈرونز یا بحری و فضائی طاقت ہو۔ انھوں نے خبردار کیا کہ عوامی جذبات اور نیو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں. وفاقی اکائیوں اور سندھ نے کالا باغ ڈیم پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر باہمی رضامندی کے بغیر فیصلہ نہیں ہوتا. مزیدکوئی نہرنہیں بنائی جائے گی. مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جارہا ہے. جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے جنگی اعلانات کیے اور پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا. قومی سلامتی کمیٹی نے...
فلسطین کے نہتےمسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا۔ پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے۔ اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پا لیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں...
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے کشمیر میڈیاسروس کے حوالے سے بتایا کہ متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنوں کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے میں ہونے والے حملے نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ سیاحتی مقام پر خوں ریزی کے اس واقعے پر عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کی امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی جس میں خود ان کے وزیر داخلہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھرے اجلاس میں یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی مودی سرکار کو ناقص سیکیورٹی اقدامات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔...
ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے ایس آئی ایف سی، ون ونڈو آپریشن منصوبے کا آغاز کیا ہے، عراقی سرمایہ کاروں کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بغداد میں گورنر بغداد عبد المطلب العلوی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون، معیشت سمیت اہم شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان، بوہرا کمیونٹی کے معزز اراکین اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر سندھ نے نجف میں مولا علیؑ اور کربلا میں امام حسینؑ...
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 تا 24 اپریل کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ دورے کے دوران امریکی ناظم الامور بیکر نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر امریکی ناظم الامور بیکر نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ نیٹلی بیکر کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات امریکی ناظم الامور بیکر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات...
سٹی 42 : 67 ہزار عازمین کے حج سے ممکنہ محرومی کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفد نے وزیراعظم سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد مانگ لی۔ وفد کی جانب سے درخواست کی گئی کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف،چئیرمین مولانا عطاء الرحمان رکن کمیٹی بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو موقف سے آگاہ کیا،ساتھ ہی درخواست کی کہ وزیراعظم نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔ واٹس ایپ کے میٹا اے آئی اسسٹنٹ سے صارفین تنگ ہونے لگے...
ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے ایس آئی ایف سی، ون ونڈو آپریشن منصوبے کا آغاز کیا ہے، عراقی سرمایہ کاروں کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بغداد میں گورنر بغداد عبدالمطلب علاوی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون، معیشت سمیت اہم شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان، بوہرا کمیونٹی کے معزز اراکین اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنرسندھ نے نجف میں مولا علیؑ اور کربلا میں امام حسینؑ و مولا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، آف لوڈ کیے جانے والے مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی، مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزا کے ساتھ قطر جارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔ ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور...
سوزوکی نے میزان بینک کے تعاون سے اپنی گاڑی کلٹس کی 5 سالہ قسطوں پر ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔ سوزوکی کلٹس کئی سالوں سے پاکستان میں گاڑیوں کے خریداروں کیلئے سستی، قابل اعتماد اور ایندھن کی کارکردگی کی وجہ سے مقبول انتخاب رہی ہے۔یہ روزانہ آنے جانے اور خاندانی استعمال کیلئے ایک قابل اعتماد گاڑی بن گئی ہے۔ سوزوکی کلٹس کی فروخت سے متعلق اہم نکات میں سے ایک اس کی ایندھن کی کارکردگی ہے، جو اسے ایندھن کی بلند قیمتوں سے نمٹنے والے شہری باشندوں کیلئے ایک اکنامیکل انتخاب بناتی ہے۔ کار کا کمپیکٹ سائز اسے تنگ گلیوں اور مصروف ٹریفک کیلئے بھی مثالی بناتا ہے، جو پاکستان کے شہروں میں عام ہے۔کلٹس جدید خصوصیات سے لیس ہے،...
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھاتی فوج میں موجود تمام سکھ سپاہیوں و افسران سے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے اس کی پاکستان کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں آزاد خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، 30 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈال دیے اپنے ہم مذہب افسران و سپاہیوں کے نام ایک پیغام میں سکھوں کے رہنما نے ان سے کہا کہ آپ کی اصل دشمن نریندر مودی کے اشاروں پر کام کرنے والی بھارتی فوج ہے لہٰذا آپ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں اور اس میں حصہ لینے سے صاف انکار کردیں۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی...
اقوام متحدہ کے ترجمان نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ...
شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس )امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے بتایا کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کوری ملز وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں عبوری صدر احمد الشراع سے دمشق میں ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے امریکا کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اسرائیل...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارت کو مشورہ ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر سے باز رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ایسے میں بھارت خبردار رہے کہ اگر کسی جارحانہ اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ وزیرِ دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ "دو سو فیصد تیار" ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب ہی ملے...
معروف آنجہانی بالی ووڈ اداکار، مکالمہ نگار اور مصنف کادر خان کی زندگی ایک متاثر کن جدوجہد کی داستان ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن گووندا اور دیگر اسٹارز کے ساتھ کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آنجہانی اداکار قادر خان کا بچپن غربت میں گزرا، جہاں انہیں نہ صرف مالی مسائل کا سامنا تھا بلکہ سوتیلے والد کے ساتھ تعلقات بھی ناخوشگوار رہے۔ ان حالات کے باعث قادر خان اور ان کے بہن بھائیوں کو کم عمری میں ہی بے گھر ہونا پڑا، یہاں تک کہ کچھ عرصے کے لیے اس خاندان کو ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنا پڑا۔ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں قادر خان نے اپنے...
خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ پروویشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خطرناک ہیٹ ویو، بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے...
پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز روم (سب نیوز )پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اسرائیل کا کوئی اعلی عہدیدار شریک نہیں ہو گا بلکہ آخری رسومات میں اسرائیل کی نمائندگی ویٹیکن میں اس کے سفیر یارون سیدمان کریں گے۔غزہ پر اسرائیل جارحیت کے خلاف پوپ کے بیانات کے سبب اسرائیل اور وٹیکن میں دوریاں رہی ہیں۔بدھ کی شام تک وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پوپ فرانسس کی وفات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی وزارت خارجہ نے کوئی بیان جاری کیا۔ دنیا کے بیشتر اہم ممالک پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اپنے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم...
مودی سرکار کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کے بعد پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ اپنے ہی غلط فیصلوں سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور بھارت سے یورپ و امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے بھارت سے امریکا و یورپ جانے والی پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن استعمال ہونے لگا اور نتیجتاً ٹکٹ بھی مہنگے ہو گئے۔ یاد رہے کہ 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے 16ویں ایڈیشن میں بچے نہ صرف کہانیاں پڑھ رہے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں روشنیوں میں تبدیل بھی کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں 600 سے زائد تخلیقی ورکشاپس اور سرگرمیوں میں "ڈیجیٹل کیوب" ورکشاپ نمایاں رہی، جس میں بچوں نے Minecraft گیم سے متاثر ہو کر ایل ای ڈی کیوبز تیار کیے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنٹسٹ اور پہلی بار SCRF میں شریک محمود ہاشم نے بتایا: "یہ ایک سادہ مگر شاندار تجربہ ہے، جو ریاضی، انجینئرنگ، اور فن کو ایک جگہ لاتا ہے۔ ہم بچوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کا عمل کتنا دلچسپ ہو سکتا ہے۔" بچے تیار شدہ...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء)شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے بدھ کے روز 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کا باضابطہ افتتاح ایکسپو سینٹر شارجہ میں کیا۔ یہ فیسٹیول شارجہ بک اتھارٹی کے زیرِ اہتمام "Dive into Books" کے تھیم کے تحت 4 مئی تک جاری رہے گا۔(جاری ہے) تقریب میں اعلیٰ حکام، ادیبوں، دانشوروں، اور بچوں کے ادب کے ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں بچوں کی جانب سے فنکارانہ پرفارمنس پیش کی گئی اور حاکمِ شارجہ نے متعدد اسٹالز کا دورہ کیا۔ فیسٹیول میں 22 ممالک کی 122 اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں اور 1,024 سے زائد ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل...

عمران خان کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ کے عنوان سے خط،
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے خط تحریر کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا...