2025-11-04@02:34:56 GMT
تلاش کی گنتی: 445

«کورونا کی واپسی»:

    سٹی 42: سرکاری افسروں  کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 45 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے شرکاء کی فہرست میں ردوبدل کرتے ہوئے 7 افسروں کے نام کورس سے واپس لے لیے ہیں جبکہ 54 نئے افسروں کی اضافی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے  اور2 نامزد افسروں  کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق کورس سے نام واپس لیے جانے والے افسروں  میں آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن آفیسر متروکہ وقف املاک آرگنائزیشن، کابینہ ڈویژن شعیب الرحمان، سیکشن آفیسر ملٹری فنانس ونگ راولپنڈی نائلہ کلثوم...
    روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ خانٹی مانسیسک میں پیش آیا جہاں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔ اس سال کے آغاز میں جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔ ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے، تاہم مشرقی محاذ پر اسے شکست اٹھانا پڑی ہے اور اسی سبب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ اسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک...
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے...
    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب امکان ہے کہ حتمی مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائےگی۔ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے، تاہم وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ن نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپنی اکثریت شو کر دی...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کے بعض عہدیداروں کے بیانات کو ’مکارانہ اور منشتر سوچ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھائی چارے کے پیشِ نظر امن کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مذاکرات میں حصہ لیا، مگر اب واضح کر دیتا ہے کہ پاکستان چاہے تو اپنے تمام ہتھیاروں کا معمولی سا حصہ بھی استعمال کیے بغیر طالبان کو مکمل طور پر ختم کر دے اور انہیں غاروں میں واپس دھکیل دے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان نے ان بھائی ممالک کی درخواست پر، جو مسلسل طالبان حکومت سے گزارش کر رہے تھے، امن کے لیے بات چیت کی کوشش کی،...
    ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل کو انسانی ہمدردی، قانونی ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے تیسرے مرحلے کے دوران اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھجوا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی واپسی مہم کو مرحلہ وار منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان شہری کاروبار اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، جنہیں اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس 29اکتوبر کو لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔اس سے...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف...
    سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل...
    سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کی اپیل واپس لی جا رہی ہے کیونکہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ امیدوار ہوں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کی اپیل بھی واپس لی گئی۔ تاہم عدالت نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی...
    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عمر ایوب کی ہدایت پر اپیلیں واپس لی گئیں اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا شبلی فراز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل واپس...
    وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران ہونے والی بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جارہی ہے، جبکہ حج 2026 کے لیے انتظامات اور پیکیجز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد سے میری اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کے لیے اس مقدس...
    وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ارکان کو دی گئی سرکاری مراعات اب تک بدستور قائم ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی تاحال واپس نہیں لی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں وزرا، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے زیرِ استعمال ہیں۔ گویا اختیارات ختم ہونے کے باوجود سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ، ان سابق حکومتی شخصیات کے لیے تعینات پی آر اوز (پبلک ریلیشنز آفیسرز)، پی ایس (پرائیویٹ سیکریٹریز) اور دیگر عملے کو بھی تاحال ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا...
    محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی مزید :
    بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، اگر وہاں یہ گاڑیاں استعمال نہیں ہو رہیں تو ہمیں دی جائیں تاکہ ہم اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزارتِ داخلہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
    بولیویا میں دائیں بازو کے معتدل رہنما اور سینیٹر روڈریگو پاز نے اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سپریم الیکٹورل ٹریبونل کے ابتدائی نتائج کے مطابق، کرسچیئن ڈیموکریٹک پارٹی کے 58 سالہ روڈریگو پاز نے 54.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام، باغی آرمی چیف کی گرفتاری پر عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئی واضح رہے کہ جنوبی امریکا کے اس ملک کے 65 لاکھ سے زائد ووٹروں نے اتوار کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ Bolivians elected Rodrigo Paz as president on Sunday, selecting the center-right senator and economist to address the country's worst economic crisis in 40 years.https://t.co/Nho1q5JqWs — Politiko (@Politiko_Ph) October 20,...
    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند کر دیے گئے۔کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2، لورا لائی اور چاغی میں 3, 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں میں 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے، تمام کو واپس بجھوادیا گیا۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکانپاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔ صوبے میں تقریباً 5 لاکھ مہاجرین کو افغان کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، کوئٹہ میں افغان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک...
    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
    آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ایک اہم انتظامی اقدام کے تحت ریاست بھر میں مقیم تمام افغان مہاجرین کو 18 نومبر 2025 تک ملک بدر کرنے کا حتمی حکم جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں دفترِ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی جانب سے تمام ضلعی پولیس افسران کو باضابطہ ہدایات پر مبنی سرکلر ارسال کیا گیا ہے۔ افغان مہاجرین کا آزاد کشمیر سے انخلاء،، ۔18 نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔18 نومبر کے بعد جس علاقے میں افغان مہاجرین کا انخلاء مکمل نہیں ہو گا اس تھانہ کے ایس ایچ او اور سپیشل برانچ کے ایریا آفیسر کو ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا انسپکٹر جنرل پولیس آذاد کشمیر کا نوٹیفکیشن جاری. pic.twitter.com/2A5N4gguOj — Shoukat...
    خیبرپختونخوا حکومت کی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز دے دیں۔تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے وفاق کو دی گئی تجویز میں کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی فوری واپسی سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجر کیمپوں میں پورا نظام ہے، بجلی، سولر اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں، وفاقی حکومت کو بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کو عزت کے ساتھ واپس روانہ کیا جائے۔مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کو مختلف تجاویز دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو مہاجرین واپسی کے حوالے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی کے معاہدے کی اپنی شرائط پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔ امریکی نشریاتی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ اسرائیلی فورسز جیسے ہی میں کہوں گا، دوبارہ سڑکوں پر آ جائیں گی۔ جو کچھ حماس کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ معاہدے کی اس شرط پر عمل نہیں کر رہی جس کے تحت اسے تمام مغویوں ، زندہ...
    ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےکہا ہے کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں ہلاک ہونے والے مغویوں کی لاشیں واپس کرنا ہوں گی۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے اس کے لیے مزید دباؤ یا کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آخری مغوی کی لاش واپس اسرائیل نہیں پہنچ جاتی۔ حماس نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو اسرائیل کو غزہ میں کارروائی کی اجازت دوں گا: ٹرمپ اسرائیلی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی۔سماء نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی دون پہلے واپس لی گئی ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ مزید :
    رام اللہ: فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے بھتیجے ناصر القدوہ چار سال بعد خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے مغربی کنارے واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے بعد امن کے قیام کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں حماس کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے اور فلسطینی حکومت کی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ناصر القدوہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی میں بدعنوانی کے خاتمے اور صدر محمود عباس کی جماعت فتح میں گہرے اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا پہلا اور سب سے اہم قدم ہے۔ فلسطینی رہنما نے کہا کہ ’’ہم نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے اور جب تک اسے واپس نہیں...
    اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔  لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے نے جموں و کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے، تاہم وزیراعلٰی نے امید ظاہر کی کہ معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح پر نظرثانی سے اس مالی سال میں ریاست کی ٹیکس وصولی میں 1,000 کروڑ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ آج سرینگر میں FICCI کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اہم موضوع پر غور و فکر کے لئے جموں و کشمیر کو منتخب کرنے پر FICCI کی تعریف کی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف جی ایس ٹی کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے اس پر پاکستان میں  50سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہو گا۔  تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ہو گا،  تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ہماری معیشت کی ر یڑھ ہیں، پاک افغان سرحد دنیا میں جسطرح سرحدیں ہوتی ہیں اسطرح ہونی چاہیئے ،  کوئی منہ اٹھا کہ مرضی سے عبور نہ کرے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر افغانستان کیساتھ حالات نے جو...
    اسلام آباد: پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کے ذریعے مثال قائم کردی۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی کاوشوں سے یہ عمل شفاف اور مؤثر انداز میں ہو رہا ہے، 45 سال پاکستان میں گزارنے والے افغان مہاجرین نے وطن واپسی پر اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا۔ افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ باوقار وطن واپسی پر حکومتِ پاکستان اور ایف سی کے انتہائی مشکور ہیں، ہم کسی دباؤ کے بغیر  اپنی مرضی سے وطن واپس...
    اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ...
    کوئٹہ: رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم، افغان مہاجرین کیخلاف کارروائیاں، 40 گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کی مدت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد کے مطابق کارروائی کے دوران 40 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے مہاجرین کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، کارروائی کے دوران متعدد افغان مہاجرین کے گھروں کے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات...
    اپنے ایک بیان میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے آج ہی کے دن، غزہ کی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی واپس لایا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے ڈپٹی انفارمیشن سیكرٹری "نصر الدین عامر" نے کہا کہ غزہ کی عوام کے دو سالہ صبر اور قربانیوں نے صیہونی رژیم کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔ نصر الدین عامر کا یہ بیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے آج ہی کے دن، غزہ کی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو صرف مذاکرات...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں"  مزید :
    وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان کی امانت تھی , ان کے حکم کے مطابق واپس کر رہا ہوں:علی امین گنڈاہ پور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مستعقی وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں” ایک تاثر پیدا ہو گیا تھا کہ ہماری صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی پالیسیز پر عمل پیرا تھی، اب سہیل آفریدی سے توقع ہے کہ وہ وفاق کی پالیسی کے ساتھ چلنے کی بجائے صوبے کے فیصلے کریں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) روسی دارالحکومت میں منگل کے روز منعقدہ ساتویں ماسکو فارمیٹ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر بیس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی طرح کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے وفد نے پہلی بار بطور رکن شرکت کی، جس کی قیادت وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ مشاورت برائے افغانستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی...
    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے اور ممکن ہے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیے گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کی بات کرتی ہے ن لیگ اس کو پنجاب پر حملہ کیوں قرار دیتی ہے، سرائیکی خطہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب متاثرین بے یار و مدد گار امداد کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، سینئر نائب صدر کلچر ونگ جنوبی پنجاب میر احمد کامران مگسی، سینئر نائب صدر ساجد بلوچ، میاں منظور قادری، مرزا نذیر بیگ، ضیا انصاری، شاہد رضا صدیقی، شیخ سلیم...
    کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں مقیم افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں آباد افغان شہری اپنے کاروبار، دکانیں اور دیگر سرگرمیاں تین روز کے اندر بند کریں، مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کو وموثر بنانے کے...
    اسلام آباد؍ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔...
    راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے  بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
    ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہاہے کہ پنجاب کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے  ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کی سفارش پردی گئی سیکیورٹی واپس لے لی۔اپنے بیان میں ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھیوں کو یاد دلا دیں کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں، خاص طور پر جنوبی پنجاب میں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے، یہ کسی انتظامی حکم سے مٹایا نہیں جا سکتا، ہم منتخب نمائندے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم عوامی مسائل کو ضلعی اور صوبائی حکام کے سامنے رکھیں، پیپلز پارٹی کے اراکین کو خاموش یا پسِ پشت ڈالنے کی کوششیں صرف اُن لوگوں کی عدمِ تحفظ کو ظاہر کرتی ہیں جو اقتدار میں...
    سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو برطانیہ کی آسمانوں پر واپس آنے والی پہلی پاکستانی کیریئر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کا برطانوی فضاؤں میں واپس آنا تاریخی لمحہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خارجہ پاکستان نےکہا  ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت انخلا کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمان وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق  اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان برادر ملک اردن کی مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر انتہائی شکر گزار ہے۔ The Ministry of Foreign Affairs of Pakistan, through its Embassy in Amman, is working tirelessly to secure the safe evacuation of former Senator Mushtaq Ahmad Khan. With the invaluable...
    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے  دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نےکہا ہے کہ اسرائیل دو سال سے فلسطین پر خوفناک بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 75 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور دو لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔ اسرائیل کی سفاکانہ بمباری کا نشانہ بننے والوں میں معصوم بچے اور خواتین نمایاں طور پر شامل ہیں، مسلم ممالک کی بار بار کی کوششوں کے باوجود اب تک اسرائیل نے فلسطین پر حملے بند نہیں کئے اسی وجہ سے اسرائیل کے اندر سے بھی نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اسکے علاوہ غزہ پر کی جانے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکہ یورپ سمیت پوری دنیا سے شدید...
    وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے تاکہ غیرقانونی طور پر قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد قابض اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں، تاہم وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا مزید بتایا گیا کہ مقامی قانونی تقاضوں کے تحت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر  ایمل ولی خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کر دی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایمل ولی خان کےخاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سکیورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے دوسری جانب...
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /رملہ /واشنگٹن /لندن /برسلز / برلن(مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز)(اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا‘ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نئی دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں واپس جانے سے باز رہیں۔امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے پر رضامندی کے بعد اسرائیل نے نیا یوٹرن لے لیا، فلسطینیوں کو ان کے گھر جانے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے حوالے سے ایک نیا اور سخت انتباہ عربی زبان میں جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کو کہا گیا ہے کہ غزہ شہر واپس جانا ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے‘ اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے واپس نہ جائیں۔...
    خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی 2023 کو مردان میں پیش آنے والے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے مقدمے کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کیس میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کے الزامات شامل تھے۔ نجی ذرائع کے مطابق، کیس کی پیروی کے لیے حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو اس مقدمے کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی جانب سے کیس واپس لینے کی سفارش عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لیے15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جس میں کیس کی واپسی کی قانونی حیثیت پر...
    کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو 9 مئی کیس کیلییاسپیشل پراسیکیوٹرمقرر کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینیکا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقررکی ہے۔واضح رہے کہ مردان میں 9 مئی کو پتھرا اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیراورپولیس...
    امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے پر رضامندی کے بعد اسرائیل کا نیا یوٹرن، فلسطینیوں کو ان کے گھر جانے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے حوالے سے ایک نیا اور سخت انتباہ عربی زبان میں جاری کیا ہے۔ جس میں فلسطینیوں کو کہا گیا ہے کہ غزہ شہر واپس جانا ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے واپس نہ جائیں۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی کہ اب بھی ان علاقوں میں فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں جاری رہیں گی جن میں عام شہری بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیان میں شمالی غزہ سے جنوب کی طرف نقل مکانی کے لیے مخصوص راستہ (Rashid route) کھلا رکھنے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ جمعے کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت وزیرِ اعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے لئے انتہائی سخت فیصلہ ہے جو مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے گا اور کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ کرے گا۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔حکومت معاشی بحالی کی آڑ میں کاروبار دشمن پالیسیاں ترک کرکے عوام اور تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری طبقے اور عام شہریوں دونوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ صنعتی و کاروباری طبقہ پہلے ہی بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکسوں کی بھرمار...
    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا۔عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل سے 16 ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 16 ہزار شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں، شراب کی کنسائنمنٹ واپس لیکر کیا کریں گے۔ شراب پاکستانی ہے یا لوکل ہے، کیا ہے؟ اتنی شراب کہاں لیکر جا رہے تھے۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ میرا موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہے، شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا ضبظ شراب کی واپسی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بند کیے گئے کیمپس میں تین ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور ایک اپر دیر میں تھا۔ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں 1 لاکھ سے زائد مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت افغان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی...
    وفاقی حکومت کا 40سال پرانے افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔بند کیے گئے کیمپس میں تین ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور ایک اپر دیر میں تھا۔ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں 1 لاکھ سے زائد مہاجرین...
     اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی جس پر عدلیہ نے فوری طور پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ ججز کے ساتھ تعینات گن مین واپس بلا کر تمام ججز سے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے اس اقدام پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جج ناصر جاوید نے قرار دیا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ججز سے سکیورٹی واپس لینا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ عدالتی امور کی شفافیت اور ججز کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کریڈٹ کارڈکےذریعےرقم نکلواکربینکوں کوواپس نہ کرنیکاکیس، بینکنگ کورٹ کی 200کےقریب نادہندہ افراد،کمپنیوں کیخلاف ڈگری جاری، عدالتوں نےڈگری جاری کرنےکیساتھ کورٹ آکشنرمقررکردیئے۔ کورٹ آکشنرنےنیلامی کی تاریخ لکھ کردیواروں پراشتہارآویزاں کردیئے، عدالتوں کی کورٹ آکشنروں کونیلامی اکتوبرکےآخرتک مکمل کرنےکی ہدایت، بینکنگ کی7عدالتوں میں مالیاتی اداروں کی جانب سےدعوےدائرکیےگئےتھے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیوں اورپرائیویٹ افرادنےبینکوں سےقرض لیااورواپس نہ کیا،رقم واپس نہ کرنےسےمالیاتی اداروں کوبھاری نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت سیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کےمطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔ زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کےحوالےکرنے کےاحکامات جاری کیےگئے ہیں،ذرائع کےمطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب یو این ایچ سی آرکاکہنا ہےکہ افغان مہاجرین کی سب سےبڑی تعداد اس وقت...
    شراب بوتلوں کی واپسی؛ سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل سے 16 ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 16 ہزار شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں، شراب کی کنسائنمنٹ واپس لیکر کیا کریں گے۔ شراب پاکستانی ہے یا لوکل ہے، کیا ہے؟ اتنی شراب کہاں لیکر جا رہے تھے۔وکیل صفائی نے بتایا کہ میرا موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہے، شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔جسٹس شکیل احمد نے...
    سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، باغات، تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جگہ جگہ...
    سٹی42: پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے اثرات اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔ کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اور متاثرہ افراد کو گھروں کو واپس جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ باغات، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پڑے شگاف...
    افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے حج رجسٹریشن کے دوران جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ان افراد کے لیے جو میڈیکل سرٹیفکیٹ یا دیگر وجوہات کی بنا پر حج پر نہ جا سکے۔ وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت متاثرہ عازمین رقوم کی واپسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی سرٹیفکیٹ میں درج شرائط کے مطابق درخواست گزار کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا، بینک میں جمع کرائی گئی پہلی قسط کی رسید بھی درکار ہوگی اور اگر درخواست...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء...
    شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184(3) کا دائرہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے؟اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آئینی درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد...
    سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل کے لیے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کردیا۔ عدالتی اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، تاہم اس میں عوامی اہمیت کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ممکنہ سیاسی جماعت میں کون شامل ہوں گے؟ اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انفرادی شکایت کو 184(3) کے تحت نہیں لایا جا سکتا اور درخواست گزار عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ جبکہ ایک ہی درخواست میں متعدد استدعائیں کی گئی ہیں، جو قابلِ سماعت نہیں۔ واضح رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے...
    سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کی درخواستیں پر اعتراضات عائد کر کے واپس کردیں۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے پانچوں ججز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، درخواست گزار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس...
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک قومی ٹیم میں شاندار واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہونیوالے ٹیمبا باووما اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مرکرم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فارم میں موجود لائنز کے بیٹرزبیرحمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اپنی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام  آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کیاگیا ہے کہ درخواست میں مفاد عامہ کا کوئی واضح سوال ظاہر نہیں کیا گیا،درخواستیں ذاتی رنجش کی بنیاد پر دائر کی گئیں۔ مزید :
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی...
    کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو "ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں"۔  جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے نائب ملا تاجمیر جواد اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کبھی اپنی سرزمین پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نےشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان افغان حکومت کااپنے بیان میں کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ترجمان کے مطابق دوحہ معاہدے میں امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ افغانستان کی علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کے خلاف طاقت یا دھمکیوں کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے اندرونی معاملات...
    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اور کسی بھی ملکی آزاد و خودمختاری پر حملہ کے مترادف ہے، ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر بگرام ایئربیس واپس نہ کی گئی تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہےکہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس ان لوگوں کو واپس نہ کی جنہوں نے اسے بنایا تھا تو افغان حکومت کو ایک بار پھر برے دن دیکھنے کو ملے گے، اس بیس کو چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ ہم اسے برقرار رکھنے جا رہے تھے۔امریکی صدر  کاکہنا تھا کہ بگرام ایئربیس پر دوبارہ امریکی فوجی موجودگی کے امکانات پر بات چیت جاری ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، ہم افغانستان سے بات کر رہے ہیں، یہ بیس کبھی چھوڑنا ہی نہیں چاہیے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بگرام ایئربیس واپس نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان بگرام ایئربیس واپس نہیں کرتا، جو امریکہ نے بنایا تھا، تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق، امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات جاری ہیں اور بگرام ایئربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوجی تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔ اس سے قبل، ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ...