2025-08-19@10:00:23 GMT
تلاش کی گنتی: 84

«کہ سیلاب سے»:

    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے. پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں.(جاری ہے) یہ حادثات صوبہ کے مختلف...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصانات ہوئےہیں، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 181 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: اجتماعی جنازے، متاثرین کی بے بسی، بونیر میں سیلاب سے تباہی کا آنکھوں دیکھا حال پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 780 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 431 کو جزوی اور 349 کو مکمل نقصان پہنچا۔ پی...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث شادی  والا گھر ماتم کدہ بن گیا جہاں ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگرمیں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھی شامل ہیں۔ شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  خیال رہے کہ حالیہ...
    طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر میں سیلابی ریلے میں...
    ’جیو نیوز‘ گریب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں بحالی جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان اور خوراک فراہم کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ این ڈی ایم اے نے مزید مون سون بارشوں اور سیلاب سے خبردار کردیاٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
    پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریاؤں کی صورتحال اور بارشوں کی پیش گوئی سے متعلق بلیٹن جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دریاؤں کی صورتحال رپورٹ کے مطابق دریا کابل نوشہرہ، چشمہ اور کالا باغ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ تربیلا، تونسہ اور گڈو پر دریائے سندھ اور گنڈا سنگھ والا پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہے۔ دیگر بڑے دریا معمول کے بہاؤ پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک الارٹ میں کہا...
    محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 19 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادارے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
     آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورر خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 400 سے بڑھ گئی ہے جبکہ درجنوں افراد اب تک لاپتا ہیں۔خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد399 سے بڑھ گئی ہے، 143افراد زخمی ہیں، بونیر میں قدرتی آفت سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں، 150 افراد لاپتہ ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں 279 مرد،15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔حادثات سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا،11 گھر مکمل منہدم ہو گئے جبکہ 63 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔بونیر کے پیر بابا میں سکول کے 400 سے زائد طلبہ کو...
    ویب ڈیسک:  ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 400 سے بڑھ چکی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد399 سے بڑھ گئی ہے، 143افراد زخمی ہیں، بونیر میں قدرتی آفت سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں، 150 افراد لاپتہ ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں 279 مرد،15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔حادثات سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا،11 گھر مکمل منہدم ہو گئے جبکہ 63 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جعلی ادویات کا...
    اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
    سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں مل گئیں۔شدید بارشوں اور سیلاب نے سوات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مینگورہ، منگلور، مٹہ، کوکارئی میں سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ 4 لاشیں بشبنڑ جبکہ 4 لاشیں ڈائیو اڈہ مینگورہ سے برآمد ہوئیں، دو افراد زخمی جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ۔ حکام کا بتانا ہے کہ ضلع بھر میں 2071 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ۔سوات میں...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ الخدمت ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حکومت کی معاونت کرے گی جبکہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام تر سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیاسی اختلافات سے بالا ہو کر مشکل کی اس گھڑی میں اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ حافظ نعیم الرحمن کا...
    پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی...
    سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں مل گئیں۔شدید بارشوں اور سیلاب نے سوات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مینگورہ، منگلور، مٹہ، کوکارئی میں سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ 4 لاشیں بشبنڑ جبکہ 4 لاشیں ڈائیو اڈہ مینگورہ سے برآمد ہوئیں، دو افراد زخمی جبکہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید 8 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوات میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے...
    پی ڈی ایم اے نے پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور...
      ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے قیمتی جانی نقصان کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔یہ بھی...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے قیمتی جانی نقصان کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے پیش نظر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف 9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو ہونے والا ’معرکہ حق اور جشنِ آزادی‘ کے حوالے سے پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو “معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام ملتوی کر دیا گیا 1/3 — Attaullah Tarar (Office) (@AttaTararoffice) August 15, 2025 وزارتِ اطلاعات کے ترجمان...
    صوبائی وزیر کے پی فخر جہاں کا کہنا ہے کہ بونیر میں سیلاب کے باعث جاں بحق 78 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔یہ بات انہوں نے بونیر میں بارش و سیلاب سے ہونے نقصانات پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے، 164 افراد جاں بحقپی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ اضلاع قرار دے دیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر کے پی فخر جہاں نے بتایا ہے کہ بونیر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پشوڑی میں 40 گھر مکمل...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی مشن کے دوران المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف تھا کہ راستے میں فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے 16 اگست کو صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے زندگی کا پہیہ مفلوج کر دیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے شدید آبی ریلے آبادیوں میں داخل ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے، مکانات گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں 146 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ سیلابی ریلوں نے سینکڑوں گھروں، دکانوں اور کھیتوں کو تباہ کر دیا جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پاک...
    — فائل فوٹو  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ڈیٹا جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات سیلاب اور بجلی گرنے سے ہوئیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 10 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 325 افراد جاں بحق جبکہ 743 زخمی ہیں، اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 164 افراد جاں بحق جبکہ 582 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 72 افراد...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں...
    باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے قریب واقعہ پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک...
    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقہ سلارزئی میں 14 اور 15 اگست کی درمیانی رات اچانک شدید کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ کئی گھر منہدم ہو گئے جبکہ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے اب تک 9 ہلاک شدگان اور 4 زخمیوں کو ملبے اور پانی سے نکال کر فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور مقامی افراد کے مطابق اب بھی قریباً 17 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے غذر میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوئیں، خلتی میں 10 گھر جبکہ دائین میں 70 مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آئے، دائین کا معلق پل سیلاب میں بہنے سے علاقے کا زمینی رابطہ منقتع ہوکر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب نے تباہی مچادی، گوپس کے گاوں خلتی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں سے غذر میں مجموعی طور پر 8 اموات ہوئیں، خلتی میں 10 گھر جبکہ دائین...
    گلگت بلتستان میں شدید سیلابی صورت حال کی زد میں ہے، جمعرات کے روز تین مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں، ایک گاڑی بہہ گئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے پینے کے صاف پانی کے شدید بحران نے سیکڑوں شہریوں کو ہیضہ، اسہال، ٹائیفائیڈ، نمونیا سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا کر دیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کے روز شاہراہِ بابوسر ایک بار پھر دو مقامات پر سیلابی ریلوں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 9 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 8 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب اور راوی میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ راوی اور چناب کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مرالہ کے مقام پر چناب میں کم درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ تربیلا، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح فی الحال کم ہے، تاہم چشمہ اور تونسہ کے علاقوں میں بارشیں کم درجے کا سیلاب لا سکتی ہیں۔...
    علی رامے:تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکا ہے، تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1544.00 جبکہ زیادہ سے زیادہ حد 1550.00 فٹ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم کا موجودہ لیول 1203.25 جبکہ زیادہ زیادہ حد 1242.00 فٹ ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج اہم مقامات پر بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور راوی کے اہم ملحقہ نالوں میں بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس کوہ سلیمان/ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں/رود کوئیوں میں کوئی بہاؤ نہیں...
    اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لیے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں.جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔چترال، دیر،...
    ڈیرہ غازی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا کئی شہروں کی حدود میں داخل ہو گیا جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا جبکہ جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں. وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا، رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ راجن پور میں فصلوں کو نقصان پہنچا، دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاو میں اضافہ ہو گیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی...
    سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...
    عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو6،6 ماہ قید کی سزائیں سنادیں، ایک ملزم کو بری کر دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سماعت ، بغیر اجازت احتجاج کے 3 مقدمات کے فیصلے آگئے اسلام آباد میں بغیر اجازت احتجاج کے 3 مقدمات کے فیصلے آگئے، 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں 2 عدالتوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزائیں سنا دی۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان تحریک انصاف...
    لاہور؍ اسلام آباد؍ پشاور؍کراچی (نامہ نگار +نیوز رپورٹر + آئی این پی+ این این آئی+ خبر نگار+ بیورو رپورٹ) جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپی کے کے مختلف شہروں میں  موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔  کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بارشوں کے باعث جاں بحق ہوئے۔ جبکہ26 جون سے 22 جولائی تک 118 بچوں سمیت248 افراد جاں بحق اور 611  زخمی ہوچکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہونے والی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ مال روڈ، لکشمی چوک،...
    گلگت: شاہراہِ بابوسر اور قراقرم میں حالیہ سیلاب کے باعث پھنسے سیاحوں اور مسافروں کے لیے پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے اہم شاہراہیں متاثر ہوئیں۔ متاثرہ شاہراہوں کی مکمل بحالی کے لیے ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور انتظامیہ کی جانب سے قراقرم ہائی وے پر راستے کھولنے اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، اب تک ہیلی کاپٹر کی 15 سورٹیز کے ذریعے سیاحوں اور...
      ---فائل فوٹو  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
    ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج...
    دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر...
    لودھراں کے ایک مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے شدید متاثر ہونے والے 8 سالہ ایان آصف جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 7 طلباء اب بھی ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہیں, زہر خورانی سے مجموعی طور پر 9 بچے متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل...
    ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر بھی پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے پانی کے دباؤ کے پیش نظر تربیلا ڈیم کے اسپِل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث راجن پور کی رود کوہیوں میں طغیانی آ گئی ، جبکہ سیلابی ریلا ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے سے کچھی کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج اور سکھر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹیکساس کا دورہ کیا، جہاں 4 جولائی کی صبح ہونے والے شدید سیلاب میں کم از کم 120 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ اس دورے کے دوران صدر نے سیلاب متاثرین، ایمرجنسی ٹیموں اور مقامی حکام سے ملاقاتیں کیں اور تباہ شدہ علاقے کا جائزہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکساس میں ایسی تباہی کبھی نہیں ہوئی اور درجنوں لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کی حمایت کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ حکومت نے بروقت امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا گیا، سیلاب میں انسانی جانوں کے ضیاع...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ لاہور/ کوئٹہ/ راولپنڈی/ اٹک/ لاڑکانہ/ تھرپارکر/ ہری پور (اے پی پی+صباح نیوز+آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا، دریائے راوی، کابل، چناب، جہلم سمیت ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بندہوگئیںادھربلوچستان میںبارشوں، طوفانی ہوائوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچادی خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں اور راولپنڈی میں 3بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تھر پارکر کے پہاڑی علاقے میںسیاح ریلے میں پھنس گئے، ایک جاں بحق ، وزیر اعظم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے...
     ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ گائوں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کررہی ہے۔
    خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
    ڈسکہ میں مبینہ طورپرزہریلا کھانا کھانے سے دو بچیوں کی جان چلی گئی،ماں اور دو بچے اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ پولیس کےمطابق واقعہ گاؤں کوٹلہ سکھیاں میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت آٹھ سال کی آیت فاطمہ اورچارسال کی مِرحا فریاد کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ماں اوردو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں،متاثرہ خاندان کا سربراہ محمد فریاد روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے،پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔ Post Views: 3
    ملک میں جاری بارش کے سلسلے سے ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے، اسلام آباد میں راول ڈیم اور سملی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جس کے باعث واسا نے الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات اورایم ڈی واسا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شپ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 59 ملی میٹربارش ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: خانپور ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا، راولپنڈی اور اسلام آباد کو سنگین بحران کا سامنا تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم اور سملی ڈیم میں...
    گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلا کھانا کھانے سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی دو معصوم بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدین سمیت تین بچے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ شب نوید پہلوان نے اپنے بچوں کے ساتھ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا تناول کیا۔ کچھ ہی دیر بعد اہلِ خانہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سب کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔بدقسمتی سے 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں، جبکہ نوید پہلوان، ان کی اہلیہ اور دیگر تین بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ...
    لاہور ‘ پشاور‘ اسلام آباد‘ گوجرانوالہ‘شیخو پورہ‘ایبٹ آباد(نامہ نگاران‘ نوائے وقت رپورٹ‘نمائندہ خصوصی‘نیٹ نیوز‘خبر نگار) ملک بھر سمیت لاہور اور گردونواح میں شدید طوفان و موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور بارش کے دوران حادثات میں9 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی دیگرعلاقوں میں شدید بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ لیسکو کے 178 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ باغبانپورہ شریف پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر کمسن بچی اور ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/لاہور/پشاور/موسیٰ خیل( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلاب، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔ این ڈی ایم اے نے اتوار سے5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری ۔این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات...
    فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مختلف شہروں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے، جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گلیشیئر پگھلنے سے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی شدید بارشوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سمندری طوفان وٹیپ کے باعث آنے والے شدید سیلاب سے 3افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب نے زرعی شعبے سمیت رہایشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صوبہ کوانگ تری کے ضلع تریئو فونگ میں 2افراد سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کے دوران ہلاک ہوئے جبکہ ضلع ہائی لنگ میں ایک شہری پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ہمسایہ صوبے کوانگ بنا میں4 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ سیلاب سے 21ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی دھان کی فصل زیرِ آب آ گئی ہے جبکہ ہزاروں ہیکٹر سبزیاں اور مچھلی کے تالاب بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کے باعث ہزار وں مرغیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ کے مشرقی حصے میں تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک جا پہنچی، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مشرقی کیپ (Eastern Cape) صوبہ قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔صوبے کے وزیر اعلیٰ آسکر مابویانے نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کیونکہ امدادی ادارے تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملبے سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔سیلاب کے باعث منگل کے روز...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقملاقات کے دوران صدر شی نے صدر لوکاشینکو کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور بیلاروس حقیقی دوست اور اچھے ساتھی ہیں۔ دونوں فریق ہمیشہ خلوص اور اعتماد کے ساتھ باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور تمام شعبوں میں تعاون جامع طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ چین ہمیشہ سے چین-بیلاروس تعلقات کو اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور فروغ دیتا...
    سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موثر تعاون کے میکانزمز قائم کرنے اور ان...
    سنگاپور:22ویں شنگریلا ڈائیلاگ کا اختتام، فریقین کی جانب سے مشترکہ  چیلنجز کے لئے تعاون کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور...
    نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مکانات تباہ، مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور کم از کم 115 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے ریاست نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وفاق نئے منصوبوں کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے مکمل کرے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور ساہیوال موٹر وے شروع کرنے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے پہلے بنایا جائے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کا تعمیراتی کام 30 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایتاسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ... ان کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی موجود نہیں تھے، یقین دہانی کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ریجنل کنیکٹیوٹی کےلیے انتہائی اہم ہے۔
    سید مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔  سیلاب متاثرین کی بیرونی امداد کہاں خرچ ہوئی، سندھ، بلوچستان کا بتانے سے گریزاسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن... ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے دونوں ممالک کے مابین معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲتارڑ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیراعظم کے معاون...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا اہم فیصلہ، پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط،سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔  تفصیلات کےمطابق فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا، ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، معاہدہ طے پا گیا۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان...
    یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔ یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور...
    سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتی ہے۔ مدینہ، عسیر، حائل اور قصیم میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ تبوک، باحہ،...
    منگلا ڈیم - فوٹو: فائل منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی جبکہ تربیلا ڈیم کا 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔آبی ذخائر کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واٹر اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی، تاہم اسکے بعد اخراج بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے، تربیلا ڈیم 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کے...
    ویب دیسک : واٹر اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی جبکہ تربیلا ڈیم کا 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آبی ذخائر کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے اہم بیان جاری کیا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی، تاہم اسکے بعد اخراج بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے، تربیلا ڈیم 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز ترجمان واپڈا کے مطابق...
    ملک کے صارفین کو فائیو۔جی استعمال کرنے کے حوالے سے ممکنہ طور پر ابھی کچھ اور عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔ کیوں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق فائیو۔جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو۔جی نیلامی میں مشکلات بیان کے بعد مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس سال 5 جی نیلامی ہونا ناممکن ہے۔ دوسری جانب کچھ افراد کا یہ کہنا ہے کہ رواں برس فائیو۔جی نیلامی ہو جائے گی۔ اس صورتحال کی...
    —فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سی ڈی اے کے 37 ارب کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماہرین پلاٹوں کی قیمتوں کا تعین کرتے ہیں، نیلامی سے متعلق دستاویزات آپ کو فراہم کر دیں گے۔آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہیں بنایا جس پر سی ڈی اے حکام نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہ بنانے کا اعتراف کیا۔اراکین پی اے سی نے اس بات پر چیئرمین سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔اراکین کمیٹی کا کہنا ہے کہ آپ فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔پی اے سی نے سی ڈی اے کو 6...
    امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
    واشنگٹن: امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ الائنس بنے گا یا نہیں، ملک میں سیاسی معاملات مستحکم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو اگلے انتخابات میں لگ پتہ جائےگا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون جو شربت پی رہی ہے وہ’’زہر‘‘ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ الائنس بنے گا یا نہیں، ملک میں سیاسی معاملات مستحکم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو اگلے انتخابات میں لگ پتہ جائےگا۔ ہم انہی حالات میں گورنمنٹ چلانے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے،وہ تجارتی امور پر مذاکرات کریں گے۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے، جہاں بیلاروس کے نائب وزیر برائے توانائی، دزیانِس ماروز نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔(جاری ہے) اپنے دورے کے دوران، وزیر تجارت پاکستان-بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی)کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو بیلاروس کے وزیر توانائی، الیکسی کوشنارینکو کے ساتھ منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔وزیر تجارت کے دورے میں بیلاروس کی وزارت خارجہ، وزارت توانائی، اور وزارت زراعت و خوراک کے اعلیٰ حکام سے اہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
    ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان،بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا  اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات...
    پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔ اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تعاون کے دیگر شعبوں میں پاکستان میں کوئلے...
۱