2025-11-04@05:04:02 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 302				 
                «گرفتار ملزم کے خلاف»:
	رینجرز نے کنواری کالونی، منگھوپیر روڈ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے اور علاقے کے شہریوں کے موبائل نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے جن پر وہ بھتہ وصولی کی کالیں کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ طلب مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور زمینوں پر قبضے (لینڈ گریبنگ) میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-10 قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی ہدایت پر ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور لاڑکانہ رینج میں گزشتہ ماہ سے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک گروہ بے بس ہو کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔کئی ڈاکو گروہوں نے اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متعدد ٹھکانوں سے بھاری مقدار...
	ملک میں موجودہ غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گزشتہ 5 روز کے دوران صرف راولپنڈی میں 216 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق غیرقانونی افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے پر سخت کارروائی کی جارہی ہے، اور 18 مالک مکان بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کےخلاف کریک ڈاؤن، 63 مقدمات درج،افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینےوالے 18 مالک مکان گرفتار ، 216 غیرقانونی مقیم افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیاگیا،...
	ویب ڈیسک: کراچی میں تاجروں کے بعد جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے جس میں  پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ کے شکیل بادشاہ گروپ سے نکلا۔ ایس ایس پی سی آئی اے امجد شیخ کے مطابق کارروائی نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں کی گئی۔ ملزمان پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کی ریکی کرتے تھے اور ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔  لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق   غیر ملکی نمبروں سے...
	پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو گرفتار کرکے بھارت کی بڑی پروپیگنڈا مہم ناکام بنا دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی ایجنسیوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے پاکستان کے اندر جاسوسی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں پر مجبور کیا تھا۔ مزید پڑھیں: آپریشن سندور میں رسوائی کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار، اعتراف جرم کرلیا انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اعجاز ملاح کا تعلق ٹھٹھہ ضلع کی تحصیل شاہ بندر سے ہے اور...
	مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔  پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا...
	گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی...
	راولپنڈی پولیس نے تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کر لیا اور 163 افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں 51 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن میں سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاون، صادق آباد، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات شامل ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنی پراپرٹی کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی گاڑی، رکشا یا دیگر...
	 ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ زین قریشی یا تو تعویذ دھاگہ کریں یا پھر مکمل سیاست کریں۔  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔  فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست   عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شریک ہیں مگر عدالت...
	 لاہور:  لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔  گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔ مزید :
	 لاہور:  وادی سون میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 20 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔  پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے والے 4 مالک مکان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی افراد کو دوکان یا مکان کرائے پر نہ دے۔ پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی فرد کو...
	راولپنڈی:  وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران نہ صرف غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ ان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جنہوں نے پابندی کے باوجود اپنے مکانات ان افراد کو کرائے پر دے رکھے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں مکان مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو رہائش فراہم کی۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ، تھانہ جاتلی...
	ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔  
	ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن...
	عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر...
	بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہ ہوئے۔ علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے سماعت میں پانچ گواہ پیش کئے اور کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باوجود گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔ اے ٹی سی نے علیمہ خان کی عدم پیشی پر ایک مرتبہ پھر...
	وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں سمیت 6 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف علاقوں میں کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناءاللہ اور عبدالخالق شامل ہیں، جبکہ 3 افغان شہری بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے کے مطابق ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جن میں انسانی اسمگلروں سے متعلق چیٹس،...
	ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کی مدد سے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے لاہور میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے دیگر پرتشدد مظاہرین مختلف اضلاع میں مفرور ہیں جن کے خلاف پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، لاہور پولیس نے ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت...
	دونوں کو جے آئی ٹی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں کو جے آئی ٹی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ گلگت پولیس کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ 
	 لندن میں میٹ پولیس نے شاپ لفٹنگ میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں پاؤنڈ کی مسروقہ اشیا برآمد کرلیں۔  اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شاہ لفٹنگ کے خلاف آپریشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹ پولیس کے افسران نے 120 ایسی دکانوں پر چھاپے مارے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ بڑے ریٹیلرز سے چرائی گئی مسروقہ اشیا خرید کر انھیں سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران 32 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 9 دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا، گرفتار افراد پر چوری، منشیات کے جرائم کے علاوہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد...
	نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی یوسی 11لائنز ایریا کے چیئرمین نعمان حمید کی خلاف قانون گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی عدالت نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری مقدمے میں ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وہ متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے ان کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ بعض ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی، اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں، بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے مقدمے کی...
	اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کاروائیوں میں 1 کروڑ  85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ...
	معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزامات پر قانونی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ وہ تفتیشی اداروں کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔ سینئیر صحافی منیب فاروق کے مطابق رجب بٹ کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں، جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ پر الزام ہے...
	 پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400 ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں جاری کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں کی تعداد 3400 تک جا پہنچی ہے۔لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 340 ہوگئی، شیخوپورہ میں 217، منڈی بہاؤالدین 210 ، راولپنڈی 190 ، فیصل آباد 180 ، گوجرانوالہ 160 ، سیالکوٹ 150 اور اٹک میں 156 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی،احتجاج میں ملوث...
	 فائل فوٹو مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤنپنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں...
	پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں...
	بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
	پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد...
	جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم کے کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق صدیق انجم نے 2 نومبر 2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی، جس میں ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ کرنے سے روکا گیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر 2025...
	ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) نواحی چک 149نو ایل میں 13سالہ بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو ملزم گرفتار کرلئے۔(جاری ہے) بتایا گیا کہ اڈ ہ نائی والا بنگلہ کے کباڑیے کے پاس محنت کش عبدالرشید کا بیٹا محمد وسیم بیٹھا تھا کہ منیر احمد ماچھی ،عاطف اور پرویز اسے دھوکہ سے اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پرلے گئے یر غمال بنا کر منیر احمد ماچھی کی بیٹھک میں جا کر بند کر دیا اور ملزموں نے باری باری بدفعلی کی اور فرار ہو گئے ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے عبدالرشید کی مدعیت میں 375 اے ت پ مقدمہ درج کر کے دو ملزموںکو گرفتار کر لیا ہے ۔ 
	شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوئوں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح، ساحل، رضا محمد اور شاہ زیب کو گرفتار...
	 لاہور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، دو ہفتوں میں سینکڑوں گرفتاریاں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ لاہور پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 331 ملزمان کو گرفتار کر کے 703 مقدمات درج کیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تمام فیلڈ افسران کو بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے اور متعلقہ اداروں سے قریبی...
	 کراچی:  شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح،...
	سٹی 42: پرائس کنٹرول نے  صوبہ بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات کی چیکنگ کی ، 12ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج کیے اور 100 گرفتار کرلیے ۔32 ہزار 65 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کی گئی  357 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا،آٹےکے نرخ کی چیکنگ کےدوران 7 گراں فروشوں کوگرفتار کروایاگیا۔18ہزار 864 چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی  523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا اور 7 گرفتار کرلیے ۔9 ہزار 888 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کی  360 گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا۔ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کےدوران11 افرادگرفتار ہوئے  1 ایف آئی آر درج کی گئی۔12 ہزار 266 مقامات سے چینی نرخ کی چیکنگ کی گئی ۔ 627 ناجائز منافع...
	 کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔  ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے جبکہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
	سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسکہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)  تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شمس الدین کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موضع ویرووالا سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں اور دوران گشت و ناکہ بندی موضع پلی کوٹ موکھل میں ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب اور سیم نالہ سرانوالی میں ملزم فیصل قیوم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ3 گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔...
	مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بین الاقوامی این جی او کے آٹھ ملازمین کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا  ۔  برکینا فاسو (Burkina Faso) کے وزیرِ داخلہ محمدو سانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 غیر ملکی اور 4 مقامی افراد شامل ہیں، جن میں ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔  حکام کا الزام ہے کہ یہ افراد ملک میں فوجی کارروائیوں، شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور حملوں کے بعد ہلاکتوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کر رہے تھے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ سرگرمیاں برکینا فاسو کے سلامتی سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران ہونے والی جبری گمشدگیوں کے سنگین الزامات پر دو درجن سے زائد فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ حسینہ واجد کے پندرہ سالہ دورِ اقتدار کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کم از کم 250 جبری گمشدگیوں کے واقعات پیش آئے،  ان واقعات میں سیاسی مخالفین، طلبہ رہنما، سماجی کارکنان اور بعض صحافی بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کی تقریباً 1700 شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے درجنوں کیسز ایسے ہیں جن میں متاثرہ خاندانوں نے براہ راست...
	ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
	بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمد (ص) ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ
	مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور (ص) سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمد (ص)”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش پولیس کی...
	مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمدۖ”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش...
	بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں بچوں کی اموات کے معاملے پر دوائی تجویز کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اموات مبینہ طور پر زہریلی کھانسی کی شربت پینے کے بعد ہوئی تھیں۔ حکام کے مطابق اب تک 11 بچوں کی جان جا چکی ہے، پیڈیاٹریشن ڈاکٹر پروین سونی، جو کہ سرکاری ڈاکٹر ہیں، نے اپنے نجی کلینک میں آنے والے مریض بچوں کو کولڈرف سیرپ تجویز کیا تھا۔ بعدازاں بچوں کی حالت بگڑ گئی اور وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، پی ایم اے نے خبردار کردیا مدھیہ پردیش حکومت نے کولڈرف سیرپ بنانے والی کمپنی سریسان فارماسیوٹیکلز (کانچی پورم،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-08-19 اسلام آباد(صباح نیوز) مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری کی باقاعدہ درخواست پیش کی۔سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عمران ریاض خان جج ہمایوں دلاور کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہیں، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سیف اللہ
	جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے خلاف کیس  میں  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم  اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست مسترد کردی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم، کے پی حکومت کے افسر کا ٹرائل روکنے کا حکم عدالت نے نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ...
	اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پیکا ایکٹ کے تحت عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم pic.twitter.com/TZtL0YfA4A — WE News (@WENewsPk) October 4, 2025  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری کی باقاعدہ درخواست پیش کی۔ سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عمران ریاض خان جج ہمایوں دلاور کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہیں،...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
	حیدرآباد:غزہ میں اسرائیلی مظالم، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے اور مشتاق احمد خان کی گرفتار ی کیخلاف جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت مظاہروں سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید اور جنرل سیکرٹری حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت مشتاق احمد خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)فلسطین کے مظلوم عوام، معصوم لوگوں کے قتل عام سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت42ممالک کے رضاکاروں کی گرفتاری کیخلاف سیاسی، مذہبی تنظیموں کا احتجاج، ضلعی امیر جماعت اسلامی نوشہرو فیروز نعیم احمدکمبوہ،ایم ایس او کے عبدالرحمن راجپوت، راجپر اتحاد کے سردار احمد خان راجپرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صمود فلوٹیلا کے قافلے کے سیکڑوں رضا کار افراد کی گرفتاری بلاجواز اور غنڈا گردی کا ثبوت ہے، اسرائیل دہشت گردی کرتے ہوئے مظلوم فلسطین عوام کا خون بہا رہا ہے، قبلہ اوّل بیت المقدس کی بے حرمتی کرنے والے نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے سزا ئے موت دی ہے،آزاد فلسطین وطن کی جدوجہد میں شامل ہونا مسلمہ پر فرض ہے،اسرائیل کو قبضہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر فلسطین کے لیئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا قافلہ کی گرفتاری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام یونٹ گھارو کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ بعد نماز ظہر جمعیت علمائے اسلام یونٹ گھارو کی جانب سے قائد تحریک مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لیے امداد لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا جہازوں کو روکنے اور سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت اور دھشت گردی کے خلاف پرجوش نعرے لگائے اور...
	ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔...
	 — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔  اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان...
	 حیدرآباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ...
	ویب ڈیسک :پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔  ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے...
	ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)سعودی وزارت صحت کی تفتیشی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شمالی حدود ریجن میں عرب ملک سے تعلق رکھنے والے خود ساختہ ڈاکٹر کو حراست میں لیا ہے۔صحت قوانین کی خلاف ورزی کے کیسز میں 6 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ وزارت نے بتایا تفتیشی کمیٹی کو اطلاع ملی تھی کہ ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والا غیرملکی لوگوں کا علاج کرتا ہے۔(جاری ہے) اس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ مستند معالج ہے بھی یا نہیں۔تفتیشی کمیٹی نے ملزم کے بارے معلومات حاصل کی تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ مستند معالج نہیں...
	 سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔  ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں...
	 کراچی:  منشیات و گٹگا ماوا فروخت کرنے والے مافیاز کے خلاف سندھ پولیس کا ایکشن جاری ہے۔ آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر صوبے بھرمیں اے پلس کٹیگری کے 316 منشیات مافیاز میں سے 285 کو گرفتار کرلیا گیا، منشیات کے 31 اڈوں میں سے 27  کو تباہ کردیا گیا۔   گٹکا ماوا مافیاز کی اے پلس کٹیگری میں شامل 163 مافیاز میں سے 142 کو گرفتارکیا گیا، تعلیمی اداروں کے اطراف سرگرم 69 منشیاف مافیازمیں سے 60 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 63 آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں میں سے 38 کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آئی...
	 لاہور:  دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔  پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے...
	امریکی وفاقی جج نے قرار دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت میں سرگرم غیر ملکی طلبہ اور اساتذہ کے ویزے منسوخ کرنے، انہیں گرفتار کرنے، حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کی پالیسی اپنا کر امریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بوسٹن میں واقع یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پالیسی آزادی اظہار کے بنیادی حق کو متاثر کرتی ہے، جو کہ آئین کی پہلی ترمیم کے تحت تحفظ یافتہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی جج نے فلسطینی نژاد محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دے دیا یہ مقدمہ امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں، بشمول امریکن ایسوسی ایشن...
	اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف  کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-12 بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)مٹیاری سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش 716 وسکی شراب کی بوتل کار سمیت گرفتار کیس داخل۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم رائو کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری کارروائی کے دوران سی آئی اے انچارج مٹیاری خادم حسین بھٹی نے اسٹاف سمیت چیکنگ کے دوران مٹیاری ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں 2 منشیات فروش انیل کمار، محمد حنیف بروہی کو کرولا کار سمیت گرفتار کیا جن سے ،716 وسکی شراب کی بوتل برآمد ہوئی جن کے خلاف مٹیاری تھانے پر کیس داخل کیا گیا ہے۔ سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کسانہ موری پر ڈاکووں نے کیلے کے تاجروں کو ہتھیار کے زرور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا تاجر کا ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن پر احتجاج جلد ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جائے گا ایس ایچ او کا وعدہ۔ کسانہ موری پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیلے کے تاجر ہریش کولہی اور رام چند کولہی کو حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر اسلحہ کے زرور پر روک کر یرغمال بنایا لیا اور ان سے ایک لاکھ روپے اورڈھائی لاکھ روپے کے موبائل فون لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ واضح رہے اسی علاقے میں کچھ روز قبل علاقے کے زمیندار آفتاب لاشاری سے بھی اسی طرح ڈھائی لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی جس کا ابھی تک...
	لاہور کے جنرل اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس سے کرکے گروپ کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسپتال میں مریضوں کے سوئے ہوئے لواحقین کے ساتھ وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان موقع پا کر موبائلز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو سوئے ہوئے شخص کا فون چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 2 موبائلز، موٹر سائیکل، نقدی اور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں نصف سنچری کر چکے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا...
	اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ان کی عدالت میں عدم پیشی کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ ان کے قبضے سے شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ عدالت میں ان کی عدم حاضری پر معزز جج نے برہمی کا اظہار نہیں کیا لیکن وارنٹ کی بحالی یہ ظاہر کرتی ہے کہ عدالت معاملے کو سنجیدگی...
	سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بارے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام میں سرگودھا کے تین شہریوں کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق ایف آئی اے فیصل اباد نے جنرل بس سٹینڈ پر چھاپہ مار کر سرگودھا کے تین افراد احمد عباس، بدر زمان اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا جن کے موبائل فون قبضے میں لے لیے اور بتایا گیا کہ سرگودھا کے تینوں ملزمان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا الزام ہے اور ان ملزمان کے خلاف تھانہ ایف...
	 لاہور:  انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش وجرائم پیشہ اور جْواری ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ وگن روڈ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم وقار حسین سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ اور سکندر علی کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیں کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپیکٹر طفیل احمد احمدانی بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ...
	اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران  مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کاروائیوں میں 12کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 115کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4کلو گرام چرس برآمد ہوئی،  کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔  ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ  گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر...
	 ایمان مزاری : فائل فوٹو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاست و قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری کیے۔ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلاء کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے...
	حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔  فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
	لاہور میں رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث 686 ملزمان گرفتار جبکہ 553 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6640 مقدمات کا اندراج کیا اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں 42 کلاشنکوف، 312 رائفلیں، 256 گنیں، 5945 ریوالور اور 29 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا...
	ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحدہ عرب امارات کی قیادت میں بڑا عالمی کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 188 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے 14 ممالک میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف ایک بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی جس کے نتیجے میں 188 ملزمان گرفتار ہوئے، اس مقصد کے لیے متحدہ عرب امارات نے روس، انڈونیشیا، بیلاروس، سربیا، کولمبیا، تھائی لینڈ، نیپال، پیرو، برازیل، فلپائن، کرغزستان، ایکواڈور، مالدیپ اور ازبکستان میں مربوط بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد بچوں کے آن...
	 کراچی:  بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ،رواں سال غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف 384 چھاپے مارے گئے۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف 396 مقدمات درج کیے گئے، ملک گیر کارروائیوں میں 494 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔بیان کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد امریکی ڈالر...
	ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ رواں سال غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف 384 چھاپے مارے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف 396 مقدمات درج کیے گئے، ملک گیر کارروائیوں میں 494 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے مجموعی طور پر 1 ارب 49 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔ بیان کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد امریکی ڈالر شامل ہیں، برآمد شدہ کرنسی میں 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی...
	فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر کراچی زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف 44 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 44 مقدمات درج کیے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد امریکی ڈالر،...
	 انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری کیے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف...
	توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مرزا محمد علی کو این سی سی آئی اے عملے نے جیل حکام کے حوالے کیا۔ مرزا محمد علی کے خلاف این سی سی آئی اے راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، ذرائع نے کہا کہ مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-2-23
	وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے کیے گئے، 106 کو گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ ترجمان کے مطابق آٹے کی نرخوں میں گراں فروشی پر 1599 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح چکن اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 1023 افراد کو...
	کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مبینہ فحش، قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے اور 7 ایف آئی آر درج کرکے خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لڑکی کا روپ دھارنے والا صوابی کا نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار، حقیقت بے نقاب ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے پولیس کریک ڈاؤن کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر فحاشی کے حوالے سے شکایات مل رہی تھیں جس کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں پشاور کے تھانوں میں 7 ایف آئی آر درج کرکے اب...
	ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث اپنے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ادارے نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تحقیقات مکمل کرکے 9 جولائی 2025 کو ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو معطل کر دیا۔ جولائی 2025 میں آکشن ماڈیول کے غلط استعمال کی رپورٹس سامنے آئیں، جس کے تحت 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی تھیں، جبکہ 43 گاڑیاں پہلے ہی قانونی طور پر رجسٹر ہو چکی تھیں۔ ایف بی آر نے ڈیجیٹل آڈٹ اور انٹرنل انوسٹیگیشن کے بعد مجرمانہ نیٹ ورک میں شامل افراد کی نشاندہی کی۔ مزید پڑھیں: کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے...
	پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں حسان نیازی، شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے خلاف درج مقدمات اور سزاؤں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سزاؤں کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حسان خان نیازی ،شیرشاہ خان اور شاہریز خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے سزائیں انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تینوں رہنماؤں کے سزائیں فوری طور پو ختم کیا جائے۔ حکومت کی عددی اکثریت کی وجہ سے قرارداد کو ایوان نے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
	معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست منظور ہوگئی ہے۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے اور گرفتاری کے بعد سے وہ ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 28 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے یکم ستمبر تک 4روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ این سی سی آئی اے نے اس موقع پر ایک بار پھر ریمانڈ میں اضافہ کی درخواست دی تھی۔ یہ بھی...
	  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کیخلاف مبینہ سازش کے الزام پر سابق وزیر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا  ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عدالت نے 87 سالہ سابق وزیر سمیت 16 افراد کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش 2024 میں شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کو عوامی تحرییک کے زریعے اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے سیاسی ہلچل کا شکار ہے، اب سیاسی جماعتیں فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل اقتدار کے لیے زور آزمائی کر رہی ہیں۔ یہ 16 افراد جمعرات (28 اگست) کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈھاکہ رپورٹرز...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق، گرفتار ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او مردان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار بھی کر لیا۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق ٹک ٹاکرز پر سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں منفی رجحانات فروغ پا رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
	فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک مبینہ حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اب تک 17 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اہم ریکارڈ قبضے میں  ایف آئی اے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر چھاپے مارے، جن میں انتہائی اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔ اس ریکارڈ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس ختم پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شواہد پر مبنی انٹیلی جنس اور کارروائیوں کے نتیجے میں 2 بڑے حوالہ ہنڈی...
	لاہور:غیر قانونی آن لائن جوئے کی متعدد ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایپس کے بطور ’’ کنٹری ہیڈ‘‘ کام کر رہے تھے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈی بھائی نے ان ایپس کے “کنٹری ہیڈ” کے طور پر کام کر رہے تھے اور تشہیر کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کم از کم 12 جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود جب وہ پیش نہ ہوئے، تو ان کا نام پی این آئی ایل میں...