2025-05-15@16:12:17 GMT
تلاش کی گنتی: 4459

«یہ تحقیق»:

     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف  نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ  کیا ۔ سربراہ پاک بحریہ نے آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی نیول چیف نے زخمیوں کی غیر متزلزل بہادری، غیر معمولی ہمت اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ٹرمپ کو الفا میل اور مودی کو الفا میل کا باپ کہنے والی کنگنا رناوت کو منہ کی کھانا پڑ گئی زخمیوں سے بات چیت میں سربراہ پاک بحریہ نے ان کی فوری صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قوم اور مسلح افواج دشمن کی...
    غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات دکھائے جانے پر آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے لیگ کے حتمی مراحل کو مکمل کرنے کے لیے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے وقتی متبادل سائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان پر بھارتی جارحیت کے بعد حالات کشیدہ ہونے کے باعث لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنا پڑ گیا تھا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کی پیشِ نظر واپس بھارت آنے سے انکار کردیا تھا۔ لیگ کو مکمل کرنے کی غرض سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئی پی ایل انتظامیہ نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اب فرنچائزز کو وقتی متبادل کو...
    جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، وہ قیادت عالمی سطح پر کامیاب ہوتی ہے جس کو عوام کی سپورٹ حاصل ہو جب کہ حکومت وقت کو پتا ہے کہ جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔سینیٹ اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، جہاں پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر وقار مہدی نے حلف اٹھا لیا، یوسف رضا گیلانی نے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریفشہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ...
    پاکستان نے امریکا کو زیرو ٹیرف دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی، پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے...
    وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا اور اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔کامرہ ایئربیس دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16مئی 2025 کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ روز نامہ جنگ نے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاوں سے کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اعلامیہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا دیا گیا۔ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ “پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا “پاکستان زندہ باد” تو دوسری طرف “شکریہ چین، ترکیہ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و...
    پاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10مئی کی صبح سوا 8بجے مارکو روبیو کا پہلا فون آیا، مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے، میں نے کہا اگر بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں، 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے، مسلح افواج کی بہادری اور جوانمردی سیفتح نصیب ہوئی، بھارت کے6 طیارے اور ایک یو اے وی گرایا گیا، پاک فضائیہ فضاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
    سٹی 42: وزیرِ اعظم  شہباز شریف  نے  معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا  وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت...
    وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم...
    سندھ اسمبلی میں پیش قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے لائسنس کا بھی جائزہ لے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔
    کامرہ: . وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مئی 2025)وزیر اعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدرکا رابطہ، شہباز شریف نے بھارت سے کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیااورجنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان رابطے میں دوطرفہ...
    کراچی: شہر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے لائسنس کا بھی جائزہ لے۔
    فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی جب کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔ فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کہا کہ "پاک  فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"، جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔ بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی  پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے جب کہ  پاک...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اب پوری دنیا کی نظریں پاک فضائیہ پر ہیں۔گورنر ہاؤس سندھ میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یادگارِ شہداء کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گورنر ہاؤس کی تاریخ کا اہم دن ہے، وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو یاد نہیں کرتیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنا چاہتا تھا، بھارت کے تکبر کو ہماری فوج نے توڑ دیا، افواج نے بتا دیا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت بھی اب پاک فضائیہ کی طرف دیکھ...
    وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، پاکستان اورآذربائیجان ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ساتھ کھڑے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ، پاکستان علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر پیشرفت...
    پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔...
    شمعون عباسی کا سلیبرٹی کلچر پر تنقیدی تبصرہ: شہرت کے بعد عاجزی ضروری ہے پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے شہرت کو سنبھالنا ایک مشکل کام قرار دے دیا۔ شمعون عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ایکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے سلیبرٹی کلچر کے نقصانات پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیبرٹی بننا اور مشہور ہونا کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایک ذہنی دباؤ سے بھرپور زندگی ہے، اسی لیے وہ خود کو کبھی سلیبرٹی نہیں سمجھتے۔ شمعون عباسی نے کہا کہ شہرت کی دنیا عارضی ہوتی ہے، گلوکار، کھلاڑی یا اداکار جب اپنی کارکردگی کھو دیتے ہیں یا کوئی تنازع پیدا ہو جائے تو فوراً...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، اس دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ مستقل حمایت پاکستانی عوام سے بےپناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔ پاکستان کی حمایت پر بھارت کا سیاحتی بائیکاٹ، آذربائیجانی صحافی کا دوٹوک ردِعملآذربائیجانی صحافی احمد شاہدوف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آذربائیجان کے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آذربائیجان مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے...
    —فائل فوٹو پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے 5ویں روز بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد رکی ہوئی ہے جبکہ زیرو ٹرمینل گیٹ آج بھی بند ہیں۔ کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند ہے۔ بھارت نے آج پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی اور نہ ہی کوئی پیغام دیا۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور ہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ، سے آج ٹیلی فون پر بات کی. گفتگو کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، جو ہمیشہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ ایک نئی جوہری ڈیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایران ایک عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے نئی ڈیل کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے ’گمراہ کن‘ بیان امریکی اور اسرائیلی جرائم کو نہیں چھپاسکتے، ایران امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم جنگ بندی...
    15 مئی یوم نکبہ ہے، یادگاری کا سالانہ دن جو اس سال غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، فلسطینیوں کی نقل مکانی اور ناکہ بندی کے دوران اضافی اہمیت رکھتا ہے، آج کے دن جسے’قیامت کبریٰ‘ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے، فلسطینی اپنے ہاتھوں میں اپنے آباواجداد کے گھروں کی چابیاں لے کر احتجاج کرتے ہیں، جہاں سے ان کے خاندانوں کو 77 سال قبل بے گھر کردیا گیا تھا۔ یوم نکبہ کیا ہے؟ یوم نکبہ ہر سال 15 مئی کو منایا جاتا ہے، جو فلسطینی ریاست کی تباہی، اور 1948 میں فلسطینی آبادی کی اکثریت کے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ نکبہ کا مطلب عربی میں ‘تباہ’ ہے اور یہ لفظ ہے...
    برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے bankruptcy کو ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری رکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت...
    بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔ انہوں نے یوٹیوب اور انسٹاگرام  پر اپنے نئے نغمے ’میرے وطن میرے چمن‘ کی 4 منٹ 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی۔ جس پر صارفین مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ براھموس سے زیادہ خطرناک ہے‘۔ یہ براھموس سے ذیادہ خطرناک ھے۔ pic.twitter.com/7mkzC4OTn9 — صحرانورد (@Aadiiroy2) May 14, 2025 ایک ایکس صارف نے چاہت فتح علی خان نے نئے نغمے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوانوں کا جذبہ ختم کرنے والا گانا ہے۔ Jawano ka...
    اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔ خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست، اداکارہ یشما گِل کو خوبصورت بلی کا تحفہ دیا ہے۔ شوبز انڈسٹری کی دنیا، خصوصاً اداکاراؤں سے متعلق مشہور ہے کہ یہاں دوست کم اور دشمن زیادہ ہوتے ہیں، خوبصورتی، باوقار شخصیت، کام ملنے نہ ملنے کے سبب فنکار آپس میں دوستیوں کے بجائے دلوں میں بغض رکھتے ہیں۔ فنکاروں سے متعلق عام پایا جانے والا یہ تاثر کافی حد تک نئی نسل کے فنکار زائل کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Yashma Asad Gill (@yashmagillofficial) ایسی ہی ایک دوستی کی مثال ہانیہ عامر اور یشما گِل کی بھی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گِل...
    پاکستان کی معروف و شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 18.6 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ نے اپنے نام سے منسوب جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے والوں کو اپنے منفرد انداز میں جواب دے دیا۔ اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک وائرل ویڈیو شیئر کی، جس میں موبائل فون کے کیمرے کی سیٹنگ کے حوالے سے ٹپس اینڈ ٹریک شیئر کی گئی تھی، تاہم مذکورہ ویڈیو پر ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے کانٹنٹ کری ایٹر نے ہانیہ عامر کا نام استعمال کیا۔ ہانیہ عامر نے ایک عام وائرل...
    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے۔ مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ اِن بدمعاشوں نے Dassault کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے کہا کہ اسی وجہ سے جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا۔ Post Views: 4
    کینیا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے برطانیہ میں مستقل قیام کیلئے قانونی جنگ جیت لی، اس کے سیاسی پناہ کے دعوے کو فیصلوں میں ٹائپنگ کی غلطیوں کے باعث مسترد کیا گیا۔ شادی شدہ پناہ گزین جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا نے 2018 میں افریقی ملک سے اس وقت راہ فرار اختیار کی جب اسکے خاندان کو اسکے معاشقہ کا علم ہوا اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ کینیا واپس جاتی ہے تو اس کا شوہر اسے جان سے مار دیگا۔ ہوم آفس کی طرف سے اس کے کیس کو مسترد کیے جانے کے بعد اس نے امیگریشن اینڈ اسائلم چیمبر کے پہلے درجے کے ٹریبونل میں اپیل دائر کی اس کے کیس کو...
    برطانیہ میں مقیم تقریباً 15 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مستقل قیام کے لیے طویل المدتی انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے افراد جو سال 2020 سے برطانیہ پہنچے ہیں انہیں لیبر حکومت کے حالیہ کریک ڈاؤن کے تحت غیر معینہ مدت تک رہنے کے لیے مزید پانچ سال انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی کارکنوں کو مستقل آبادکاری کی درخواست دینے کے لیے طویل انتظار کرنا ہوگا تاہم اس اقدام سے لیبر ایم پیز کو تشویش کا سامنا ہے۔ امیگریشن وائٹ پیپر میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کے تحت خودکار سیٹلمنٹ اور شہریت کے حقوق پانچ کے بجائے 10 سال بعد دیئے جائیں گے لیکن یہ واضح نہیں کیا...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے پاکستان اور چین بیس ٹیکنالوجی سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کو بلکہ پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیاہے۔ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے 6 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مارگرائے جانے کے بعد چینی ساختہ جے 10سی کی شہرت میں اضافہ ہوگیا.  بھارت کے بالاکوٹ حملوں کے جواب میں فروری 2019 میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ شاید آخری روایتی جنگ اور ڈاگ فائٹ تھی۔اس وقت بھی پاک فضائیہ  نے برقی مقناطیسی دائرے میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی جب اس نے انڈین مِگ 21 کو جام کر دیا جس سے اس کا بچنا مشکل ہوگیا لیکن پھر بھی پاک فضائیہ کے پاس ملٹی ڈومین میں مہارت حاصل کرنے کی...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مقامی افراد...
    سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔ طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔ رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ Post Views: 2
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت، قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں۔ اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ کوئٹہ میں منگی ڈیم، پانی کی ترسیل کے نظام سے متعلق منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری، سیاحت سے متعلق منصوبے کی منظوری بھی دی گئی، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی، تعلیم سے متعلق منصوبے منظور کیے گئے۔ اجلاس میں 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت...
    لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔ حسن نواز 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں،حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔ 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔ انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جا چکا ہے،ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا،حسن نواز کو اپریل 2024...
    بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی کمپنیوں کو عدالتی حکم کے مطابق تحلیل کیا گیا برطانوی عدالت نے حسن نواز پر 5.2ملین پاؤنڈز جرمانہ ، بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے ۔واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے دیسی ٹیکنالوجی سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان ایئرفورس کی جانب سے 6 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مارگرائے جانے کے بعد چینی ساختہ جے 10سی کی شہرت میں اضافہ ہوگیا.  بھارت کے بالاکوٹ حملوں کے جواب میں فروری 2019 میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ شاید آخری روایتی جنگ اور ڈاگ فائٹ تھی۔اس وقت بھی پاک فضائیہ  نے برقی مقناطیسی دائرے میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی جب اس نے انڈین مِگ 21 کو جام کر دیا جس سے اس کا بچنا مشکل ہوگیا لیکن پھر بھی پاک فضائیہ کے پاس ملٹی ڈومین میں مہارت حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔ مزید پڑھیں: ایئروائس مارشل اورنگزیب گوگل پر پاکستان...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ جب بھارت نے اٹیک کیا تو اس پر عمران خان صاحب کے جس طرح قومی یکجہتی کے حوالے سے کہ ہم ایک قوم ہیں، مودی کے اس وار کے بعد ہم متحد ہو گئے ہیں، تو پہلا بیان ان کی طرف سے ہی آیا تھا، نواز شریف صاحب کی طرف سے ابھی بھی نہیں آیا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے دیکھاکہ جنگ ختم ہو گئی ہے اس کے بعد وہ مبارک باد کی ٹویٹ کرتے ہیں، اس سوال پر کہ نواز شریف کے پاس کوئی عہدہ نہیں کہ جواب میں...
    —فائل فوٹو پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ میں گھر کے باہر گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: کنوئیں میں گر کر 2 بچے اور انہیں بچانے کیلئے جانے والا نوجوان جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر کی کمزور چھت پر کھڑا 30 سال کا بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گیا تھا۔بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی، باپ محمد قاسم اور بیٹا محمد آصف کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔
    بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین کیا گیا ہے۔ رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بناتے ہوئے دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، وزیراعظم کا اگلے مورچوں کا دورہ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات اس موقع پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں امدادی ضروریات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے تمام متحارب فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دینے اور ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد کی محفوظ، پائیدار اور بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ Tweet URL انہوں نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ملک میں امدادی اقدامات کے لیے بھرپور تعاون کرے تاکہ مزید...
    پاکستان کے ہاتھوں چینی ساختہ طیاروں سے بھارت کی پٹائی کے بعد امریکی ایئر فورس چیف نے نیکسٹ جنریشن ایئر ڈامیننس (NGAD) کے فائٹر جیٹ ایف-47 کے 29-2025 کے درمیان بیڑے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ سماجی رابطے کےپلیٹ فارم ایکس پر سربراہ امریکی ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ایلون کی جانب سے شیئر کی گئی انفو گرافکس میں فورتھ، ففتھ اور اگلی جنریشن کے لڑاکا طیاروں کا موازنہ کیا گیا اور کچھ بنیادی خصوصیات کی تصدیق کی گئی۔ Our @usairforce will continue to be the world’s best example of speed, agility, and lethality. Modernization means fielding a collection of assets that provide unique dilemmas for adversaries—matching capabilities to threats—while keeping us on the right side of the cost...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیششن جج جنوبی کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی جہاں اداکارہ نادیہ حسین، فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور تینوں ملزم عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت اور اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔ ملزم امتیاز کے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج کی جانب سے آبادیوں پر حملہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مزید 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کے جوان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، شہید جوانوں میں...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے، 9مئی کے واقعات میں اپنے بچوں کو سزائیں دینے کے بجائے توجہ ہندوستان سمیت دیگر اندرونی و بیرونی مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا ملٹری ٹرائل قانونی قرار دینا اسی ترمیم کا نتیجہ ہے۔ ایوانوں میں اس...
    بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔ مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔(جاری ہے) اٴْنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ...
    سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔ خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے،...
    لندن: برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد ‏حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔   
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے تاریخی ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک صدر طیب اردوان (ویڈیو لنک کے ذریعے) شریک تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے شامی صدر پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے دیگر عرب ممالک کی طرح "ابراہیم معاہدوں" میں شامل ہوں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی عبوری صدر الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ فلسطین کے عسکریت پسندوں سمیت غیر ملکی جنگجوؤں کو ملک بدر کردیں۔ امریکی صدر نے شامی صدر احمد الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا...
    بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ،تمام کمپنیاں تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔حسن نواز7کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔2007سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر...
    پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار آزادی صحافت پر حملہ آور ہے، اور غیرملکی میڈیا کو نشانے پر لیا ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں صرف گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔ بھارت میں چین اور ترکیہ کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سینئر تجزیہ کار مینو جین نے بھارتی ٹی وی پر پاک بھارت کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے، مودی گھٹنوں کے بل چل کر ٹرمپ کے پاس گئے، ٹرمپ کو بیک ڈور سے بلوایا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ملکی عزت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھ دیا، رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوجائیں اس لیے مودی جی کو سیز فائر کرنا ہی تھا۔دوسری جانب بھارتی سابق وزیر ارون شوری نے بھی...
    سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے فرزند حسن نواز کی برطانیہ میں 7 کمپنیاں تحلیل کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز برطانیہ میں ساتوں کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے پہلی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ 12 اپریل 2001 کو قائم کی۔ حسن نواز کی جانب سے ان 7 کمپنیوں میں سے آخری کمپنی فلیگ شپ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ 15 ستمبر 2010 کو قائم کی گئی تھی۔ حسن نواز کوئنٹ پیڈنگٹن، کوئنٹ گلوسسٹر اور فلیگ شپ سیکیورٹیز کے بھی سربراہ تھے، جبکہ کیو ہولڈنگز اور ہرٹ اسٹون پراپرٹیز بھی حسن نواز کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 17 نومبر 2024 کو لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میکلوڈ گنج بہاولنگر کے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ پر حملہ کیا گیا اور دوران کوریج صحافی اور کیمرہ مین پر اسپتال کے ملازمین نے تھپڑوں کی برسات کردی۔ صحافی اظہر ندیم رپورٹ کر رہے تھے کہ میکلوڈ گنج کے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہے اور مریض اسپتال میں خوار ہورہے ہیں اسی کوریج کے دوران حاجی محمد نامی ملازم نے صحافی اظہر ندیم کو تھپڑ مارا اور ہاتھا پائی کے دوران صحافی زخمی بھی ہوئے۔ منچن آباد بہاولنگر مریم نواز کلینک پر علاج معالجے کے مناظر pic.twitter.com/aqNtsTSTUy — Muhammad Umair (@MohUmair87) May 14, 2025 واقعے کی ویڈیو...
    ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔ عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔...
    آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
    اسلام آباد: معرکہ مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، مودی نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے خطاب کے نام پر پرانی گیدڑ بھبھکیوں کو دہرایا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق نریندر مودی کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی اور مودی قوم سے خطاب کے دوران شدید خوف کا شکار دکھائی دیے۔ مودی نے تقریر کے دوران پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔ ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب کے دوران مودی کی باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات سے بھارت کی ہار واضح نظر آئی، مودی قوم سے خطاب کے دوران ’’آف کلر‘‘ نظر آئے۔ مودی کی تقریر نفسیاتی اور طبی لحاظ سے غیر منظم...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درعیہ میں خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر ولی عہد اور امریکی صدر نے درعیہ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں تاریخی حیثیت کے حامل درعیہ میں عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق آل سعود کے آبائی گھر کی حیثیت سے درعیہ تاریخی و ثقافتی مقام کا حامل ہے۔ نیز تعمیراتی ورثے سے اس کی ثقافتی شناخت مزید نمایاں ہوتی ہے۔'یونیسکو' کے عالمی ثقافتی ورثہ میں درعیہ کا ضلع التوریف اور وادی حنیفہ شامل ہیں۔جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنمائوں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے...
    یہ خون تھا جو لفظوں سے بلند آواز میں بولا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتے ہیں: ”ہر جان نے موت کا مزہ چکھنا ہے” (سورة آل عمران، 3:185)۔ یہ ایک اٹل حقیقت ہے جسے دنیا کے تمام مذاہب تسلیم کرتے ہیں، لیکن اسلام میں شہادت کا درجہ عام موت سے کہیں بلند و بالا ہے۔ قرآنِ کریم فرماتا ہے: ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے، انہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، مگر تمہیں ان کا شعور نہیں” (سورة البقرہ، 2:154)۔ شہید دراصل مرتا نہیں، اس کا خون قوم کی عزت کی بنیاد بن جاتا ہے، اور اس کی قربانی آنے والی...
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ’کول ساس‘ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی، میری اپنی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے، میں نے حیدرآباد میں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ View this post on Instagram...
    لاہور:کیوی کا دیس، نیوزی لینڈ ترقی یافتہ و دولت مند سمجھا جاتا ہے مگر مقامی میڈیا کی رو سے وہاں روز مرہ استعمال کی اشیا بہت مہنگی ہو چکیں جبکہ تنخواہیں منجمد ہیں۔ چنانچہ مہنگائی سے تنگ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں. پچھلے 12 ماہ کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار افراد ہجرت کر گئے۔ اکثریت نے آسٹریلیا کا رخ کیا جہاں آمدن 26 فیصد زیادہ، بقیہ برطانیہ، امریکا وغیرہ سدھار گئے۔ رپورٹ کے مطابق مہاجر نہ آئیں تو نیوزی لینڈ میں افرادی قوت کی کمی ہو جائے، مہاجروں کی مسلسل آمد ہے مگر ملک میں سفید فام اکثریت ختم ہو جائے گی. اسی امر سے خوف کھا کر حال ہی میں برطانیہ نے بھی امیگریشن...
    لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
    اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری کر دیا۔نیا ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔ترانہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ...
    شکر گڑھ (نامہ نگار)سیز فائر کے بعد تیسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند رہی۔بھارت نے سرحدی گیٹ بند رکھا اور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے راہداری بند ہے ، تاہم پاکستان بھارتی سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے منتظر ہے ، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد رکی ہوئی ہے۔ زیرو ٹرمینل گیٹ بند ہیں۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے بارڈر ٹرمینل پر موجود ہیں۔
    کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
    ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک خط میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی...
    برطانیہ کی حکومت نے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کے لیے ایک وسیع اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بیرون ملک سے آنے والوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔ امیگریشن قوانین میں یہ تبدیلیاں صرف ہنر مند افراد کو ترجیح دینے اور برطانوی ورکرز کے لیے مواقع بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں مختلف حلقوں کی وجہ سے بیرون ملک سے روزگار کی تلاش یا شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی تعداد میں بے تحاشا اضافے پر حکومت پر ان اصلاحات کا دباؤ بڑھ گیا تھا جس کے بعد امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے اعتراف کیا ہے کہ بہت عرصے تک...
    پاکستان سے ذلت آمیز شکست پر مشتعل بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان خاتون ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر حملہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان پاکستان سے شکست نے مودی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کیا ہوا ہے، اس کا بڑا مظاہرہ اس وقت ہوا جب بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ‼️ Big Breaking!!! Wing Commander Vyomika Singh Latest Victim of Bajrang Dal’s Hooliganism ‼️Family of Wing Commander Vyomika Singh who was forced to act as spokesperson of...
    ویب ڈیسک؛ بلوچستان کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔  ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کے لئے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار نہیں کرسکتے، پابندی سمندری حیات کے افزائش نسل کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔  اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔  دوسری جانب محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر نے کہنا تھا کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔ ہندوتوا کے عالمی غلبہ کی دیوانگی میں مبتلا نریندر مودی کے ساتھ ایک اور انہونی ہو گئی
    معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے آپریشن بُنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔ ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن "بُنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔ ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو...