2025-06-15@14:03:16 GMT
تلاش کی گنتی: 25405
«اندرونی کہانی»:
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی، ملازمین کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کا بجٹ بڑھا دیا گیا۔ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ...
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دشمن غریب مکاؤ زراعت مٹاؤ بجٹ قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرکے پریشان تھے اور حکومتی بینچوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج تو ہوگا۔ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا تنازعہ منگل کو امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ایک بار پھر سامنے آیا، جب ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے میں ثالثی کی کوشش کرتے ہیں تو یہ حیران کن...
وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دفاعی علاقوں میں بنکرز کی تعمیر کے علاوہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے عوام خاص کر یوتھ کو تیار کرنے کے لیے خصوصی قانون سازی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی و مرکزی سیکرٹری جنرل...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے۔محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے شہر کے مرکزی علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر عمل شروع ہو گیا ہے، تاہم علاقے میں اب بھی بہت سے مظاہرین موجود ہیں۔ تارکین وطن کی حراست...
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی آئین میں حاصل جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو اپنی شناخت سے محروم کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد...
حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں ہونے والی حالیہ فسادات کے تناظر میں انسرکشن ایکٹ کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں، ٹرمپ نے کہا کہ اگر بغاوت کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اس قانون کو نافذ کریں گے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے لاس اینجلس میں...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی۔ وفاقی بجٹ 26-2025 کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ موجودہ حالات، آمدن اور ترسیلات زر کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو بھرپور ریلف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی نے بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش...
پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ ایئر پورٹ پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، حکام وزارت مذہبی امور نے حجاج کا استقبال کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ ان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ بجٹ میں دوطبقے پھر پسے جائیں گے ،تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں اپنی بہنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکابجٹ ٹیکس فری ہوگا۔ منگل کوبانی پی ٹی آئی...
ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے: امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ...
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ اختلافات کو بھی حل کر لیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حیران نہ ہوں اگر صدر ٹرمپ کسی معاملے کو حل کر لیں۔ دنیا انہیں جانتی ہے۔ وہ...
واشنگٹن (اوصاف نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں ہی مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہاکہ حیران نہ ہوں اگر صدر ٹرمپ کسی معاملے کو حل کر لیں۔ دنیا انہیں جانتی ہے۔ وہ...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن مصباح الاسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کے حکمران اپنی کرسی کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اگر ہم فلسطین کی حمایت کرینگے تو ہماری کرسیاں خطرے میں پڑ جائیں گی، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیئے...
لندن کے میئر صادق خان، جو 2016 سے اس عہدے پر فائز ہیں، کو گزشتہ روز بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس III نے نائٹ بناتے ہوئے شاندار اعزاز سے نوازا۔ اس تقریب سے خطاب میں صادق خان نے کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اُن کے لیے ’بے حد عاجز کن لمحہ‘ ہے، اور انہوں...
ملک بھر میں تاجروں کی اکثریت نے بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کراچی چیمبر آف کامرس میں بی ایم جی گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کیموفلاج ہے ، بجٹ کے ذریعے ایف بی آر کو مزید سختی کرنے کا اختیار دیدیا گیا ، وفاقی حکومت کوئی معاشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں عید الاضحی کے موقعے پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں۔ روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے۔ پوری قوم یک جان دو قالب...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں۔ روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ روس کے 35 ویں...
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )گورنر خیبر فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاق سے ملنے والے 700 ارب روپے کا حساب طلب کر لیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا...
اسلام آباد(آئی این پی )وزیرِ اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے،...
مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت بی آئی ایس پی کی کوریج کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، اسے عملی جامہ پہنانے کےلیے کفالت پروگرام کو 1 کروڑ خاندانوں تک...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ معصوم ٹک...
NORTH CAROLINA: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں پرتشدد مظاہروں، غیرقانونی امیگریشن اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر سخت مؤقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کے دوران امریکہ میں انارکی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔...
لاہور: ماہرمعیشت خرم حسین نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں ٹیکس کا ہدف کافی بڑھا ہے جس میں زیادہ بوجھ انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس پرا رہا ہے. انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کے بجائے رئیل اسٹیٹ کو کافی ریلیف دیا گیا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگا،خسارہ آدھا رہ گیا جبکہ تنخواہ دار طبقے کو دہرا ریلیف ملا۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میںاضافے کا مطلب 4...
لاہور: صدرکسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے حکومت کاشکریہ اس نے مزید ٹیکس نہ لگاکر ہماری سزائے موت کو عمرقید میں بدل دیا تاہم زراعت زبوں حالی کاشکار ہے،ہمیں فصل کی لاگت ہی نہیں ملے گی تو کاشت کیسے کریں گے ؟ انھوں نے ’’ایکسپرٹس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گندم تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (کامرس رپورٹر) ملک بھر کی تاجر برادری نے بجٹ کو آئی ایم ایف کے پنجرے سے نکلا بجٹ قرار دے دیا ہے۔ صدر فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر امان پراچہ، یو بی جی کے صدر زبیر طفیل، پاکستان ناسپتی ایسوسی ایشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب / انقراہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں انسانی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز غزہ شہر میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد شہید اور 30 سے زاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ملتان (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو کے بعد ریلویز کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا، متعدد ٹرینوں اور اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سمیت لاہور سے روس کیلیے 22 جون سے ٹرین سروس بھی شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے ترقیاتی بیانیے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوے بی جے پی کے 2024 کے منشور سمیت سابقہ وعدوں اور بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کو اس عید الاضحی پر گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ کھالیں ملی ہیں ۔ قربانی کی ریکارڈ کھالیں دینے پر اہل کراچی کے مشکور ہیں ۔الخدمت کے تحت عیدالا ضحی پر سیکڑوں جانوروں کی فی سبیل اللہ قربانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025ء آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا، پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر احتجاج ہوگاجبکہ پی ٹی آئی...