ایف بی ایریا بلاک 15 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ایف بی ایریا بلاک 15 گلشن مصطفی کے قریب گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔
ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمن نے بتایا کہ خود کشی کرنے والی خاتون کا نام عائشہ زوجہ اظفر ہے, اس کی عمر 24 برس تھی، مذکورہ خاتون کی شادی ایک برس قبل ہوئی تھی, ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے بیان دیا یے کہ عائشہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہے، تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی، اب تیسری مرتبہ اس نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی اور اپنی جان گنوا دی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا یے کہ عائشہ کو مبینہ طور پرکچھ نفسیاتی مسائل تھے، اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا یے کہ عائشہ نے خودکشی خود کی ہے، یہ اس کا ذاتی فعل ہے، اس لیے وہ مذید قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔
متوفیہ کی لاش گھر سے گلشن اقبال میں واقع نجی ہسپتال لائی گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کردی یے ۔اہل خانہ لاش کو ایدھی سردخانے لے گئے ہیں، جہاں غسل وکفن کے بعد اس کی تدفین کی جائے گی۔
ایس ایچ او جوہر آباد نے بتایا کہ یہ معاملہ خود کشی کا یے، اس لیے پولیس ورثاء کے بیان کے بعد اب مذید کارروائی نہیں کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کی
پڑھیں:
باجوڑ: ٹارگٹڈ کارروائیاں چل رہی ہیں، کتنے دہشتگرد ہیں نہیں بتایا جاسکتا، آئی جی کے پی
— فائل فوٹوآئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کتنے دہشتگرد ہیں،یہ نہیں بتایا جاسکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ باجوڑ میں اس وقت ٹارگٹڈ کارروائیاں چل رہی ہیں، باجوڑ میں جوائنٹ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے باجوڑ میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنی ہے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خار سمیت دیگر علاقوں کے لیے پولیس کی تعیناتی کی ہے، جو کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس پر سیکیورٹی تعینات کی ہے اور جو لوگ رضاکارانہ طور پر جاتے ہیں ان کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل اور کھانے سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔