وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈریسنگ ہو یا پھر خطاب کے دوران طلبا کا والہانہ اظہارمحبت، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اسے خوب پسند کرتے ہیں، وہیں مخالفین کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

گزشتہ روز سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔ اس بار وجہ کچھ اور نہیں بلکہ کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا موضوع ہو اور پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین اس موضوع کا حصہ نہ بنیں ایسا کم ہی ہوتا نظر آیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ویڈیو اشتہار جاری کیا گیا جس میں ایک کرکٹ کھلاڑی کو دکھایا گیا جس کا نام مریم ہے اور اس کے پس منظر میں پچھلے ایک سال میں پنجاب میں کیے گئے ترقیاتی و دیگر منصوبوں کو دکھایا گیا۔ اشتہار میں دکھایا گیا کہ کرکٹ میچ میں انتہائی مایوسی کی صورتحال ہے اور مریم نامی کھلاڑی نے آکر سارا کھیل بدل دیا۔ اشتہار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر
کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لکھا’پھر’مریم‘ آئی اور سارا کھیل ہی بدل دیا‘۔

پھر “مریم” آئی اور سارا کھیل ہی بدل دیا۔ pic.

twitter.com/L7ZOS71ge3

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 21, 2025


اشتہار کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تبصروں کا ایک طوفان امڈ آیا۔ مسلم لیگ ن کے حامی صارفین نے مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا  جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ کرکٹ کا سہارا لے کر مریم نواز نے عمران خان سے متاثر ہو کر ان کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 100 فیصد اس ایڈ کو بنانے کے پیچھے مریم نواز صاحبہ کا اپنا آئیڈیا ہوگا۔

100 فیصد اس ایڈ کو بنانے کے پیچے مریم نواز صاحبہ کا اپنا آئیڈیا ہوگا۔ pic.twitter.com/gVo2Dldbzt

— Qamar Maken قمر میکن (@QamarMakenViews) February 21, 2025


بعض صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے مریم نواز کی پنجاب کو بدلنے کی کوششوں کو خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھالے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ایک سال صرف دن، ہفتے اور مہینے نہیں، بلکہ بے شمار عوامی فلاحی منصوبوں کا ایک تسلسل رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھالے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ایک سال صرف دن، ہفتے اور مہینے نہیں، بلکہ بے شمار عوامی فلاحی منصوبوں کا ایک تسلسل رہا ہے pic.twitter.com/qFTzLJxXPO

— Hamza Rizwan (@HamzaaRizwan11) February 22, 2025


ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بغض عمران نے ان کو کھلاڑی بھی بنا دیا‘‘

بعض عمران نے ان کو کھلاڑی بھی بنا دیا ???? https://t.co/FNpjI7TYsy

— Zafar Ullah Wazir (@Zafaro07_) February 21, 2025


ایک اور صارف عمران افضل راجہ نے لکھا ’اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے۔ دیکھیں وہ شاہکار کب ریلیز ہوگا‘‘

“اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رھ گیا ہے دیکھیں وہ شاہکار کب ریلیز ہوگا”
۔۔
“یا سٹار پلس تیرا ہی آسرا” pic.twitter.com/iYFEXxcniO

— Imran Afzal Raja (@ImranARaja1) February 22, 2025


صحافی ثمینہ پاشا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب عمران خان کی نقل کرنے میں ایک کام باقی رہ گیا تھا، تو وہ اس طرح پورا کیا گیا۔ اندازہ نہیں تھا کہ احساس کمتری اتنی بڑی بیماری ہے۔

اب عمران خان کی نقل مارنے میں ایک کام باقی رہ گیا تھا، تو وہ اس طرح پورا کیا گیا۔ اندازہ نہیں تھا احساس کمتری اتنی بڑی بیماری ہے۔ https://t.co/fGxGFImYrx

— Samina Pasha (@pasha_samina) February 21, 2025


سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جب پنجاب کی کمان سنبھالی تو ہر طرف مسائل کا انبار تھا۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم، ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار اور ادارے عدم فعالیت کا شکار تھے۔ لیکن ان کی دور اندیش قیادت اور عوامی خدمت کے عزم نے صوبے کو ایک نئی راہ پر گامزن کیا۔ گزشتہ ایک سال میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم و صحت میں اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں نے ایک نئے اور روشن پنجاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اشتہار پنجاب تنقید عمران خان کرکٹ مریم نواز منصوبے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اشتہار کرکٹ مریم نواز پنجاب مریم نواز کے حامی صارفین سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے نے لکھا لکھا کہ ایک سال گیا ہے رہ گیا

پڑھیں:

پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹیکس نہ لگایا معجزہ ہے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا ہے، پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح

پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی کنڈیشنز کو پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، جب آپ 150 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے چلا رہے ہوں اور پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہے ہوں تو آئی ایم ایف کا بڑا سرپلس ٹارگٹ پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، لیکن ہم نے پورا کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کی طرح صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا کیش بیک سالانہ ڈیویلپمنٹ پروگرام دیا ہے، ہمارا اے ڈی پی پچھلے سال 840بلین کا تھا لیکن تمام پراجیکٹ کی کامیابی اور عوام کی ڈیمانڈ کے بعد اس کا حجم ایک ہزار بلین سے زیادہ بڑھایا گیا، اس میں ایک ہزار 13 ارب روپے عوام کی بھلائی پر خرچ ہوچکے ہیں، پنجاب کی ترقی پر خرچ ہونے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پنجاب کی یوٹیلائزیشن 585 بلین روپے تھی جو اب 1100 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ مریم نواز نے ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم پی اوز کو سیلیوٹ کرتی ہیں جن کی حمایت کے بغیر وہ اہداف حاصل نہیں کرسکتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پنجاب اسمبلی قرضہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز گلیات چھانگلہ گلی میں موجود 
  • پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم
  • نواز شریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہو گئے: مریم نواز
  • نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود ہو گئے: مریم نواز
  • دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنا لیں گے: مریم نواز
  • نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، مریم نواز
  • نواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی، مریم نواز
  • جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگئے، آج وہ خود مائنس ہو گئے ،مریم نواز
  • پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب اسمبلی آمد