لاہور؛ کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا، کھربوں کی کمائی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور:
روڈا کی کوششوں سے لاہور میں محمود بوٹی کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا جس کے ذریعے کھربوں کی کمائی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب وژن پر روڈا نے محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر کام کیا۔
ماحولیاتی منصوبے کے تحت کاربن کریڈٹ، بائیو گیس اور بجلی پیداوار سے 2 دہائی تک آمدن آئے گی جبکہ کاربن کریڈٹ سے صرف ہر سال 2.
ڈمپ سائٹ سے پیدا بائیو گیس بھی حکومت پنجاب کو اربوں کا ریونیو دے گی۔
سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ محمود بوٹی میں شجرکاری اور سولرپارک کا بننا منصوبے کو مزید ماحول دوست بنائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پہلی مرتبہ کم عمرموٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والےبچوں کو وارننگ دی جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر نوٹس لے لیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔