چار شادیوں کی اجازت نہیں حد ہے، فیصل قریشی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں چار شادیوں کے اسلامی حکم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے یہ اجازت کسی عمومی ترغیب کے تحت نہیں دی بلکہ ایک مخصوص تاریخی اور معاشرتی سیاق میں اس کی "حد" مقرر کی گئی فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام میں "چار شادیوں کی اجازت" نہیں بلکہ "چار شادیوں کی حد" کا ذکر ہے، اور ان دونوں باتوں میں بنیادی فرق ہے انہوں نے وضاحت کی کہ ماضی میں عرب معاشرے میں متعدد شادیوں کا رواج تھا مگر لوگ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتے تھے، اس لیے اسلام نے عدل کی شرط کے ساتھ ایک حد مقرر کر دی اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں جب ایک ہی گھر کا خرچ اٹھانا اور بچوں کی تعلیم و تربیت سنبھالنا مشکل ہو چکا ہے تو کئی بیویوں کے درمیان انصاف کرنا اور بھی مشکل ہے ان کے مطابق اگر کوئی شخص ایک بیوی اور بچوں کے ساتھ عدل نہیں کر سکتا تو وہ چار کے ساتھ کیسا عدل کرے گا؟ فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ وہ خود عالم دین نہیں، اس لیے علما ہی اس موضوع پر حتمی رائے دے سکتے ہیں، لیکن ان کی ذاتی رائے میں اسلام کا اصل پیغام یہی ہے کہ انصاف کے بغیر نکاح کا کوئی فائدہ نہیں اور بہتر یہی ہے کہ ایک ہی نکاح کیا جائے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصل قریشی چار شادیوں
پڑھیں:
ہیروز آف پاکستان، مصطفیٰ قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اور قومی شعور کا پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے خصوصی ملاقات میں آزادی کی کہانی بتاتے ہوئے قومی شعور کا پیغام جاری کیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہدِ آزادی کے شاہد اور عظیم فنکار مصطفیٰ قریشی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں اور آزادی کے وقت کے جذبات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے، تو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور پاکستان کے قیام کا جوش ان کے دل و دماغ میں بس گیا تھا۔
مصطفیٰ قریشی کے مطابق، وہ گلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی آزادی کی خواہش دل میں تھی، مگر اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہوتا ہے کیونکہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔
ان کے مطابق قائداعظم نے قوم کو آزادی کی قدر سکھائی اور یہ بتایا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ مصطفیٰ قریشی نے فن کے ذریعے قومی شعور بیدار کرنے کو اپنی ذمہ داری قرار دیا۔
پاکستان کے ہیرو نے اس موقع پر پوری قوم سمیت ان تمام فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کے شعور کو اجاگر کیا۔