اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے مزید 171 ارکان کو حراست کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو یونان اور سلوواکیہ بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان

’ان کارکنوں کا تعلق یورپ اور امریکا کے مختلف ممالک سے ہے جن میں یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا شامل ہیں۔‘

فلوٹیلا میں شریک پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اب بھی اسرائیل کی حراست میں موجود ہیں اور ان کی رہائی سے متعلق تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل اسرائیل 450 سے زیادہ گرفتار کارکنوں میں سے 170 افراد کو پہلے ہی واپس ان کے وطن بھیج چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ عمان میں قائم سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون اور مدد سے اس عمل کے آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی جارحیت سابق سینیٹر مشتاق احمد غزہ امن منصوبہ غزہ انسانی امداد گلوبل صمود فلوٹیلا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت سابق سینیٹر مشتاق احمد گلوبل صمود فلوٹیلا وی نیوز سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا کے لیے

پڑھیں:

26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم

--حافظ نعیم الرحمان—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قرآن اور سنت کے علاوہ کوئی قانون ہے تو اس کو نہیں مانتے لیکن اس کو چیلنج کہاں کریں، سب عدالتیں تو ان کی اپنی بنائی ہوئی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائی جائے تو ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب عدالتوں پر قدغن لگائیں گے تو لوگ اپنی مرضی کی عدالت بنالیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب انصاف کے راستے بند کر دیے جائیں گے تو لوگ کہاں جائیں گے، جو آواز عوام تک پہنچنی چاہیے اس کو روک دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات پر امریکی کانگریسس نے مریم نواز کو اعزازی خط لکھ دیا
  • صدر ٹرمپ کی اپوزیشن ارکان کو ’غداری‘ کے الزام میں سزائے موت کی دھمکی
  • امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف
  • امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط
  • عرفان صدیقی اصول پسند اور زندہ دل سیاستدان تھے، سینیٹر پرویز رشید
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
  • عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا‘ شیخ رشید
  • سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا: شیخ رشید