Express News:
2025-10-07@12:49:06 GMT

پی سی بی کا سیزن 2025-26 کیلیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

پی سی بی نے سیزن 2025-26 کیلیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائرز اور 10 میچ ریفری شامل ہیں۔

پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور خاتون امپائر سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔

امپائرز کی کارکردگی باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سپلیمنٹری پینل ون میں 14 جبکہ سپلیمنٹری ٹو میں 24 امپائرز شامل ہیں۔

میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں دس میچ ریفری شامل۔

پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز شامل کیے گئے ہیں۔

میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین امپائرز بھی شامل ہیں۔

میچ آفیشلز پینل بنانے کا مقصد ملک بھر میں امپائرز اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

PCB announces match officials' panel for 2025-26 season

Details here ⤵️ https://t.

co/zEXH947tgp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 7, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میچ آفیشلز پینل شامل ہیں پینل میں پی سی بی

پڑھیں:

کرشنگ سیزن سے چند ہفتے قبل، حکومت نے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر کھول دیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)  کوگزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 533 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی۔ ٹینڈرکے تحت 533 سے 567.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈرکے تحت ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لندن نے سب سے کم بولی دی، کسی بھی شکایت کیلئے ٹی سی پی نے آج شام 5 بجے تک کا وقت دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • پی سی بی کا 26-2025 سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان
  • کرشنگ سیزن سے چند ہفتے قبل، حکومت نے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر کھول دیا
  • فلسطین کے حق میں مظاہروں کو محدود کرنے کے اعلان پر شبانہ محمود پر برطانیہ بھر میں شدید تنقید
  • پی سی بی نے 2025-26 سیزن کے لیے امپائروں اور میچ ریفریز کے پینلز کا اعلان کر دیا
  • نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری
  • ریاض سیزن 2025: تفریح، کھیل، ثقافت اور ذائقوں کا عالمی جشن
  • قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا اعلان
  • پی آئی اے کا 25 اکتوبر سے برطانیہ کیلیے آپریشن کا باضابطہ اعلان