2025-11-19@04:30:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2349
«افراد شہید ہوئے»:
(نئی خبر)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار تھے؟ آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر...
اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔ اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔ کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو جبراً جرائم پر مجبور کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات اٹھائیں اور متاثرین کو تحفظ، انصاف اور طویل مدتی مدد کی فراہمی یقینی بنائیں۔آن لائن دھوکہ دہی سے منشیات کی سمگلنگ اور چوری تک ایسے بہت سے جرائم دانستہ ہی نہیں کیے جاتے بلکہ ایسا کرنے والوں کو خود بھی بڑے مجرم گروہوں کی جانب سے دھوکے اور استحصال کا سامنا ہوتا ہے۔ منظم جرائم میں ملوث گروہ تارکین وطن، بچوں اور نوجوانوں سمیت کمزور لوگوں کو دھوکے، دھمکیوں اور تشدد کے ذریعے جرائم کے ارتکاب پر مجبور کرتے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ بھارت نے شاہد آفریدی کے خلاف تعصب کے باعث پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاہد آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے جب پاکستان چیمپیئنز کے اونر کامل خان سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی انڈیا کے خلاف سیمی فائنل میں کپتانی کریں گے...
بیجنگ:شی جن پھنگ کی دی گورننس آف چائنا‘‘ کی پانچویں جلد کو حال ہی میں چینی اور انگریزی میں چائنا فارن لینگویجز پریس نےملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے شائع کیا ۔ اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔دی گورننس آف چائنا”جلد 5، ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے درخواست کی ہے کہ عدلیہ کو ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہوگا اور انصاف نظر آنا چاہیے، موجودہ عدالتی طرز عمل پاکستان کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں لکھا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں، عدالتی کارروائیاں بدنیتی، جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں،...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ہندو تہوار منانے جانے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس جیسے ہی سلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرائی زور دار دھماکا ہوا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اتنی تیزی سے یاترویوں کی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کہ مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے بس سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش تاہم اس دوران 18 یاتری بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 10 سے زائد افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا...
نومئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کردیا۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں، عدالتی کارروائیاں بدنیتی، جلد بازی اور دباو کے تحت کی جا رہی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں، جھوٹے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کردیا۔جس میں کہا گیا ہے 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں، عدالتی کارروائیاں بدنیتی، جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئین اور عالمی قوانین پامال ہو رہے ہیں، جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو تباہ کر رہی ہے۔عدلیہ کو ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہوگا، انصاف نظر آنا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں شائستگی اور مہذب پن کی انتہائی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔(جاری ہے) سیاسی اکابرین چوہدری شجاعت حسین کی نرم گفتار اور مفاہمت کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں
اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔ اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔ کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی بہت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
بحرین نے غیر ملکیوں کے لیے ایک نئی ’گولڈن ریزیڈنسی ویزا‘ اسکیم متعارف کرادی جو 10 سال کی طویل مدتی رہائش فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبین جزائر: سرمایہ کاری کے بدلے شہریت، پاسپورٹ اور ویزا فری دنیا اس اسکیم کا مقصد سرمایہ کاروں، باصلاحیت افراد، ریٹائرڈ شہریوں اور ان غیر ملکیوں کو فائدہ دینا ہے جو طویل عرصے سے بحرین میں مقیم ہیں۔ ویزا حاصل کرنے والوں کو بحرین میں بغیر کسی کفیل کے رہنے، کام کرنے، کاروبار کرنے اور اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ مزید پڑھیے: ’سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کے مستقبل کی دشمن، ویزا اور نوکری کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے‘ پاکستانی شہری بھی اس گولڈن ویزے کے لیے اہل...
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کی کوتاہی کی سزا پورے محلے یا گاؤں کو دینا "اجتماعی سزا" ہے، جو سراسر غیر منصفانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں چند افراد بجلی کے بل ادا نہیں کرتے تو اس کی بنیاد پر پورے علاقے کی بجلی منقطع کرنا یا ٹرانسفارمر اٹھا لینا ظلم کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نااہلی اور ناقص نظام کی سزا عوام کو دینا کسی بھی صورت درست عمل نہیں۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اگر کسی گاؤں میں صرف...
بلوچستان لانگ مارچ‘ اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے‘حافظ نعیم الرحمن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے، بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا اور لاپتا افراد کے مسئلے سمیت دیگر مسائل حل اور ان کے جائز حقوق دیئے جائیں، خیبر پختونخواہ کے مخدوش حالات عوام اور اداروں دونوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں، فوجی آپریشنز کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو رہی، قومی پالیسیوں کو درست، غلطیوں کا اعتراف اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری لائی جائے، وادی تیرہ کے افسوسناک واقعے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2025ء) کسانوں کو صرف گندم کی فصل کی مد میں 2 ہزار 200 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کے کاشتکاروں کو 2 سال میں گندم کی کاشت کے سلسلے میں 2200 ارب کا نقصان ہوا ہے۔ کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کے مطابق ملکی زراعت 100 فی صد زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے، اور کاشتکار کے حالات بدتر ہو چکے ہیں۔ الد محمود کھوکھر نے کہا کسان نئی فصلوں کے لیے سرمایہ نہیں رکھتا، حکومت کی پالیسیوں سے فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی ہے، اور کاشتکار کو دو سال سے گندم کا مناسب ریٹ نہیں...
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی، حیرت اور بحث کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو ’’گپ شاپ نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: ’’یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔‘‘ احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل...
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی تھی، وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی تھی، وطن سے عشق...
قافلے کو روکا گیا تو جگہ جگہ دھرنے ہونگے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، امیر جماعت اسلامی کا انتباہ تحفظ کی بات کرنے نکلے ہیں،جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کا مطلب دہشت گردوں ، قوم پرستوں کو طاقت دینا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ‘‘حق دو بلوچستان کو‘‘لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ٹینکرز کھڑے کرکے رکاوٹیں ڈالنے اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے پر امن رہتے ہوئے حکومتی رکاوٹوں کو ہٹایا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ملک میں آئینی اور جمہوری حکومت ہوتی توسیاسی کارکنوں کا جگہ جگہ استقبال کرتی۔ہم لانگ مارچ کے شرکاء کی سیاسی جدوجہد کو سلام پیش کرتے...
BERLIN: جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میڈیا نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی۔ اسٹرٹگارٹ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد حادثے میں زخمی ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، حادثے میں دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر ریل سگمارینگین اور اولم کے درمیان 90 کلومیٹر روٹ پر رواں دواں تھی۔ جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس...
باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا...
پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکانٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں امن مارچ پر فائرنگ میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میں امن مارچ میں نہتے قبائلی مشران و نوجوانوں اور معصوم بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور اس دوران متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دوران جنگ بھی معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب، ریاست اور قانون نہیں دیتا، سوچیے اور غور کیجئے ریاست کے اس سے فعل سے دہشت گردی میں کمی آئے...
خیبرپختونخوا میں حکومت کا ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔ اب ایک تازہ انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق جاری کردہ تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمے کی 80 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے دوران محکمہ لائیو اسٹاک مطلوبہ گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق یہ 80 سے زیادہ گاڑیاں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن کے باوجود یہ گاڑیاں نہ دفاتر...
معروف اداکار و ہدایتکار احمد حسن نے اپنی ازدواجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے اپنی اہلیہ، اداکارہ نوشین احمد کے پاؤں دباتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی روزمرہ کی عادت بن چکی ہے، جو نہ صرف محبت بلکہ ذمہ داری کا مظہر بھی ہے۔ واسع چوہدری کے شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے احمد حسن نے کئی دلچسپ اور ذاتی نوعیت کے انکشافات کیے۔ گفتگو کے دوران جب ان سے ان کی پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ڈرامہ ’پیا کا گھر پیارا لگے‘ کے سیٹ پر ہوئی۔ نوشین میک...
پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے خلاف ایک تفصیلی اور بے باک بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں صحیفہ نے نہ صرف انڈسٹری کی ظاہری چمک دمک پر سوالات اٹھائے بلکہ اس کے پس پردہ چلنے والے غیر انسانی رویوں اور غیر پیشہ ورانہ ماحول پر بھی کڑی تنقید کی۔ صحیفہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں سنجیدہ اور بامقصد کہانیوں کی جگہ صرف گلیمر اور سطحی تفریح کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کبھی کام کی کمی کا سامنا نہیں ہوا، بلکہ انہوں نے خود کئی ایسے پروجیکٹس سے انکار کیا جن کے پیغام سے وہ متفق نہیں تھیں۔...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 271 افراد جاں بحق، 655 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے 26 جون سے 26 جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 271 افراد جاں بحق، 655 زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 132 بچے، 93 مرد، 46 خواتین شامل ہیں، پنجاب...
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔(جاری ہے) حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024 کا دن پاکستانی...
کانگریس کی قومی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون سے زیادہ سیاست کی پناہ مل رہی ہے اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم کرنے والے افراد کو سزا کے بجائے انعام مل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس کی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی قومی ترجمان مہیما سنگھ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون...
پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کے کٹھن تجربات کا ذکر کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمارہ چوہدری نے کہا کہ اکیلا رہنا آسان نہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کام یا تعلیم کی غرض سے اپنے شہر سے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے لیکن کام کے سلسلے میں وہ کراچی میں اکیلی رہتی ہیں۔ عمارہ نے کورونا وبا کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ شوٹنگ کے بعد گھر واپس آئیں تو طبیعت خراب ہونے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) پاکستان نے وقتاً فوقتاً کئی بڑے اور بین الاقوامی منصوبوں پر دستخط کیے لیکن ان کا مستقبل تاحال غیر یقینی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبے مکمل ہو جائیں تو نہ صرف پاکستان کی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر رابطوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ تاہم گیس پائپ لائنوں، بجلی کی ترسیل اور ریلوے لائنوں جیسے یہ بڑے منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار ہیں۔ ان میں سے چند اہم منصوبوں کا جائزہ درج ذیل ہے۔ ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریل منصوبہ سن 2023 میں طے پانے والے اس منصوبے کا مقصد وسطی ایشیا کو پاکستان کے ذریعے یورپ سے جوڑنا ہے۔...
زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔ Post Views: 7
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے...
گلگت: گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریوں سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تعداد 10 سے 12 ہو سکتی ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 500 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ صوبہ بھر میں 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئی ہیں، لاتعداد دکانیں و مویشی خانے تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں کے ساتھ بہہ گئی ہے۔ انہوں نے...
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
سینٹ نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اورآئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اور آئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر انوشہ رحمن نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹیرنز جو آئین بناتے ہیں ان سی59افسران کا استحقاق زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ کس دن کیبنٹ ڈویڑن نے تمام پارلیمنٹیرنز کو تقریب میں بلایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ اختیار کس کے پاس ہے کہ پارلیمنٹیرینز کا درجہ 60ویں نمبر پر ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو دوبارہ غور کر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)سپریم کور ٹ کے ایک اہم فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتاعدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ ! عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے،عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے،آئی جی پنجاب نے عدالتی احکامات پر...
فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی، عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوئی، اس کے باوجود پولیس نے 6 ماہ تک گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم...
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 کے قریب دیشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں جن کے پاس ملین ڈالرز کا امریکی اسلحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کے ثبوت موجود، دشمن کے ٹھکانوں پر کارروائی ہمارا حق ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 20 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردوں کے راستے کا مضبوط مورچہ ہے، اگر یہ مورچہ کمزور ہوا تو دہشتگردی کی آگ سے پورا خطہ غیر محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 کے قریب دہشتگرد گروپ افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، امریکی فورسز کے انخلا کے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عدلیہ اور انصاف کا کوئی وجود نہیں رہا۔ یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے 2 اسٹاف ممبران کو ہری پور کے جبری گاؤں سے اغوا کیا گیا اور 4 دن تک ان کا کچھ پتا نہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں افراد کو ساڑھے 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد 6 ماہ کی سزا سنائی گئی، حالانکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ان کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی نے سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔ سینیٹ اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ آج بانی چئیرمین سمیت علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے قانون سازی کے لئے سیاست جوائن کی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو 9 مئی پر سزا دی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، اعجاز چوہدری کو رات گیارہ بجے سزا دی گئی،کوئی ثبوت بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کی اور بزنس کیا کر کے...
روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والے ایک مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ انتونوف اے این 24 ماڈل کا طیارہ تھا، جو سیبیرین ایئرلائن انگارا کے زیرِ انتظام پرواز کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ چینی سرحد کے قریب واقع شہر بلاگوویشچنسک سے روانہ ہوا تھا اور آمور کے علاقے میں واقع قصبے ٹائندا کی جانب محو پرواز تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریڈار سے غائب ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد روسی ایمرجنسی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقامی حکام کے مطابق، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43 مسافر اور 6 عملے کے افراد...
حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے سود کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ جے یوآئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات سے حکومت کو دستبردارکرایا اور مزید 22 نکات پرمزید تجاویزدیں۔ وفاقی شرعی عدالت نے 31 دسمبر 2027 کو سود ختم کرنے کی آخری تاریخ دی اورآئندہ یکم جنوری 2028 تک سود کا مکمل خاتمہ دستورمیں شامل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اگر حکومت اپنے وعدے پرعمل نہ کرتی تو عدالت جانے کے لیے تیاررہیں کیونکہ آئندہ عدالت میں حکومت کا دفاع مشکل ہوگا۔ وفاقی شرعی عدالت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی صدارت میں ہوا۔ نیشنل بینک سے متعلق آڈٹ رپورٹس اور مالی بے ضابطگیوں کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، جس پر اراکین کمیٹی اور چیئرمین جنید اکبر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں نیشنل بینک کی جانب سے 190 ارب روپے کی ریکوریاں نہ کرنے سے متعلق آڈٹ اعتراض پر بحث کی گئی۔سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ریکوری کی کوششیں کی جارہی ہیں،28.7 ارب روپے ریکور ہوئے ہیں۔ جنید اکبر نے استفسار کیا کہ قرضہ لیتے ہیں تو کوئی چیز گروی نہیں رکھتے؟ جس پر نیشنل بینک کے صدر نے بتایا کہ بالکل رکھتے ہیں۔ 10 ہزار 400 کیس...
ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں جاری مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 245 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 602 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 3 ہلاکتیں اور 2 زخمی جب کہ اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں.(جاری ہے) ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات...
ویب ڈیسک :بابوسر ٹاپ کے مقام پر حالیہ شدید موسم کے باعث بہہ جانے والے 15 سیاح تاحال لاپتہ ہیں، 5 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ،تاہم شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق ایک انٹرویو میں کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں ، شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے ، جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ،عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا...
معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے اب اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ کی موت، ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: قتل یا طبعی موت؟ حمیرا اصغر کی موت کی گتھیاں سلجھنے لگیں ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی...
اسلام آباد‘ فیروز والہ، پشاور، میر پور، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ بیورو رپوٹ+ نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ نامہ نگاران + نیوز رپورٹر) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لڑکے سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 227 ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے...
ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 233 ہو گئی ہے، جب کہ 594 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں اور فلش فلڈ: 10 افراد جاں بحق، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔ شدید بارشوں سے گلگت، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت...
ملک میں جاری شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد بارشوں سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 221 ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں دو مرد اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 200 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 470 سے زائد زخمی...
وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دورے کے دوران انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔ دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئیجاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کہیں شدید تو کہیں طوفانی بارشوں کے سبب جانی و...
عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف کریں اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے متحد رہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے ان کے...
مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی جمہوری طریقے سے صدرِ پاکستان تبدیل ہونا جمہوری عمل ہے، صدر زرداری کی تبدیلی کے کوئی آثار بظاہر نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے سیاسی جماعتوں کا کوشش کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان آنے میں کوئی حرج نہیں، بچوں کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے ہی کرنا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل...
مون سون بارشیں، ملک بھر میں 49بچوں سمیت 104شہری جاں بحق، 413گھر تباہ ہوئے، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 26 جون سے 12 جولائی تک ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے، اب تک 413 گھر تباہ ہوئے، اور 111 جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق مون سون بارشوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد کی جان لے لی۔این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی، مالی اور جانی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے،...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ ترک خبر ایجنسی انادولو نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 17 جون کو اسرائیلی حملے کے وقت صدر سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت ایک محفوظ مقام پر میٹنگ میں مصروف تھی۔ رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے اس عمارت کے داخلی و خارجی راستوں کو نشانہ بنانے کے لیے 6 میزائل فائر کیے۔ اگرچہ صدر پزشکیان کو ٹانگ پر معمولی چوٹ آئی، تاہم وہ دیگر حکام کے ہمراہ محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ ایرانی ایجنسی فارس نیوز کا کہنا ہے کہ اسی طرز کا حملہ حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بلند ہو گیا ہے جب کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے گنڈاپور کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کئی سخت سوالات اٹھا دیے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینیفیشری کہنے سے پہلے یہ بتائیں کہ آپ خود خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کس کے این او سی پر بنے؟ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہ تین میں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہیں، پورا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 26 جون سے 12 جولائی تک ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے، اب تک 413 گھر تباہ ہوئے، اور 111 جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد کی جان لے لی۔ این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی، مالی اور جانی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں 104 افراد کے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں...
—فائل فوٹو جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے وزیر خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والے بتائیں آپ کس کے این او سی پر وزیر اعلیٰ بنے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں حکومت آپ کے بازو سے نہیں ڈنڈے کی زور سے بنی۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہے، آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مولانا کے پی کی بجائے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مکمل اقتصادی بحالی کیلئے دیرینہ اصلاحات، ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو ترجیح دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڑان پاکستان سمر سکالرز پروگرام کیلئے منتخب طلباء سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں انتہائی شکرگزار اور نہایت پرجوش ہوں کہ علم و دانش کے ستاروں کے کہکشاں کے سامنے موجود ہوں۔ احسن اقبال کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اڑان پاکستان کے تحت اس شاندار اقدام کی بنیاد رکھی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ جب انہوں نے2023 ء میں حکومت سنبھالی تو پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے سنگین خطرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ائر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے بند ہوگئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوگیا اور طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے پاور کٹ کیوں کی،جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں...
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے بلوچستان میں انسانیت سوزدہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ژوب میں صوبہ پنجاب کے بیگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔، یہ الم ناک وحشیانہ دہشتگردی کاواقعہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے تاکہ بلوچستان کے حالات مذید خراب اور امن وامان صورتحال بگڑتی رہے ہماری پاک فوج کے عظیم بہادر نوجوان ملک دشمن قوتوں سمیت ملکی آلہ کار بننے والے سہولت کاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی عظیم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کوئی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ اللہ...
کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں’’اڑان پاکستان ‘‘سمر اسکالرز انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ایف بی آر میں بہترین افسران کی تعیناتی کے...
میاں چنوں(نیوز ڈیسک) ژوب میں پنجابی شناخت کر کے شہید کیے گئے غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے وفات پاگئے۔ میاں چنوں میں غلام سعید کا جسد خاکی آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو مقتول کے والد غلام سرور نے میت دیکھتے ہی دم توڑ دیا۔ غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا گھر واپس آرہا تھا مگر والد سے ملاقات نہ ہو سکی، دونوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ باپ بیٹے کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل کی سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے شہر احمد آباد میں رواں سال جون میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کے المناک طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کی وجہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی کا اچانک بند ہونا تھا۔بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی رپورٹ کے مطابق حادثے سے کچھ لمحے قبل طیارے کے دونوں انجنوں میں ایندھن کی سپلائی کنٹرول کرنے والے سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے ’’کٹ آف‘‘ پوزیشن میں چلے گئے تھے، جس کے باعث انجن بند ہو گئے اور طیارہ تیزی سے نیچے آ کر زمین سے ٹکرا گیا۔رپورٹ میں شامل کاک پٹ وائس ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے یہ...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر گولیاں ماری گئیں، جو نہایت دلخراش سانحہ ہے، اور بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب پنجابیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش رہتے ہیں، یہ دوہرا معیار قابلِ مذمت ہے۔ ہم سب کو بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔ انہوں نے...
عمران خان کے بچوں کی بات صرف مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، تحریک کامیاب ہونا ممکن نہیں: شیر افضل مروت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت شدید اختلافات اور تقسیم کا شکار ہے، موجودہ حالات میں تحریک انصاف کا کامیاب ہونا ممکن نہیں،بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی واپسی کی بات صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کے لیے کی گئی۔ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ حقیقت میں نہ وہ آئیں گے اورنہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، پارٹی اجلاسوں میں بات گالم گلوچ سے شروع ہو کرگالم گلوچ پر ختم ہوتی ہے،اگرموجودہ قیادت احتجاج میں کامیاب ہوئی تو وہ معذرت کریں گے اورناکامی کی صورت میں وہ خود قیادت سنبھال کرعوام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے 7 مئی کو تمام 9 شناخت شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ان دعوؤں کو ’تحریفات اور غلط بیانیوں سے بھرپور‘ قرار دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ اجیت دوول کے بیانات ’عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش‘ کی عکاسی کرتے ہیں اور ’ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ملک کے خلاف فوجی جارحیت پر فخر کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد بچوں کو شہید کیا گیا ،مجموعی طور پر 55 شہادتوں کا پتا لگا ہے ،رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کا تاحال پتا نہیں لگ سکا ہے ، غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یومیہ شہادتیں زیادہ ہیں ،جن کا بروقت کا پتا لگانا ممکن نہیں ہوتا ،مختلف ذرائع ابلاغ سے حاصل معلومات کے مطابق کم از کم 55 فلسطینی شہری...
بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے سربراہ مولانا خانزیب کی شہادت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے اے این پی رہنماء مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے...
فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا لاہور کا رہائشی جنید بھی شامل ہے۔محمد جنید انصاری کے والد افتخار انصاری کا کہنا ہے کہ جنید 5 روز قبل اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید گزشتہ روز واپس لاہور آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے اسے شہید کر دیا۔ ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہحکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری...
شاہد آفریدی : فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کل کے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے۔ سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی تجریہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کہتے ہیں سڑکوں پر لوگ نکلیں تو اسے تحریک نہیں، احتجاج کہتے ہیں۔ 5 اگست کو تحریک انصاف کی تحریک کے کیا مقاصد ہیں یہ تو ابھی چھوڑ دیں، لیکن ایک مقصد تو ان کو حاصل ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کسی نہ کسی لحاظ سے زندہ ہے۔ یہ نہیں کہہ سکتے کہ تحریک انصاف، ان کا منشور یا ان کی سیاست کو ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت خود کو منتخب کہتی ہے جبکہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ یہ حکومت منتخب نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک سیاسی تنازع موجود ہے۔ جب تک سیاسی تنازع حل نہیں ہوتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے 10 جولائی تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 90 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں 45 معصوم بچے، 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آفات کے ان سلسلوں میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 63 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔مزید برآں، سیلابی ریلوں اور بارشوں نے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا، 10 کلومیٹر طویل سڑکیں اور 8 پل...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کو روک کر 9 پاکستانی شہریوں کو اتار کر بے رحمی سے شہید کردیا۔ ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ظلم و درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم جانیں چھین لیں، جو دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسزجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا، حملہ آوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرارہو گئے، تاہم متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پرحملہ کرنیوالے دشمن عناصرکوکسی صورت بخشا نہیں جائے گا بلوچستان...
افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈرجنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت...
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں واقع فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کیس معمہ بن گیا اور کئی سوالات کھڑے ہوگئے، پولیس نے رات گئے فلیٹ کو ڈی سیل کرکے مزید شواہد اکھٹا کیے لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی، آج لواحقین کا لاش وصول کرنے کا امکان ہے لیکن تاحال کوئی بھی شخص کراچی نہیں پہنچ سکا۔ ادکارہ حمیرہ اصغر علی کی موت معمہ بن گئی، لاش 6 ماہ نہیں تقریباً 9 ماہ پرانی نکلی، اداکارہ حمیرا کے والد اصغر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، حمیرا کے گھر والے میت وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے،...
سٹی 42: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے مولانا خانزیب اپنے ساتھی سمیت شہیدہو گئے، تین افراد زخمی ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد نے تحصیل خار ہیڈ کواٹر سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی ڈاکٹر طارق بھی شہید ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے حوالے سے کمپین کررہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر...
بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں۔سینیٹر عرفان...
افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت...
افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈرجنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سےمالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ طالبان اُن گروہوں کوفنڈنگ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث...
لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرکشش تنخواہ پر مشیر رکھ لیے گئے۔ ایسے وقت میں اوگرا میں مشیر رکھے گئے ہیں، جب حکومت خود مختلف وزارتوں اور اداروں میں غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کر رہی ہے یا ان کی تعداد کم کر کے دوسرے اداروں میں ضم کر رہی ہے جب کہ اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی بہتری کے لیے مخصوص ایام کے لیے رکھا گیا ہے۔ اوگرا ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق چیئرمین اوگرا نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے مشیروں کی تقرری میں شفافیت کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ اقدام کیے، جس سے تاثر ملتاہ ے کہ...
شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1 لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں قیامت، اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 105 افراد شہید، 530 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے، غزہ میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو امداد،...