2025-07-05@02:07:29 GMT
تلاش کی گنتی: 9288

«ال ہی ظہیر»:

(نئی خبر)
    سٹی 42: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ایران کی سلامتی، علاقائی خود مختاری اور آزادی کی حمایت کرتے ہیں، مسلم ممالک فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔  سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے حوالے سے اکیس مسلم ملکوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، مسلم ملکوں کے وزراء خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13جون کو اسرائیل نے عالمی قوانین کے خلاف ایران پر حملہ کیا۔  ریلوےحکام کاٹرین کرایوں میں3فیصداضافےکافیصلہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم ممالک  ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کی حمایت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک...
    مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے فرزند پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں اسجد محمود کی جان محفوظ رہی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے...
    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کر سکتے ہیں، لیکن وہ بھارت یا پاکستان میں سے کسی کو اس پیشکش کو قبول کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ ہر فریق کا اپنا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے۔  انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہو، خاص طور پر حالیہ بھارت-پاکستان فضائی جھڑپ کے بعد، لیکن امریکہ دونوں ممالک کے داخلی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی پالیسی نہیں رکھتا۔ ٹرمپ نے کشمیر کو "ہزار سالہ مسئلہ" قرار دیتے...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کی صورتحال تشویشناک ہے، یہ تصادم پورے خطے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔ شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں 50 ہزار...
    صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن آج زراعت زبوں حالی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسان پیکج نہیں بلکہ فوڈ سیکیورٹی چاہیے۔ اور فوڈ سیکیورٹی ہو گی تو کسان خوشحال ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمیں کسان پیکج نہیں بلکہ فوڈ سیکیورٹی چاہیے۔ صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن آج زراعت زبوں حالی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسان پیکج نہیں بلکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جو عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے اور خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن(ای آئی اے) اسے "دنیا کا سب سے اہم آئل ٹرانزٹ چوک پوائنٹ" قرار دیتا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟ اپنے تنگ ترین مقام پر، یہ آبی گزرگاہ صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے، جس میں دونوں سمتوں میں جہاز رانی کی لین صرف دو میل چوڑی ہے، جو اسے بھیڑ بھاڑ والی اور خطرناک بناتی ہے۔ اوپیک ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق کی طرف سے خام تیل...
    سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالےسے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت کمشنرآفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ اوربلال اکبر خان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سیکرٹری داخلہ مقامی ممبرانِ اسمبلی صفدر ساہی، میاں اکرام الحق، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزبھی موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے د یا اور کہا ہے کہ خطرات انتہائی سنگین ہیں اور عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے، پاکستان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے. ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک 55,000سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں.(جاری ہے) عاصم افتخار نے کہا کہ...
    اسپنیش فٹبالر لامین یامل کیساتھ مبینہ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر کے بعد تنقید کی زد میں آنیوالی 30 سالہ ائیرہوسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ 17 سالہ فٹبالر کی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کیساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں تھیں، جس نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ مذکورہ خاتون کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا ہے بلکہ قتل کی...
    دنیا آج ایک نئی عالمی جنگ کے باضابطہ آغاز کی گواہ بن چکی ہے جس کا آغاز صیہونی اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر جارحانہ اور غیر قانونی حملوں سے کیا، جن میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈرز، ممتاز نیوکلیئر سائنسدانوں اور حتی کہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایسے اقدامات صرف عسکری حملے نہیں یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، جو پہلے ہی سے غیر مستحکم خطے کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ جواباً ایران نے نہایت تیزی اور طاقت کے ساتھ ردعمل دیا ایسے اسٹریٹجک حملے کیے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام ہل کر رہ گئے اور اس کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں خوف، اضطراب اور افراتفری پھیل گئی۔ ادھر افسوسناک امر...
    پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے دیا۔جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اب تک 55,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جبکہ قحط کا خدشہ...
    عالمی امن اور استحکام کے لیے چین کی کوششیں نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک مثالی کردار کی حیثیت رکھتی ہیں۔ چین ہمیشہ سے پرُامن، بقائے باہمی، باہمی تعاون اور ترقی کے اصولوں پر کاربند رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی برادری میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ پرُامن ترقی اور تعاون کی پالیسی: چین کی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ’پرُامن ترقی‘ ہے۔ چین نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پر امن راستہ اختیار کیا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔ ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘ (BRI) جیسے منصوبوں کے ذریعے چین نے نہ صرف ایشیا، افریقہ...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہ راست نشر بھی کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران کنول شوزب کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل پیش کر رہے ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ان سے کہا کہ وہ صرف اپنی درخواست تک محدود رہ کر دلائل دیں۔ اس پر سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ وہ کیس کے کچھ بنیادی حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی نشان واپس لیا گیا تو...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جلد ہی ایٹم بم بنانے کے دعوے 3 دہائیوں سے کرتے آ رہے ہیں، لیکن 33 سال گزرنے کے باوجود یہ دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اور امریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی ٹی وی شو کے میزبان جان اسٹیورٹ نے بھی نیتن یاہو کی مسلسل خام خیالی کے ویڈیو کلپس شیئر کیے، میزبان نے نیتن یاہو کا مذاق بھی اڑایا۔ جان اسٹیورٹ خود ایک یہودی ہیں اور اسرائیلی...
    خالصتان نواز تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ آیا انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈین شہری اور خالصتان ریفرنڈم کے کوآرڈینیٹر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا یا نہیں۔ یہ مطالبہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ واضح رہے کہ نجر کو سری، برٹش کولمبیا میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول ہردیپ سنگھ نجر قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈین پولیس  نے نجر کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
    کراچی کی راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، 6 فائر ٹیڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ شاپنگ مال کی تیسری منزل پر سرویلنس روم سے شروع ہوئی تھی، جس نے عمارت اور اس کے اندر کئی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شاپنگ مال سے متصل رہائشی عمارت کے مکین باہر نکل آئے ہیں، تمام افراد محفوظ ہیں۔ Post Views: 4
    مودی نے ٹرمپ سے کہا ہے بھارت پاکستان سے تنازع پر کبھی ثالثی قبول نہیں کریگا، وکرم مسری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اپنے تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو کبھی قبول نہیں کرے گا ۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم مسری نے بدھ کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق وکرم مسری نے وڈیو بیان میں بتایا ہے کہ جی 7 سربراہ اجلاس کی...
    معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ ایس آئی ایف سی نے 2 برس کے دوران  نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ادارے کی حکمت عملی نے معاشی میدان میں مثبت نتائج دیے، جن میں مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری، اصلاحات کا آغاز اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد شامل ہے۔ معدنی شعبے میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے معاہدے نہ صرف ملک کی زمینی دولت کو استعمال میں لانے کی جانب پیش قدمی ہیں بلکہ معاشی خود انحصاری کی طرف اہم سنگِ میل بھی ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح زرعی میدان میں...
    کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے 16 گریڈ میں تعینات انسپکٹرز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری ہونے کے بعد بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں اور قانون شکنی کے انکشافات نے ایک بار پھر سے ادارے میں بھرتیوں میں شفافیت کے بلند و بانگ دعوؤں کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے "سول سرونٹس (اپائنٹمنٹ، پروموشن اینڈ ٹرانسفر) رولز 1973" کے تحت وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں تقرری کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر ہے جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس فہرست میں شامل متعدد افسران ایسے ہیں جنہوں نے پولیس میں شمولیت کے وقت یا تو...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر مشروط ہتھیار ڈالو‘، اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا ایران کے ساتھ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں. وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاہم اسکی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان موجود تھا، لیکن ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ کوئی...
    شہر قائد کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کا آغاز مال کی چھت سے ہوا، جو چند ہی لمحوں میں نیچے کی منزلوں تک پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا، جبکہ حفاظتی پیشِ نظر قریبی دکانیں اور سڑکیں خالی کرا لی گئیں۔ مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور بھرپور کوششیں...
    پیغام رسانی کی مشہور ایپ واٹس ایپ نے ایران میں اس کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔  یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واٹس ایپ کو اپنے موبائل فونز سے ڈیلیٹ کر دیں۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کرتا ہے۔ واٹس ایپ، جو کہ میٹا (Meta) کی ملکیت ہے، نے ایک بیان میں کہا: "ہمیں ان جھوٹے الزامات پر گہری تشویش ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں یہ الزامات ہمارے سروس کو بلاک کرنے کے بہانے نہ بن جائیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگ ایک...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک انٹرویو کے دوران اپنا تعارف کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان ایلون مسک سے کہتے ہیں کہ اپنا نام بتائیں اس کے اسپیلنگ بتائیں اور یہ بتائیں کے آپ کیا کرتے ہیں تو جواب میں ایلون مسک کہتے ہیں کہ میں اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں۔ ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم دوربین سے دیکھ کر صرف ایک حد تک کائنات کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگر ہمیں واقعی جوابات چاہییں، تو ہمیں خود خلا میں جانا ہوگا۔ When Elon Musk had to introduce himself in 2002. pic.twitter.com/ZWBAQ33a7G...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا، ترقیاتی پروگراموں کے لیے 240 ارب روپے، غیرترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے تجویز ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ بلوچستان اسمبلی میں وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قلیل وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، رواں مالی سال کا 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے جس سے بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 21 فیصد سڑکوں، 18 فیصد آبپاشی، 13 فیصد تعلیم ، 8 فیصد صحت اور 2.3...
    وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں ان دنوں عروج پر ہیں۔ سیاحتی مقامات کٹن واٹر فال، کیرن، اپر نیلم، شاردہ کیل، اڑنگ کیل اور گریس ویلی میں سیاحوں کا رش بڑھ چکا ہے جو حسین وادیوں اور قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں کافی رش نظر آرہا ہے اور گیسٹ ہاؤسز کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ سیاح کہتے ہیں کہ شہروں میں شدید گرمی کی لہر ہے مگر یہاں آکر لگتا ہے...
    ایران کی سرکاری ٹی وی نے منگل کی دوپہر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ واٹس ایپ مبینہ طور پر صارفین کی معلومات اسرائیل کو بھیج رہا ہے۔ اگرچہ اس الزام کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔  واٹس ایپ کی وضاحت واٹس ایپ نے ان الزامات کو ’غلط اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ یہ جھوٹے الزامات ہمارے سروس کو بلاک کرنے کا بہانہ بن سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ واٹس ایپ نے واضح کیا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن...
    کویت کی جانب سے قریباً 2 دہائیوں بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں ملازمت، تجارت، اور فیملی وزٹ کے مواقع دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے کا اعلان دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی تعلقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کویتی حکومت کی جانب سے ورک ویز، فیملی ویزہ، بزنس ویزہ اور ٹورسٹ ویزہ کی کیٹیگریز بحال کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ پاکستانی حکام اور کویتی وزارت داخلہ کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور افرادی قوت کی فراہمی کو مستحکم کرنا...
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار فائرنگ سے جاں بحق اس واقعے کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھنے لگا ہے کہ کیا صوبے کے جنوبی اضلاع سکیورٹی کے حوالے سے ’نو گو ایریا‘ بن چکے ہیں؟ اغوا کی کوشش کی تصدیق جے یو آئی (ف) اور ڈی آئی خان پولیس دونوں نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے سینیٹ کو بتایا کہ ان کے بھتیجے اور جے یو آئی (ف)...
    کراچی: شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال "ملینیئم مال" میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم/چیئرمین سی سی28 گلستان کالونی میاںطاہر ایوب نے ناولٹی پل کے قریب3 نوجوانوں کے نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق ہونے پر شدیددکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیاہے۔انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ سال سے نہر میں نہانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود روزانہ سینکڑوں نوجوان اورمعصوم بچے نہر میں نہاتے نظر آتے ہیں،ہر سال نہر میں نہانے کی وجہ سے المناک حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود انتظامیہ کی لاپرواہی افسوس ناک ہے ، گزشتہ سال بھی کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن نے شان فوڈزکے تعاون سے عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے پسماندہ دیہات میں صاف پانی کی فراہمی کے 9 بڑے منصوبے مکمل کرلیے ہیں۔ان مشترکہ منصوبوں کے تحت 9 جدید سولر سبمرسبل پمپ نصب کیے گئے ہیں اوران کے ساتھ 4 واش رومز پرمشتمل 9پروجیکٹ بھی تیار کیے گئے ہیں۔پانی کے یہ پمپ سولر سسٹم کے ذریعے چل رہے ہیں جس سے روزانہ سیکڑوں خاندانوں کو صاف پانی میسرآرہاہے۔موسم گرما میں اندرون سندھ کا درجہ حرارت شدید حد تک بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی کے ذخائر ناپید ہوتے جارہے ہیں،الخدمت کایہ قدم مقامی افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرالخدمت واش پروگرام سیدمحمدیونس نے ذمے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزموں کے خلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔ ذکر الٰہی سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکیل مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ملزمان میں غلام محی الدین، ملک عاشق حسین، محمد صابر، نور خان، محمد بشیر احمد، سمیع اللہ خان، عبد المجید، عابد محمود، ثاقب حسین، منیر احمد، محمود احمد، مسعود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی سروے میں کراچی ایک بار پھر دنیا کے ’ناقابل رہائش شہروں‘ میں شامل ہوگیا ہے، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے گلوبل سروے کراچی کا آخری 5 شہروں میں شامل ہونا شہر کو درپیش گہرے اور مسلسل بحران کی عکاسی کرتا ہے۔دنیا بھر کے 173 شہروں میں سے کراچی کا 170 ویں نمبر پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کراچی صرف ڈھاکا، طرابلس اور دمشق سے کچھ ہی بہتر ہے، اور یہ صحت، انفرااسٹرکچر، تعلیم، ماحول اور استحکام جیسے 5 بنیادی شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔انتہائی ناقص درجہ بندی کے باوجود کراچی واحد پاکستانی شہر تھا جو اس فہرست میں شامل ہوا۔سرفہرست کوپن ہیگن کا اسکور 98 رہا، ویانا...
    اقبال، شاعرِامروز و فردا بھی ہیں اور نقوشِ حیات میں تغیر و تبدل کے لیے ماضی سے رجوع کے قائل بھی___کلامِ اقبال میں مثبت ماضی پسندی کا اظہار ملتا ہے اور اقبال ماضی کو استقبال کی تفسیر قرار دیتے ہیں۔ ایک انقلابی شاعر ہونے کے ناتے وہ عملی زندگی میں فرد کے کردار کی اہمیت سے آگاہ تھے۔ چناں چہ اس کے جذبات و احساسات کی دنیا کے ہنگامے ان کی نظر سے پنہاں نہ تھے۔ یہ حقیقت ہے کہ عہدِ اقبال میں اردو شاعری نے جن مضامین کو تخصیصی طور پر اپنایا، ان میں فرد بطور موضوع نہایت اہم ٹھہرا۔ بالخصوص زمانی تثلیث کو مدنظر رکھتے ہوئے اس موضوع پر متنوع اسالیب میں اظہارِ خیال کیا گیا۔ اقبال نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک ایسے دور میں جب دنیا بھر میں سیاسی تقسیم، نظریاتی اختلافات اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، مسلم دنیا کے مرکز سعودی عرب سے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو وژن 2030 کے معمار اور سعودی عرب کی عالمی حیثیت کو نئی شکل دینے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے مسلم دنیا کے کلیدی رہنماؤں کو ایک خصوصی دعوت دی ہے، جس کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور حکمت عملی کی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس دعوت کے جواب میں جن معزز رہنماؤں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ان میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد صورتحال کا رُخ تیزی سے بدل رہا ہے، حملے کے بعد ایران نے جس عزم کا اظہار کیا تھا، اس کے تحت بڑے پیمانے پر اسرائیل پر میزائل حملے جاری ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھی ایران کی اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کے روز اسرائیل نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورک IRIB کے ہیڈکوارٹرز پر تہران میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس نے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ایران کے نئے مقرر کردہ سربراہ علی شادمانی کو شہید کر دیا ہے جبکہ ایران نے اسرائیل کا ایف 35 لڑاکا جہاز مارگرایا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> (اور اْس وقت اسے یہ جواب ملے کہ) ’’کیوں نہیں، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا‘‘۔ آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے؟۔ اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے اللہ ان کو نجات دے گا، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے۔ (سورۃ الزمر59تا62)سیدنا جریر رضی اللہ عنہ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر اس وقت ہمارے لیے ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال ہم انھیں نشانہ نہیں بنایں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر نے مسترد کردیا تھا لیکن اب کھلی دھمکی دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ...
    روس کی ایران ، اسرائیل جنگ میں ثالثی اور ایرانی افزودہ یورینیم کو اپنے ملک میں محفوظ رکھنے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے امریکا ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو روس میں محفوظ رکھنے کی پیشکش بھی برقرار ہے۔دمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشکش اب بھی موجود ہے اور جنگ کے باوجود بالکل بھی غیر متعلق نہیں ہوئی البتہ صورت حال قدرے پیچیدہ...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر نے مسترد کردیا تھا لیکن اب کھلی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ ای اس وقت ہمارے لیے ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال ہم انھیں نشانہ نہیں بنایں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکا شہریوں یا فوجیوں پر ایرانی میزائل حملے برداشت نہیں کرے گا۔ اس بیان کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ کی جس میں صرف ایک جملہ لکھا تھا: "UNCONDITIONAL SURRENDER" (بلا مشروط ہتھیار ڈال دو)...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دے دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں قتل نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا...
    خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن عبدالمنعم نے کہا کہ بجٹ سازی میں وزرا نے اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کی، ہر وزیر نے پہلے اپنے حلقے اور پھر دوسرے وزیر کے حلقے کا خیال رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم نے اپنی حکومت کے وزرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انصاف نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کی دھمکی دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن عبدالمنعم نے کہا کہ بجٹ سازی میں وزرا نے اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کی، ہر وزیر نے پہلے اپنے حلقے اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے اور اپنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سمر فیسٹا2025کے آغاز پر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سمر فیسٹا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے، ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنر دے کر بااختیار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین آدھا آسمان رکھتی ہیں، ان کے لیے تعلیم اور ہنر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےطالبات کو “آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس...
    سٹی 42: زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کر دی  منسوخ شدہ، زائدالمیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند ہوں گی ،2017 سے زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند کر دی جائیں گی ،2018 میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی،2019 کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبر کی بند ہو جائیں گی،2021 کے شناختی کارڈز کی سمز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا. ترقیاتی پروگراموں کے لیے 240 ارب روپے، غیرترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قلیل وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں. رواں مالی سال کا 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے جس سے بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔شعیب نوشیروانی نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 21 فیصد سڑکوں، 18 فیصد آبپاشی، 13 فیصد تعلیم ، 8 فیصد صحت اور 2.3 فیص توانائی کے لیے رکھا گیا تھا. تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے حکومت...
    روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے امریکا ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو روس میں محفوظ رکھنے کی پیشکش بھی برقرار ہے۔ دمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشکش اب بھی موجود ہے اور جنگ کے باوجود بالکل بھی غیر متعلق نہیں ہوئی البتہ صورت حال قدرے پیچیدہ ہوچکی ہے۔ یہ خبر پڑھیں : ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی؛ فرانس انھوں نے مزید کہا کہ تنازع کی اصل وجوہات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں لیکن فوجی کارروائیاں اس بحران کو...
    اسلام آباد: وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے اور اپنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سمر فیسٹا2025کے آغاز پر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سمر فیسٹا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی نسلوں میں انقلاب لانے کا واحد راستہ ہے، ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنر دے کر بااختیار بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین آدھا آسمان رکھتی ہیں، ان کے لیے تعلیم اور ہنر نہایت اہم ہے،...
    پاکستانی حجاج کرام کو حج 2025 کے دوران اور بعد میں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکہ مکرمہ میں قائم کردہ فیسلٹیشن سینٹر نے 3 ہزار سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔ ہزاروں عازمین حج کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش، کھانے اور دیگر اہم معاملات میں فوری مدد فراہم کی گئی، جسے حکام نے ایک ‘گیم چینجر’ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو حج 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے فیسلٹیشن سینٹر مکہ کی انچارج عائشہ اعجاز نے بتایا کہ یہ مرکز پاکستانی حجاج کی مدد کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی۔امیر جماعت اسلامی کہنا تھا کہ امریکا نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں، کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل...
    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) دنیا میں اس وقت نو ممالک ایسے ہیں، جو یا تو جوہری ہتھیار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں یا جن کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار رکھتے ہیں۔ پانچ تسلیم شدہ جوہری طاقتیں یہ وہ ممالک ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے جوہری ہتھیار بنائے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت قانونی طور پر جوہری طاقتیں تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ان میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔ یہ پانچوں ممالک این پی ٹی پر دستخط کر چکے ہیں۔ اس معاہدے کے رکن ممالک جوہری اسلحے کی تخفیف کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات کے پابند ہیں اور...
    بلوچستان حکومت نے اپنا دوسرا مالی سال کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے پیش کیا۔ آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کا کل حجم 1028 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 642 جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 249 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات کیے گیے ہیں جن میں ہنر مند نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضہ اسکیم کے تحت 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔گوگل کیرئیر سرٹیفیکیشن پروگرام کے تحت 3000 اسکالرشپس دی جائیں گی۔کالج کے طلبا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ڈی جی...
    سٹراسبرگ:  اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر بڑھتے ہوئے حملے ہر ایک کے لیے خطرہ ہیں۔ فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں یورپین پارلیمنٹ سے خطاب میں شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ جنگ کسی انتہا پر جا کر ختم ہو گی، ایران پر حملوں سے ہمارے خطے اور اس سے باہر خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا گر ہماری عالمی برادری فیصلہ کن طور پر کام کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ہم انسان کی تعریف ازسر نو لکھ رہے ہوں گے۔ اگر اسرائیلی بُلڈوزر غیرقانونی طور پر فلسطینیوں کے گھروں، زیتون کے درختوں اور تنصیبات کو مسمار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی تنازع میں شدت برقرار ہے اور اس کشیدہ صورتحال میں اسرائیل کی جانب سے امریکا پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اسے امریکی ساختہ جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم فراہم کیے جائیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے زیر زمین جوہری ری ایکٹر کو تباہ کرنے کے حوالے سے غور کر چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق صرف جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم ہی فردو جیسے گہرائی میں موجود ری ایکٹرز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بم امریکی ساختہ ہے جسے بوئنگ کارپوریشن نے ڈیزائن کیا اور یہ بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا...
    کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی صوبے کا 2025-26 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں ، جس کا مجموعی حجم 80 ارب روپے مقرر کیا گیاہے جس میں پی ایس ڈی پی 249.50 ارب روپے ہے اور یہ بجٹ سرپلس بجٹ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور صوبائی حکومت نے نوجوان کیلئے روزگار پر توجہ دی، صوبے میں تمام اہم فیصلے کابینہ کی منظوری سے کیے گئے، بلوچستان حکومت درست سمت کی جانب گامزن ہے، صوبائی حکومت نے جو فیصلے کیے عمل بھی کیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عوامی مفاد کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ سی پی این ای کے وفد نے وزیر اعلیٰ کو اگلے مالی سال کے لئے سرپلس بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مقامی اخبارات...
      پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انکا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے لئے ہم نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، نئے مالی سال کا ترقیاتی پروگرام اگلے تین برس...
    بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان بجٹ: عوام کے لیے خاص کیا ہے؟ آئندہ مالی سال 26-2025 کا کل بجٹ حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 639 ارب روپے سے زیادہ کا غیر ترقیاتی بجٹ (PSDP) تجویز کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی مالی معاونت والے منصوبوں کے لیے 66.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف پی اے اسکیمز کے لیے 30 ارب، غیر ملکی امداد والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے...
    ’جیو نیوز‘ گریب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک مثال قائم کی گئی۔لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے ساتھ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا گیا، اب ہم ای ٹینڈرنگ پر جا رہے ہیں، ہمارا مقصد لیکجز اور کرپشن پر قابو پانا ہے، یہ سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، اس مرتبہ بجٹ کا حجم 1240 ارب ہے، گزشتہ برس 842 ارب تھا۔ پنجاب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ...
    فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب ہم نے بھارت کی پٹائی کہ تو امریکا فوراً جنگ بندی کروانے آگیا، امریکی صدر سے خیر کی امید نہ رکھیں، اسرائیل کی دہشت گردی نے حالات کو بہت بگاڑ دیا، عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کو مجرم قرار دیا تاہم اسے کوئی پکڑنے والا نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ہے، ہمیں سفارتی محاذ پر ایران کو سپورٹ کرنا چاہیے، حکومتوں کے تختے اُلٹانے کا کام امریکا کرتا...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )مشرق وسطی کی صورتحال کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جی-7 کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن روانہ ہوگئے انہوں نے روانگی سے قبل نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی . فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن جانے کا فیصلہ کیا وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے جی-7 سربراہی اجلاس سے ایک دن قبل روانہ ہو ئے ہیں.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ’ایکس“...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت گھر گھر میں پولیو کے قطرے پلارہے ہیں، یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
    —فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، یو ایس ٹیرف پر امریکا سے بات ہوئی ہے، گزشتہ روز امریکی سیکریٹری کامرس سے بات ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کی ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے چنیسر ٹائون کی 3یوسیز کے چیئر مینوں اور ٹائون میں آنے والی مارکیٹوں ، تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ چنیسر ٹائون آفس سندھی مسلم سوسائٹیپر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چنیسر ٹائون کے چیئر مین فرحان غنی کی جانب سے رہائشی و تجارتی املاک اور ٹریڈ لائسنس فیس میں من مانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ، من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور ترقیاتی کاموں میں امتیازی سلوک ختم اور چنیسر ٹائون کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ، وزیر بلدیات سعید غنی کے ماتحت چلنے والے ہر محکمے میں کرپشن و نا اہلی انتہا پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ملک کی ضرورت ہیں، دین کا لبادہ اوڑھ کر تشدد، دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے والے دین اور امت کے دشمن ہیں۔سابق امیر جماعت نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہر شعبے میں مداخلت کی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس محض عسکری نہیں نظریاتی تحریک ہے، نظریاتی تحریک کا خاتمہ ممکن نہیں، دنیا میں حق و باطل کا معرکہ برپا ہے، اہل غزہ نے حق وباطل کی واضح لکیر کھینچ دی، ہم حق کے علمبردار ہیں اور اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی فرانس پیرس ائرشو 2025ء کا افتتاح ہوگیا جس میں 48 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعتوں کے سیکڑوں اسٹالز لگے ہیں، پیرس ائرشو میں لڑاکا طیارے، بمبار طیارے، مسافر طیارے بھی موجود ہیں۔ رافیل طیارے کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے، جدید ڈرونز، خودکار فضائی دفاعی نظام سمیت ایویشن انڈسٹری کی مختلف اشیاء کی نمائش جاری ہے، پیرس ائرشو میں دنیا بھر سے دفاعی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔پیرس ائیرپورٹ لی بارگے میں میلوں طویل میلہ سجا ہے، دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی جدید طیاروں کی نمائش سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کی روز اول سے ہی خطے میں پالیسی جارحانہ ہے، ہم ایران اور اسرائیل کی جنگ میں ایران کی حمایت ہی نہیں بلکہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمیں دوبارہ اسلام آباد جانے پر مجبور نہ کیاجائے، اگر عوام کے فیصلے تبدیل کیے تو پھر عوام خود فیصلے کریں گے۔وہ گذشتہ شب حیدرآباد میں جامشورو روڈ قاسم چوک پر ”دفاع وطن و اسرائیل مردہ باد ” مارچ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جمعیت کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری، اسد محمود، راشد محمود سومرو، عبدالقیوم ہالیجوی، حافظ محمد سعید، تاج محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کردی ہے جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالت میں ساری بات صدر کے اختیار پر ہو رہی ہے، صدر کے اختیار سے پہلے کے عمل پر کسی نے بات نہیں کی، آئین میں لکھی ہرلائن کا مطلب اور مقصد ہے۔ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ سینیارٹی تقرری کے دن سے شمار ہوگی، جج ہائیکورٹ میں تبادلہ پر آ گیا تو اس کی پہلی سینیارٹی کا کیا ہوگا؟انہوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔ ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ...
    آج کا اظہاریہ معمول سے ہٹ کر ہے یہ سوچ کے عمل کا شاخسانہ ہے۔ جو اس عمر رفتہ کا لازمہ ہے کہ ہم جو الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کے معنی پر سرسری توجہ دے رہے ہوتے ہیں ان کے ہر رخ اور اس رخ کے معانی کو ادراک کی غرض سے ماورا رکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ہر لفظ کے اپنے معنی اور اپنے نفسیاتی عوامل ہوتے ہیں ۔تمہید کو مختصر کرکے موضوع کا احاطہ کرتے ہیں ۔مثلاً ’’غیب‘‘ اور ’’غائب‘‘دونوں عربی نژاد لفظ ہیں، لیکن ان کے معنی اور استعمال میں واضح فرق ہے ۔’’غیب‘‘ ایسا چھپا ہوا یا غیر مرئی (unseen) وجود جو انسانی آنکھ سے مخفی ہو اورجسے حواس سے محسوس نہ کیا جا سکے ۔مذہبی...
    چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین نے مئی میں  کے  مہینےکے  قومی اقتصادی اعداد و شمار جاری کیے ، جس کے مطابق مئی میں ، چین کی صارفی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 4.1326 ٹریلین یوآن تھی ، جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ نامزد سائز سے بالا  صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اشیاء کی مجموعی درآمدی و برآمدی  حجم 3.8098 ٹریلین یوآن رہا جو سال بہ سال 2.7 فیصد کا اضافہ ہے، جس میں برآمدات 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2.2767  ٹریلین یوآن رہی۔ وال اسٹریٹ جرنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے یو پی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راؤ عبدالرحمٰن کے نکاح کی پُروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مذہبی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نکاح کی سعادت ملک کے معروف عالم دین، سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے ادا کی۔تقریب میں شریک شخصیات میں جے یو پی کے مرکزی رہنماعلامہ قاضی احمد نورانی، تاجر رہنما حیدری مارکیٹ کے عبدالقادر سوریا، ماہر تعلیم پروفیسر تنویراحمد ملک، معروف اسکالروترجمان انجمن اتحادعباسیہ ڈاکٹر ایوب عباسی، ماہرین تعلیم شفیق احمد عباسی،محمد صدیق ملک، قاری جمیل اختر، مختار اجمیری، سر امتیاز، ولید رضا شہیدی، یاسر عالم نورانی، قاری خلیل احمدنورانی اور دیگر معززین شامل تھے۔ شرکاء نے راؤ عبدالرحمٰن اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کی قبل از وقت صفائی اور سیوریج لائنز کی درستگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عزاداران حسینؓ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میونسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ ئی ہے۔ امریکا ایک طرف سیز فائز کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں عالمی اور اندرونی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اسرائیلی دہشتگردی نے خطے کی صورتحال بگاڑ دی ہے۔ موجودہ صورتحال میں امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آئی ہے۔ امریکا ایک طرف سیز فائر کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے۔ ہندوتوا اور صہیونیت مل کر انسانیت کی...
    ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنائی دئیےگئے ہیں، دھماکوں کے ساتھ ہی ائیر ڈیفنس نظام فعال ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئے ہیں جب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے انتہائی شدید غذائی قلت کے شکار 80 ہزار بچوں کے علاج میں مدد فراہم کرے گا، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ماؤں اور آیاؤں کو بچوں کی صحت سے متعلق مشاورت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدامات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے اشتراک سے کیے جا رہے ہیں۔ ادارے کے تعاون سے 2 سال سے کم عمر کے 43 ہزار بچوں کو ملک بھر میں قائم 169 غذائیت مراکز میں علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ دونوں اداروں نے حالیہ ملاقات میں ان خدمات کو مزید وسعت دینے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے آئی جی سندھ کے ساتھ اپنے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ٹھٹھہ میں کسی صحافی نے پوچھا کہ آپ میں اور آئی جی سندھ میں اختلافات ہیں۔ جس پر میرا جواب تھا کہ وزیر داخلہ حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے جبکہ آئین کے تحت آئی جی وزیر داخلہ کا ماتحت ہے۔ ہم پالیسی بناتے ہیں۔ آئی جی سندھ لاینڈ آرڈر کو دیکھتے ہیں۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کسی افسر کی دل آزاری ہو۔ صحافی آئینہ ہوتے ہیں حکومت کو بتاتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش تخفیف اسلحہ اور بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے ایک عالمگیر مہم شروع کر رہے ہیں جس کے تحت دنیا کو اس خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے اور پائیدار ترقی و انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔سیکرٹری جنرل نے اس مہم کا اعلان اقوام متحدہ کے متعدد رکن ممالک کی جانب سے بارودی سرنگوں پر پابندی کے کنونشن سے دستبرداری کے ارادے سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ Tweet URL 1997 میں طے پانے والے اس معاہدے کو اٹاوا کنونشن بھی کہا جاتا ہے جس کے تحت انسانی جان کے لیے خطرہ بننے والی بارودی سرنگوں...
    نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...
    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایئروسپیس فورس نے پیر کے روز اپنے جدید ترین خودکش ڈرون "شاہد-107" کا باضابطہ طور پر انکشاف کیا جو دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بغیر پائلٹ کا فضائی ہتھیار طویل فاصلے تک مار کرنے اور دشمن کے دفاعی نظام کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاری کردہ تصاویر کے مطابق شاہد-107 ایک پسٹن انجن سے لیس ہے جو اسے 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جو کہ خطے میں موجود کسی بھی دشمن ہدف تک رسائی کے لیے کافی ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک تصویر میں ایرانی ساختہ ایک ڈرون جو شہید-107 سے...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید فضائی حملوں اور میزائلوں کے داغنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے ہیں۔ ایران نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی میزائل حملے کیے، اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔  درحقیقت مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحانہ اور تحکمانہ پالیسی نے خطے کو مزید غیر مستحکم کردیا ہے۔ تہران پر ہوئے حملوں سے ایران چراغ پا ہے۔ اس نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ چھٹے نیو کلیائی مذاکرات سے رسمی طور پر...
    عبدالقادر پٹیل : فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز ایوان میں لے آئے۔ قومی اسمبلی میں نان فائلرز پر پابندیوں پر طنز کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے  نت نئے حوالے پیش کرتے ہوئے اسپیکر کو یہ تجویز بھی دی کہ نان فائلر سموسے خریدیں گے تو انہيں سموسوں کے ساتھ چٹنی نہيں ملے گی۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آرٹیکل 114 سی کے تحت کچھ لوگوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے اکاؤنٹ سے ایک حد سے زیادہ پیسے نہیں نکال سکتے، یہ وہ نان فائلرز ہیں جن کے اکاؤنٹ منجمد کر دیے جائیں گے۔ یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان...
    مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام کے ایک ٹھیکے دار نے منہدم گھر کے ملبے کو صاف کرتے ہوئے بازنطینی دور کا تاریخی مقبرہ دریافت کر لیا۔ 1500 سال پرانے یہ کھنڈرات شامی صوبے ادلب کے ایک مقام معرۃ النعمان میں پائے گئے ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سے وہاں کے رہائشی علاقوں کی تعمیرِ نو کر رہے ہیں۔ تعمیرِ نو کے منصوبے کے دوران ہونے والی دریافت کے بعد مقامیوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے بعد ازاں جگہ کو محفوظ بنانے اور اس کی جانچ کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی۔ کمپلیکس کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخدوش عمارت کےساتھ ایک گڑھا ہے جو نیچے کی...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر ممکنہ حملے کا واضح اشارہ دے کر خطے میں ایک نئے بحران کی بنیاد رکھ دی ہے۔ آسٹریلوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہاکہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو ہدف بنایا جاتا ہے تو یہ اقدام جنگ کو بڑھانے کے بجائے ختم کرنے میں مددگار ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ آسٹریلوی ٹی وی اینکر کی جانب سے نیتن یاہو سے پوچھا گیا ’کیا آپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟‘ جس کے جواب میں نیتن یاہو نے...
    ایران کی پاسداران انقلاب نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اسرائیلی شہری تل ابیب سے نکل جائیں کیوں کہ وہاں بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے محض چند گھنٹوں میں تل ابیب پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ پاسداران انقلاب کی نئی قیادت نے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا ہدف عسکری  تنصیبات اور حکومتی مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔ بیان میں اسرائیلی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر دارالحکومت تل ابیب سے نکل کر کسی دوسرے شہر چلے جائیں۔ قبل ازیں ایران کے تل ابیب پر حملوں میں امریکی سفارت خانے کی ایک برانچ سمیت متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلسل سائرن بج...
    پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا،پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کے غرور کو پاش پاش کیا، پوری قوم بھارت کی جارحیت کیخلاف سرخرو ہوئی، انہوں نے پولیس، ریسکیو 1122...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے اور تحمل و دانشمندی کا مظاہرہ کرے کیونکہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع میں جوابی اقدامات کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے ممکنہ خطرناک نتائج سب کے لیے واضح ہیں اور یہ علاقائی و عالمی امن کو سنگین خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں، تہران اپنے حقِ دفاع کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے اور اس میں کوئی غیر قانونی بات نہیں۔سرگئی ریابکوف نے بتایا کہ روس ایران، اسرائیل اور امریکا سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا :ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (IAEA) کے سربراہ ماریانو گروسّی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی جوہری تنصیبات کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس سے تابکاری کے اخراج اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل ایران کشیدگی پر ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں ابتدائی بیان دیتے ہوئے گروسّی نے رکن ممالک کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں قائم نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ پر کوئی نیا نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نطنز تنصیب کے باہر ریڈیو ایکٹیویٹی کی سطح معمول کے مطابق ہے، تنصیب کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ...
    اسلام آبادـ:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے دوریاستی فارمولہ زیرغورہےلیکن اس پرپیشرفت اسی صورت ممکن ہے جب اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس سےاپناغیرقانونی قبضہ ختم کرے، ان کی ایسی کی تیسی جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ مشرق وسطی میں امن کے لئے دوریاستی فارمولے کے حوالے ایک کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کے مشترکہ تعاون سے 17جون سے نیویارک میں ہونی تھی لیکن کئی ممالک کے وزرائے خارجہ نے موجودہ حالات میں اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے اسی لئے میں امریکہ کے دورے پر نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ دوریاستی حل کی تجویزپر اس وقت تک پیشرفت نہیں ہوسکتی جب تک اسرائیل...