2026-07-24@13:17:28 GMT
تلاش کی گنتی: 11509

«صائمہ سلیم نے کہا»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر): ترجمان حکومتِ پاکستان برائے سندھ راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ آج این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے سندھ بھر میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت صوبہ سندھ کے طلبہ و طالبات میں 20 ہزار جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیرِاعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف کے اس وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر سرمایہ کاری دراصل ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واقعے اور قتل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: بھاٹی گیٹ سانحہ، ماں بیٹی کی ہلاکت پر 3 ذمہ داران نامزد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی مریم نواز نے کہا کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں اس قسم کا واقعہ ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے متاثرہ فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دلوایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے...
    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ(فائل فوٹو)۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں پہلی بار سرکاری اسکولز کو انتظامی طور پر مضبوط بنانے کی طرف قدم بڑھایا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق اسکول اسپیسفک بجٹ کے تحت سرکاری اسکولز کو 18 ارب 63 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ اسکولز کو پیسے جاری ہوچکے ہیں، نگرانی میں سول سوسائٹی ساتھ دے۔ انھوں نے کہا ہیڈ ماسٹرز، پرنسپل کے پاس مالی اختیارات ہیں، کسی دباؤ کے بغیر مسائل حل کریں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ کی رہنمائی کے مطابق اسکولوں کو بااختیار بنایا ہے۔ امید ہے اسکول سربراہ، اسکول کی بہتری کے لیے اپنا مثبت...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں، تعلیم اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کےد وران رانا مشہود احمد نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں اور تعلیم و ہنر سے آراستہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے سعودی عرب اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے پروڈکٹیو اور بیرونِ ملک روزگار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے خوش آئند...
    کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نہ قومی امور پر حزبِ اختلاف کو اعتماد میں لینے کیلئے کل جماعتی اجلاس بلاتے ہیں اور نہ ہی انکی صدارت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات کو منافقت سے بھرپور قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی اجلاس سے پہلے قوم کے نام پیغام دینا وزیراعظم کا معمول بن چکا ہے، مگر عملی طور پر نہ تو حزبِ اختلاف کو اعتماد میں لیا جاتا ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کے اندر سنجیدہ مکالمہ کیا جاتا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ جے رام رمیش نے...
    رکنی میں کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سے غلطی ہو سکتی ہے اور آپ گورننس سے ناراض ہو سکتے ہو لیکن ریاست سے کبھی ناراض نہیں ہوا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑ یہاں کے غیرت مند قبائل کی تاریخ اور مسکن ہے۔ کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام یہاں کی پسماندگی کے خاتمے اور گڈ گورننس کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام اور رکنی کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر کا درجہ سے متعلق رکنی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان صرف ایک ڈویژن...
    —تصویر بشکریہ رپورٹر وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہ ہے کہ جمہوریت کے اثرات کراچی تک پہنچے ہیں، اگر چہ کراچی اسلام آباد سے دور ہے مگر کراچی اسلام آباد اور پاکستان کو چلاتا ہے۔وہ جمعرات کو این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبہ کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکمراں ایک طبقے کا نام ہے لیکن میں اس طبقے سے تعلق نہیں رکھتا، وزیرِ اعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی، پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی 18 کروڑ سے زائد ہے، اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ یہ آبادی بوجھ ہے...
    ملک میں بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آ سکتی ہے، کیونکہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 48 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کمی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت دائر کی گئی درخواست کے نتیجے میں متوقع ہے، جس پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق درخواست پر حتمی فیصلہ تمام اعداد و شمار اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس...
    بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 48 پیسے کمی کا امکان ہے، دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی درخواست پر فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کرے گی۔سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے سے متعلق تھی۔ حکام کے مطابق دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹس چلائے گئے۔سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ حکومت کے انکریمنٹل پیکج کے باعث قیمتوں میں اضافہ آرہا ہے۔ اس پر ممبر نیپرا مقصود انور...
    ویب ڈیسک :   بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 48 پیسے کمی کا امکان ہے، دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی درخواست پر فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کرے گی۔ سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے سے متعلق تھی۔ حکام کے مطابق دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹس چلائے گئے۔ پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں، اسے ہمیشہ پورا کرتے ہیں اور انہیں کسی سے بھیگ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا، “قومیں نعروں سے نہیں بنتیں، کردار سے بنتی ہیں۔ جو محنت سے بھاگ جائے وہ نام تو کما سکتا ہے، مگر مقام نہیں۔” بگٹی نے واضح کیا کہ وہ تنقید کو ہمیشہ اپنی ترقی کے لیے مثبت سمجھتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ غیرت وراثت میں ملتی ہے جبکہ ترقی محنت اور کمائی سے حاصل کی جاتی ہے۔ “اپنے سر اونچا رکھو، جیسے کوہ سلیمان بلند ہے۔ ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اور بھائی رہیں...
    پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی امید نہیں کرسکتے۔ احمد علی بٹ ایک بہترین اداکار، میزبان اور کامیڈین کے طور پر جانےجاتے ہیں، اداکار پاکستان کے مقبول ڈراموں اور کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہربھی دکھا چکے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے یو ٹیوب پر پوڈکاسٹ کرتے ہیں جہاں وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر وائرل اور متنازع موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ حال ہی میں احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی اداکار جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر کھوچکے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں طبی ماہرین کی سفارش پر پمز لے جایا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آنکھوں کے ماہرین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور طبی ماہرین کی سفارش پر معمولی طبی کارروائی کے لیے انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا۔ اس پورے عمل میں تمام قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق طبی ماہرین نے مشورہ دیا تھا کہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے پارلیمانی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بسنت تہوار کو پولیٹیسائز (سیاسی) کرنے کی کوشش کی تو پھر ایکشن ہوگا، جون2026ءتک واسا کا دائرہ کار پنجاب تک ہو جائے گا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اپنے گھروں میں بسنت منانا چاہتے ہیں شوق سے منائیں،اگر یہ بسنت فیسٹول کو فیسٹول رہنے دیں تو میں گارنٹی دیتا ہوں کوئی ایجنسی کوئی لا انفورسمنٹ ادارہ ان کے خلاف ایکشن نہیں لے گا، اگر سیاسی مقاصد کے لیے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں دعوت دیتا ہوں اپوزیشن لیڈر کو آئیں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری سمیت عہدیداروںاور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سپیکر ملک احمد خاں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری پنجاب اسمبلی کے اس ایوان کا اہم حصہ ہیں اور ہم صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب نے کہا کہ سیاست ایک انتہائی معتبر اور ذمہ دارانہ عمل ہے، سیاست میں یہ...
    بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ بلور ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ “اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔” انہوں نے واضح کیا کہ 55 سال کی سیاست کے باوجود انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ کسی کے سامنے جھکنے یا بکنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اے این پی کے رہنما نے کہا، “ہمارے ملک نے بھارت کو جنگی میدان میں شکست دی، لیکن معاشی محاذ پر ہم پیچھے ہیں۔ حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفاد میں سوچنا...
    بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدہ ہوگئے۔ بلور ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا، اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے پیں حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں...
    پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے۔  احمد علی بٹ پاکستان کے معروف ٹیلی وژن اور فلمی فنکار ہیں، جو بے شمار صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ’جٹ اینڈ بانڈ‘ اور ’انسپکٹر کھوجی‘ جیسے سِٹ کامز سے کیا، بعد ازاں وہ بینڈ ’ای پی‘ کے ساتھ گلوکاری میں بھی متحرک رہے۔ آج احمد علی بٹ ایک بہترین اداکار اور میزبان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، ان کے مقبول ڈراموں میں ’جینٹل مین‘ اور ’جھوٹی‘ شامل ہیں، جب کہ وہ ‘جوانی پھر نہیں آنی‘ ، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پنجاب...
    پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی مصنف و شاعر جاوید اختر پر تنقید کی اور کہا کہ “آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں رکھ سکتے۔” احمد علی بٹ ٹیلی ویژن اور فلم کے میدان کے ایک معتبر فنکار ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سِٹ کامز ’جٹ اینڈ بانڈ‘ اور ’انسپکٹر کھوجی‘ سے کیا۔ بعد ازاں وہ بینڈ ’ای پی‘ کے ساتھ گلوکاری میں بھی متحرک رہے۔ آج وہ نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ کامیاب میزبان کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں، اور ان کے مقبول ڈراموں میں ’جینٹل مین‘ اور ’جھوٹی‘ شامل ہیں۔ انہوں نے فلموں ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’جوانی پھر نہیں آنی...
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ موسوی نے کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت ہمارے معاشرے میں ایک سنجیدہ اور اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ گھریلو دباؤ، معاشرتی مسائل، معاشی مشکلات اور آگاہی کی کمی کے باعث خواتین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں ویمن مینٹل ہیلتھ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی ے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ واک کا مقصد خواتین میں ذہنی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل، ان کی وجوہات اور ممکنہ حل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ آگاہی واک میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کی ذہنی صحت، ذہنی...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سربراہ تحفظِ تحریکِ آئینِ پاکستان محمود خان کی جانب سے 8 فروری کو مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کڑی شرط عائد کردی پاکستان تحریک انصاف کے مطابق 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہو گا اور پارٹی نے تمام قیادت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کر رہے ہیں اور لاہور اور سندھ کا دورہ بھی کر چکے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد،ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔علاوہ ازیںسہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سوا کسی اور میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاک چین شراکت داری اعتماد اور طویل المدتی تعاون کی علامت ہے، سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری نے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اہم کردار ادا کیا، کان کنی کے شعبے میں چین کے تعاون سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پاک چین منرلز تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس فورم میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے، دونوں ملکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دوراندیشی، باہمی اعتماد اور طویل المدتی تعاون پر مبنی مضبوط اور مستحکم شراکت داری قائم کی جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے شہر میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناسب سے فائر بریگیڈ کے وسائل ناکافی ہیں۔ حیدرآباد کی آبادی تقریباً 40 لاکھ ہے، جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہر ایک لاکھ آبادی پر کم از کم 40 تربیت یافتہ فائر فائٹرز ہونے چاہئیں۔ اس حساب سے شہر کو تقریباً 1,600 فائر فائٹرز اور 40 فعال فائر اسٹیشنز کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید فائر فائٹنگ صرف پانی پر منحصر نہیں رہی بلکہ کیمیکل فائٹنگ، جدید ڈیٹیکشن سسٹمز، اسمارٹ الارمز، ڈرونز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسیحی رہنما رکن سندھ اسمبلی سلیم خورشید کھوکھر کا حیدرآباد آمد پر پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد کے نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر نے اپنے دفتر میں پرتپاک اور والہانہ انداز میں استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبول مسیح کھوکھر نے کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر اقلیتی عوام کے ایک سچے ترجمان اور مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب سلیم خورشید کھوکھر نے اپنے تینوں ادوارِ رکنِ صوبائی اسمبلی میں جس خلوص، دیانت داری اور بے لوث جذبے سے اقلیتی عوام کی خدمت کی، وہ سندھ کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ مقبول مسیح کھوکھر نے مزید کہا کہ سلیم خورشید کھوکھر کے دورِ...
    پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی کی سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسو سی ایشن (پوئپا)کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور رہنما شکیل عباسی نے سعودی قونصل ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات کی،خوش گوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔پوئپا پاکستان کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ اور شکیل عباسی نے قونصلر ڈاکٹر حمد بن طاہر کو سعودی عرب کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ طبی بنیادوں پر یا ہارڈ شپ کوٹہ میں کامیاب نہ ہونے والے عازمین حج کو پوری رقم کی واپسی یقینی بنائیں گے، حج کیلئے کسی کا کوٹہ ہے نہ ہی اراکین پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت: پہلا مرحلے کا شیڈول جاری وفاقی وزیر نے 2025ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ متاثرین کا مسئلہ سیاسی نعرہ بازی نہیں بلکہ فوری حل کا متقاضی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عباداللّٰہ خان کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا نے دورہ خیبر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر معاملے کو سیاست کی نذر کر رہی ہے، ایپکس کمیٹی اجلاس کے لیے بارہا کہا مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عباداللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ 100 دن میں وزیراعلیٰ صرف 10 دن دفتر آئے۔ صوبہ بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور:خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سال 2018 سے 2022 تک صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی، تاہم رجیم چینج کے بعد حالات کو دانستہ طور پر خراب کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی اور معاشرتی مسائل کی جڑ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے ہیں، جن کے اثرات آج پورا صوبہ بھگت رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے تیراہ میں برف باری کے باعث لوگوں کے دربدر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید موسم اور سیکیورٹی مسائل کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کا اس بات پر اتفاق ہے کہ آپریشن کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے خبردار کیا ہے کہ ملک جعل سازی کے حوالے سے عالمی سطح پر بدنام ہو چکا ہے اور جعلی دستاویزات کے وسیع استعمال سے بنگلا دیش کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ڈھاکا میں ڈیجیٹل ڈیوائس اینڈ انوویشن ایکسپو 2026 کے افتتاح کے موقع پر محمد یونس نے کہا کہ بیرونِ ملک ویزا مسترد ہونے کی ایک بڑی وجہ جعلی دستاویزات ہیں، جن میں تعلیمی اسناد بھی شامل ہیں،متعدد ایسے کیسز دیکھے گئے ہیں جن میں افراد جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک خاتون نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا مگر اس کے تمام...
    اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق امن اور انصاف پر مبنی سماج ہماری ترجیح ہے اور عالمی تنازعات کے اس دور میں برداشت اور مکالمہ پہلے سے زیادہ ضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم پرامن بقائے باہمی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور زبانوں کا احترام ہی پرامن سماج کی بنیاد ہے اور سندھ ہمیشہ رواداری، برداشت اور ہم آہنگی کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں...
    ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہوگی تو بنایا جائیگا، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا لیکن بلیک میلنگ کے ذریعے جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، ضروری نہیں اپوزیشن کی ہر فرمائش پوری کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالے کیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزیر اطلاعات سندھ نے بھی پریس کانفرنس کرکے اس بات کی تردید کی ہے، ایم کیو ایم رہنما سیکیورٹی واپس...
      کوئٹہ:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔سیف سٹی منصوبے کے تحت کوئٹہ میں 97 فیصد کیمرے دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بتدریج بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلوچستان پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
    سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بتدریج مگر پائیدار بنیادوں پر بہتر بنانے کیلیے موثر اور مربوط اقدامات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی موثر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کاؤشوں کے باعث کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جو اس بات...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وفاق میں اب بھی کچھ سمجھداری اور عقلمندی ہے، ہم بھی یہ بارہا دہرا رہے ہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں تو آپ نشاندہی کریں، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں میں لائحہ عمل ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تیمور تالپور نے دعوی کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری شاید 10 یا 15 دن نکال سکیں گے، گورنر سندھ کا عہدہ ایک لسانی جماعت کے لیے استعمال ہورہا ہے، کامران ٹیسوری نے جو زبان استعمال کی اس سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا...
    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی پرفارمنس پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھے طریقے سے نبھا رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ جہاں کنڈیشن ملتی ہے وہاں ہم ضرور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اہم ہے۔ ٹی 20 میں کوئی ٹیم بڑی چھوٹی نہیں ہوتی، شارجہ میں افغانستان کو دوسری بہترین ٹیم قرار دیا جا رہا تھا جسے ہم نے ہرایا، پاکستان میں یہی ہوتا ہے جیت جائیں تو دوسری ٹیم کو کمزور قرار دے دیا جاتا ہے۔ صحافی کی جانب سے بابر اعظم کی پرفارمنس سے متعلق سوال...
    آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلوں کی امید ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 سیریز: 17 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پُرجوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز نہایت اہم ہے، خصوصاً اس لیے کہ یہ ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہو رہی ہے اور ٹیموں...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں جاری خبریں اہل خانہ کے لیے تشویش کا باعث ہیں، خاص طور پر اگر علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہو رہا ہے تو یہ پہلو مزید تشویش پیدا کرتا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ اہل خانہ کو بانی کی صحت میں کسی بھی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے اب تک ان کی کوئی تازہ اطلاع نہیں ملی۔ علیمہ خان نے یاد دلایا کہ اس سے پہلے بھی بانی کو جیل سے باہر...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے، اگر بانی کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کو صحت سے متعلق کسی بھی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ بانی سے جیل میں ملاقات سے انکار کی خبر پر بیرسٹر گوہر کی وضاحتسوشل میڈیا کی یہ خبر قطعی طور پر غلط ہے، میں نے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص سے رابطہ کیا تاکہ اس بےبنیاد خبر کی تردید کی جاسکے: بیرسٹر گوہر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی...
    گل پلازہ سانحے سے توجہ ہٹا نے نہیں دیں گے، آپ سیکیورٹی واپس لیں،مقدمات بنائیں ایم کیو ایم کاسانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ،پریس کانفرنس متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیراطلاعات اور میٔر کراچی تینوں کو مستعفی ہونا چاہیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سے گل پلازہ کے حوالے سے سوالات کیے جارہے ہیں، سوالات پر وزیراعلیٰ، مئیر کراچی اور شرجیل میمن جھنجھلاہٹ کا شکار ہورہے ہیں، 18 سال سے اقتدار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں یہ فیصلہ کاروباری طبقے کے لیے ناقابل قبول ہے۔شرح سود سنگل ڈیجٹ میں ہونی چاہیے اور موجودہ حالات میں اسے 8 سے 9 فیصد کے درمیان لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سست روی کا شکار ہے، کاروباری سرگرمیاں کمزور ہو چکی ہیں اور فنانسنگ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔سلیم ولی محمد نے کہا کہ کاروباری لاگت بہت زیادہ...
    گل پلازہ سانحے کے بعد کراچی کا سیاسی درجۂ حرارت بڑھ چکا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں تاہم یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ سندھ حکومت ایک سانحے کی وضاحت میں گزشتہ ادوار کو یاد کرتی دکھائی دی تاکہ عوامی سوالات کا رخ بدلا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کا واقعہ ایک قومی سانحہ تھا، جس میں 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور یہ سب انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ تھا۔ ان کے مطابق...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے ساتھ تجارت، معیشت، تعلیم، ثقافت، استعداد کار میں اضافے اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے  کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے میانمار کے  وزیر خارجہ یوتھان سوئے نے ملاقات کی۔  وزیرِ اعظم نے بالخصوص انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون اور پاکستان کے آسیان کے ساتھ  روابط کے فروغ کے لئے میانمار کی حمایت کو سراہا۔ میانمار کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیس نظام کو عوام دوست بنانے کی جانب ایک اور عملی اور مؤثر قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت نصیر آباد رینج کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کو مختلف اہم اور ذمہ دارانہ عہدوں پر مؤثر انداز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار اب مختلف تھانوں میں کمپلینٹ آفیسر، نائب محرر، کمپیوٹر آپریٹر سمیت دیگر انتظامی و فیصلہ ساز ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان تعیناتیوں کے نتیجے میں خواتین اہلکاروں نے گھریلو تشدد سمیت خواتین اور عام شہریوں کو...
    آئیووا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکا میں تیل کی قیمتیں کم کر دی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ امریکی فوج کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مڈٹرم الیکشن وہ باآسانی جیت جائیں گے اور کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کا بحران ورثے میں ملا تھا جسے ایک سال کے اندر نمایاں طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار اہم شرائط سامنے آگئیں صدر...
    چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور یورپ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات چین کا دورہ کرنے والے فن لینڈ کے وزیرِ اعظم پیٹّری اورپو سے ملاقات کے دوران کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان تعاون، مسابقت پر بھاری ہے اور ان کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ فن لینڈ چین۔یورپ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چین اور فن لینڈ کو توانائی کی منتقلی، سرکلر اکانومی،...
    فوٹو: فائل پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی، پاکستان 2026 اور2027 کیلیے ای سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔ پاکستان کی جانب سے 2025 میں ای سی او کی قیادت پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قازقستان کی ای سی او امور میں مؤثر قیادت اور بھرپور کردار کو سراہا گیا۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا پاکستان نے بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رکن ممالک کا کہنا ہے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گل پلازا سانحے میں سندھ حکومت کو مدد چاہیے تو تعاون کے لیے تیار ہیں۔بلڈنگ سیفٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سانحہ گل پلازا پر متاثرین، اہل کراچی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ گل پلازا کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور میں ہوٹل میں لگی حالیہ آگ پر بروقت قابو پالیا گیا کہ سسٹم آپریشنل تھا، ریسکیو کی بروقت کارروائی قابلِ تعریف ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا پورے پنجاب میں یہی رسپانس ہونا چاہیے، فائر فائٹنگ کے تمام آلات فعال...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم ہونا چاہیے، ہم اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آپ ہماری سیکیورٹی واپس لیں اور آپ مقدمات بنائیں لیکن اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیراطلاعات اور میئر کراچی تینوں کو مستعفی ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بہادر آباد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سے گل پلازہ کے  حوالے سے سوالات کیے جا رہے ہیں، سوالات پر...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات اس لیے بنائے گئے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے مگر وہ بھاگے نہیں بلکہ ہر کیس کا قانونی طور پر مقابلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بسنت میں قیدی نمبر 804 والی پتنگیں نظر آئیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات اس لیے بنائے گئے تاکہ یہ تاثر دیا جا...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں۔ بلاول بھٹو سے کہہ رہے ہیں کہ آپ ان سے استعفیٰ لیں۔ کراچی میں حیدرعباس رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ جب ہماری سیکیورٹی آپ کی ضمانت نہیں تو کیا اسلام آباد سے سیکیورٹی لیں، نظریں سانحہ گل پلازا سے ہٹانے کے لیے کوشش ہے، اس بار جان نہیں چھوٹے گی۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سانحہ کی جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کرائیں، چاہے ہماری سیکیورٹی واپس لی جائے یا چاہے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    داہیگل (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے نیا پاکستان بنا نہ پرانا واپس لوٹا اور نہ ہی ہائبرڈ نظام چل سکا، میری گزارش ہے جو بھی بانی سےملاقات کرا سکتا ہے ملاقات کرا دے ۔ تیراہ میں آپریشن کو بیانیہ کی جنگ بنایا جائے نہ اس پر سیاست کی جائے ۔ پہلے بھی دہشت گرد ہماری آپسی لڑائی کے باعث جیتے ۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا مجھے بانی کی آنکھ میں انفیکشن کا میڈیا سے پتہ چلا ۔ اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو یہ تشویش کی بات ہے ۔ فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ پورا سسٹم جب ساکت...
    اسلام ٹائمز: تجزیہ کار الکوبیسی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ عراق آئی ایس آئی ایس کے تمام قیدیوں کو قبول کرے گا، کیونکہ ان میں تقریباً 1500 غیر ملکی اور 4500 شامی ہیں، جس سے سنگین قانونی اور سیاسی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس عراقی سیاسی تجزیہ کار عقیل عباس کا خیال ہے کہ قیدیوں کو عراق منتقل کرنے کی ایک اہم وجہ یورپی ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کے حوالے کرنے سے انکار ہے کیونکہ اگر ان پر یورپ میں مقدمہ چلایا جائے تو ان کی رہائی کا امکان بہت زیادہ ہے۔ خصوصی رپورٹ:  امریکی دباؤ کے تحت داعش کے قیدیوں...
    سینیئر گلوکارہ شازیہ منظور نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزہ شاہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے اور انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں شازیہ منظور نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علیزے شاہ کو کسی بھی قسم کا دھکا نہیں دیا وہ خود توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور اسٹیج پر پھسل گئیں۔ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت خوبصورت اور پیاری لڑکی ہے میں اسے کیوں دھکا دوں گی انہوں نے مزید کہا کہ اس دن علیزہ شاہ بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں اور...
    —فائل فوٹو آئی جی سندھ جاوید عالم نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر خالد مقبول کی سیکیورٹی واپس لینے پر لاعلمی کا اظہار کر دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے اسلام آباد میں ہوں، واپس جاکر دیکھوں گا۔ دونوں وزراء کو کوتھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سیکیورٹی دی ہے۔آئی جی سندھ جاوید عالم کا کہنا تھا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ کسی کے جھانسے میں نہ آئیں، لوگوں کو کچے اور کشمیر سے مرد حضرات لڑکیوں کی آواز میں کال کر کے پھنساتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی، وزیر داخلہ سندھ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول اسلام آباد میں ہیں، کسی بھی...
    فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کو قانون اور سیکیورٹی کے پیش نظر سیکیورٹی دی گئی ہے وہ فراہم کی جارہی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول اسلام آباد میں ہیں، کسی بھی شخص کو دی گئی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیقانہوں نے کہا کہ ہمارے موقف کی تائید ہوگئی ہے کہ وفاق کو آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو کنٹرول میں لینا چاہئے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے وفاقی وزراء مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر خالد مقبول کی سیکیورٹی...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت اور رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کئی ایم کیو ایم رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کر دی۔جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھ سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ سمجھتے ہیں سیکیورٹی لے کر ہمیں ڈرا لیں گے لیکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مؤقف کی تائید ہوگئی ہے کہ وفاق کو آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو کنٹرول میں لینا چاہیے، وفاق ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کراچی کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئیایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کی سیکیورٹی اچانک واپس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کے پیچھے یقیناً کچھ وجوہات موجود ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پولیس کی نفری کم ہے اور ممکن ہے اسی وجہ سے بعض رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لی گئی ہو۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ ان کے پاس خود بھی کوئی پولیس سکیورٹی موجود نہیں جبکہ سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی سکیورٹی نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کسی وجہ کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان سندھ حکومت نے تسلیم کیا کہ سندھ میں فارنزک لیب کا قائم نہ ہونا حکومتی...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آخری لمحات میں شرکت کا موقع پانے والے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بنگلادیش سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لینڈبلیڈ نے کہا ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو 7 فروری کے افتتاحی میچ کے لیے تیار کرنے پر شب و روز کام کررہے ہیں۔ لینڈبلیڈ نے کہا کہ ہم واقعی بنگلادیش کی ٹیم کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں، ظاہر ہے یہ وہ طریقہ نہیں جس سے ہم ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹ میں رسائی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، کوئی بھی اس طرح سے مدعو ہوکر ایونٹ میں نہیں جانا چاہتا۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو...
    فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ شہر میں پولیس کم ہے، ہوسکتا ہے اس وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سیکیورٹی واپس لی ہو۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ میرے پاس کوئی سیکیورٹی نہیں ہے، سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی کوئی سیکیورٹی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کوئی وجوہات ہوں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئیایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کی سیکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبر یا استثنا سے جنم لینے والا کوئی بھی ’’نیا معمول‘‘ قابلِ قبول نہیں ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل موثر میکانزم وضع کرے اور اپنی قراردادوں کے نفاذ کی منظم نگرانی کرائے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ساتھ زیادہ منظم انداز میں رابطہ قائم کرے اور قانونی بریفنگز کو ادارہ جاتی شکل دے۔ پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے احترام کو ایسی کڑی آزمائش کا سامنا ہے جو...
    وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے،وزیراعلیٰ وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب کے مقابلے میں صرف 604 ارب ملے،لکھے گئے خط کا متن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ارسال کردیا۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے، وفاقی منتقلیوں میں مسلسل تاخیر صوبائی گورننس اور سروس ڈیلیوری کو متاثرکررہی ہے، صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، اصل ریلیز بجٹ اہداف سے کم رہی۔سہیل آفریدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خیبر...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پُرامن صوبہ 2013 میں پی ٹی آئی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا جو آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، اس تمام صورت حال کی ذمّے داری صوبائی قیادت کے سوا کس پر عائد ہوتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیر حکومتی منظوری کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہونے اور اس آپریشن سے اپنی لاعلمی کا دعویٰ کرے ، تو یہ صرف نااہلی نہیں گورننس کی تباہی کا اعتراف ہے۔  بند کمروں کے فیصلے سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے، سہیل آفریدیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے سے لوگ...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس۔فوٹو: نیشنل اسمبلی آف پاکستان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے وزیر مذہبی امور سے حج کوٹہ مانگ لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سردار یوسف نے آن لائن شرکت کی۔پی پی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر ممبر پارلیمنٹ کو 10، 10 افراد کے لیے حج کوٹہ دیا جائے، ہر ممبر 10 نام لیٹر ہیڈ پر وزارت کو بھجوائے۔انہوں نے کہا کہ ہر کمیٹی ممبر کو لوگوں کو حج پر بھجوانے کی اجازت ہونی چاہیے اور اسے حج کوٹہ کا نام نہ دیا جائے، اس طرح ممبر خوش ہوجائیں گے اور ہمیں ثواب بھی ملے گا۔ پاکستانی...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر سعودی عرب بھیجا جائے گا جہاں وہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر عوام کی طرف سے حضور اقدس ﷺ کو سلام پیش کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی شگفتہ جمانی کی صدارت میں ہوا جس میں روضہ رسولﷺ پر عوام کا سلام پیش کرنے کے لیے سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد بھیجنے کا مطالبہ کیا، جس کو مان لیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے شرکا کو بتایا کہ حاضری کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے گا جو پاکستانی عوام کی طرف سے روضہ رسولﷺ پر سلام...
    سٹی 42 : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سفارش کی ہے کہ روزۂ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر مدینہ منورہ بھجوایا جائے  جو پاکستانی عوام کی جانب سے درود و سلام پیش کرے گا۔  قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی پارلیمانی وفد پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے روزۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کرنے جا چکا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ یہ وفد ہر برس مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا دورہ کرے اور عوام کی جانب سے مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کرے۔ اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول ...
      اسلام آباد (نیوزڈیسک) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کے احتجاج کی کال کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی۔ محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اوردباؤ کے باوجود پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اپوزیشن لیڈرز نے کہا کہ حالات کے پیش نظرجیل بھرو تحریک شروع کرنے کا امکان بھی موجود ہے، ابھی یہ تحریک اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اورآگے مزید مراحل باقی ہیں، جن کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ 8 فروری کو قوم باہر نکلے، یہ ووٹ، جمہوریت...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے ہیں۔ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے اور اس کے عوام کے لیے کسی کے ساتھ بھی بیٹھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہے، بند کمروں کے فیصلے سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ایک بار پھر تیراہ کے لوگوں کا جبری انخلاء کیا جارہا ہے، مجھے ہرانے کے لیے تیراہ میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جبری انخلاء ہوا تو میں تیراہ گیا، لوگوں نے مجھے عزت دی، ہم حل...
    محمود خان اچکزئی(فائل فوٹو)۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان  اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہم کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہوسکتا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو آغاز ہے، ابھی بہت سے مراحل باقی ہیں۔
    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، 10 دن گزر گئے لیکن سوالات کے جوابات نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک صوبائی اسمبلی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 دن گزر گئے لیکن سوالات کے جوابات نہیں مل رہے، صوبائی حکومت...
    چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکورٹی اور امن و امان کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کی توسیع...
    مسلح افواج کے مسئولین اور سیاسی رہنماؤں کی 15ویں قومی کانفرنس میں لاریجانی نے کہا کہ حالات بگاڑ کر فسادیوں نے کہا کہ "اب لوگ، باہر نکلیں" ان کا منصوبہ ہمارے لوگوں کو سڑکوں پر نکالنا تھا، لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے فسادیوں کے لیڈروں کی نشاندہی کی اور ان میں سے بعض کو گرفتار کر لیا، یقیناً ان میں سے بعض ایسے ہیں جو دشمن میں دام فریب میں آکر دھوکا کھا گئے۔ فارس نیوز ایجنسی کے سیاسی گروپ کے مطابق سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے مسلح افواج کے مسئولین اور سیاسی رہنماؤں کی 15ویں قومی کانفرنس...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے 8 سالہ بچے واجد کا بازو ضائع ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ننھے واجد کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا، جدید بائیونک آرم لگانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کو دانستہ چھپانے اور مقامی اسپتال میں بازو کاٹنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ننھے واجد اور والدین سے اظہار ہمدردی کیا اور بچے کی مکمل طبی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔  یہ بھی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے قومی دن پرآسڑیلیا کے گورنر جنرل اور عوام کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پیرکو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان،آسٹریلیا شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے، موسمیاتی مزاحمت اور جدت میں پاکستان آسٹریلیا تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔ انہوں...
    سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا ہے،بورڈ آف پیس صرف غزہ تک محدود نہیں۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹ سروس میں یوم سیاہ کے نام سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں اس وقت بہت تہلکہ مچا ہوا ہے، بھارت بے چین ہے کہ پاکستان نے پیس آف بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین وہ دو ریاستیں ہیں جو پاکستان کی پالیسی میں شامل ہیں، پاکستان 2026 میں اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا بھی رکن ہے، اس کے ذریعے کشمیر کاز کو پروموٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    --اسکرین گریب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی جگہ پر حکومت عمارت بنائے گی۔کورنگی کازوے پل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازا پر بات کروں گا، جان کا ازالہ کوئی نہیں ہے، متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کی جان گئی اس کے لیے حکومت ایک کروڑ روپے دے گی۔ الزام تراشی کا جواب دیں گے، ہر چیز کو 18ویں ترمیم سے جوڑنا درست نہیں ہے۔کراچی میں سردی زیادہ بڑھ جائے تو کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم سے ہوا۔ کراچی: سانحہ گل پلازا کے بعد عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروعذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ویڈیوز...
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت سی مشکلات سے خلاصی پائی ہے، اور حکومت نے ملک کی سمت درست کردی۔ لاہور میں کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز اتھارٹی نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، پالیسی کوئی بھی بنائیں لیکن ان کا اطلاق آپ کے ہاتھ میں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کسٹمز کی جانب سے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے نئی ویلیوایشن رولنگ جاری اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے، تجارت میں قانون کے مطابق آسانی سے تجارت کو فروغ ملے گا، کاروبار کو انتہائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا، آلودگی سے پاک توانائی جامع ترقی اور موسمیاتی اہداف کے لیے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، حکومت کی پالیسی میں آلودگی سے پاک توانائی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سموگ اور فضائی آلودگی عوامی صحت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے، فضائی آلودگی کے سماجی و معاشی اثرات تشویشناک ہیں، کم کاربن ترقی پاکستان کی قومی موسمیاتی پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان کے...
    گل پلازہ کی زمین لیز ری نیو ہونا غیرقانونی ہے تو انکوائری کرکے الگ سے مقدمہ کریں انسانی باقیات کا ڈی این اے کہاں ہورہا ہے؟ ورثا کو اعتماد میں لیا جائے، میڈیا سے گفتگو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)پاکستان کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی زمین لیز ری نیو ہونا غیرقانونی ہے تو مقدمہ کریں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کون سی زمین ہے جو ری نیو نہیں ہوئی اور دوبارہ لیز نہیں دی گئی اور لیز ختم ہونے پرحکومت نے آکشن کیلئے پیش کی۔انہوں نے کہاکہ اولڈ سٹی ایریا کا ایک پلاٹ دکھا دیں جسے آکشن میں ڈالا گیا ہو، جن زمینوں کی لیز ایکسپائر ہوتی ہے ان ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ممکنہ طور پر زیر زمین پناہ گاہ منتقل کیے جانے سے متعلق متضاد رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر تہران میں واقع ایک خصوصی اور مضبوط کمپلیکس میں خامنہ ای کو منتقل کیا گیا ہے۔ اس کمپلیکس میں ایک دوسرے سے منسلک سرنگیں موجود ہیں جو ہنگامی حالات میں اعلیٰ قیادت کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہیں۔اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کے تیسرے بیٹے مسعود خامنہ ای اس دوران ان کے دفتر کے روزمرہ امور کی نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ایرانی حکام نے ان تمام اطلاعات کو بے بنیاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (صباح نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل نے 12 روزہ جنگ سے زیادہ خفت اٹھائی، حالیہ احتجاج کے دوران ہونے والے فسادیوں کو خارجی امداد مل رہی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں مستقل منظم حملے کیے۔ اسرائیلی کارروائیوں کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شکست دے دی گئی اور 48 گھنٹے اسرائیلی حکومت کیلیے 12 روزہ جنگ سے زیادہ شدید جھٹکا ثابت ہوئے۔ محمد باقر قالیباف نے ایرانی پاسداران انقلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب نے اپنے ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات/کوٹ مومن (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمت عملی بنائیں گے، ہمیں شکست نہ دے سکے تو دہشتگردی کے الزامات لگائے ، سیاست میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف ہیں،وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت غلط بیانی نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔ سوات مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی سے خطاب میں سہیل آفریدی کا...
    اسلام آباد: ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے ایک سال بعد پاکستان امریکی تزویراتی سوچ میں آنے والی نمایاں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والے خاموش ممالک میں شامل نظر آنے لگا ہے۔ حال ہی میں جاری ’’ امریکا کی قومی دفاعی حکمت عملی 2026‘‘ واشنگٹن کے کئی دہائیوں پرانے اس موقف سے دستبرداری کا پتہ دے رہی ہے۔ پاکستانی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے اسلام آباد کے خارجہ پالیسی کے چیلنجز میں کمی آئی ہے۔  ٹرمپ کے "امریکا فرسٹ" نظریے کی واپسی کے ساتھ اسلام آباد میں بہت سے لوگوں کو دوبارہ نظر انداز کیے جانے کا خدشہ تھا۔ تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران حالات مختلف انداز میں سامنے آئے ہیں۔...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔سوات مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے تیراہ کےلوگوں کو نکلنے کا نہیں کہاگیا، کیا تیراہ کےلوگ شادی کی تقریب میں جارہےتھے؟انہوں نے کہا کہ جب ہمیں شکست نہ دے سکے تو ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے گئے، تیراہ میں لوگوں کونقل مکانی پر مجبورکیاگیا، 24رکنی کمیٹی کو مجبورکیاگیا اور پھر آپریشن پر مجبور ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ نہ ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے، جولوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ہم ان کے...