لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری سمیت عہدیداروںاور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سپیکر ملک احمد خاں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری پنجاب اسمبلی کے اس ایوان کا اہم حصہ ہیں اور ہم صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب نے کہا کہ سیاست ایک انتہائی معتبر اور ذمہ دارانہ عمل ہے، سیاست میں یہ دیکھا جانا چاہیے کہ قومی مفاد کیا ہے اور کہاں اس پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ اخبارات نے ان کی سیاسی تربیت میں اہم کردار ادا کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ نئی نسل بھی پرنٹ میڈیا کے ذریعے آگاہی حاصل کرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اخبارات کے ملازمین کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل بھی پیش کیا جائے گا تاکہ پریس گیلری کے ممبران کے حقوق کو قانون کی شکل دی جا سکے اور آئندہ آنے والے بھی ان کا خیال رکھیں۔ جدید اے آئی کے دور میں غلط پروپیگنڈا پھیلانا آسان ہو گیا ہے، تاہم فیکٹ چیکنگ ایک مثبت عمل ہے۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی مشکلات حقیقی ہیں، گندم کی قیمت وہ نہیں جو ملنی چاہیے، تاہم انہیں امید ہے کہ حکومت کسانوں کے لیے بھی بہتر راستہ نکالے گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ملک کو بڑے بحرانوں سے بچایا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن