لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے پارلیمانی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بسنت تہوار کو پولیٹیسائز (سیاسی) کرنے کی کوشش کی تو پھر ایکشن ہوگا، جون2026ءتک واسا کا دائرہ کار پنجاب تک ہو جائے گا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اپنے گھروں میں بسنت منانا چاہتے ہیں شوق سے منائیں،اگر یہ بسنت فیسٹول کو فیسٹول رہنے دیں تو میں گارنٹی دیتا ہوں کوئی ایجنسی کوئی لا انفورسمنٹ ادارہ ان کے خلاف ایکشن نہیں لے گا، اگر سیاسی مقاصد کے لیے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں دعوت دیتا ہوں اپوزیشن لیڈر کو آئیں ہمارے ساتھ بسنت منائیں، ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ تو اسمبلی میں بیٹھتے نہیں ہیں ابھی بھی یہ چلے جائیں گے،سپیکر نے گندم آلو کے ایشو پر پورا ایک سیشن رکھا تھا یہ لوگ تھے ہی نہیں یہ صرف اسمبلی میں کھڑے ہوکر بات کرتے ہیں۔ پورے لاہور میں چودہ روپے کہ روٹی مل رہی ہے،اس دوران اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی کرنے لگے، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا اگر یہ اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانے چاہتے ہیں تو ہمیں ان سے زیادہ یہ کام آتا ہے، اس دہشت کی سیاہی میں ہماری زندگی گزری ہے ہم سیاسی کارکن ہیں ہم نے مشرف کا بھی دور دیکھا ہے ان کا بھی دیکھا ہے، اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی ائی کی تصاویر والی پتنگوں پر پابندی لگائی ہے۔ تصاویر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ بانی پی ٹی ائی کی تصویر سب کے دلوں میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو اپنی توانائیاں عوام کی فلاح و بہبود پر لگانی چاہیے۔ کسانوں کو گندم میں نقصان ہوا۔ آلوﺅں کی فصل تباہ ہو گئی۔ بانی چیئر مین سے ملاقاتیں نہ ہونے سے افواہیں پھیل رہی ہیں،بسنت کے نام پر لوگوں کو بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے، میں نے ان کی لیڈر کو ٹارگٹ نہیں کیا، میں نے بس اتنا کہا ہے ان کی وزیر اعلیٰ کی تصویر تو ڈسٹ بن پر بھی لگی ہے۔ اگر یہ ہمارے قائد کی تصویر پتنگ پر لگنے دیں گے تو ان کا کیا جائے گا، جواب میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، سوالات کے دوران محکمہ کے سیکرٹری عدم موجودگی پر ڈپٹی سپیکر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری کو فوراً بارہ بجے طلب کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا سیکرٹری صاحب ہمیں سب کو ویلا سمجھتے ہیں، ہم یہاں بارہ کروڑ عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں لیکن محکمہ کے سیکرٹری موجود نہیں اس ایوان کو مذاق سمجھا ہوا ہے کبھی منسٹر نہیں ہوتا تو کبھی سیکرٹری نہیں ہوتا۔ پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے کہا محکمہ کے سیکرٹری سپیکر ملک محمد احمد خان کو آگاہ کر کے گئے ہیں، جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی کہ آج کے بعد سیکرٹری یا کم از کم سپیشل سیکرٹری کا ایوان میں ہونا لازمی ہو گا۔ حکومتی رکن احسن رضا نے کہا کہ قصور میں اس وقت عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کو زہریلا پانی پلا رہے ہیں، پورے پنجاب میں ایسی صورتحال ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا تھا کہ پنجاب میں جو چھوٹی چھوٹی آبادیوں میں کالونیاں بن رہی ہیں وہاں نا سیوریج ہے نا سڑکیں ہیں، وہ جو پیسے کمانے والے لوگ ہیں وہ دیہات تک پہنچ گئے ہیں۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج جمعرات دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شجاع الرحمن سپیکر نے نے کہا

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا