پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت سی مشکلات سے خلاصی پائی ہے، اور حکومت نے ملک کی سمت درست کردی۔

لاہور میں کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز اتھارٹی نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، پالیسی کوئی بھی بنائیں لیکن ان کا اطلاق آپ کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کسٹمز کی جانب سے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے نئی ویلیوایشن رولنگ جاری

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے، تجارت میں قانون کے مطابق آسانی سے تجارت کو فروغ ملے گا، کاروبار کو انتہائی حد تک سہولت کی ضرورتے ہوتی ہے، ایف بی آر میں اصلاحات میں وزیراعظم کا بہت اہم کردار ہے، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ بھی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کاروباری کمپنیوں کو سہولت اور غیرقانونی عناصر کے خلاف کارروائی آپ کی ذمہ داری ہے، اگر ہم صرف ریگولیشن پر توجہ دیں گے تو کاروباری کمپنیوں کے لیے مشکل پیش آئے گی، توجہ ریگولیشن کے ساتھ ساتھ سہولت فراہم کرنے پر بھی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی بڑی کارروائیاں، 17 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے بہت سی مشکلات سے خلاصی پائی ہے، اور حکومت سے ملک کی سمت درست کردی، آج ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان آج کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کاروبار اور تجارت میں ممتاز مقام پر کھڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کہ پاکستان نے کہا

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن